WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
       
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 

تاریخ اشاعت:2010-01-12

پورن سائٹس ڈھونڈنے میں میری تعلیم کا حرج ہوا ، سٹوڈنٹ
پچھلے دنوں چین کی حکومت نے ایسے انٹرنیٹ یوزرز کو انعامات سے نوازنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جو انہیں پورن سائٹس کے بارے میں مطلع کریں۔ اس سلسلے میں ایک نامعلوم کالج کے نامعلوم سٹوڈنٹ نے سب سے زیادہ پورن سائٹس کی انفارمیشن دی اور تقریباً ڈیڑھ ہزار ڈالر کے قریب انعام جیتا۔ چین کی حکومت کے اس اعلان کے بعد ہزاروں انٹرنیٹ یوزرز اس تلاش میں تھے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ پورن سائٹس کے بارے میں معلوم ہو سکے جن پر چین کی حکومت نے بعد میں پابندی عائد کرنا تھی۔ تاہم جس سٹوڈنٹ نے سب سے زیادہ پورن سائٹس کی انفارمیشن دی اس کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی کلاسوں میں بہت اچھا سٹوڈنٹ تھا لیکن پورن سائٹس کی وجہ سے اس کی تعلیم کا کافی حرج ہوا۔ ادھر چین کی حکومت نے تقریباً پانچ ہزار کے قریب ایسے لوگ گرفتار کیے ہیں جو پورن سائٹس کے بزنس میں انوالو تھے۔ یاد رہے کہ چین دنیا کا انٹرنیٹ استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
بالی وڈ میں عامر خان کی مانگ میں اضافہ
فلم تھری ایڈیٹس کی بے انتہا کامیابی کے بعد بالی وڈ میں اداکارعامر خان کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔عامر نے فلم میں اپنی اداکاری سے شائقین کو اتنا متاثر کیا ہے کہ اس فلم کی کامیابی کا سہرا فلم سازکے بجائے عامر کے سر رکھا جارہا ہے۔ وزیر خزانہ پرناب مکھر جی نے بھی عامر کو مبارکبا د کیلئے نئی دہلی مدعو کرلیا ہے ۔ عا مرنئی دہلی سے واپسی کے بعد اکنامک ٹا ئمز ایوارڈ میں شرکت کریں گے، جس کے بعد عامرملک کے دو بڑے سی ای اوز سے بھی ملاقات میں بہترین اداکاری پر داد وصول کریں گے۔ اس کے علاوہ عامر خان فنانشل ایوارڈز کی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ عامر خان نے تھری ایڈیٹس میں بہترین اور متاثر کن اداکاری کی بدولت فلم بینوں کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔ عامر نے تین سالوں میں فلم تارے زمین پر، گھجنی اور تھری ایڈیٹس جیسی بہترین فلمیں دے کر کامیاب فلموں کی ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔
ناؤمی کیمبل کا رئیلٹی شو کی میزبانی سے انکار
 سیاہ فام سپر ماڈل ناؤمی کیمبل نے معروف ریئلٹی ٹی وی پروگرام کی میزبانی کی آفر ٹھکرادی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں نیکسٹ ٹاپ ماڈل رئیلٹی پروگرام کی نئی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لئے انتظامیہ نے ناؤمی کیمبل کو اس پروگرام کی میزبانی کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے رد کردی۔ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اس ریئلٹی پروگرام کی پہلی سیریز میزبان ماڈل لیزا اسنوڈاؤن کی وجہ سے امریکی طرز کی ہوگئی تھی جو متاثر کن نہیں ہوسکی ۔اسی لئے اس پروگرام کی نئی سیریز کی میزبانی کے لئے ناؤمی کیمبل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ناؤمی بھی اس پیشکش سے خوش ہوئیں مگر مصروفیات کی بنا پر شو کے مقررہ اوقات کار پر کام کرنا ان کے لئے مشکل تھا اس لئے یہ آفر قبول نہیں کرسکیں۔
انجلینا جولی نےاپنےشوہر بریڈپٹ کی پٹائی کردی
عام طور پر معاشرے میں مردوں کی جانب سے خواتین پر تشدد کی خبریں سننے کو ملتی رہتی ہیں، مگر اب وقت کے ساتھ ساتھ جہاں معاشرے میں جدت پیدا ہوتی جارہی ہے وہیں مردو ں اورخواتین کے رویئے میں بھی بدلاؤ آتا جارہا ہے ۔ جہاں خواتین نے مردوں کو ہرشعبے میں پیچھے چھوڑ دیاہے، وہیں اب تشدد میں بھی خواتین مردوں کے شابہ بشانہ ہیں۔ اس کی زندہ مثال ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی ہیں کیونکہ بالی وڈ سٹار نے اپنے شوہر بریڈپٹ کی پٹائی لگا کر اپنی ہم جنسوں کیلئے ایک نئی مثال رقم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ جی ہاں خبرگرم ہے کہ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کی پٹائی لگا دی۔ ہالی وڈ کی معروف جوڑی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان اختلافات طول پکڑتے جارہے ہیں جس کی وجہ جینیفر آنسٹن قراردی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بریڈپٹ نے انجلینا کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ اب بھی اپنی سابقہ بیوی جینیفر آنسٹن سے دوستی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ان سے ملاقاتیں کرتے ہیں، تو اس اعتراف کے بعد انجلینا غصے پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے بریڈ پٹ پر حملہ کردیا۔ واقعے کے بعد جوڑی کے درمیان تناؤ کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہالی وڈ کی یہ پرفیکٹ جوڑی مزید کتنے دن اپنے ازدواجی رشتے کو برقرار رکھ پاتی ہے۔

