WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
       
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 

تاریخ اشاعت:2010-03-09

والدہ کے ساتھ فلم میں کام کرکے اچھا لگا، کونکنا سین شرما
سلمان خان ڈیٹرجنٹ پاﺅڈر کے برانڈ ایمبیسڈربن گئے
جنونی ہندوﺅں سے خوفزدہ ایم ایف حسین نے بھارتی شہریت ترک کر دی
آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کو ہوگی
پریانکا چوپڑا کی تیاری کیلئے ہالی ووڈ ڈیزائنر کی خدمات
فلم اوتار کی کہانی چوری کی ہے،ہرجا نے کا دعوٰی
جوان اور حسین بننے کا شوق، ہیڈی مونیٹگ مرتے مرتے بچی
کیرا نائٹلی نے پائیریٹس سے علیحدگی کی تصدیق کر دی
آخر جارج کلونی باپ بننے پر آمادہ
پیٹنسن کو برطانوی لہجے میں بولنے کی دشواری
انجلینا جولی کی زندگی کے خفیہ گوشے
بپا شا باسو اور اجے دیوگن فلم رام لیلا میں ایک ساتھ
ابھیشیک کے گولڈن ٹیمپل میں برتن صاف کر نے پر امیتابھ خوش
میٹ ڈ یمن کی نئی فلم گرین زون کا پریمئیر
سلمان خان طبعیت خرابی کے باعث ہسپتال داخل
آسٹریلیا میں پامیلا اینڈرسن کے اشتہار پر پابندی عائد
ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن کے اشتہار پر آسٹریلیا میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پامیلا اینڈرسن نے انٹرنیٹ کمپنی کریزی ڈومین کے ایک اشتہار میں کام کیا جس میں اس کو ایک بزنس وومن دکھایا گیا ہے لیکن اشتہار کے ایک حصے میں پامیلا نیم عریاں لباس میں دکھائی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ ایڈورٹائزنگ سٹینڈرڈ بیورو نے اس بارے میں سینکڑوں شکایات موصول ہونے کے بعد اس اشتہار کو حدودپار کرنے والا قرار دیتے ہوئے اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔

جان، ارجن اور اشمیت ہالی وڈ کی فلم میں جلوہ گرہوں گے

بالی وڈ اداکار جان ابراہم اور ارجن رام پال کو ہالی وڈ کی فلم امر یکن ایمپائر کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایج فلم ورک کے بینر تلے بننے والی ہالی وڈ کی فلم ”امریکن ایمپائر“میں جان ابراہم ، ارجن رام پال اور اشمیت پٹیل جلوہ گرہ ہو رہے ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلم ڈاگ ملینیئر کی اداکارہ فر یدہ پنٹو بھی اس فلم میں کا سٹ کی جا ئیں گی۔ کیو ن ڈی وارڈ کی لکھی ہو ئی کہانی پر بننے والی اس فلم میں ہدایت کاری کے فرائض اینڈی آرمسٹر انگ انجام دیں گے۔ اس فلم کی کہانی انڈر ورلڈ، سیا ست اورجرائم کی دنیا پر مبنی ہے۔ دیگر ہالی وڈ کاسٹ سٹارز میں نینا ڈبریو اورلیس لی مین شامل ہیں۔ فلم کی زیادہ تر عکس بندی فلوریڈا میں ہی کی جائیگی۔ بالی وڈ اور ہالی وڈ سٹارز کے فلموں میں امتزاج کو سراہا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دو الگ ممالک کی انڈسٹری سے وابستہ کاسٹ کی فلم میں شمولیت مستقبل کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی۔ 

