WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
       
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 
تاریخ اشاعت:2010-01-09
رنبیرکپورسب سے زیادہ پسند کئے جانیوالے اداکار ایما واٹسن اشتہار میں ایک ٹا نگ سے محر و م
بالی وڈ سٹار رنبیر کپور دو ہزار نو میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکاروں میں پہلے نمبر پر آگئے۔ بھارتی ویب سائٹ زوم پردو ہزارنو کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے پچاس اداکاروں کی فہرست شائع کی گئی ہے جس میں اداکار رنبیر کپور کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ رنبیر کپور ان اداکاروں میں سے ہیں جنہیں مداحوں میں شہرت اور دلوں پر راج کرنے کے لئے سکس پیکس کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس فہرست میں رنبیر کے علاوہ عامرخان دوسرے، اکشے کمار اور ریتک روشن تیسرے، شاہ رخ خان چوتھے، سلمان خان پانچویں، چھوٹے نواب سیف علی خان چھٹے اور شاہد کپورساتویں نمبر پر ہیں۔ پسندیدہ اداکاروں کی فہرست میں اول نمبر پر آنے پر رنبیر نے حیرت انگیز خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ تاج ان کے سر پر سجا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پسندیدہ اداکاروں میں جان ابرا ہم پہلے نمبر پر تھے ہیر ی پو رٹر سیر یز سے شہر ت حاصل کر نے والی ایما وا ٹسن حال ہی میں ایک اشتہا ر میں نظر آ ئیں لیکن کچھ عجیب انداز میں۔ اس اشتہار میں ایما اپنی ایک ٹا نگ سے محر و م نظر آ رہی ہیں ۔ کپڑ وں کی ایک مشہورر کمپنی کے اس اشتہار میں ایما نہا یت خو بصور ت تو نظر آ رہی ہیں لیکن اس میں ان کی دا ئیں ٹا نگ نظر نہیں آ رہی
انجیلینا جولی کے بالوں کا اصل رنگ سنہرا کیٹی پرائس کی خوبصورتی کا راز
ہالی ووڈ اداکار انجلینا جولی نے کہا کہ ان کے بالوں کا اصل رنگ سنہرا ہے۔ اداکارہ انجلینا جولی نے بتایا کہ اس کیم اں مارچیلن برٹرینڈ کو اس کے بالوں کا رنگ پسند نہیں تھا۔ اس لئے وہ چار سال کی عمر سے ہی اپنے بالوں کو مختلف رنگوں میں ڈائی کرا رہی ہیں۔ میری ماں نے میرے بالوں کو پہلی بار چار سال کی عمر میں ڈائی کیا تھا اس کے بعد جب میں بالغ ہوئی تو میں نے اپنے بالوں کو ڈائی کرنے کا عمل جاری رکھا لیکن میرے بالوں کا اصل رنگ یہ نہیں ہے جو سلور سکرین یا ٹی وی چینلز میں انٹرویو کے دوران نظر آتا ہے۔ میرے بالوں کا اصل رنگ گہرا سنہرا ہے۔
 
ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی پرائس نے اپنی خوبصورتی کا راز ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر 6 ماہ بعد بوٹاکس کا انجکشن لگواتی ہے۔ ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹی پرائس نے اپنی خوبصورتی کے راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے ہر چھ ماہ بعد چھ ماہ بعد اپنے ماتھے اور آنکھوں کے گرد بوٹاکس کا انجکشن لگواتی ہے اور جسم کو پرکشش رکھنے کے لئے سن بیڈز کا سپرے کرتی ہوں۔ اداکارہ نے میک اپ کے حوالے سے کہا کہ میں ہفتے میں ایک بار اپنے چہرے کا فیشل ضرور کرواتی ہوں۔ اپنی فٹنس کے لئے باقاعدگی سے ورزش کرتی ہوں تاہم ڈائٹنگ نہیں کرتی۔
 
