WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
       
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 

تاریخ اشاعت:2010-03-25

  امیتابھ بچن کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تنازعات کا باعث
  بھارت میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان امیتابھ بچن کی وجہ سے تنازعات شروع ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ بھارتی حکمران جماعت کانگریس نے بگ بی سے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق ان کا موقف پوچھ لیا کہ وہ ہندو مسلم فسادات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔ کانگریس امیتابھ بچن کے گجرات کے ایمبسیڈر بننے کے بھی خلاف ہے۔ دوسری جانب بی جے پی امیتابھ کی حمایت کیلئے کھڑی ہو چکی ہے، بی جے پی کو اب کانگریس پر وار کرنے کا واضح موقع مل گیا ہے۔ بی جے پی کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ کانگریس امیتابھ بچن سے معافی مانگے جبکہ وزیراعلی گجرات کاکہنا ہے کہ امیتابھ بچن کی مخالفت کرنے والا طالبان ہے۔
 
سلمان خان نے دوبارہ بال بڑھانا شروع کردیئے پریانکا کا اکشے کمار کیساتھ کام کرنے سے انکار
بولی وڈ اداکار سلمان خان ”تیرے نام“ کے بعد ایک مرتبہ پھر بال بڑھائیں گے۔ تفصیل کے مطابق سلمان خان ان دنوں ہوم پروڈکشن کی تیاری کررہے ہیں اس فلم کے پروڈیوسر ان کے بھائی زیدخان ہیں جو اس سے قبل بھی سلمان خان کو لے کر کافی فلمیں بناچکے ہیں ۔اپنی اس نئی فلم میں بھی سلمان پرستاروں کو”تیرے نام“ والی لک میں نظر آئیں گے اس کے لیئے انہوں نے اپنے بال بڑھانے شروع کردئیے ہیں۔سلمان خان کا کہناہے کہ ”تیرے نام“ کی کامیابی کے بعد انہوں نے کافی سوچاکہ اپنے بال لمبے ہی رکھیں مگربعدمیںآنے والی فلموں میں انہیں اس کی ضرورت نہیں تھی اس لیئے انہوں نے اپنے لمبے بال کٹوالیئے تھے۔
 
اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے بھارتی سپرسٹار اکشے کمارکے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیل کے مطابق ہدایتکار ابھئے چوپڑہ نے پریناکا چوپڑہ کو اپنی نئی فلم”کانچ کے رشتے“میں کاسٹ کیاتھا جب پریانکا کو پتہ چلاکہ ان کے مد مقابل اکشے کمارکو کاسٹ کیا جارہاہے تو انہوں نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا پروڈیوسرزکے مطابق پریانکا کا اکشے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کی وجہ سمجھ نہیں آتی ہے کیونکہ اکشے اور پریانکاکے درمیان کسی قسم کی چپقلش اور جھگڑانہیں ہے۔پریانکا چوپڑہ نے اس فلم کو چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔
 