محمد آصف کو جیل بھجوا دونگی، وینا ملک
اداکارہ وینا ملک کے مبینہ مقروص فاسٹ بالر محمد آصف میڈیا سے بات کرنے سے مسلسل گریزاں ہیں، جبکہ دوسری جانب اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کے پاس محمد آصف کو دی گئی رقم کا ثبوت موجود ہے اور اگر انہوں نے بیٹھ کر معاملہ طے نہیں کیا تو وہ کرکٹر کو جیل بھجوانے سے بھی گریز نہیں کریں گی۔ وینا ملک نے کہا کہ محمد آصف نے گذشتہ سال دسمبر میں ان سے رقم ادھار لی تھی۔ اس وقت وہ مالی بحران کا شکار تھے۔ ان کے پاس گھر چلانے اور وکیل کو دینے کے لیئے رقم نہیں تھی۔ وینا ملک نے کہا کہ محمد آصف نے ان سے کہا تھا کہ وہ ان کے تمام واجبات آسٹریلیا ٹور کے بعد انہیں لوٹا دیں گے لیکن محمد آصف نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ وینا ملک کی جانب سے لاکھوں روپے کی رقم بطور قرض دینے کے دعوے کے باوجود آصف منظرعام پر آکر اپنا موقف نہیں دے رہے۔
کرشمہ کپورکیلئے د وسرے بچے کی پیدائش پرمرسڈ یزگاڑی کا تحفہ
کرینہ کپور اپنی بہن کرشمہ کپور کو ان کے دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشی میں 75 لاکھ روپے کی نئی مرسڈیز گاڑی کا تحفہ دیں گی جبکہ کرینے نے اپنے لئے بھی اس گاڑی کا آرڈر دیا ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ خود کو خوش کرنے پر یقین رکھتی ہے لیکن اس کے علاوہ اپنے گھر والوں سے بھی بہت پیار کرتی ہیں وہ اپنی خواہشات تو پوری کرتی ہیں لیکن انک ی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے عمل میں اپنے گھر والوں کو خوش کرسکے اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں۔ اداکارہ کرینہ نے کہا کہ وہ اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کو ان کے دوسرے بچے کی پیدائش پر گاڑی کا تحفہ دیں گی۔ اس کے لئے اس نے 75پچھتر لاکھ کی دو مرسڈیز گاڑیاں منگوانے کا آرڈر دیدیا ہے جو آئندہ ہفتے تک اس کے دروازے کے باہر کھڑی ہوں گی۔
 
 
 
 
 

تاریخ اشاعت:2010-02-26

 
 
برٹنی سپیرز والد کی محتاج
نیو یارک:16 سال کی عمر سے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی امریکی گلو کارہ برٹنی سپیئرز کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے والد کی اجازت کے بغیر ایک رو پیہ بھی خر چ نہیں کر سکتیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیسے ہونے کے باوجود بھی اپنی پسندیدہ سپورٹس کار  نہیں خرید سکیں ۔ اپنے شو ق کو پورا کرنے کے لیے حا ل ہی میں برٹنی گا ڑیو ں کے ایک شو ر و م میں داخل تو ہو گئیں لیکن انہوں نے صر ف گا ڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو پر ہی اکتفا کیا ۔ ایک اخباری رپو رٹ کے مطا بق برٹنی کو ہر ہفتے پا نچ سو ڈالر کا جیب خر چ ملتا ہے اور انہیں اپنی ہر خر یداری کی رسید بھی اپنے والد کو دکھا نی ہو تی ہے ۔
 
نیل نتن پریانکا کےشوہرکا کرداراداکریں گے
نیل نتن مکیش فلم "سات خون معاف" میں پریانکاکے شوہر کا کرداراداکریں گے۔ فلم میں پریانکاایک منفرد کردار میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے سات شوہر ہوں گے۔ فلم میں نصیرالدین شاہ بھی دکھائی دیں گے۔ سات خون معاف کی شوٹنگ کا آغاز اپریل میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت:2010-02-25