تاریخ اشاعت:2010-01-06
انجلینا  کی بہادری کا مظا ہرہ
ہالی ووڈ کی مشہو ر اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی حا لیہ فلم   شو ٹنگ کے دو ران ہیلی کاپٹر سے رسی کے ذریعے اتر نے کے خطر ناک سین عکس بند کر وائے۔ اس شو ٹنگ کے دوران انتہائی سر دی کے باوجود انجلینا صرف ایک ہلکی سی شر ٹ پہنے ہو ئے تھیں۔ بہادری کا یہ مظا ہر ہ کرکے انجلینا نے ثا بت کر دیا ہے کہ وہ صر ف خوبصورت ہی نہیں بلکہ ایک سچی فنکارہ بھی ہیں جو کر دار میں حققیت کا رنگ بھر نے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔
بپاشا  آج 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں
اپنی پہلی فلم میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ بپاشاباسوآج اپنی 31 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔2007 میں سب سے پرکشش ایشیائی حسینہ کا اعزاز حاصل کرنے والی بپاشا باسو31 برس کی ہوگئی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں بنگال کی ساحرہ کے نام سے مشہوربپاشا 7 جنوری 1979 کو کولکتہ میں پیدا ہوئیں۔16 سال کی عمرسے ماڈلنگ کیریئرشروع کرنیوالی بپاشا کی پہلی فلم ”اجنبی“ تھی۔ جس پر انہیں2001 میں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔اس کے بعد اپنے منفردانداز اوربولڈ اداکاری سے بپاشانے کامیاب فلموں کی لائن لگادی جن میں جسم، اوم کارا، دھوم2،ریس اوربچنااے حسینو قابل ذکر ہیں۔
 پریانکا ,کتریناعباس مستان کی نئی فلم میں کاسٹ
بالی وڈکے معروف ہدایتکار عباس مستان نے اپنی نئی فلم کے لئے اداکارہ کترینا کیف اور پریانکا چوپڑا کو منتخب کرلیا ہے۔ ہدایتکار عباس ہالی وڈ کی مشہور فلم دی اٹیلین جاب طرز کی فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس میں انہوں نے دلکش اداکارہ کترینا کیف اور پریانکا چوپڑاکو کاسٹ کیا ہے۔ فلم میں کترینا اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ ابھیشیک بچن، نیل نتن مکیش، اکشے کھنہ اور کنال کپور بھی کام کریں گے۔ کہانی نویس روہت جگراج نے کہا ہے کہ ہدایتکار اور پروڈیوسر نے ہالی وڈ فلم کی طرز پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم ہالی وڈ فلم دی اٹیلین جاب سے بالکل مختلف ہوگی۔ فلمساز کاکہنا ہے کہ فلم کے سکرپٹ میں کافی تبدیلیاں کی گئیں ہیں مگر فلم کا مرکز ہالی وڈ فلم کی کہانی کو رکھا گیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ فلم کے لئے تمام اداکاروں کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم باکس آفس میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
جارج کلونی اپنی اٹالین دوست کیساتھ شادی کیلئے تیار
ہالی وڈ سٹار جارج کلونی اپنی اٹالین دوست ایلزبیٹا کینلز کے ساتھ شادی کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ کلونی اور کینلز کے درمیان گزشتہ پانچ ماہ سے دوستی چل رہی ہے اور اب دونوں نے شادی کا ارادہ کرلیا ہے۔ کینلز ایک ٹی وی چینل پر اینکر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ کلونی اور کینلز جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے
کسی سے شادی نہیں کررہی، جینیلیا
بالی وڈ اداکارہ جینیلیاڈی سوزا کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال کسی سے شادی نہیں کررہیں۔ ایک بیان میں جینیلیا نے کہا کہ میری ساری توجہ اپنے فلمی کیریئر پر ہے اور میں اسے جاری رکھنا پسند کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ رتیش دیشمکھ کے ساتھ شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیںاور میں فی الحال کسی سے بھی شادی نہیں کررہی، جب ایسا ہوگا تو سب کو پتاچل جائے گا۔ جینیلیا ان دنوں اپنی نئی فلم چانس پے ڈانس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جو پندرہ جنوری کو ریلیز ہوگی۔
تاریخ اشاعت:2010-01-06
کرینا نے رنبیر کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا والدہ کیساتھ فلم میں کام کرنا بہت مشکل تھا، سوہا علی
فلمی دنیا میں کچھ اداکاروں کی جوڑیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی پذیرائی کئے بنا شائقین رہ نہیں پاتے اورفلموں میں ہمیشہ ان ہی اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔اسی طرح اگر کر ینا کپور اور رنبیر کپور ایک ساتھ فلم میں آجائیں تو اس بات میں کوئی شک نہ ہوگا کہ فلم سپر ہٹ ہوگی اور فلم بین یقینا اس جوڑی کوپسند بھی کریں گے۔ مگر یہ سب تب ہی ہوتا جب کرینا، رنبیر کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوتیں۔ بالی وڈ میں خبرگرم ہے کہ بیبو نے اپنے کزن رنبیر کپور کے ساتھ کا م کر نے سے انکار کردیا ہے۔ ہدا یت کار امتیاز علی نے اپنی نئی فلم کے لئے کرینا اور رنبیر کو منتخب کیا تھا مگر کرینا نے رنبیرکے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ایک انٹرویو میں کر ینا نے کہا کہ رنبیر ایک بہت اچھے اداکار ہیں مگر وہ ان کے ساتھ کا م نہیں کر یں گی کیونکہ ان کے درمیان بہن بھائی کا رشتہ ہے ۔ کرینا کے انکار کے بعد ہدایتکار امتیاز نے کرینا کو تو فلم سے ڈراپ نہیں کیا مگر رنبیر کی جگہ عمران خان کو کاسٹ کرلیا ہے کیونکہ کرینا، عمران خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرچکی ہیں۔