تاریخ اشاعت:2010-03-25

پریانکا چوپڑہ کو بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا
نیو مون سب سے زیادہ پسندیدہ فلموں میں شامل
انجلینا کے عطیہ سے افغانستان میں تعمیرسکول کی افتتاحی تقریب
کترینہ نت نئے فیشن متعارف کرانیوالی ادکارہ
مچھیروں کے گیت،15 لاکھ میں البم کی تیاری کا معاہدہ
فلم ’صدیاں‘ کا میوزک ریلیز کردیا گیا
فریدہ پنٹو نے بانڈ گرل بننے کی خبروں کی تردید کر دی
شہرہ آفاق فلم سلم ڈاگ ملینیئر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ فریدہ پنٹو نے بانڈ گرل بننے کی تردید کر دی ہے۔ فریدہ پنٹو کے ترجمان نے کہا ہے کہ فریدہ پنٹو کو بانڈ گرل کے طور پر لینے کیلئے اس سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی فریدہ نے اس کردار کیلئے کسی کمپنی سے ملین ڈالر کی ڈیل کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ فریدہ ان دنوں بیرون ملک فلم پراجیکٹس میں کام کر رہی ہے جن میں سے فلم ”میرل“ 2010ءاور فلم یوول میٹ آٹال ڈرک سٹرینجر 2011ءمیں ریلز ہوگی۔ فریدہ فلم ڈان آف وار میں بھی کام کر رہے ہیں اداکارہ نے بذات خود بانڈ گرل کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
شاہ رخ خان کیلئے گلوبل انٹر ٹینمنٹ ایوارڈ
ایف آئی سی سی آئی فریمز 2010 ایوارڈ کی تقریب میں کنگ خان شاہ رخ خان کو گلوبل انٹرٹینمنٹ اور میڈیا پرسنلٹی کے اعزازات سے نوازا گیا۔ ایوارڈ شو میں مختلف شخصیات کو ان کی دنیا بھر میں اہمیت کے لحاظ سے اعزازات دیئے گئے تھے، جن میں آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان بھی شامل ہیں۔ انہیں گلوبل آئی کون ایوارڈ دیا گیاجبکہ فلم پا کے لئے امیتابھ بچن اور ودیا بالن کو میگا سٹار ایوارڈ دئیے گئے۔ بہترین فلم اوربہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ تھری ایڈیئٹس کے ڈائریکٹر راجو ہیرانی کو ملا۔ پریتم چکراکو فلم لو آج کل کے لئے بہترین میوزک ڈائریکٹر کا ایوارڈدیا گیا جبکہ رنبیر کپورکو بہترین انٹرٹیمنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہالی ووڈ اداکار رابرٹ کلپ انتقال کر گئے
ہالی ووڈ:مشہور ہالی وڈ اداکار رابرٹ کلپ انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق رابرٹ کلپ اپنی رہائش گاہ کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے کہ سر پر چوٹ لگنے انتقال کر گئے۔ مشہور امریکی ٹی وی پروگرام آئی سپائی رابرٹ کلپ اور بنگ کراسبی دونوں ایک جاسوس کے کردار میں اداکاری کرتے رہے ہیں۔رابرٹ کلپ کو تین مرتبہ معروف ٹی اعزاز ایمی ا یوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا مگر وہ ایوارڈ نہ جیت سکے اور تینوں مرتبہ یہ اعزاز بنگ کراسبی کو ملا۔ رابرٹ کلپ کی عمر 79 سال تھی۔
مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ
 موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔’’ان ماسکڈ دا فائنل ائیرز آف مائیکل جیکسن‘‘ کے نام سے مائیکل جیکسن کی سوانح عمری لکھنے والے این ہیلپرین مائیکل کی زندگی پر فلم بنائیں گے ۔ 88 منٹ پر مشتمل اس ڈاکومنٹری فلم میں مائیکل جیکسن کے انتقال سے قبل کے فوٹیجز استعمال کی جائیں گی، اور ساتھ ہی اس فلم میں مائیکل کے منیجر، شیف، ایڈوائزر، ہیر سٹائلسٹ، ٹرینر، باڈی گارڈ، اور اٹارنی کے انٹرویوز بھی شامل کئیے جائیں گے۔ یہ فلم جون میں ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت:2010-03-24