تاریخ اشاعت:2010-01-11

پامیلا اینڈرسن پھر دستیاب تھیٹر ڈراموں کی اداکارئیں موٹاپے سے پریشان
ریڈار آن لائن کے مطابق کچھ مہینے جیمی پیجٹ کے ساتھ گھومنے پھرنے کے بعد پامیلا اینڈرسن اب ایک بار پھر "مارکیٹ" میں دستیاب ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پامیلا نے واضح کر دیا ہے کہ اب اس کا جیمی پیجٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ کسی نئے محبت کے انتظار میں ہیں۔ جیمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پامیلا نے کہا کہ اس میں کوئی ایسی برائی نہیں ہے ، وہ ایک اچھا لڑکا ہے اور اس کا جو وقت اس کے ساتھ گزرا بہت اچھا گزرا ، اور یہ کہ وہ دونوں اب بھی اچھے دوست ہیں۔
 
تھیٹر ڈراموں میں کام کرنے والی اکثر اداکاراﺅں نے اپنے موٹاپے سے پریشان ہو کر جم جوائن کر لئے۔ان فنکا راﺅں میں حنا شاہین ‘میگھا ‘نرگس ‘انجمن شہزادی ‘خوشبو اور دیگر شامل ہیں۔ان فنکاراﺅں کا موقف ہے کہ ہمیں موٹاپے کا سامنا بے وقت سونے ‘کھانے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے کرنا پڑا ہے ۔اب جلد ہم ورزش کے ذریعے دوبارہ اپنے آ پ کو سمارٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔معلوم ہوا ہے کہ بڑھتے ہوئے موٹاپے سے ان خواتین نما لڑکیوں کے پرستاروں میں بھی کمی ہوئی ہے۔اس وجہ سے بھی یہ فنکارائیں شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
بلااجازت تصویرچھاپنے پرمرانڈا میگزین سے ناخوش  شاہ رخ کو کاسٹ کرنے کا ارادہ ہے،جاوید شیخ
 دنیا میں کئی واقعات ایسے رونما ہوجاتے ہیں جس سے فنکاروں کا کردار متاثر ہوتا ہے۔ آسٹریلوی سپر ماڈل مرانڈا کر بھی انہیں لوگوں میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں کچھ آسٹریلوی میگزینز نے چھبیس سالہ ماڈل مرانڈا کر کی اجازت کے بغیر ہی ان کی تصاویر اپنے میگزینز کے سرورق پر شائع کردیں، جس کی وجہ سے مرانڈا ناخوش ہیں۔ مرانڈا نے بغیر اجازت اپنی تصاویر کی اشاعت پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے ان کا کردار متاثر ہوسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایسے میگزین اپنے قارئین میں اضافے کے لئے اس طرح کے کام کرتے ہیں اور انہیں معروف شخصیات کے امیج کا خیال نہیں ہوتا۔ اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ 2010ءمیں نئی اردو فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں،نئی فلم میں بھارتی سپر سٹار شاہ رخ کو بھی کاسٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ جاوید شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں شاہ رخ نے رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ دیگر معاملات ابھی طے کئے جائیں گے۔جاوید شیخ نے کہا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور آج بھارت میں بڑھتی ہوئی مصروفیات کا سہرا میرے پاکستان کو ہی جاتا ہے ۔انہوں نے کہا نئی فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوتے ہی فلم کا آغاز ہو جائے گا۔میری یہ فلم پاکستانی اور ہندوستانی فنکا وں کا سنگم ہو گی
تاریخ اشاعت:2010-01-10
سنجے دت،سماج وادی پارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ
بالی ووڈ سٹار سے سیاستدان بننے والے اداکار سنجے دت نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری معروف بھارتی اداکار سنجے دت نے کہا کہ وہ پارٹی ارکان کے رویے سے دل گرفتہ ہیں اس لئے وہ امرسنگھ کی طرح پارٹی عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔یاد رہے کہ قبل ازیں سماج وادی پارٹی کے سینئر عہدے دار امر سنگھ نے بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سنجے دت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سماج وادی پارٹی میں امرسنگھ ہی لائے تھے اور اب وہ کسی دوسری پارٹی کو جائن کرنے کا فیصلہ بھی ان کی مرضی سے کریں گے۔ سنجے دت نے کہا کہ وہ پارٹی ارکان کے ان جملوں سے سخت رنجیدہ تھے جن میں یہ دعویٰ کیا جاتا تھا کہ سنجے دت جیسے فلم سٹار کی پارٹی میں موجودگی کوئی نیک شگون نہیں ہے۔
 
