WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
       
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 

تاریخ اشاعت:2010-04-29

سینڈرا بولاک کی جیسی جیمز سے طلاق کیلئے درخواست
ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈراابولاک نے اپنے شوہر جیسی جیمز سے طلاق کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے بعد سینڈرا نے خفیہ طور پر ایک افریقی بچے کو بھی گود لے لیا ہے۔افریقی بچے کو گودلینے کا انکشاف سینڈرا نے کاﺅنٹی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد ایک ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران کیا۔ یاد رہے کہ شادی کے پانچ سال بعد سینڈرا کے ایک ماڈل سے تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد ان کی ازدواجی زندگی خراب ہو گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ اور جیسی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے اور ان کا مطالبہ ہے کہ جائیداد دتقسیم کی جائے۔
 
زندگی ملے گی نہ دوبارہ" میں کترینہ اور ہریتک ایک ساتھ جان ابراہم کے 12 فلموں میں کام کے منصوبوں پر دستخط
بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار ہریتک روشن فلم " زندگی ملے گی نہ دوبارہ " میں رومانوی کردار میں نظر آئیں گے۔ کترینہ کیف پہلی مرتبہ ہدایت کار زویا اختر کی فلم ”زندگی ملے گی نہ دوبارہ“ میں ہریتک کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ ہریتک روشن کے ساتھ کترینہ کی آنے والی فلمی جوڑی شائقین میں کتنی مقبولیت حاصل کرتی ہے اس کا اندازہ تو فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ہی لگایا جاسکے گا بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے اس سال ریکارڈ 12 فلموں میں کام کے منصوبوں پر دستخط کئے ہیں، ان کی سب سے پہلے آنے والی فلم ”سات خون معاف“ ہو گی۔ اس کے بعد وہ جولائی سے فلم ”دوستانہ ٹو“ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ اس کے بعد 20 اکتوبر سے جان ”دیسی بوائز“ اور بعد میں ”ایلین صاحب“ کی عکسبندیوں میں مصروف ہو جائیں گے۔
فلم ”راون“ کا میوزک ریلیز، فلم میں کیرئیر کا مشکل کردار نبھایا۔ ایشوریہ شاہ رخ بہترین اداکار،سلمان اور کترینہ بہترین جوڑی قرار
فلم ”راون“ کامیوزک ریلیز کر دیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت میں اداکارہ ایشوریہ رائے نے بتایا کہ راون میں انہوں نے اپنے کیرئیر کا مشکل ترین کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کے متعلق آئیڈیا انہیں منی رتنم نے فلم گرو کی شوٹنگ کے دوران دیا تھا لیکن اس کو یہ یقیننہیں تھا کہ راون کی ہیروئن راگنی وہی ہوں گی۔ ایشوریہ نے بتایا کہ گرو کی شوٹنگ کے دوران ایک گانے کی فلم بندی ہو رہی تھی کہ منی رتنم نے اسے راگنی کیلئے منتخب کر لیا۔ اداکارہ نے کہا کہ راگنی کا کردار اس کے کیریئر کا سب سے زیادہ چیلنجنگ کردار ہے۔ فلم میں انہوں نے سانپوں، خرگوشوں اور جونکوں کے ساتھ اداکاری کی جو اس کی زندگی کی بہترین مہم بازی بھی ثابت ہوئی۔ بھارتی عوام نے اداکار شاہ رخ خان کو اس دہائی کا بہترین اداکار اور سلمان خان اور کترینہ کیف کو بہترین جوڑی قرار دےدیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق ایم ایس این ویب سائٹ پر کرائے گئے سروے کے مطابق عوام عامر خان اور امیتابھ بچن سے بڑا اداکار شاہ رخ خان کو سمجھتے ہیں۔ سروے میں شاہ رخ خان 29، عامر 26 اور امیتابھ بچن صرف 16 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔ سروے میں عوام نے ایشوریہ، سیف علی خان اور کترینہ کی بجائے سلیمان اور کترینہ کیف کو اس دہائی کا بہترین جوڑا قرار دیا
سونم کپور اور ابے دیول فلم ”ایشا“ میں  ”کائٹس“ 21 مئی کو ریلیز ہو گی
اداکارہ سونم کپور اور اداکار ابے دیول کی فلم ”ایشا“ رواں سال اگست میں ریلیز ہو گی۔ انیل کپور فلمز کمپنی کے اعلان کے مطابق یہ فلم 6 اگست 2010ء کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی کہانی ناول نگار جین آسٹن کے مقبول ناول ایما سے اخذ کی گئی ہے جبکہ فلم کی ڈائریکشن راج شری اوجھانے دی ہے۔فلم میں سونم اور ابے کے علاوہ سائرس ساہوکار اور اراڈوبی بھی نظر آئیں گے۔  اداکار رتیک روشن کی فلم ”کائٹس“ 21 مئی کو ریلیز ہو گی۔ فلم میں ریتک کے مقابل میکسیکن نژاد اداکارہ باربرا موری نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریتک روشن کی فلم کے ساتھ ہی انگریزی فلم ”مائی برادرز وائف“ بھی ہندی میں ریلیز کی جا رہی ہے اس فلم کا مرکزی کردار بھی باربرا موری نے ادا کیا ہے۔