 

 

بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کام کرنے سے حاصل ہونے والے تجربات کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کام خوفزدہ کردینے والا تھا۔ گزشتہ روز پراواسی فلم فیسٹول میں اپنی فلم لائف گوز آن کی اسکریننگ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سوہا علی خان نے کہا کہ فلم میں بھی انہوں نے شرمیلا ٹیگور کی بیٹی کا کردار ادا کیا جو ان کے لیے بہت ہی مشکل اور خوفزدہ کردینے والا تھا کیونکہ ایسی عورت جو حقیقی زندگی میں بھی انہیں جانتی ہو، اس کے ساتھ کام کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ لیکن یہ بات بہت اچھی ہے کہ فلم کی عکس بندی بہت اچھے طریقے سے مکمل ہوگئی۔ ماضی کی صف اول کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے، جو فلم کی اسکریننگ کے موقع پر موجود تھیں جب سوال کیا گیا کہ کیا سیف اور سوہا مادری زبان میں بات کرتی ہیں، تو شرمیلا ٹیگو ر نے کہا کہ سوہا علی، صبا اور سیف بنگالی زبان میں بات نہیں کرسکتے کیونکہ گھر میں بنگالی زبان نہیں بولی جاتی تاہم اس موقع پر سوہا علی خان نے کہا کہ میں ان تینوں سے بہتر بنگالی بول لیتی ہوں۔ سوہا علی اور شرمیلا ٹیگور کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کے حوالے سے سنگیتا دتہ نے بتایا کہ ان کی فلم کے لیے یہ جوڑا ہی مناسب تھا اور وہ ایسے ہی جوڑے کی متلاشی تھیں۔
جیمز بو نڈ کی نئی فلم کی تیاریاں شروع دپیکا پڈوکون 24 برس کی ہو گئیں

جیمز بو نڈ کی نئی فلم کی تیاریا ں شروع کر دی گئی ہیں جس کی ہدا یت کار ی برطانوی ہدا یتکار Sam Mandes دیں گے اورجیمز بو نڈکاکر دار بھی بر طانوی اداکار Danel Craig ادا کر یں گے۔ وہ اس سے قبل بو نڈ سیر یز کی دو فلموں Casino Royale اور Quantaum of Solace میں بھی جیمز بونڈ کا کردار نبھا چکے ہیں۔ فلم کی شو ٹنگ جو ن میں شر وع ہو گی اور اسے 2011 میں نمائش کے لیے پیش کیا جا ئے گا۔
 

بالی وڈ سٹار دپیکا پڈوکون چو بیس برس کی ہو گئیں ۔ دپیکا سابق ٹینس سٹار پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہیں اور پانچ جنوری انیس سو چھیا سی میں ڈنمارک میں پیدا ہو ئیں ۔ دپیکا نے اپنے کر ئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد وہ علاقائی فلم ایشوریا میں جلوہ گر ہوئیں تاہم دو ہزار سات میں شاہ رخ کے ساتھ فلم  اوم شانتی اوم میں کام کر کے انہوں نے بالی وڈ میں لوگوں کے دل جیت لیے ۔ان کی سا لگرہ کے مو قعے پر مدا حوں نے انہیں نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے ہیں۔
تاریخ اشاعت:2010-01-05
سیف  کرینہ یورپ کے ٹور پر روانہ
 اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان دو سال مسلسل کام کرنے کے بعد آرام کی غرض سے چھٹیاں منانے یورپ روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیف علی خان نے یورپ ٹور سے متعلق میڈیا کو بالکل بے خبر رکھا ہے کسی کو یہ معلوم نہیں ہے کہ یورپ روانہ تو ہوگئے لیکن کس ملک گئے ہیں ۔ سیف علی خان اور کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل دو سال سے پبلک تقریبات میں رونما ہونے اپنی فلم ”قربان“ کی پروموشن کیلئے کام کرنے اور ایوارڈ فنکشنز میں شرکت کرنے کے بعد انتہائی تھک اور اکتا چکے ہیں اور اب وہ فلمی اور میڈیا کی دنیا سے دور کچھ عرصہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا اور آرام کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کا سٹاپ غالباً لندن ہے لیکن اور آگے کہاں جاننے کیلئے کھوج کی ضرورت ہے۔
سونو نگم  ہسپتال داخل
بالی وڈ کے مشہور و معروف پلے بیک سنگر سونو نگم کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سونو نگم کو لو بلڈ پریشر کی وجہ سے اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سونوکئی دونوں سے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات میں خاصے گھرے ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے آرام اور صحت پر توجہ نہیں د ی اور نتیجتاً انہیں کم بلڈ پریشر کی شکایت کے سبب ایمرجنسی صورتحال میں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ سونو کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے غالب امکان ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں مقررہ وقت پر پوری نہیں کرپائیں گے۔
تاریخ اشاعت:2010-01-04
سونم کپورزندگی اپنی مرضی سے گزارنے کی خواہشمند رومانٹک کرداراداکرنا چاہتی ہوں، نیہا دوپیا