ششی کپور نے 72 ویں سالگرہ منائی
اداکارمحمد علی کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے
ملی سائرس انٹرنیٹ سے خوفزدہ
کیتھرین زیٹا جونز کی شوہر کے ساتھ اداکاری کی خواہش
ممبئی نگریا: زندہ مسلمان مظالم، مردہ عتاب کا شکار
مصری ملکہ حسن پیا گھر سدھار گئی
شامی گلو کارہ آسالہ کو دوسرے شوہر کے بچے کی ماں بننے کی خواہش
’پرنس‘ کیرئیر کی یادگار فلم ہوگی، وویک اوبرائے
تلفظ کی بدترین ادائیگی پر ابھیشک کیلئے ایوارڈ
"ملیں گے ملیں گے " کی تشہیری مہم میں کرینہ کا شاہد کے ساتھ کام سے انکار
کیٹ ونسلیٹ نے سام مینڈس سے علیحدگی اختیار کر لی
سونی کارپ کی مائکل جیکسن اسٹیٹ خریدنے میں دلچسپی
مائیکل جیکسن کی البم نئے انداز میں پیش کرنیکا معاہدہ
امیتابھ بچن اور سلمان خان شو میں ایک ساتھ پرفارم کرینگے
راجنیتی خشک سیاسی ڈرامہ نہیں، پرکاش جھا
پینی لوپ کروز ’پائرٹس آف کیریبئن‘ کی اگلی ہیروئن دیپیکا پاڈوکون کا نیا دوست ابھیشک بچن
ہالی ووڈ کی خو بصورت اداکارہ پینی لوپ کروز کو مشہور سیریز ’پائرٹس آف کیریبئن‘ کی اگلی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ 35 سا لہ ہسپا نوی حسینہ ’پائرٹس آف کیریبئن‘ آن اسٹرینجر ٹائڈز‘ میں جا نی ڈیپ کے مقابل ہیروئن کا کر دار ادا کریں گی۔ اس سے قبل2000 میں ڈیپ اور کر وز فلم ’ بلو ‘میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔ بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون آج کل اپنے کام سے زیادہ دوست بنانے کے لحاظ سے خبر وں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آٓسوتوش گواریکر کی فلم کی عکس بندی کے دوران دیپیکا اپنے ساتھی اداکار ابھیشک بچن کے ساتھ خوشگوار موڈمیں دیکھی جارہی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ دیپیکا پاڈوکون کئی مر تبہ ابھیشک کو اپنے گھر رات کے کھانے پر مدعو کر چکی ہیں۔ یہاں تک کہ گوا میں فلم کی عکس بند ی کے دوران اکثر ابھیشک اور دیپیکا کو موسیقی اور کھیل کے متعلق باتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت:2010-03-23

سلمان کا خواب

سلمان خان ایک کرکٹ ٹیم خریدنا چاہتے ہیں
سلمان کا سپنا ادھورا رہ گیا۔۔۔۔ آپ خیالات کے گھوڑے بالکل مت دوڑائیے ، کیٹ بے بی اور سلو ابھی بھی ساتھ ہیں ! ہم یہاں بات کر رہے ہیں سلو کے آئی پی ایل ٹیم خریدنے کی! جی ہاں، سلمان کو پورا یقین تھا کہ وہ پونے کی آئی پی ایل ٹیم خریدنے میں کامیاب ہو جائیں گے اسی لیے تو انہوں نے کامیابی کی خوشی میں پارٹی کی تیاریاں بھی مکمل کرا لی تھیں۔ سلو کو لگا ان کے سامنے سیف اور کرینہ دعویدار ہیں اور مقابلہ انہی سے ہے لیکن کسی کو کیا پتہ تھا کہ ایک ہزار سات سو دو کروڑ روپوں کے ساتھ بازی سہارا گروپ لے جائے گا۔


تیرا میرا ساتھ رہے
ممبئی کے شاندار فائیو سٹار ہوٹل میں پارٹی شباب پر تھی۔ کرن جوہر نے اپنی ماں ہیرو جوہر کے لیے پارٹی منعقد کی تھی۔ نصف شب کے بعد ایک جوڑا ہاتھ میں ہاتھ ڈالے اندر داخل ہوا اور جیسے وقت تھم گیا۔ سب کے منہ کُھلے کے کُھلے رہ گئے۔ حیرت کیوں نہ ہوتی وہ منظر سب کے لیے چونکانے والا ہی تھا۔ ارے بھئی رانی مکھرجی اپنے’انتہائی قریبی دوست‘ آدتیہ چوپڑہ کے ساتھ پارٹی میں پہنچی تھیں۔ یش چوپڑہ کے بیٹے آدی جو اپنی نجی زندگی میں کسی کو شامل ہونے نہیں دیتے اور رانی اُنہی کی وجہ سے آج کل پارٹیوں سے دور دور رہتی ہیں، اب اچانک دونوں کا اس طرح پارٹی میں آنا جھٹکا تو لگے گا ہی نا