کولکتہ : چمڑے سے بنی مصنوعات کی نمائش
خواتین پرتشدد کیخلاف مہم ، سیف کی پرفارمنس
ہریتک روشن کی فٹنس کا راز
کترینا کا فلم میں ہلکے رنگ کی ساڑھیاں پہننے پراعتراض
مادام تساﺅ میوزیم میں شاہ رخ کا مجسمہ نصب
کترینا 55ویں فلم فیئرایوارڈ میں منفرد انداز میں پرفارم کرینگی
سمارٹ رہنےکیلئےسخت ڈائٹنگ کرتی ہوں ،بپاشا باسو
مائی نیم ازخان کی مقبولیت میں کمی آگئی
کارٹون کے نامور شاہکار ٹام اینڈ جیری 70 برس کے ہوگئے
"اوتار" بافٹا ایوارڈ کیلئے 8 شعبوں میں نامزد
پاکستانی گلوکار حیرت انگیز صلاحیتوں کےمالک ہیں، نیہا دھوپیا
منا بھائی کے پارٹ ٹو میں رنبیراورشاہد کپور کاسٹ
کترینہ 55 ویں فلم فیئرایوارڈ کیلئے نامزد گی پرخوش
زند گی بھرماڈلنگ جاری رکھوں گی، کیٹ موس
رونالڈو ڈی کیپریو کا شادی کرنیکا فیصلہ