نئےسال کے آغاز پر جہاں لوگوں نے مختلف عزائم کاارادہ کیا ہے وہیں بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بھی نئے سال کے آغاز پر عزم کیا ہے کہ وہ زندگی اپنی مرضی سے بسر کریں گی۔ اداکار انیل کپور کی چوبیس سالہ لاڈلی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرلکھا ہے کہ دوہزار نوسے مجھے سبق ملا ہے کہ زندگی اپنی مرضی سے گزارنی چاہئے لہٰذا وہ پہلے سے محتاط ہوگئی ہیں اوراب وہ زندگی صرف اپنی مرضی سے ہی بسر کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کو بھرپور انجوائے کریں گی اور کسی سے کوئی شکایت نہیں کریں گی۔

بالی وڈ اداکارہ نیہا دوپیا کاکہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ رومانٹک فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں نیہا دوپیا نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میں نے اب تک کسی رومانٹک فلم میں کام نہیں کیالیکن اب میں ایک عددرومانٹک فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں جس میں شاہ رخ خان ہوں اور اگر شاہ رخ خان کے ساتھ کسی اورموضوع پر بننے والی فلم میں بھی موقع ملا تو میں اسے ضائع نہیں کروں گی ۔ نیہا دوپیا کی حال ہی میں فلم رات گئی بات گئی ریلیز ہوئی ہے۔
سونم کپورزندگی اپنی مرضی سے گزارنے کی خواہشمند
نئےسال کے آغاز پر جہاں لوگوں نے مختلف عزائم کاارادہ کیا ہے وہیں بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بھی نئے سال کے آغاز پر عزم کیا ہے کہ وہ زندگی اپنی مرضی سے بسر کریں گی۔ اداکار انیل کپور کی چوبیس سالہ لاڈلی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرلکھا ہے کہ دوہزار نوسے مجھے سبق ملا ہے کہ زندگی اپنی مرضی سے گزارنی چاہئے لہٰذا وہ پہلے سے محتاط ہوگئی ہیں اوراب وہ زندگی صرف اپنی مرضی سے ہی بسر کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کو بھرپور انجوائے کریں گی اور کسی سے کوئی شکایت نہیں کریں گی۔
’سواپومزاحی‘ کومختصرترین عرصہ میں تیارہونیوالی فلم کا اعزاز
دو

گھنٹے کے دورانئے پر مشتمل تامل فلم ’سواپومزاحی‘ بارہ روز میں مکمل ہونے کے بعد گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کراگئی۔ سواپومزاحی سری لنکن تامل پر بنائی گئی فلم ہے جس میں سریش جاؤچم اور میرا جازمین نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ اس سے قبل مختصر ترین وقت میں بننے والی فلم برٹش پروڈکشن کمپنی کی بنائی گئی فلم تھی جو انیس سو ننانوے میں صرف تیرہ دن میں مکمل کی گئی تھی۔ سواپو مزاحی رواں ماہ چودہ تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

 

شاہد کپورفلم’موسم‘میں ایکشن ہیرو کا کردار ادا کرینگے

 بالیوڈ ہیرو شاہد کپور کے پاپا پنکج کپور نے آخر کارفلم موسم کی عکس بندی کا ارادہ کرہی لیا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ہالی وڈ کی معروف فلم ٹاپ گن سے مماثل موسم میں شاہد ایکشن ہیرو کا کردار ادا کریں گے ،فلم میں شاہد اپنی جب وی میٹ، عشق وشق، ویوا، کمینے، چانس پرڈانس اور دیگر فلموں کے روایتی نوعیت کے رول سے ہٹ کر پہلی مرتبہ کسی پائلٹ کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے پاپاپنکج کا کہناہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بالی وڈ میں اب شاہد روایتی کرداروں سے ہٹ کر کردار اداکرے ،اسلئے شاہد کے فلم انڈسٹری میں پیدا شدہ تاثر میں تبدیلی کی ضرورت ہے