ریتک روشن آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور ریتک روشن آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔کئی فلموں میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے جلوہ گر ہونے والی ریتک نے ہیرو کی حیثیت سے اپنے کیریر کا آغاز سال 2000 میں بلاک بسٹر فلم’ کہو نا پیار‘ ہے سے کیا تھا۔ پہلی ہی فلم میں لازوال کردار نگاری کا مظاہرہ کرنے والے ریتک نے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا اور کبھی خوشی کبھی غم،دھوم 2،کرش،کوئی مل گیا اور جودھا اکبر جیسی کامیاب فلمیں دیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ دس جنوری 1974کو پیدا ہونے والے ریتک روشن اپنی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر سنجے بھنسالی کی فلم گذارش کی شوٹنگ میں مصروف ہونگے لیکن ان کی بہن سنینا اور ان کی فیملی نے فلم کے سیٹ پر سرپرائز پارٹی کا پلان بنایا ہوا ہے۔ جبکہ ریتک خود آج رات جوہو نائٹ اسپاٹ پردیگر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ پارٹی کرنے کا پلان رکھتے ہیں۔
 
ریما آج بھارت جائینگی
 اداکارہ و ہدایتکارہ ریما آج بھارت جائینگی۔ جہاں وہ اپنے مختصر قیام کے دوران اپنی نئی فلم ”کتنی حسین ہے زندگی“ کی پروسیسنگ کا کام مکمل کروائیں گی۔
 
بریک کے بعد“ میں دپیکا اور عمران ایک ساتھ
فلم ”بریک کے بعد“ میں اداکارہ دپیکا اور اداکار عمران خان اکٹھے جلوہ گر ہونگے۔ رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد بھی دپیکا نے اپنی ہمت نہیں ہاری ان کی نئی آنے والی فلم ”بریک کے بعد“ ہے جس میں وہ عمران خان کے مد مقابل بطور ہیروئن کام کر رہی ہے۔ اس فلم کی پروڈکشن کنال کوہلی دیں گے جبکہ اس فلم کے ہدایتکار دانش اسلم ہیں۔ کنال کوہلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے پہلے فلم ”ہم تم“ بھی بنا چکا ہوں، جس نے آئی آر ایک لاکھ پچاس ہزار کا بزنس کیا، میری یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی اور مجھے امید ہے کہ میری یہ فلم بھی شائقین کو مایوس نہیں کریگی بلکہ ان کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگی۔
پیٹِنسن اور اُما کا لو سین
ٹِولائیٹ کے مشہُور سِتارے رابرٹ پیٹِنسن اور دِلکش اَداکارہ اُما تھرمن اَپنی آنے والی فِلم ’بیل ایمی کے لیے ایک لو سین کرنے جا رہے ہیں۔ کنٹئیک ٹمیُوجِک کے مطابِق ، 19 ویں صدی کے بیل ایمی پر اِسی نام سے بن رہی فِلم میں پیٹِنسن ایک مشہور رائٹر کا کِردار نِبھاّیں گے۔ بیل ایمی میں پیٹِنسن پہلی بار اُما کے ساتھ دِکھائی دیں گے جو فِلم میں میڈیلِن کا رول کر رہی ہیں۔ تھِیٹر کی دُنیا سے آئے ڈیکلن ڈونیلن اِسکے ساتھ ہی بڑے پردے پر اَپنی پیشکش کا آغاز کریں گے۔ پیٹِنسن کو بیل ایمی کی کامیابی کی پُوری اُمّید ہے۔
 
کترینہ نے پریانکا کو چت کردیا
بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف یکے بعد دیگرے کامیابیاں حاصل کرتی جارہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے دوستانہ سیکوئل میں نمایاں کردار کے حصول کی جنگ میں سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کو مات دے دی ہے ۔ پریانکا چوپڑا جنہیں اس فلم میں نمایاں کردار حاصل کرنے کے لیے اصرار اور خوشامد کرنی پڑی تھی اب کہتی ہیں کہ وہ اپنی سب سے بڑی حریف کترینہ کیف سے یہ پروجیکٹ ہار گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پریانکا کے لیے اس فلم میں موجودگی کا فیصلہ فلم ڈائریکٹر نے اسکرپٹ لکھنے سے قبل کیا تھا اور ڈائریکٹر نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی تاہم اب انہوں نے پریانکا کے لیے دوستانہ سیکوئل میں پہلے سے کردار کو طے کرنے کی خبر کو مسترد کردیا ہے۔ ایک مقامی روزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے دوستانہ سیکوئل کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پریانکا یقینا اس فلم کا حصہ ہیں کیونکہ وہ صرف میر ی پسندیدہ اداکار ہ ہی نہیں بلکہ مجھے بہت عزیز بھی ہے تاہم میں ابھی اس بات کی وضاحت نہیں کرسکتا کہ اس فلم میں وہ کہاں اور کس کردار میں جلوہ گر ہوں گی جیسا کہ ابھی میں اسکرپٹ لکھ رہا ہوں۔
 
 

صفحہ نمبر:10-09-08-07-06-05-04-03-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team