تاریخ اشاعت:2010-04-21

دی لوزرز"جمعے سے نمائش کیلئے پیش سلمان خان کا ”کالج بوائے“ میں کام کرنے سے انکار
ہالی ووڈ فلم "دی لوزرز" جمعے کو نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ تفصیل کے مطابق نئی ایکشن مووی "The Losers" جمعے سے امریکا میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے ۔ مشہور ناول دا لوزرز کی کہانی پر مبنی اس بڑے بجٹ کی فلم کا پریمئر ہالی وڈ کے Grauman's Chinese theater میں ہوا ۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں Zoe Saldana, Jeffrey Dean Morganاور Chris Evans شامل ہیں جنہوں نے پریمئر میں شرکت کی ۔ دا لوزرز کی کہانی امریکا کی سپیشل فورسز کے ایک یونٹ کے گرد گھومتی ہے جس کے ارکان کو دھوکے سے بولیویا کے جنگل میں مرنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ لیکن یونٹ کے ارکان جنگل سے بچ کر واپس آتے ہیں اور خاموشی سے اس شخص کی تلاش شروع کرتے ہیں جس نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ۔ دا لوزرز 23 اپریل سے امریکا میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے سلمان خان نے فلم " کالج بوائے" میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے تفصیل کے مطابق سلمان خان نے ہدایتکار احمد خان کی نئی آنے والی فلم" کالج بوائے" میں چاکلیٹی ہیرو کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ہدایت کار احمد خان کے معاون ابھیشک ڈوگرا نے حال ہی میں سلمان خان کواپنی نئی آنے والی فلم میں”کالج بوائے“ کے کردار میں کاسٹ کرنا چاہا لیکن سلمان اپنی زیادہ عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صر ف اس کردار کو اداکرنے سے انکارکردیا بلکہ ابھیشک ڈوگرکو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی فلم میں کسی نوجوان اداکار کو سائن کریں۔ سلمان خان نے صرف ان کرداروں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان کی عمر سے مطابقت رکھتے ہوں
کترینہ کا ”تھری ایڈیٹس“ کے تامل ورژن میں کام کرنے سے انکار کرسٹینا ہینڈرک امریکہ کی پرکشش ترین خاتون قرار
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ”تھری ایڈیٹس“ کے تامل ورژن میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ نئی دہلی میں کترینا کیف کے ترجمان نے کہا کہ کترینہ کیف کو تھری ایڈیٹس کے تامل وریژن کرینہ کے کردار کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث اس آفر کو ٹھکرا دیا۔ بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ”تھری ایڈیٹس“ کو تامل زبان میں پیش کرنے کیلئے (Gimini film circuit) نے اپنے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ فلم میں عامر خان کا کردار کرنے کیلئے تامل سٹار وجے کا انتخاب کیا گیا ہے لیکن اس فلم کیلئے ابھی بھی ہیروئن کی تلاش جاری ہے۔ ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹینا ہینڈرک کو امریکہ کی پرکشش ترین خاتون کا خطاب دیدیا گیا۔ امریکی جریدے کے تحت کرائی گئی رائے شماری میں کرسٹینا ہینڈرک کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے جس کے بعد ان کو امریکہ کی سب سے زیادہ پرکشش خاتون کا خطاب حاصل ہوا۔ پرکشش ترین خواتین کے مقابلہ کی اس دوڑ میں دوسری پوزیشن ماڈل ایڈریانا لیما جبکہ میگن فوکس تیسرے نمبر پر رہیں۔
آئیفا فلم ایوارڈ تقریب،کولمبو میں منعقد ہوگی،امیتابھ ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے فلم ”راون“ میں ایک ساتھ
آئیفا فلم ایوارڈ تقریب سری لنکا میں جون منعقد ہوگی ۔ تفصیل کے مطابق امیتابھ بچن نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل انڈین فلم ایوارڈز آئیفا کی رنگا رنگ تقریب جون میں سری لنکا میں ہوگی۔ بالی ووڈ سپر سٹارامیتابھ بچن نے یہ اعلان سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سابق مس سری لنکا اوربالی وڈ سٹار جیکولین فرنینڈس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ3 سے5 جون تک بھارتی فلموں کے جگمگاتے ستارے آئیفا فلم ایوارڈ زمیں شرکت کے لیے کولمبو میں ہوں گے ۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی ایوارڑزکی تقریبات کے دوران بزنس فورم ،فیشن شوز اور کرکٹ میچ بھی کھیلا جائے گا جس میں انڈین اور سری لنکن فلم اور کرکٹ سٹارز حصہ لیں گے۔ بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے بچن فلم ”راون“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم ”راون“ 18 جون کو بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ اس کا میوزک 26 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں ایشوریا اور ابھیشک کے علاوہ وکرم، گووندا اور ویوک بھی نظر آئیں گے جبکہ فلم کے ہدایتکار ”مانی رتنم“ ہیں جنہوں نے ”دل سے“ اور ”یووا“ جیسی حساس فلمیں بنائی ہیں جو حساس مسائل پر بنائی گئی تھیں۔ فلم کا میوزک مشہور موسیقار اے آر رحمان نے دیا ہے۔ فلم ”راون“ اس سے پہلے تامل زبان میں بن چکی ہے اس کا ہندی ورژن نمائش کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت:2010-04-20