تاریخ اشاعت:2010-01-03
ودیا بالن "نو ون کلڈ جیسیکا" میں برٹنی سپئرکی ڈیڑھ ماہ کے لئے بوائے فرینڈ سے علحیدگی
بالی وڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے ہدایت کار راج کما ر گپتا کی فلم ’نو ون کلڈ جیسیکا‘ سائن کرلی ہے۔ یہ فلم جیسیکا لال کی زندگی پر بنائی گئی ہے جسے مارنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بچ گئی۔ ودیا بالن اس فلم میں جیسیکا لال کی بہن سبرینا لال کا کردار نبھا رہی ہیں ۔ راجکمار گپتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ودیا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’پا‘ دیکھی ہے جس میں ودیا کی اداکاری نے انہیں بہت متاثر کیا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ ودیا ان کی فلم نوون کلڈ جیسیکا کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ جیسیکا لال کی بہن سبرینا کے کردار کو جان بخشیں گی جنہوں نے اپنی بہن کو انصاف دلانے کے لیے خوف ناک قانونی جنگ لڑی۔ ودیا کے بقول یہ ان کے لیے ایک چیلنجنگ کردار ہوگا۔ اپنے کردار کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے وہ جیسیکا لال کی بہن سبرینا لال سے ملاقات کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔ اس فلم کی عکس بندی رواں سال شروع ہوگی تاہم ابھی دیگر کرداروں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔
 
برٹنی سپئیر کو اپنے تیز مزاج اور جھگڑالو بوائے فرنیڈ سے ڈیڑھ ماہ کے لئے نجات مل گئی۔ اب اسے عدنان غالب کی طرف سے کوئی پریشانی نہیں اٹھاناپڑیگی ۔کہ ایک راہ گیر کو ٹکرمارنے کے جرم میں عدنان کوڈیڑھ ماہ کے لئے جیل بھیج دیاگیاہے۔ اسے مزید 36 ماہ کی قید ہوسکتی تھی ۔ جسے ضمانت کی وجہ سے معطل رکھا گیاہے۔ اس کے علاوہ اسے 52 ہفتے تک ایک ادارہ میں کلاسزاٹینڈ کرنا پڑیں گی۔جہاں اسے غصے پر قابورکھنے کی تربیت دی جائیگی ۔ جیل میں قید کے دوران اسے سخت مشقت بھی کرناپڑیگی۔عدنان غالب ایران اورپا پارازی فوٹوگرافر ہے۔
 
کرینہ کا 2012ءمیں سیف کے ساتھ شادی کا اعلا ن پہچانے نہ جانے پر ملی سائرس لال پیلی
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سال 2012ءمیں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ سال 2012ءمیں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ شادی کے بعد ان کے دو بچے ہوں، 2 نمبر ان کا لکی نمبر بھی ہے۔ کرینہ کپور نے کہا کہ 2009ءان کیلئے فلمی کیریئر کے لحاظ سے بہت اھا رہا، اس سال میں ان کو شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان ا ور سیف علی خان جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
 
رسیٹورنٹ میں پہچانے نہ جانے پر ملی سائرس غصے سے لال پیلی ہوگئی ۔ اور پاﺅں پٹنحتے ہوئے چلی گئی ۔ ملی کو 17 سال کی عمرمیں جوکامیابی ملی ہے۔ وہ ہرکسی کا مقدر نہیں بنتی ۔ مگر شاید ملی کو یہ گمان ہے شائد دنیا کا بچہ بچہ اسے جانتا اور پہچانتا ہے۔ وہ مگر اس کا یہ غرور ایک رسیٹور نٹ کے کلرک نے توڑ ڈالا ۔ ملی برگر لینے یہاں آئی ۔ آرڈ ر دیا ۔ تو کلر ک کا چہر ہ سپاٹ رہا ۔اس نے کلمات نہیں کہے۔ صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی ۔ جب کلرک نے رسید بنانے کے لیے اس کانام پوچھا۔ملی نے سخت غصے میں کہا کیا تم سنجیدہ ہو? میں ملی سائرس ہوں۔ کلر ک نے بے نیازی سے کریڈ ٹ کارڈ لے کر رسید بنائی اور برگر اسے تھما دیا۔ ملی نے ایک بار پھر کہا ۔ میں ملی سائر ہوں ۔ کلرک نے جواب دیا۔ اچھا نام ہے۔ میری دعا ہے آپ کا دن اچھا گزرے ۔ جس پر ملی آگ بگولہ ہوگئی۔
 