سیف علی خان فلموں کے انتخاب میں محتاط ہوگئے لنڈسے لوہن منشیات کے استعمال سے پریشان
بالی وڈ سٹار سیف علی خان نے بھی آخر کار سیف سائیڈ پر کھیلنا شروع کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق چھوٹے نواب کی حالیہ فلم لوو آجکل کی کامیابی کے بعد متعدد ہدایت کار ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے اور اس حوالے سے کئی فلم سازوں نے بھی ان سے رابطہ کیا تھا لیکن چھوٹے نواب نے بہت ہی زیادہ چوزی ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو رد کردیا تھا لیکن آخرکار اب سیف نے کنال کوہلی کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے ۔ ایک سینئر اداکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ اگرچہ سیف اس سال 40 سال کے ہوجائیں گے اور کسی بھی ہیرو کیلئے یہ ایک دلچسپ ترین عمر ہوتی ہے کیونکہ چالیس سے پینتالیس کے درمیان وہ کئی فلمیں کرسکتا ہے لیکن سیف نے بہت ہی محتاط رویئے کا مظاہرہ کیا ہے تاہم اب انہوں نے آخر کار ریس ٹو اور ایجنٹ ونودمیں کام کرنے کی حامی بھری ہے جو کہ ان کے مداحوں کیلئے بہت ہی خوش کن بات ہے ۔ ہالی وڈ کی معروف اداکارہ لنڈسے لوہن نے کہا ہے کہ انہیں خوف ہے کہ منشیات کی عادت ان کی جان لے لی گی۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اداکارہ لنڈسے پریشانیوں سے بچنے کے لئے منشیات کا استعمال کرتی ہیں تاہم اب انہوں نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی عادت انہیں موت کے گھاٹ اتار دے گی۔ لنڈسے نے شکایت کی کہ 2007 میں جب ان کے والد نے ان سے متعلق بیانات دیئے تھے تب ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پریشانیوں کو شراب نوشی کے ذریعے چھپانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ زندگی کے اس دوراہے پر ہیں جہاں ان کو کوئی چیز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں انہوں نے بیشتر غلطیاں کیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور اب وہ انہیں غلطیوں کے سہارے زندگی جینا چاہتی ہیں۔
شاہد کپور 29 سال کے ہوگئے
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی 29ویں سالگرہ منائی۔ شاہد کپور نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس سال کچھ نیا سیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘ وہ گٹار بجانے کی باقاعدہ مہارت حاصل کریں گے اور وہ اپنے بڑے بھائی سے گٹار بجانا سیکھ رہے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ وہ گٹار کسی کردار کو سرانجام دینے کے لئے نہیں سیکھ رہے بلکہ وہ ذاتی طور پر گٹار بجانے کے شوقین ہیں۔ شاہد نے کہا کہ وہ اپنے اس شوق کو اس سال پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اداکار نے اپنی سالگرہ اپنے گھر والوں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ منائی۔
ایشوریہ نے فلم ’کروکڈ‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے فلمی مصروفیات کی بناء پر ابھے دیول کی فلم ”کروکڈ“ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ اداکارہ ایشوریہ رائے ان دنوں فلم ”ایکشن ریپلے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ایشوریہ نے مصروف فلمی شیڈول کی وجہ سے ابھے دیول کی فلم ”کروکڈ“ میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ اس فلم میں ایشوریہ کی جگہ اداکارہ کنگنا رانووٹ کو کاسٹ کر لیا گیا ہے، اس فلم میں اداکار ابھیشک بچن اور فرحان اختر بھی کام کریں گے۔
لیونا لوئس نے ہیٹی زلزلہ متاثرین کیلئے اپنی ایک شام نیلام کردی شیرل کول کا رواں سال سب سے زیادہ گانے کا ریکارڈ
لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ لیونا لوئس نے ہیٹی کے زلزلہ متاثرین کے لئے اپنی ایک شام فروخت کی۔ لیونا لوئس نے کہا کہ اس شام سے حاصل شدہ رقم سے وہ ہیٹی کے متاثرین زلزلہ کی مالی امداد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹی کے متاثرین زلزلہ کے لئے یہ مشکل گھڑی ہے اور ان کے دکھ میں وہ برابر کی شریک ہیں اور کہا کہ ان سے جتنی مالی امداد ہوئی کریں گی اور وہ اور لوگوں سے بھی گزارش کرتی ہے کہ اس کارخیر کا حصہ بنیں اور ہیٹی کے متاثرین زلزلہ کی امداد کے لئے دل کھول کر چندہ دیں۔ ہالی ووڈ گلوکارہ شیرل کول نے موجودہ سال سب سے زیادہ گانے گا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ پاپ گلوکارہ نے امریکی سب سے زیادہ گانے گانے والے گلوکار اور گلوکاراﺅں کے چارٹ 2010ءمیں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کے گانے ” فائٹ فور دی لو“ سال 2010ءکا بہترین گانا قرار دیا گیا ہے۔ اس گانے کو شائقین اور سننے والوں میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ گلوکارہ چیرل کول کے گانے نے گلوکارہ لیڈی گاگا اور لیلیٰ ایلن کے بھی مشہور گانوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ گلوکارہ کے اس گانے ڈیمانڈ دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ چیرل نے حال ہی میں منعقد ہونے والے برٹ ایوارڈ میں بھی یہ گانا گایا جس کے بعد اس گانے کی مقبولیت میں 65 فیصد مزید اضافہ ہوگیا۔ گلوکارہ کے اس گانے کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوگئی ہے۔
جیسکا سمپسن کی برہنہ اداکاری نہ کرنے کی قسم بھارت کا سونیا جہان کو ورک پرمٹ د ینے سے انکار
ہالی ووڈ اداکار جیسکا سمپسن نے کسی بھی فلم کیلئے برہنہ اداکاری نہ کرنے کی قسم کھائی ہے اور کہا ہے کہ چاہے کسی فلم میں ا س کی برہنہ اداکاری اس کو آسکر ایوارڈ دلانے کی یقین دھائی کرائے وہ ایسا نہیں کرے گی۔ جیسکا نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت اس کو فلم سیٹ پر مکمل طور پر برہنہ کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی کیونکہ وہ برہنہ پن سے نفرت کرتی ہے اور اسے کوئی پرواہ نہیں کہ اس امر کیلئے اس کا فلم میں کرادر کسی قدر اہم یا اعلیٰ ہے۔

مائی نیم از خان برلن فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ” مائی نیم از خان “ 60 ویں برلن فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ اس فلمی میلہ کا آغاز برلن میں ہو رہا ہے جو گیارہ تا 21 مارچ تک جاری رہے گا۔ فلم مائی نیم از خان کی سٹار کاسٹ میں شاہ رخ اور کاجل شامل ہیں اور یہ فلم یوکے باکس آفس پر ہٹ اور چھٹے نمبر پر آنے کے بعد برلن میں منعقد ہونے والے ساٹھویں فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