!!
کرینہ ماڈرن ممی
کی کرینہ فلم ' را۔ ون ' میں ایک آٹھ سالہ بچے کی ماڈرن ممی بنی ہیں۔
نا ابھی کرینہ کی شادی نہیں ہوئی ہے وہ تو شاہ رخ خان کی فلم ’را۔ ون‘ میں ایک آٹھ سالہ بچے کی ماڈرن ممی بنیں گی۔ اب اگر فلم میں شاہ رخ ہوں تو کون سی اداکارہ ان کے مقابل کام کرنے سے منع کرے گی۔ ایسا ہی کچھ کرینہ بے بی کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے ممی بننے سے انکار نہیں کیا لیکن شرط رکھی کہ وہ ( ممیوں )ماں جیسے انداز میں لباس نہیں پہنیں گی۔ ہم سمجھ سکتے ہیں بے بی کہ آپ کو ماں بننے سے ڈر لگتا ہے اسی لیے تو شاید آپ نے سیف کو قبول کر لیا لیکن ان کے بچوں کے ساتھ آپ کو کبھی کسی نے وقت گزارتے نہیں دیکھا کیوں ہم ٹھیک کہہ رہےہیں نا؟

 

 

 

 

 

 

 

 

تیرہ کھلاڑی ایک حسینہ
پرینکا چوپڑا کو بالی وڈ کے ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے
آپ نے سنا تھا تیرہ حسینائیں اور ایک کھلاڑی اکشے کمار۔ ٹی وی کے اس خطرناک گیم شو ’فیئر فیکٹر‘ کے تیسرے سیزن میں اب کرکٹ کے تیرہ کھلاڑی ہوں گے جو اس گیم شو میں حصہ لینے والے ہیں لیکن ان کے سامنے کھلاڑی اکشے کے بجائے ایک حسینہ پرینکا چوپڑہ ہوں گی!! گریٹ نا؟ لیکن اگر آپ نے پرینکا کی فلمیں دیکھی ہیں تو آپ کو پتہ ہی ہو گا کہ وہ کس طرح فلموں میں خطرناک سٹنٹ کرتی ہیں بس اب اگر ہم یہ کہیں کہ تیرہ کھلاڑیوں کی ماسٹر حسینہ کھلاڑی کا شو تو بیجا نہیں بلکہ آپ کہیں گے بجا فرمایا۔

 

 

 

باپ بیٹے کی ایک ہی بیوی
توبہ توبہ ایسا کہیں ہو سکتا ہے کیا؟ لیکن ہاں ایسا فلموں میں ہو سکتا ہے کیونکہ یہ تو ڈراما ہے نا۔ فلمساز وشال شیکھر کی فلم ’سات خون معاف‘ میں اداکارہ پرینکا چوپڑہ کے سات شوہر ہیں۔ شیکھر نے پہلے شوہر کے طور پر نصیرالدین شاہ کو سائن کیا ہے اور پرینکا کے سب سے چھوٹے یا یوں کہہ لیجئے آخری ساتویں شوہر کے لیے شیکھر نے نصیر کے سب سے چھوٹے بیٹے ووان شاہ ( نصیر کی دوسری بیوی رتنا کا بیٹا ) کو لیا ہے۔ ہے نا دلچسپ۔


افواہوں کے لیے تیار رہیے
قطرینہ کیف اور رنبیر کپور آنے والی راجنیتی میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے
اپریل کا مہینہ آیا کہ رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کی دوستی کے چرچے شروع ہو جائیں گے۔ ہر ٹی وی چینل پر چٹپٹی مسالے دار خبروں میں آپ دیکھ اور سن سکیں گے کہ دونوں میں قربتیں بڑھ گئی ہیں۔ آپ یہ مت سوچیے کہ ہم کوئی جیوتش ہیں اور پیشن گوئی کر رہے ہیں ارے بھئی اپریل میں کیٹ اور رنبیر اپنی آنے والی فلم ’راج نیتی‘ کی تشہیر کے لیے ملک کے آٹھ شہروں کے کالجوں میں جائیں گے اور طلباء کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اب اس سے پہلے جب دونوں ایک ساتھ فلم میں کام کر رہے تھے تو ان کی قربتوں کی خبریں عام ہوئی تھیں اور افواہیں تیزی کے ساتھ گشت کر رہی تھیں تو پھر اب؟


