WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
       
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 
تاریخ اشاعت:2010-01-28
 
 
جیٹھ اور بھابھی پر فلمایا گیا ’آئٹم سانگ
بالی ووڈ میں کئی فلمی خاندان ہیں جن میں کپور خاندان پہلا ایسا خاندان مانا جاتا ہے جس کی تین پیڑھیاں فلم انڈسٹری میں ہیں لیکن یہ خاندان ایک اور بات کے لیے مشہور ہے اور وہ ہے جیٹھ اور بھابھی کے رسمی رشتے کو پرے رکھ کر فلم میں ہیرو ہیروئین کے طور پر کام کرنے کے لیے۔ رندھیر کپور نے اپنے چھوٹے بھائی رشی کپور کی بیوی نیتو کے ساتھ کام کیا تھا۔ خیر اتنی لمبی تمہید کے بعد آپ کو بتا ہی دیتے ہیں کہ اب دوسرے فلمی خاندان یعنی سلمان خان خاندان میں سلمان کے ساتھ ان کی بھابھی یعنی ارباز خان کی بیوی ملائکہ ارورہ خان فلم ’دبنگ‘ میں آئٹم گیت پر رقص کریں گے۔ آئٹم گیت کے بول ہیں ’منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے‘۔
سیف علی کو کرینہ کپور سائز زیرو میں پسند
آپ کو اور ہمیں سب کو پتہ ہے کہ سیف کی پسند کرینہ ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیف کو کرینہ کا کون سے روپ پسند ہے؟ سائز زیرو۔ فلم ’کم بخت عشق‘ میں سائز زیرو بن کر بکنی پہننے والی بے بو کے چرچے دنیا بھر میں ہوئے۔ لیکن ان کے پرستاروں اور خود ان کی والدہ ببیتا کے کہنے پر کرینہ نے دوبارہ اپنا وزن بڑھا لیا۔ سیف کرینہ کے بھر پور جسم سے ناراض ہیں اور وہ انہیں دوبارہ سائز زیرو میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
تاریخ اشاعت:2010-01-27
مائیکل سے ملاقات تبدیلی کا پیش خیمہ بنی، اے آر رحمان شادی کےبعد پہلےسے زیادہ آزادی ملی ہے، عائشہ ٹاکیا
پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن بالی وڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلم سلم ڈاگ سے آسکر ایواڈ حاصل کرنے والے اے آر رحمان نے کہا ہے کہ انہوں نے  مائیکل جیکسن کی موت سے دو ماہ قبل ملاقات کی تھی، جہاں مائیکل کو میرا کام خاصا پسند آیاتھا اور انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔ اے آر رحمان نے مزید بتایا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ مائیکل جیکسن سے ملاقا ت کے بعد ان زندگی کافی تبدیل ہوگئی ہے۔ رحمان نے مزید کہا کہ مائیکل سے ملاقات ان کی زندگی میں تبدیلی لانے کا پیش خیمہ بنی ہے ۔ بالی وڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے کہا ہے شادی نے مجھے باکل تبدیل نہیں کیا اور فلموں میں کام جاری رکھوں گی۔ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے بارے میں میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ عائشہ ٹاکیہ فلم انڈسری کو خیر باد کہہ دے گئی کیونکہ عائشہ ٹاکیہ کی جس گھرانے میں شادی ہوئی ہے وہاں اداکاری کو اچھا نہیں سمھجا جاتا۔ عائشہ ٹاکیہ نے اس خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شادی کے بعد پہلے سے زیادہ آزادی حاصل ہے اور میرے سسرال کو میری اداکارہ کے پیشے سے کوئی اعتراض نہیں ہے اور میرا شوہر فرحان بھی میرے ساتھ ہر معاملے پر بہت تعاون کرتا ہے۔ عائشہ ٹاکیہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ۔ فلم وانٹڈ میرے کیئریر کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم سے مجھے بہت شہرت ملی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں فرحان کو کافی لمبے عرصے سے جانتی ہوں ہم میں ذہنی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور یہی میرے اور میرے شوہر فرحان مضبوط رشتے کی ضمانت ہے۔
تاریخ اشاعت:2010-01-26
پیرس ہلٹن کی ڈ وگ رین ہارٹ سے دوستی منظرعام پرآگئی
نئی دہلی،فیش شو میں خوبصورت ماڈلزکی ریمپ پر واک
چین کی دو پاپ سٹار لپ سنک کا شکار
کرناٹک،ہندی فلم”پا“ کو ٹیکس میں 50 فیصد چھوٹ
متھن چکروتی بہترین باورچی بھی ہیں، سلمان خان