بھارتی حکومت نے اداکارہ سونیا جہان کو بھارت میں کام کرنے کا اجازت نامہ (ورک پرمٹ) دینے سے انکار کر دیا۔ سونیا جہانں جنہوں نے فلم ”مائی نیم از خان“ میں شاہ رخ کی بہن کا کردار ادا کیا ہے اب ابھینے ڈیو کی فلم ”کروکڈ“ میں شاید کام نہ کرسکے کیونکہ بھارتی حکومت نے ان کو ورک پرمٹ جاری کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ملکہ نور جہان کی پوتی سونیا جہان فرانس کی شہرت رکھتی ہیں اور گزشتہ سات سال سے اپنے شوہر ویکو نرائن کے ہمراہ نئی دہلی میں مقیم ہیں۔ بھارتی فلم پروڈیوسر رتیش سدھوانی جو کہ سونیا جہان کو ابھیشک بچن کے ہمراہ لے کر فلم کروکڈ بنانے چلے تھے نے بھی اس امرکی تصدیق کی ہے کہ سونیا کو ورک پرمٹ نہیں ملا اس لئے اب وہ ان کی فلم پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہے بلکہ ان کی جگہ کنگنا رانواٹ کو لے لیا گیا ہے۔ ادھر سونیا جہان نے کاسٹ سے نکالے جانے پر حیرت اور لاعلمی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ویزے پر یہاں کام کر رہی ہیں تاہم بھارت میں غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ جاری کرنے کے قوانین میں سختی لائی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ وقتی ہے جو حل ہو جائے گا اور اس کے لئے بھارتی انتظامیہ کو ذمہ دار نہیں سمجھتی۔
  چاہئے رومانٹک شوہر:امرتا راو
خوبصورت امرتا راو بھلے ہی ابھی شادی نہ کرنے جارہی ہوں لیکن دوسری لڑکیوں کی طرح وہ بھی اپنے شوہر کی تلاش میں مصروف ہیں۔ شروع میں ان کا نام شاہد کپور کے ساتھ جوڑا گیا تھا بعد میں ہرمن باویجہ اور پچھلے دنوں وشال ملہوترا کا نام ان کے ساتھ جڑا ہے کیا ان تےنوں میں سے کوئی امرتا کے سپنوں کے راج کمار جیسا ہے۔ ایک ملاقات میں امرتا نے اپنے سپنوں کے راج کمار کے بارے میں بتایا۔میں جس لڑکے سے شادی کروں گی اسے ہنڈ سم اور اسمارٹ تو ہونا ہی چاہئے ۔ تاکہ جب ہم دونوں باہر نکلیں تو لوگ ہمیں دیکھتے رہ جائیں۔ میں نہیں چاہتی کہ وہ میرے مقابلے میں کسی بھی معاملے میں کم ہو ۔ ہمیں دیکھ کر لوگ کہیں کہ یہ مناسب ترین جوڑا ہے۔ میرا شوہر اپنے پیشہ میں مشہور ہو،لیکن مغرور نہ ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اداکارہ ہوں وہ کتنا بھی مشہور ہوگا لیکن جب وہ میرے ساتھ باہر جائے گا تو لوگ مجھے زیادہ دیکھیں گے۔ ایسی صورت حال میں اسے احساس کمتری نہ ہونا چاہئے۔ اس بات کو وہ اپنے لئے بے عزتی نہ سمجھے اور دل ہی دل میں کڑھے نہ۔ میں نہیں چاہتی کہ میرا شوہر مےری کامیابی اور مقبولیت کو منفی نظر سے دیکھے بلکہ اسے مجھ پر فخر ہونا چاہئے ۔ میرے شوہر کو اپنے آپ سے مطمئن ہونا چاہئے۔ اسے خود کے سرمائے اور شخصےت پر اور مےری کامیابی پر فخر ہونا چاہئے۔ میں بے حد رومانی شوہر چاہتی ہوں۔ چونکہ میں خود بہت رومانٹک ہوں۔ اس لئے میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر بھی رومانٹک ہو۔ اگر میں غصہ ہو جاوں تو مجھے پیار سے منانے کا ہنر اسے آنا چاہئے ۔ میرا شوہر اتنا رومانی ہو کہ میں اسے رومانس کا بادشاہ کہوں۔ شاہد کپور ہرمن باویجہ اور وشال ملہوترا یہ تینوں میرے اچھے دوست بن کر رہ گئے ہیں۔ ان تینوں میں کسی میں رومانس کا بادشاہ بننے کی صلاحیت نہیں ہے۔ میں کبھی ان کو اپنا شوہر نہیں بنا سکتی ہم سب آج بھی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ یوں ہی دوست ہی رہیں گے۔ یہ تینوں رومانس کے بادشاہ نہیں بن سکتے اور ہمارے بیچ کسی بھی طرح کے عشق کی بات صرف لوگوں کی لفاظی ہے۔ جس دن مجھے میرا مثالی رومانی بادشاہ مل جائے گا میں سب کو اس کے بارے میں بتا دوں گی۔ میں لو میرج کرنے کی حمایت میں لو میرج کو برا نہیں مانتی۔ لیکن اگر اس شادی میں ماں باپ کی حمایت یا منظوری نہیں ہے تو مجھے اچھا نہیں لگے گا۔ میرا ماننا ہے کہ اپنے ماں باپ کو دکھ پہنچا کر شادی نہیں کرنا چاہئے۔
میٹرو بلینز بلاگرز کا سنڈی کرافورڈ سے آمنا سامنا لیونارڈو ڈی کیپریو نے شٹر آئی لینڈ فلمانے کو خوفناک تجربہ قرار دے دیا
میٹرو بلینز کے بلاگرز نے اولمپک گیمز کے متعلق کہانیاں اور خبریں جمع کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کی تازہ ترین خبروں میں آکاش سبلوکس کی سنڈی کرافورڈ سے ملاقات بھی شامل ہے۔ پچاس لوگوں میں بیٹھی ہوئی سنڈی کرافورڈ اس کے آنے پر فوراً اٹھ کھڑی ہوئی ، اس لئے نہیں کہ وہ بہت خوبصورت ہے بلکہ اس لئے کہ وہ ایک ہمدرد دل رکھنے والی اور خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شخصیت ہے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو جو اپنی نئی فلم شٹر آئی لینڈ سے ایک بار پھر تھیٹرز کا موضوع سخن بن گئے ہیں ، کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کام کرنا ان کا ایک خوفناک تجربہ ہے۔ یہ فلم سوتے اور جاگتے ان کے ذہن اور اعصاب پر سوار رہتی تھی اور وہ نیند میں بھی وہی کچھ کر رہے ہوتے تھے جو وہ اس فلم میں کر رہے ہیں۔ لیونارڈو کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کام کرنے کی وجہ سے وہ ایک بار پھر اس دور میں چلے گئے ہیں جب انہیں اپنے خواب یاد رہتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فلم سے پہلے انہیں اپنے خواب یاد رہنا بند ہو چکے تھے۔ پیریڈ ڈاٹ کام کو انٹرویو دیتے ہوئے لیونارڈو نے کہا ہے کہ اس فلم میں کام کرنے کے دوران انہیں بے شمار لوگوں کے قتل عام اور تہ تیغ ہونے کے خواب آتے رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ان کی اس فلم میں بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ یاد رہے کہ شٹر آئی لینڈ کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ مارٹن سکورسیز نے دی ہیں۔