یہ نزدیکیاں
کنگ اور کنگ میکر کے درمیان نزدیکیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ پہیلیاں بوجھانے کے بجائے ہم بتا دیں کہ کنگ خان یعنی شاہ رخ خان اور فلمساز ودھو ونود چوپڑہ کے درمیان ملاقاتیں بڑھ گئی ہیں اور اگر خبروں پر یقین کریں تو خان چوپڑہ کی آنے والی فلم ’فراری کی سواری‘ میں کام کریں گے۔ لگتا ہے دونوں نے اپنی پرانی رنجشیں بھُلا دی ہیں۔ اچھا ہی ہے بھئی ہم تو چاہتے ہی ہیں کہ منا بھائی اور تھری ایڈیٹس کی طرز پر پھر کوئی بلاک بسٹر فلم بنے۔
 

سلمان کا خواب اور فریڈا نئی بانڈ گرل کترینہ اوردیپیکا سےاچھی دوستی ہے، رنبیر کپور
فلم ’سلم ڈاگ ملینئر‘ نے بہت سے اداکاروں کی زندگیاں بدل دیں لیکن جتنا فائدہ فریڈا پنٹو کو ہوا اتنا شاید ہی کسی کو ہوا ہو گا وہ اس لیے کہ ہالی ووڈ ہیروئین جیمز بونڈ کے مدمقابل ہیروئین بننے کا جو خواب دیکھتی آئی ہیں اسے سلم ڈاگ سے قبل گمنام اداکارہ فریڈا نے حاصل کر لیا۔ فریڈا جیمز بونڈ کی آنے والی فلم میں ہیرو ڈینئیل کریگ کی ہیروئین ہوں گی۔ اسے تقدیر کا کھیل کہتے ہیں۔ بیسٹ آف لک فریڈا
 
بالی وڈ سٹار رنبیر کپور بھی اپنے اور انڈسٹری کی سب سے پرکشش اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان کسی خاص تعلق کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ کرن جوہر کے پروگرام ” لفٹ کرادے“ میں مدعو رنبیر کپور نے کہا کہ دیپیکا پاڈوکون صرف ایک اچھی دوست ہیں اور دونوں جلد ”ایک ساتھ“ نظر آئیں گے، پریانکا چوپڑاان کی جگری دوست ہیں جو اپنے کام میں بہت ذیادہ دلچسپی لیتی ہیں لیکن وہ اب تک اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اس گفتگو میں رنبیر نے کترینہ کے حوالے سے سب سے دلچسپ ریمارکس دیے۔ رنبیر نے کہا کہ کترینہ کیف اور وہ صرف ایک اچھے دوست ہیں اور اس سے زیادہ کچھ نہیں، دونوں جب بھی ملتے ہیں آپس میں کھیل پر گفتگو کرتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رنبیر کپور اپنے اس بیان پر کب تک قائم رہتے ہیں۔
پریا نکا چوپڑا ٹی وی پروگرام میں میزبانی کرینگی ایشوریا رائے کی 4 فلموں کا بجٹ 3 سو کروڑ روپے
بالی ووڈ اداکارہ پریا نکاچوپڑا ٹی وی پروگرام خطروں کے کھلاڑی کی میزبانی کریں گی۔ ان سے پہلے اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض اکشے کمار بخوبی انجام دے رہے تھے لیکن اس پروگرام کے ہدایتکار نے میزبان بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پروگرام خطروں کے کھلاڑی کی میزبانی کوئی اور نہیں پریا نکا چوپڑا کریں گی۔ پریا نکا چوپڑا نے کہا کہ وہ اس پروگرام کا حصہ بننے کیلئے پرجوش ہیں اور جلد ہی اس پروگرام میں میزبانی کے فرائض نبھائیں گی۔
 