   ہالی وڈ کی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کا احساس کمتری

ہالی وڈ کی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کا احساس کمتری
چھوٹے پردے کے ناظرین کے لئے برکھا بشٹ نئی
بوائے فرینڈ کی تلاش میں منیشا
جیکی چن کا زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
بھارتی ماڈل جیسیکا کے قاتل کی اپیل مسترد، سزا برقرار
شاہ رخ کی بہت بہت عزت کرتی ہوں،بھارتی صحافی برکھا دت
ارشد وارثی کی 42 ویں سالگرہ
اکشے میرے لئے رول ماڈل ہے، لارا دتہ
کیٹی پیری شادی سےقبل بچہ گود لینے کی خواہش مند
پریانکا کا شاہ رخ کیلئے پسندیدگی کا اظہار
بھابھی،کترینہ کیلئے رنبیر کا خطاب
جیراڈ بٹلر ”سات خون معاف“ میں کام کرنے کا خواہشمند
محبت کے دم سے دنیا قائم ہے،سلینا جیٹلی
سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوربھی فلموں میں کود پڑی
عرفان خان: باصلاحیت اداکار
سیف علی ایئرٹیل کے بعد وین کام موبائل کے برانڈ ایمبیسڈر منتخب
کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو کبھی نہیں چھوڑونگا،شاہ رخ
پیٹنسن نے شہرت کے نشے میں اہل خانہ کو چھوڑ دیا
را نی اور ودیا میں ناراضگی
پریتی اور لی کے درمیان افیئرز کی خبروں کی تردید
لارا دتہ کی 32 ویں سالگرہ
فلموں کے علاوہ پینٹنگ اور کاشت کاری کا شوق رکھتے ہیں نانا پاٹیکر

ہالی وڈ کی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز اپنی صورت و شکل کے بارے میں اس قدر وہم کا شکار ہے کہ وہ بغیر میک اپ کئے ورزش بھی نہیں کرتی ۔ ہالی ووڈ کی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کو ایک ہوٹل میں ٹریڈ مل پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا اور وہ پسینے سے شرابور تھی اور ورزش کے دوران بھی اس نے پورا میک اپ کر رکھا تھا اور اس کی ماں اس کی ورزش کے دوران بار بار میک ٹھیک کر رہی تھی۔ دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ برٹنی سپیئرز ورزش کے دوران میک اپ اور پسینے میں شرابور ہو کر خوبصورت لگنے کے بجائے مشہور فلم ” بیٹ مین “ کے ولن کی طرح دکھائی دے رہی تھی۔