تاریخ اشاعت:2010-02-17

 امیتابھ گھڑی چور،تقریب میں انکشاف
تین پتی میں کردار کی حیثیت سے امیتابھ بچن ایک چوری کی گھڑی پہنیں گے۔ تفصیل کے مطابق فلم تین پتی میں امیتابھ کو ایک حساب دان کی حیثیت سے متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں یہ کردار کی حیثیت سے پرانے کپڑوں کے ساتھ ایک چوری کی گھڑی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے امیتابھ نے ممبئی کے چور بازار سے ایک پرانی گھڑی بھی خریدی ہے ۔ اب دیکھتے ہیں امیتابھ بچن اس گھڑی کو پہنیں گے بھی یا نہیں۔
 شریہ بنیں گی ہیروئن
اپنی آواز سے لوگوں کے دل میں جگہ بنانے والی گلوکارہ شریہ گھوشال خوبصورت بھی ہیں وہ ہندی فلموں کی ہیروئن بھی ہو سکتی ہیں۔ اسٹار پلس کے ریالٹی شو میوزک کا مہا مقابلہ میں شریہ کو دیکھنے والے کے دل میں بھی یہ بات آتی ہے۔ ایسا کیوں نہ ہو ان میں کچھ بات ہی ایسی ہے وہ خوبصورت تو ہیں ہی ساتھ ہی انہیں کیمرے کا سامنا کرنا بھی خوب آتا ہے۔ لائٹ کیمرہ اور ایکشن جیسے الفاظ سے اچھی طرح واقف ہیں پھر بھلا وہ اداکار ہ کیوں نہیں بنتیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ مجھے ہندی فلموں میں لیڈ رول کرنے کی کئی پیشکش آئیں لیکن لوگوں کو میں نے ڈراکر بھگا دیا۔ مجھے اداکاری کی پیشکش دیکھ کر ہی ڈر لگتا ہے۔ جس موڈ کا گانا ہے اسی کے مطابق اپنی آواز اور گانے کے انداز کو ڈھالنا پڑتا ہے اسی میں اتنا وقت گزرجاتا ہے کہ کچھ اور کرنے کے لئے وقت ہی نہیں بچتا کاش ایک دن میں ۸۴ گھنٹے ہوا کرتے تو شایدمیں اداکاری کے بارے میں سوچتی۔ حقیقی دنیا میں واپس آتے ہوئے شریہ نے فی الحال فلم میں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ کتنی اداکارائیں فلم انڈسٹری میں آتی ہیں ان میں کتنی اپنی منزل تک پہنچتی ہیں۔ اس کا جواب سب کو معلوم ہے۔ وہی اپنا مقام بناپاتی ہیں جنہیں اچھی اداکاری آتی ہے۔ صرف بڑے پردے پر دکھائی دینے کے لئے میں اداکاری نہیں کروں گی۔ کوئی بھی چیز آدھے دل سے مجھے کرنا اچھا نہیں لگتا۔ اداکارہ بننے کے امکانات سے انکار کرتے ہوئے شریہ کہتی ہیں کہ شو میوزک کا مہا مقابلہ میں اکیلی میں گرل کیپٹن ہوں۔ اس میں میرے حریف ہیں شنکر مہا دےون ہمیش ریشمیہ شان میکا اور موہت چوہان اکیلی گرل کیپٹن ہونے کا فائدہ مجھے شو کی شوٹنگ کے دوران مل رہا ہے۔ کسی اپیسوڈ میں اگر میں نہیں جیتی تو بھی میرے پاس ایک بہانہ رہتا ہے کہ لڑکی تھی۔ شریہ ایسا کیوں سوچتی ہیں کہ لڑکی ہونے کی وجہ سے اگر نہ بھی جےتتیں تو کوئی بات نہیں، وہ کہتی ہیں کہ کہنا تو نہیں چاہئے لیکن یہ سچ ہے۔ لڑکی اکثر نہیں جےتتی آج کل کئی فلمیں ایسی آرہی ہیں جن میں ایک بھی گانا نسوانی آواز میں نہیں ہوتا ہے۔ تم ملے کوہی لے لیجئے اس کے ایلبم میں کوئی گانا نسوانی آواز میں نہیں ہے۔ یہ ٹرینڈ ہے اور اس سے کوئی منہ نہیں موڑ سکتا۔ ۵۲ برس کی کم عمر میں نام شہرت اور کامیابی پا چکیں شریہ کو لگتا ہے کہ انہیں جو بھی ملا ہے وہ ان کی محبت کا پھل ہے۔ شریہ کہتی ہیں کہ نام شہرت اور کامیابی تو آپ کے کام کے بائی پروڈکٹ ہوتے ہیں۔ میں نے یہ ضرور سوچا ہے کہ میں جو بھی کروں گی پورے دل سے کروں گی۔ جب مجھے لگے گا کہ اب مجھ میں گانے کا جوش نہیں رہا تو میں وہیں رک جاوں گی۔ کچھ نیا کروں گی۔ ابھی میں بڑی ہورہی ہوں۔ گزشتہ روز ہی مجھے نیشنل ایوارڈ ملنے کا اعلان ہوا ہے۔ ایسے میں ابھی میں کچھ اور نہیں سوچ سکتی ۔اگر ایسا کروں گی تو لوگوں کی نظروں میں گر جاوں گی۔ ایسا کچھ کرنا صحیح بھی نہیں لگتا۔ لتا منگیشکر سے جب پوچھا جاتا ہے کہ موجودہ دور میں ان کی پسندیدہ گلوکارہ کون ہیں تو ان کا جواب ہمیشہ یہی ہوتا ، شریہ گھوشال۔ شریہ یہ سن کر بے حد محظوظ ہوتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ لتا دیدی سے اپنی تعریف سن کر بہت اچھا لگتا ہے اور یہ بہت بڑی بات بھی ہے۔ انہیں کی وجہ سے میں نے گانا شروع کیا ان سے اتنی تعریف سننے کو ملتی ہے توا چھا لگتا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ انہیں کبھی مایوس نہ کروں گی۔ اپنے کام سے میں انہیںہمیشہ فخر کرواوں گی۔ا چھا لگتا ہے میں امید کرتی ہوں کہ انہیں کبھی مایوس نہ کروں۔ اپنے کام سے میں ہمیشہ ان کے لئے فخر کا سامان مہیا کروں۔
کترینا نے ہیروں کو اپنا دوست قرار دیدیا
بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف جو کہ ان دنوں اپنی نئی فلم ”راج نیتی “ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں نے ہیروں کو اپنا دوست قرار دیا۔ اداکارہ کترینہ اپنی نئی فلم ”راج نیتی“ کی تشہیری مہم کیلئے ہیروں کا ہار پہن کر آئی اور کہا کہ ہیرے ان کے لیے دوست کی طرح ہیں۔ ہیرے عورت کیلئے تحفظ کا احساس ہیں۔ انہیں ہیروں کی جیولری پہننا بہت پسند ہے اور انہوں نے ہیروں کو اپنے لیے خوشی قسمتی کی علامت قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ ہیرے عورت کیلئے دوست کی طرح ہوتے ہیں جس کو دیکھ کر اسے خوشی کا احساس ہوتا ہے۔
 