تاریخ اشاعت:2010-01-02
 وہ مقبولیت کی بلند یوں پر ہے
دی ایکس فیکڑ میں فتح کے نام سے جانی جانے والی نوآموز گلو کارہ لیونا لیوس کو بھی آسمانی فن پر چمکتے زیادہ عرصہ نہیں گزرا ۔ مگر وہ مقبولیت کی بلند یوں پر ہے۔ لیونا کی پہلی میوزک البم ”سپرٹ “ نے ریلیز کے فوری بعد تہلکہ مچا دیا۔ بہت مختصر عرصے کے بعد وہ دوسری البم ”ایکو“ کی تیاری میں مصروف ہے۔ اور لیونا کو اس سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ 2004 ءمیں اس خوبرودو شیزہ نے لندن میں ہونے والے وی ایکس فیکٹر نامی مقبول ریلٹی میں آڈیشن د یا۔ مصنیفن اس کی آواز ، سرتال اور لے کوسن کردم بخور رہ گئے لیونا نے اس رات "SOME WHER OVER THE RIAN ABOW" گاکر ایک سماں باندھ دیااور 2004ءکا یہ مقابلہ وہ جیت گئی تھی ۔ یہ مقابلہ جیتنے والی وہ پہلی خاتون امیدوار ہی نہیں تھی ۔ بلکہ آدھی گوری آدھی کالی نسل کی نمائندگی کرنے والی بھی پہلی فاتح تھی۔ اس سے پہلے مقابلے صرف گوری چمڑی والے مرد ہی جیتتے آئے تھے ۔ لیونا لیوس نے موسیقی کی تاریح میں یہ ریکارڈ بنا نے سے قبل لیونا دنیا کے مشہور پیزا بنانے والی کمپنی میں استقبالیہ کلرک اور ویٹرس تھی۔ لیونا کو گوشت سے نفرت ہے وہ ایک خالص سبزی خور ہے۔ وہ قدرتی طور پر آواز کی نعمت سے مالا مال ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی وہ گٹار اور پیانوبھی اچھا بجا لیتی ہے۔ گلو کارہ کیٹی میلوا برٹ سکول میں اکھٹے زیر تعلیم تھے۔ گزتشہ سال لیونا کی ریلیز ہونے والی البم ”بلیڈ نگ لو“ نے اسے ایک غیر معمولی انٹر نیشنل میوزک سٹار کے درجے پر فائز کردیا۔ 24 سالہ لیونا کا کہنا ہے کہ اسے بہت دیر میں معلو م ہوا کہ قدرت نے اس کے اندر کامیابی کی کتنی صلاحیت پوشیدہ کر رکھی ہیں۔ وہ بہت حساس طبعیت کی مالک فنکارہ ہے ۔ لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ بڑی مشکل سے خود کو کامیابی کی منزل تک باقاعدہ دھکیل کر لائی ہے ۔ کیونکہ اس شعبے میں قدم رکھتے ہو ئے اسے سب سے زیادہ خوف ہی ناکامی سے تھا ۔ لیونا کاکہنا ہے کہ اسے سب سے زیادہ حوصلہ ” وی ایکس فیکٹر “کی کامیابی سے ملا اور پھر یہ حوصلہ بڑھتا گیا لیونا کے مطابق اس کی ایک جھلک شائقین کو نئی البم ”ایکو“میں دکھائی دے گی۔ جوچند ہفتوں میں ریلیز ہونے والی ہے ۔ اس البم میں جسٹن نمبر لیک ،لیکس مارٹن ، فی یواور ریان ٹینڈر نے بھی لیونا کے ساتھ دو گانے گائے ہیں۔
میڈونا سے دوستی کا پھلی ملنا شروع ہوگیا
معمولی د رجے کا ما ڈل جیس کو میڈونا سے دوستی کا پھلی ملنا شروع ہوگیاہے۔ کچھ عرصہ قبل تک غیر معروف جیس نے جب سے اپنے سے دگنا عمر کی خاتون میڈونا سے تعلقات بنائے ہیں ۔ اس کا ستارہ عروج کی طرف بڑی تیزی سے بڑھنے لگاہے۔ جیس نے نئے سرے سے اپنی زندگی کا بڑے منظم طریقے سے آغاز کیا ہے اور اس میں میڈ ونا کابہت اہم کردار ہے۔ ماڈنگ کی بجائے اب وہ ڈسک جوکی کے طور پر اپنا تعام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ ڈسک جاکی اس شخص کو کہتے ہیں جو ریڈیو ہائی وی پر شائقین کی پسند کے گانے ان کی فرمائش پر لگاتاہے۔ یہ کام آسان بھی ہے اورجیس کو اس میں ماڈلنگ سے زیادہ آمدن ہوتی بھی دکھائی دیتی ہے کلبوں میں اسے یہ کام بھی آسانی سے مل جاتا ہے جبکہ کلب والے فخر سے اپنے گاہکوں کو بتاتے ہیں کہ پاپ فنکارہ میڈونا کابوائے فرنیڈ ہمارے ہاں ڈسک جاکی ہے۔ نیویارک کے کلبوں میں ایک رات کا معاوضہ وہ اب 12ہزار ڈالر طلب کررہاہے ۔ جو ایک عام ڈسک جاکی کے مقابلے میں 10گنا زیادہ ہے ۔ مگر کلب والے اسے بخوشی یہ معاوضہ دے رہے ہیں وہ اب کبھی فارغ نہیں ہوتا۔ یعنی میڈونا کی خدمت کے علاوہ بھی اس کے پاس کام ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ وہ کلب آنے والی لڑکیوں سے بے تکلف نہیں ہوتا شاید میڈونا سے ڈرتا رہتا ہے
بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن 31 برس کی ہوگئیں
بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن اکتیس برس کی ہوگئیں۔ ودیا یکم جنوری انیس سو اٹھہترکو پیدا ہوئیں۔ ودیا نے ابتدا میں مختلف ٹی وی اشتہارات میں کام کیا جس کے بعد انہوں نے دوہزار تین میں بنگالی فلم بھالو ٹھیکو کے ذریعے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ دوہزار پانچ میں انہوں نے بالی وڈ میں فلم پری نیتا کے ذریعے قدم رکھا جس میں انہیں بیسٹ ڈیبیو فی میل کا ایوارڈ ملا۔ ودیا اپنے کیریئر میں اب تک لگے رہو منا بھائی، گرو، سلام عشق، ہے بے بی، بھول بھلیاں، ہلا بول، قسمت کنکشن اور پا جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