 چھوٹے پردے کے ناظرین کے لئے برکھا بشٹ نئی

اداکاری کی دنیا میں اچھی پہچان بنانے والی اس اداکارہ کا ذکر آج ہر گھر میں ہورہا ہے۔ وہ انو کی شکل میں مشہور ہیں۔ پہلی بار سیریل پیار کے دو نام ایک رادھا ایک شیام میں رادھا اور شیامہ کا ڈبل رول اداکرکے لوگوں کے دل میں جگہ بنالی تھی برکھا نے۔ ابھی سہارا ون کے سیریل ڈولی سجاکے میں کام کررہی برکھا کے سے گزشتہ دنوں ہم نے کئے دس سوال۔ اپنے بارے میں بتائیں گی؟ میں اترانچل کی رہنے والی ہوں لیکن میری پیدائش ۸۲دسمبر۹۷۹۱ کو دہلی میں ہوئی گریجویشن تک کی تعلیم بھی دہلی میں ہی ہوئی ہے۔ آپ کا پہلا اچھا کام؟ سیریل پیار کے دو نام ایک رادھا ایک شیام میں میرا اچھا کام تھا۔ آپ کی پسندیدہ فلم کونسی ہے؟ یش راج بینر کی شاہ رخ خان اور کاجول کی اداکاری والی دل والے دلہنیا لے جائیں گے یہ فلم مجھے ہمیشہ نئی لگتی ہے۔ کوئی ایسا کام جو آپ کی امید کے مطابق نہیں ہوا؟ ایسے کئی کام ہیں ان کے بارے میں بتا نہیں سکتی۔ فلم انڈسٹری میں کوئی ایک چیز بدلنے کا موقع ملے تو کیا بدلیں گی؟ اس انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کو روزی مل رہی ہے مجھے اس میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ کیسا نغمہ اور موسیقی سننا پسند کرتی ہیں؟ کوئی بھی رومانٹک نغمہ۔ گلیمر کی دنیا میں کیریئر بنانے کے لئے کس نے حوصلہ افزائی کی؟ ممی نے۔ آپ کا خواب؟ دنیا میں اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنے۔ اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی کیا مانتی ہیں؟ بغیر کسی گاڈ فادر کے ممبئی جیسے شہر میں کامیابی حاصل کرنا اور ترقی کی سیڑھی چڑھنا ہی میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ آپ کا پسندیدہ ٹی وی پروگرام کون سا ہے؟ سچ تو یہ ہے کہ میں صرف اپنا پروگرام دیکھنے کے لئے ہی وقت نکال پاتی ہوں۔

لارا بنگل کام کی تلاش میں نیویارک روانہ نوجوانی میں ہی کمانا شروع کردیا تھا، شاہد کپور
آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کام کی تلاش میں لاس اینجلس سے نیویارک روانہ ہو گئیں۔ 22 سالہ آسٹریلوی ماڈل بنگل لاس اینجلس میں لارل موٹر ہوٹل میں اپنے دوست اور ہیر سٹائلسٹ کے ہمراہ رہ رہی تھی حال میں وہ کام کی تلاش میں لاس اینجلس سے نیویارک روانہ ہو گئیں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ انہیں یہاں کام کے بہتر مواقع ملیں گے۔ حال میں انہوں نے اوسی فیشن میگزین کیلئے ا یک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں وہ پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ یہ فوٹو شوٹ ریئرو ہوٹل میں بلند ہوا ہے جس میں بنگل عجیب وغریب حلیے میں نظر آ رہی ہیں۔ بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا کہ وہ نوجوانی میں ہی معاشی طور پر خود کفیل ہو گئے تھے۔ اداکار شاہد کپور نے کہا کہ جب وہ 16 سال کے تھے تب سے ہی ان میں ذمہ داری کا احساس پایا جاتا تھا اور وہ اس عمر میں کمانا بھی شروع ہو گئے تھے ۔اداکار شاہد کپور نے کہا کہ میں ان پیسوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرتا تھا اور کبھی کبھی میں گھر کے اخراجات اور بجلی کے بل ادا کرنے کیلئے بھی پیسے دیا کرتا تھا جس پر میری امی مجھ پر بہت فخر کیا کر تی تھیں۔
پیرس ہیلٹن کی اداکارڈو رین ہارٹ سے د وستی ٹوٹ گئی کترینہ کیلئے ایشیا کی پرکشش ترین خاتون کا خطاب
ہالی ووڈ اداکارہ پیرس ہیلٹن کی اداکار ڈو رین ہارٹ سے دوستی ختم ہو گئی۔ اداکارہ پیرس ہیلٹن کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ 14 ماہ اچھی دوستی رہی ہے لیکن حال ہی میں دونوں میں اختلافات ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ رہ رہی ہیں۔ ہلٹن نے کہا کہ ان پر برا وقت آیا ہوا ہے یہی صرف نہیں کہ وہ دوبارہ اکیلی ہو گئی ہیں بلکہ ان سے ان کے بوائے فرینڈ ڈو کا دیا ہوا فون بلیک بیری بھی زمین پر گر کر ٹوٹ گیا۔ 29 سالہ ہلٹن نے کہا کہ وہ علیحدگی کے بعد اپنے والدین کے پاس آ گئی ہیں۔
 