برلن میں 1927ءمیں بنائی گئی فلم ” میٹرو پولیس “ کی نمائش
کامیڈی فلم’ویلنٹائن ڈے‘ریلیز
سلمان اور کترینہ انٹرنیٹ کی مقبول ترین بھارتی شخصیات
فیض احمد فیض کی 99 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے
نیویارک کے برائنٹ پارک میں فیشن ویک کا آغاز
برطانوی فیشن ڈیزائنر میک کوئین نے خودکشی کر لی
مائکل جیکسن مرنے کے بعد بھی وی آر دی ورلڈ ریمیک کا حصہ
فلم ’کائٹس‘ 21 مئی کو ریلیز کی جائیگی
برلن میں 60 ویں فلم فیسٹول کی تیاریاں مکمل
ایملی بلنٹ نے وائلن سیکھنے کیلے استاد رکھ لیا
مظاہروں اور ہنگاموں کے باوجود ’مائی نیم ازخان‘ ریلیز
این ہیتھ وے ”ایلس ان ونڈر لینڈ“ میں وائٹ کوئین بنیں گی
کترینہ کیف ایک بار پھربیمار ہوگئیں
لاس اینجلس میں ”دی وولف مین“ کا پریمیئر
پریانکا چو پڑاکو”مائی نیم از خان “کا انتظار

صفحہ نمبر:10-09-08-07-06-05-04-03-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team