مادھوری ایشوریہ کو مات دیکر ڈانس پریمیئر لیگ کی جج بن گئیں
منا بھائی کے سیکوئیل کیلئےعامراورشرمن جوشی کاسٹ
عامر کا اشتہاری مہم کیلئے 35 کروڑ روپے کا معاوضہ
انیس بزمی کی فلم میں کترینہ کی جگہ سونم کاسٹ
فریدہ پنٹو کی بالی ووڈ کی اداکاراﺅں سے بے اعتنائی
برٹنی سپیئرز کا ہیٹی متاثرین کیلیے لباس نیلام کرنیکا اعلان
ہیٹی میں متاثرہ افراد کی امداد کیلیے جہاں ہر شعبہ زندگی کا شخص کچھ نہ کچھ کر رہا ہے وہیں پر معروف فلمی ستاریں بھی آگے آگے ہیں۔ برطانوی پاپ گلو کارہ برٹنی سپیئرز نے بھی ہیٹی متاثرین کی امداد کے لیے اپنا ایک لباس نیلام کر نے کا اعلا ن کیا ہے ۔ یہ لبا س انہوں نے 2008 میں MTV Awardsکی تقریب میں پہنا تھا ۔ اس نیلامی سے حا صل ہونے والی رقم ہیٹی میں متاثر ین کی امدا د کے لیے دی جا ئے گی۔
امیتابھ بچن فلم "رن" میں میڈیا ٹائیکون کا کردار ادا کر رہے ہیں
بالی وڈ سٹار امیتا بھ بچن نے دعوی کیا ہے کہ ان کا شما ر ان لوگوں میں ہے جنہوں نے دنیا میں سیٹلائٹ ٹی وی چینلز متعارف کرائے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بزنس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور کئی سال پہلے انہوں صرف بھا رت ہی میں نہیں بلکہ امر یکا اور برطانیہ میں بھی سیٹلا ئٹ چینلز متعارف کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن آ ج کل اپنی نئی آنے والی فلم "رن" کی تشہری مہم میں مصروف ہیں ۔29 جنو ری کو ریلیز ہو نے والی ان کی نئی فلم "رن "مکمل طور پر میڈیا سے متعلق ہے۔ وہ اس فلم میں ایک میڈیا ٹائیکون کا کر دار ادا کر ر ہے ہیں۔
سونم کپور ایشین فلم ایوارڈ کیلئے نامزد
بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سونم کپور نے آخر کار ساتھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ ہی دیا۔ جی ہاں سونم کو ایشین فلم ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔ فلمی خبررساں ادارے کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سلم ڈاگ سے بین الاقوامی پہچان بنانیوالے مسٹرانڈیا یعنی انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کو بالی وڈ سے چوتھے ایشین فلم ایوارڈ کی بہترین نئی اداکاری کی کیٹگری کیلئے نامزد کیا گیاہے۔ سونم کپور کی یوں تو پہلی فلم سانوریا تھی مگر انہیں دہلی سیکس کی وجہ سے نیوکمر کیٹیگری میں شامل کیاگیا ہے۔ بائیس مارچ کو منعقد ہونیوالے چوتھے ایشین فلم ایوارڈ میں چارچینی اور کورین اداکارائیں ان کے مدمقابل ہوں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا پاپا کی طرح سونم بھی اپنی بین الاقوامی شناخت بنانے میں کامیاب ہو پاتی ہیں یا نہیں۔
کترینہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شادی کرلیں گی
بالی ووڈ کی پرکشش اداکار کترینہ کیف بھی نیشنل ایوارڈ کے حصول کی خواہش مند ہیں۔ کترینہ کیف کو امید ہے کہ ان کی اس خواہش کی تکمیل ان کی حالیہ آنے والی فلم راج نیتی کی بدولت ممکن ہوسکے گی۔ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ اس قابل نہیں کہ نیشنل ایوارڈ جیت سکے لیکن وہ اپنی نئی آنے والی فلم راج نیتی سے پرامید ہے، جس میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بھر پور جوہر دکھائے ہیں۔ دوسری جانب بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ نے کہا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ وہ 2012 تک اپنے تمام پروجیکٹس مکمل کرنے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ کترینہ کیف نے 2012 میں شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، امید ہے کہ اس سال ان کی آنے والی تین فلمیں ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیں گی، اور شاید پھر اس کے بعد ان کو کسی نئے پروڈکشن ہاؤس کی طرف جانے کی بجائے اپنے پیا کے گھر جانا پڑے، لیکن اس کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کی زندگی کا ہم سفر کون ہوگا۔