بالی وڈ ادکارہ کترینہ کیف کو ایشیا کی سب سے زیادہ پر کشش خاتون کا خطاب دے دیا گیا۔ اداکارہ کیرینہ کو یہ خطاب دوسری بار حاصل ہوا ہے۔ اداکارہ کترینہ کیلئے یہ سال 2010ءفلموں کے لحاظ سے بھی اچھا سال ثابت ہوا۔ اس سال کترینہ کی کئی سپریٹ فلمیں جن میں نیویارک ، دے دھنا دھن اور عجب پریم کی غصب کہانی ریلیز ہوئی جیسے شائقین بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ اداکارہ کترینہ نے کہا پر کشش خاتون ہونے کا مطلب صرف خوبصورت خاتون ہونا نہیں ہے بلکہ ایک مکمل خاتون ہی پرکشش خاتون ہوتی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ انہیں یہ اعزاز دوسری بار حاصل ہوا۔
بھارتی ماڈل جیسیکا کے قاتل کی اپیل مسترد، سزا برقرار فلم ”پرنس“ کے سیکوئل کی تیاری
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بھارتی ماڈل جیسیکا لال کے قاتل منو شرما کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق منو شرما بھارتی ماڈل جیسکا لال کے قتل میں ملوث تھے۔ضلعی عدالت نے منو شرما کو مقدمہ سے بری کر دیا تھا تاہم دہلی ہائیکورٹ نے ماتحت کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر کے منو شرما سمیت دو ہمراہی ملزموں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی تھی۔واضح رہے کہ منو شرما بھارتی سابق وزیر کے بیٹے ہیں اور مقدمہ کی تفتیش کے دوران منو شرما نے اپنا اثرورسوخ بھرپور طریقے سے استعمال کیا اور پولیس نے بھی منو شرما سے اس معاملے میں تعاون کیا تھا جس پر عدالت نے مقامی پولیس کی خاصی سرزنش کی تھی۔منو شرما نے ایک تقریب کے دوران شراب فراہم نہ کرنے پر ماڈل جیسیکا لال کو فائر مار کر قتل کردیا تھا۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ بالی وڈ ہدایتکار کوکی گولاٹی نے فلم ”پرنس“ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد فلم ”پرنس“ کے سیکوئل کی تیاریاں شروع کردیں۔ اس فلم کے سیکوئل میں ویوک ابروئے کے علاوہ اداکارہ لارا دتہ، بپاشا باشو اور شسمیتاسین کو مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ہدایتکار کولاٹی نے کہا کہ فلم ”پرنس“ کی شاندار کامیابی کے بعد وہ فلم کے سیکوئل کی تیاریوں میں معروف ہیں ان نے فلم کے سیکوئل کیلئے موضوع بھی چن لیا جس پر وہ جلدی کام شروع کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ میرا یہ (IDEA)بھی لوگوں کو پسند آئے گا اور یہ فلم ا گلے سال ریلیز کی جائے گی۔
 