بچن خاندان کی اکلوتی بہو ایشوریا رائے بچن نے گزشتہ سال صرف ایک فلم پنک پینتھر میں کام کیا مگررواں سال ایش کی 4 فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں جن کامجموعی بجٹ تین سو کروڑ سے زائد ہے۔ ان فلموں میں روانا، اندھران، ایکشن ری پلے اور گزارش شامل ہے۔ فلم اندھران کا بجٹ ایک سو پچیس کروڑ روپے، روانا کا پینتالیس کروڑ روپے، ایکشن ری پلے کا ساٹھ کروڑ روپے ہے جبکہ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم گزارش کا بجٹ اسی کروڑ روپے ہے تاہم اس فلم کی شوٹنگ ابھی جاری ہے۔ ایشوریانے اپنی صحت کی پروا کئے بغیر اور مصروف ترین شیڈول کے باوجود ان فلموں کی شوٹنگ میں انتھک محنت کی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی یہ محنت باکس آفس پر کیا جادو جگاتی ہے۔

تاریخ اشاعت:2010-03-17

دی بلائنڈ سائیڈ کا پریمیئر ملتوی

فلم ’دی بلائنڈ سائیڈ‘ کے پریمیئر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولاک کی عدم شرکت کے باعث فلم کا پریمیئر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وارنر برادرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینڈرا بولاک جنہوں نےگزشتہ ہفتے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا نامعلوم اسباب کے باعث برطانیہ نہیں آ سکیں گی۔

یاد رہے کہ فلم ’دی بالائنڈ سائیڈ‘ کا پریمیئر اگلے منگل کو لندن میں منعقد ہونا تھا۔

امریکی میڈیا کی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فلم کا پریمیئر اداکارہ کی شادی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔

پریمیئر کی منسوخی کے باوجود یہ فلم ٹکٹ ہولڈروں کو لیسٹر سکوائر کے اوڈن ویسٹ اینڈ میں دکھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ فلم برطانیہ میں رواں برس ستائیس مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کی کہانی امریکی فٹ بالر مائیکل اوہر کی سچی زندگی پر مشتمل ہے جس میں انہیں ایک بےگھر سے سپورٹس کا بہت بڑا سٹار بنتے دکھایا گیا ہے۔

پینتالیس سالہ اداکارہ نے اپنے شوہر جیسی جیمز کے ہمراہ رواں برس سات مارچ کو ہونے والے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

سینڈرا بولاک نے اپنا آسکر ایوارڈ اپنی ماں کے نام کیا تھا۔

 

تاریخ اشاعت:2010-03-12

یو این ایڈز نے پریتی کو اپنا خیرسگالی کا سفیر مقررکرد یا بروک شیلڈ سابق شوہر کی خفیہ زندگی کو بے نقاب کریگی
 اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایڈز نے اداکارہ پریتی زنٹا کو اپنا خیرسگالی کا سفیر مقرر کر دیا۔ 35 سالہ پریتی زنٹا جو اس وقت کنگ الیون پنجاب کی معاون انچارج ہیں آئی پی ایل کے میچوں سے حاصل شدہ آمدنی میں سے 25 فیصد یو این ایڈز منتخب کردہ خیراتی اداروں کو دیں گی۔ اداکارہ پریٹی زنٹا نے یو این ایڈ کا خیر سگالی سفیر بننے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ان کی ٹیم کنگ الیون پنجاب اپنے میچز کے دوران ایچ آئی وی ایڈز کا مخصوص نشان والا ربن پہنے گی اور سٹیڈیم میں موجود کوئی شخص جو کے ایچ آئی وی سے متاثرہ ہوگا وہ میدان میں آکر ہمارے میچز کیلئے ٹاس کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم پنجاب میں فیلڈ میچز کھیلے گی۔ امر یکی اداکارہ بروک شیلڈ اپنی نئی کتاب میں اپنے سابقہ شوہر ٹینس اسٹار آندر ے اگاسی کی نجی زندگی کے بارے میں لکھیں گی ۔ بروک شیلڈ نے آئندہ تین سال میں اپنی کتاب مکمل کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ایک انٹرویو میں بروک شیلڈ نے کہا کہ وہ اس کتاب میں اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں وہ سب کچھ لکھیں گی جن کا ذکر آندرے اگاسی نے اپنی کتاب ”Open“ میں نہیں کیا تھا۔
ہا لی ووڈ: فلسطینی فدائی لیلیٰ خالد پرفلم کی تیاری سنجے دت کو دہشتگردی کے الزامات سے بری کر دیا گیا
 فلسطینی مجا ہدہ لیلیٰ خالد کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہالی ووڈ میں لیلیٰ خالد پر فلم بنا نے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ وہ کو نسی سی خا ص عنصر ہے جو خواتین کو ایسے قدم اٹھانے پر مجبو ر کر دیتا ہے ۔ امریکی ٹی وی سٹار لیلیٰ رواس نے اعلان کیا ہے کہ لیلیٰ خالد حریت پسند تھیں یا دہشت گر د یہ فیصلہ کر نا لو گو ں کا کا م ہے ۔ واضح رہے کہ لیلیٰ خالد 1969میں رو م سے ایتھنز جانے والی پروازکو ہائی جیک کر نے والے فلسطینی گر وہ کی سر برا ہ تھیں۔ حیفہ میں پیدا ہونے والی لیلیٰ خالد نے اسی واقعے کے بعد عالمی شہر ت حاصل کی تھی۔
 