عامرخان فلم’’دھوبی گھاٹ‘‘میں مصورکا کردار نبھائیں گے
 بیس سالہ طالب علم کے کردار میں فلم تھری ایڈیٹس کی کامیاب نمائش کے بعد بالی وڈ سٹار عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ فلم دھوبی گھاٹ میں ایک مصورکے روپ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ نے دی ہے جو بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم ہے۔ فلم کی عکس بندی مکمل ہو چکی ہے اور یہ رواں سال کے اگلی سہہ ماہی میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں 4 اہم کردار ہیں جن میں سے ایک کردار ان کا ہے۔ عامر خان فلم میں ایک مصور کے روپ میں نظر آئیں گے جو ممبئی سے ملحق ایک گنجان آبادی میں اپنے سٹوڈیو نما اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔ عامر خان نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ تھری ایڈیٹس کی کامیابی نے ان کی برانڈ ویلیو میں اضافہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو برانڈ نہیں تصور کرتے کیوں کہ وہ ایک اداکار ہیں جو فلم کی کہانیوں کے مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں ۔
نیتوچندرا ایشوریا رائے بننے کی خواہشمند
فلم گرم مسالہ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آنیوالی ایئر ہوٹس سوئٹی یعنی نیتو چندرا بالی وڈ کوئین ایشوریا رائے بچن بننے کی کوشش کررہی ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نیتو چندرا کویقین ہے کہ انہیں اب بالی وڈ سپر اسٹار سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نیتو چندرہ کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ بہت جلد ایشوریا رائے بن جائیں گی کیونکہ ان کا سمجھنا ہے کہ ایشوریا رائے کی طرح ان کا بھی بھارتی فلموں کے مشہور ومعروف ڈائریکٹرز رام گوپال ورما اور جھگ مندرہ کے ساتھ کام کرنا اور لوکھنڈ والا میں رہائش پزیر ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ بالی وڈ میں ایشوریا رائے کی جگہ لے لیں گی۔
بری عادتیں ترک کروں گی، گلوکارہ ریحانہ
ہالی ووڈ گلوکارہ ریحانہ نے نئے سال کے لئے یہ عہد لیا ہے کہ وہ اپنی تمام بری عادتیں ترک کرے گی۔ نئے سال کے موقع پر اور بالی ووڈ ستاروں اور گلوکاروں کی طرح ریحانہ نے بھی اپنے لئے یہ قرارداد منظور کی ہے کہ وہ اپنی بری عادتیں ترک کرکے اپنے اندر مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کریں گی اور سال 2009ءمیں کی گئی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرائیں گی۔ 21 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ میں اپنے کیریئر پر دھیان اور اپنے کام کو پوری توجہ دوں گی۔ ریحانہ نے کہا کہ میں کام کے علاوہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے لئے بھی وقت نکالوں گی کیونکہ وہ میری زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ ریحانہ نے مزید کہا کہ وہ ڈرم بجانا نہیں جانتی اور وہ اس سال ڈرم بجانا سیکھیں گی اور اس کے علاوہ وہہ ڈیپچ موڈ بینڈ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور وہ اس بینڈ کے ساتھ ضرور کام کریں گی۔
تیس مارخان میں پریانکااوراکشے ایک ساتھ
پریانکاچوپڑا اور اکشے کمار فلم تیس مار خان میں ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ اس سے قبل دونوں نے آخری بار فلم اعتراض میں اکٹھے کام کیا تھا۔حال ہی میں اکشے بھی اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ پریانکا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے متمنی ہیں لیکن ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔ یوں فرح خان نے ان کے ساتھ اداکارہ کو کاسٹ کرکے اکشے کی تمنا بھی پوری کردی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ جوڑی فلم اعتراض کی کامیابی کے بعد ایک بارپھر جادو جگانے میں کامیاب رہے گی یا نہیں۔
تاریخ اشاعت:2010-01-01