تاریخ اشاعت:2010-04-15

 
رنبیرکپورکی اپنے دادا کا کردار ادا کرنےسےمعذرت میڈونا کے ساتھ کام سے پہلے خوفزدہ تھا، ڈیوڈ گیوٹا
بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور نے یش راج کی اگلی فلم میں اپنے دادا راج کپور کا کردار کرنے کی پیش کش کوٹھکرا دیا۔ یہ فلم راج کپور اورنرگس کی آن سکرین اور آف سکرین دوستی کے موضوع پرمبنی ہوگی چنانچہ ان کے والد رشی کپور اورچچا رندھیرکپور نے رنبیرکو اس فلم میں کام کرنے سے منع کردیا۔ رشی ، رندھیر اور راجیو تینوں بھائیوں نے موضوع پر سخت ناپسندیدگی کا اظہارکیا اور کہا کہ اس موضوع پرفلم نہ بنائی جائے تو زیادہ بہترہوگا اور اگرنرگس کے بچوں جن میں نمریتہ، سنجے اور پریا دت شامل ہیں وو بھی اس فلم کے موضوع کو نہیں سرائیں گے اور اس پر ناپسندیدگی کا اظہارکریں گے۔ ہالی ووڈ کے ڈی جے ڈیوڈ گیوٹا نے کہا ہے کہ وہ میڈونا کے ساتھ کام کرنے سے پہلے بہت خوفزدہ تھے۔ ڈی جے ڈیوڈ نے کہا کہ انہوں نے میڈونا کے بارے میں بہت افواہیں سن رکھی تھیں کہ ان کا رویہ بہت غیر دوستانہ ہے جس پر وہ ان سے کام کے سلسلے میں ملاقات سے ڈرے ہوئے تھے لیکن جب وہ میڈونا سے ملے تو انہیں بہت بہترین انسان پایا اور ان کا رویہ بھی بہت دوستانہ تھا اور وہ بہت خوشگوار موڈ میں تھیں اور میں ان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوا۔ یوں ہالی ووڈ گلوکارہ میڈونا نے ڈیوڈ گیوٹا کو اپنے ساتھ کام کرنے پر رضامند کرلیا۔ واضح رہے ڈیوڈ گیوٹا اس سے پہلے کیلی رولینڈ اور ایکن جیسے مشہور گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں اور ان کو یورپ بھر میں نہیں بلکہ یورپ سے باہر بھی بہت مقبولیت حاصل ہے۔
کاہے بیاہی" ایک آرٹ فلم ہے،پریانکا چوپڑہ سیف کے ساتھ رومانٹک سین کرتے ہوئے شرم آتی ہے،کرینہ
اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے کہاکہ ان کی آنے والی نئی فلم”کاہے بیاہی“ ایک آرٹ فلم ہے جو بغیر کسی گانے کے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پریانکا نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے بہت زیادہ گلیمرس کرداروں والی فلمیں کی ہیں مگر اس فلم میں وہ سب سے الگ تھلگ نظر آئینگی کیونکہ وہ اس فلم میں بغیر میک اپ کے کام کررہی ہیں ۔پریانکا نے مذیدکہاکہ یہ ایک مکمل آرٹ فلم ہے جس میں انہیں اپنی فنکارانہی صلاحیتوں کو کھل کر استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔یہ فلم ایک ایسے قبیلے میں بنائی جائیگی جہاں پر لڑکی اور لڑکے میں کوئی فرق نہین سمجھا جاتا اور نہ ہی وہ آپس میںشادی کرتے ہیں۔بلکہ ان کی زندگی ایک کولہوکے بیل کی طرح ہی گزرجاتی ہے۔مگر ان میں سے ایک لڑکی خاندان سے بغاوت کرکے شہر کا رخ کرلیتی ہے جہاں اس پر مصائب کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ انہیں سیف کے ساتھ رومانٹک سین کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔ کرینہ کپور نے کہا کہ یہ شرم ان کے اندر تب سے ہے جب وہ سیف کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھا کرتی تھیں اور وہ ان کے فیورٹ ہیرو تھے مگر جب وہ اکٹھے ہوچکے ہیں اور بہت ساری فلمیں بھی اکٹھے کرچکے ہیں تو اب انہیں بہت کھل کرکام کرنا چاہیئے مگر وہ اب جب بھی سیف کے ساتھ کسی فلم میں کوئی رومانٹک سین کروانے لگتی ہیں تو انہیں شرم گھیرلیتی ہے جس سے اکثر ان کا یہ سین اچھا نہیں ہوتا سیف اس دوران ان کا کافی حوصلہ بڑھاتے ہیں مگر وہ بڑی مشکل سے یہ سین کرواتی ہیں۔بعد میں جب یہ بات وہ سیف کو بتاتی ہیں تو وہ اس پر خوب ہنستے ہیں ۔جس پر وہ انہیں خوب کھری کھری سناتی ہیں۔کرینہ نے مذید کہا کہ اسی لیئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سیف کے ساتھ کم ہی کوئی رومانٹک سین کروائیں۔
امیتابھ بچن اپنی اہلیہ جیا بچن کی خراب صحت پر پریشان
پریانکا کیساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں،اکشے کمار
منشیا کوئرالہ کی شادی 19 جون کو
ونفرے ناظرین کو دنیا کی سیر پر لے جائینگی
شاہ رخ کی سالانہ آمدنی 150کروڑروپے سےتجاوزکرگئی
ریما نے امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر سے شادی کرلی
کاجل اورکرینہ فلم ” سٹیپ مام“ میں ایک ساتھ
شہزادہ ولیم اور کیٹ موس کی منگنی جون میں متوقع
ارجن رام پال ” راج نیتی“ میں منفرد کردارکرینگے
تاریخ اشاعت:2010-04-09