بھارتی اداکار سنجے دت کو بالآخر دہشتگردی کے الزامات سے بری کر دیا گیا۔ 1993ءمیں ممبئی میں ہونے والے دہشتگرد بم حملو ں میں سنجے دت کے کردار کو سپریم کورٹ میں بھارتی سی بی آئی نے چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں سی بی آئی نے 2007ءمیں ممبئی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے الزامات سے بری کر دیئے گئے، 50 افراد کے خلاف درخواست دائر کی ہے، جس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے لیکن ان افراد میں سنجے دت کا نام شامل نہیں ہے۔ سنجے دت جو اب دہشتگردی کے الزامات سے بری ہو چکے ہیں ان کو غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 6 سال جیل کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ سنجے دت نے اپنی اس سزا کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دے رکھی ہے اور وہ خود ضمانت پر رہا ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی سی بی آئی نے اس سے قبل سنجے دت کو دہشتگردوں کی معاونت کرنے والا ثابت کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا جس کی وجہ سے وہ 2009ءکے عام انتخابات میں حصہ لینے سے بھی معذور رہے۔
 
اپنی کسی غلطی پر پچھتاوا نہیں، سینا ملر

تاریخ اشاعت:2010-03-10

ہالی ووڈ اداکارہ سیناملر نے کہا ہے کہ غلطیاں انسان کی نشونما کا ایک حصہ ہوتی ہیں کیونکہ وہ ان سے بہت کچھ سیکھتا ہے اور آگے بڑھتا ہے۔ فلم ”فیکٹری گرل“سے شہرت حاصل کرنے والی سینا ملر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ  اپنی زندگی میں انہوں نے بہت سی غلطیاں کیں لیکن اس کو کسی غلطی پر پچھتاوا نہیں ہے۔ سینا نے کہا کہ کوئی بھی اپنی عمر کے بیسویں سال جو کہتا ہے ضروری نہیں وہ خیال یا اقرار ساری عمر اس کے ساتھ رہے اس لئے وہ کسی کی پیروی نہیں کرتی نہ ہی اصول و رواج کے مطابق چلتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی جیتے ہوئے گوشہ نشینی اختیار نہیں کرسکتی۔ 28 سالہ سینا نے کہا کہ یقیناً میں نے بھی اپنی زندگی میں کئی غلطیاں کیں لیکن میں ان پر شرمندہ نہیں ہوں۔ مجھے کسی بھی اپنی غلطی پر پچھتاوا نہیں۔ آسکرایوارڈ : سینڈ را بولاک بدترین اداکارہ قرار
ریڈ بون میوزک گروپ کے شریک بانی گلوکار لولی ویگاس انتقال کرگئے
پریٹی زینٹا کو سالگرہ پرسرپرائز پارٹی کا تحفہ
کرکٹرآضف کے نکاح کے بعد وینا ملک برہم
"ایلس ان ونڈر لینڈ" کا پہلے دن 41 ملین ڈالر کا بزنس
کاجول بالی ووڈ کی بہترین بہو قرار،ایشوریا کا دوسرا نمبر
محمد علی،زیبا، امیتابھ ،گرو دت، نرگس، میناکماری ایشیا کے بہترین اداکار
کم کیٹرال فلم ” پرائیویٹ لائیوز“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی
دی لاسٹ سانگ میں بوائے فرینڈ کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا ، ملی سائرس
والدہ کے ساتھ فلم میں کام کرکے اچھا لگا، کونکنا سین شرما
سلمان خان ڈیٹرجنٹ پاﺅڈر کے برانڈ ایمبیسڈربن گئے
جنونی ہندوﺅں سے خوفزدہ ایم ایف حسین نے بھارتی شہریت ترک کر دی
آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کو ہوگی
پریانکا چوپڑا کی تیاری کیلئے ہالی ووڈ ڈیزائنر کی خدمات
فلم اوتار کی کہانی چوری کی ہے،ہرجا نے کا دعوٰی
کیمرون ڈ یاز”تھرلڈ“ میں استانی کا کردار ادا کرینگی سنڈی کروکو دھمکی دینے والے جرمن شہری کوقید کی سزا
ہالی وڈ اداکارہ کیمرون ڈ یاز فلم ”تھرلڈ“ میں اپنے سابق بوائے فرینڈ جسٹن ٹمبر لیک کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی۔ یہ فلم کامیڈی کے موضوع پر مبنی ہوگی۔ اداکارہ کیمرون ڈ یاز فلم ”تھرلڈ“ میں ہائی سکول کی استانی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسٹن ٹمبر لیک جوکہ گلوکار بھی ہیں اداکاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ اداکارہ کیمرون ڈ یاز نے اپنے سابق بوائے فرینڈ ٹمبر لیک کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ٹمبر کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔ ان کے خیال میں ٹمبر ایک مکمل اداکار ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خوش طبعیت بھی ہیں۔
 