مجھ پروزن کم کرنے کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا گیا،این ہیتھ وے
ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے اپنے چوڑے خدوخال سے خوش ہے۔ ہیتھ وے کا کہنا ہے کہ اس پر کبھی وزن کم کرنے کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے کسی زمانے میں دبلا پتلا لگنے کا شوق تھا لیکن اب وہ شوق ماضی کا حصہ بن چکا ہے اب اسے اس خیال میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ این ہیتھ وے نے کہا کہ اپنے آپ میں خوش رہنا چاہیے جیسا کہ میں اپنے چوڑے خدوخال کے ساتھ ہوں۔ 27 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ ڈریس ڈیزائنر جو کہ مجھے اپنے کپڑے پہنانا چاہتے ہیں انہیں سائز زیرو سے ہٹ کر سوچنا ہوگا کیونکہ میں سائز زیرو کے خوبصورت ملبوسات پہننے کیلئے خود کو سائز زیرو تک نہیں لا سکتی۔ این ہیتھ وے جس کو فلم ”پرنس ڈائری“ اور ”ڈیول ویئر پرادا“ سے شہرت ملی کو سائز فور یا سائز سکس کے کپڑے فٹ آتے ہیں۔
بریڈپٹ اورانجیلینا میں علیحد گی کا اعلان جلد متوقع
ہالی ووڈ کے مشہور جوڑے بریڈپٹ اور انجیلینا جولی میں علیحدگی کا اعلان کسی وقت بھی ہو سکتا ہے کیونکہ دونوں کے درمیان 205 ملین پاﺅنڈ کا علیحدگی کا معاملہ طے پا گیا ہے جس کے تحت علیحدگی کے باوجود دونوں اپنے چھ بچوں کی مشترکہ نگہداشت کریں گے، دونوں کے درمیان علیحدگی کیلئے قانونی دستاویزات پر حتمی دستخط رواں ہفتے ہو رہے ہیں جس کے تحت دونوں اپنے اثاثے ایک دوسرے میں نصف تقسیم کر رہے ہیں اور بچوں کی نگہداشت جن میں سے 3 سگی اولادیں اور 3 لے پالک ہیں ملکر کی جائے گی تاہم بچے انجلینا کے ساتھ رہیں گے۔
اوتار ریکارڈ بکس میں ٹائٹینک کی جگہ لینے پر
ٹائٹینک جس برفانی تودے سے ٹکرائی وہ اوتار ہے۔ ٹوینٹیتھ سیجچری فاکس کا کہنا ہے کہ جیمز کیمیرون کی نئی فلم اوتار ریکارڈ بکس میں ٹائٹینک کی جگہ لینے کے قریب قریب پہنچ چکی ہے۔ فلمی تاریخ میں جتنے لوگ اوتار کو دیکھ چکے ہیں ، اس سے پہلے صرف ٹائٹینک کو دیکھ چکے تھے۔ ٹوینٹیتھ سیجچری فاکس جو کہ نیوز کارپ کی ملکیت ہے ، کا کہنا ہے کہ اب تک اوتار کے ایک اعشاریہ آٹھ چار ایک ملین ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ اب تک ٹائٹینک ایک اعشاریہ آٹھ چار تین ملین کے ساتھ نمبر ایک پر تھی۔ اوتار کی مذکورہ بالا ٹکٹس صرف چھ ہفتے میں فروخت ہوئی ہیں۔
بلیک آئڈ پیز غلطی سے انعام کے حقدار
امریکی پاپ گروپ بلیک آئڈ پیز فرانس کے سب سے بڑے موسیقی ایوارڈ میں پہلے نمبر پر نامزد ہونے کے بعد جرمن گروپ ٹوکیو ہوٹل سے بدل دیے گئے۔ این آر جے ایوارڈ تقسیم کرنے والے کامل اوالی نے امریکہ کے پاپ گروپ بلیک آئڈ پیز کو انعام کے لئے نامزد کر دیا تو انہیں معلوم ہوا کہ دراصل انہوں نے غلط اعلان کر دیا ہے اور انعام جرمن گروپ ٹوکیو ہوٹل کو جانا تھا۔ یاد رہے کہ اسی طرح پچھلے سال ریحانہ کو دی جانے والے ٹرافی غلطی سے کیٹی پیری کو دے دی گئی تھی۔
سپائیس گرلزبینڈ ایک بار پھر میدان میں آگیا
پانچ دوشیزاوں پر مبنی اسپائیس گرلز بینڈ دھوم مچانے آرہاہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی گلوکاراؤں پر مشتمل سپر ہٹ پاپ بینڈ سپائیس گرلز ویوا فارایور نامی شو کے ذریعے لندن میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرنے آرہا ہے ۔ شو کا اہتمام سوئس بینڈ ابا کے معروف گانے ماما میا کے پیش کار سائمن فلر اورجوڈی کرامر کررہے ہیں اور ان کا کہناہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تووہ ویوافارایور شو کو دنیا بھر میں لے جائیں گے، جہاں سپائیس گرلز اپنے معروف گانوں پر فن کا مظاہرہ کریں گی۔

صفحہ نمبر:10-09-08-07-06-05-04-03-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team