کرینا فلم گول مال تھری میں کاسٹ

بھارتی ہدایتکار روہت شیٹی نے فلم گول مال تھری کے لئے اداکارہ کرینا کپور کو منتخب کرلیا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق گولمال ریٹرنز میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی اداکارہ کرینا کو ہدایتکار روہت نے گولمال تھری میں دوبارہ کاسٹ کرلیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کرینا کپور نے ہدایتکاروں پر واضح کردیا ہے کہ ایسی فلموں میں کام نہیں کریں گی جس میں پہلی ہی کئی اداکاررائیں کام کررہی ہوں،کرینا کی اس وضاحت کے بعد روہت نے اس فلم میں مرکزی کردار کے لئے صرف کرینا کپور کو ہی منتخب کیا ہے۔ اس فلم میں کرینا کے ہمراہ اجے دیوگن،تشار کور،شرمن جوشی،ارشد وارثی اور شیریاس تالپیڈ کام کریں گے۔ذرائع کے مطابق گول مال تھری صرف نوجوان لڑکوں کے لئے ہی نہیں بلکہ فیملی انٹرٹینر ہوگی۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز دوہزار دس میں اپریل کے مہینے میں کیا جائے گا۔

اداکارہ برٹنی مرفی کو دفنا دیا گیا

ہالی ووڈ اداکارہ برٹنی مرفی کو دفنا دیا گیا۔ برٹنی مرفی کی عمر 32 سال کی تھی وہ دو ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔ برٹنی مرفی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی ظاہر نہیں کی گئی تاہم کہا جاتا ہے کہ وہ ایک نفسیانی عارضے کے لئے جو ادویات لے رہی تھی وہ ہی اس کے دل کے دورہ کی وجہ بنی۔ برٹنی مرفی کو ہالی ووڈ کے فارسٹ لاز میموریل پارک میں ایک نجی تقریب کے بعد دفنا دیا گیا۔ تقریب میں اس کے خاندان کے چنیدہ افراد کے علاوہ صرف چند دوستوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ فارسٹ لان میموریل پارم میں ہالی ووڈ کی متعدد دوسری شخصیات مدفن ہیں جن میں بیٹی ڈیوس، لوسی بال، جین اور بلسٹرکیٹن وغیرہ شامل ہیں۔
 
مونا ذ کی کی ازد واجی زندگی کوخطرہ
 مصری اداکارہ مونا ذ کی کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زد پر رہتی ہے کبھی اس کا کسی اداکار سے جھگڑا اور کبھی کسی پروڈیوسر سے اختلاف شادی سے پہلے خفیہ شادی کی افواہیں اور شادی کے بعد شوہر سے ناخوشگوار تعلقات کی خبریں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں اب خبر ہے کہ موناذکی کے اداکار شوہر احمد میلمی کو ان کی نئی فلم کے بعض مناظر پر اعتراض ہے جس کی وجہ سے دونوں میں ناچاکی ہے۔ قبل ازیں احمد میلمی ریلیز سے قبل ہر فلم کو چیک کر کے قابل اعتراض مناظر کوکٹ کرادیتے تھے مگر نئی فلم احمد میلمی کو نہیں دکھائی گئی فلم کی ریلیز کے بعد دونوں میں شدید نوعیت کے اختلافات کی خبریں ہیں مونانے اس خبر کی بھی حسب روایت تردید کی ہے مونانے کہا کہ کچھ لوگ اس کا گھر اجاڑنا چاہتے ہیں۔
مداح مجھے بولڈ کرداروں میں پسند کرتے ہیں، پریانکا چوپڑا
بالی وڈ کی دلکش اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلموں میں سادہ کردار اداکرنے کو مشکل قرار دے دیا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں بولڈ کردار اداکرنے والی پریانکا نے کہا کہ نئی فلم ’پیار امپاسبل‘ میں انہوں نے اپنے سادہ کردار سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پریانکا نے کہا کہ  ان کے نزدیک سادہ کردار اداکرنا بہت مشکل ہے کیونکہ مداح انہیں بولڈ کرداروں میں پسند کرتے ہیں۔ ’پیار امپاسبل‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے پریانکا نے کہاکہ اس میں انہوں نے علیشاہ کا کردار اداکیا ہے جو سافٹ ویئر کمپنی میں نوکری کرتی ہے، دوسروں سے پیار کرنے والی، لوگوں میں مشہور اور زندگی انجوائے کرنے والی ہے مگر کم عمری میں ہی بے تحاشا ذمہ داریوں کے باعث وہ اپنی زندگی میں توازن قائم رکھنے میں مشکلات کا شکار ہوتی ہے۔ ’پیار امپاسبل‘ آئندہ سال آٹھ جنوری کو ریلیز ہورہی ہے، اس میں پریانکا نے اداکار اودے چوپڑا کے ساتھ کام کیا ہے۔

 

صفحہ نمبر:10-09-08-07-06-05-04-03-02-01

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team