ہالی وڈ سپر ماڈل سنڈی کرو فورڈ کو دھمکی دینے والے جرمن شہری ایڈس کیالر کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ جرمن شہری سپر ماڈل کرونو فورڈ کو فون پر دھمکیاں دے کر پریشان کر رہا تھا اور اس سے 62500 پاﺅنڈ تاوان کی رقم طلب کر رہا تھا، کو لاس اینجلس سے گرفتار کر لیا گیا اور عدالت نے اسے دو سال عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا ہے۔
 
فلم ”را“ اپنے بچوں کیلئے بناﺅں گا، شاہ رخ پرستاروں نے بے حد پیار دیا ، ملی سائرس
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ فلم ”را“ اپنے بچوں کیلئے بنائیں گے۔ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے پرستار ون کیلئے متعدد فلمیں بنائیں لیکن وہ پہلی بار اپنے بچوں کیلئے فلم ”را“ بنانے جا رہے ہیں۔ فلم ”را“ شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن فلم ہوگی۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ یہ فلم نئے موضوع کو لے کر بنائی جائے گی اور اس فلم کا تمام تر عملہ نیا ہوگا۔ اس فلم میں شاہ رخ کے مدمقابل کرینہ کو سائن کیا گیا ہے اور اس فلم کی ہدایات انوبھوسنا دے رہے ہیں۔
 
بالی وڈ اداکارہ ملی سائرس نے کہا کہ ان کو ان کے پرستاروں نے بے حد پیار دیا جس پر وہ اپنے پرستاروں کی تہے دل سے شکر گزار ہیں۔ 17 سالہ اداکارہ ملی سائرس نے بتایا کہ اپنی فلم دی لاسٹ سونگ کی شوٹنگ کیلئے وہ لاس اینجلس سے روانہ ہو چکی ہے اور ان کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے کہاکہ جب وہ لاس اینجلس میں تھیں تو لوگوں نے ان کی ہر طرح سے مدد کی، بہت پیار دیا جس پر وہ ان کا تہے دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں اور احترام کرتی ہیں۔ اداکارہ ملی سائرس نے کہاکہ اداکار بھی عام لوگوں جیسے ہوتے ہیں اور وہ بھی عام لوگوں جیسے احساسات اور جذبات کے مالک ہوتے ہیں۔
 

صفحہ نمبر:10-09-08-07-06-05-04-03-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team