انیل کپور کا اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ کام کرنے سے انکار
عقلمندی کی وجہ سے بالی ووڈ میں نام بنایا:بپا شا
عامر خان ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے میزبان
گلوکارہ نازیہ حسن کی 45 ویں سالگرہ
شاہ رخ اور عامرخان جیمز کیمرون کی ’ڈیسیپشن‘میں ایک ساتھ جلوہ گر
کلیش آف دی ٹائٹنز نے باکس آفس پراول پوزیشن حاصل کرلی
جینیفر لوپز نے دوبارہ فلمی کیریئر کا آغاز کردیا
سوسن بوئل کوسالگرہ پر 4 ملین پاﺅنڈ کے چیک کا تحفہ

مائی نیم از خان کا انگریزی ورژن پیش کیا جائیگا سلمان خان رئیلٹی شو میں جج بنیں گے
شاہ رخ خان کی فلم ”مائی نیم از خان“ کا انگریزی ورژن پیش کیا جائے گا۔ انگریزی ورژن پر مشتمل مائی نیم از خان کو ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر اور شاہ رخ خان نے یہ فیصلہ فلم کی بڑھتی ہوئی مقولیت کو دیکھ کر کیا ہے۔ یہ بھارتی فلم ہے جس نے دنیا بھر کے باکس آفس پر ڈیڑھ ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جبکہ ملائیشیا میں اس فلم کو اسلام کے بارے میں مغرب میں قائم غلط تصورات کو دور کرنے کی کہانی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ بالی وڈ سپرسٹار سلمان خان دس کا دم کے بعد رئیلٹی شو ”ذرا نچ کے دکھا“ میں جج بنیں گے جبکہ سلیمان خان کے ساتھ شلپا سیٹھی بھی ججز پینل میں شامل ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں کے علاوہ سیف اور کرینہ کو بھی اس شو میں جج بنے کی آفر ہوئی ہے لیکن وہ اپنے مصروف شیڈول کی بناءپر وقت نہیں نکال پا رہے۔ ٹی وی شو ذرا نچ کے دکھا اپریل کے آخر میں ان ایئر ہوگا۔
 
سلمان خان کی بدولت شناخت ملی ، زریں خان چاکلیٹ اور مٹھائی ایشوریہ کی کمزوری
بالی وڈ کی نئی اداکارہ زریں خان نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں سلمان خان کی بدولت شناخت ملی ہے اور اس پر وہ سلمان خان کی مقروض ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو میں زریں خان نے کہاکہ مجھے آج جو شناخت ملی ہے اس میں سارا عمل دخل سلیمان خان کا ہے۔ انہوں نے فلم ویر کے ذریعے مجھے فلموں میں آنے کا موقع دیا اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں فلموں میں آﺅں گی جبکہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی تاہم فلموں میں آنے سے بھی میں بہت خوش ہوں۔ بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے کی کمزوری بھی سامنے آگئی ہے ۔ خوبصورت آنکھوں والی حسینہ ایشوریہ چاکلیٹ اور مٹھائیوں کی شوقین نکلیں ۔ ذرائع کے مطابق ایشوریہ کیک، پیسٹری اور دیگر مٹھائیاں کھانے کی قد ر شوقین ہیں کہ ان کا بیڈروم فریج ہمہ وقت انہی لوازمات سے بھرا رہتا ہے ۔
تاریخ اشاعت:2010-04-07
میڈ ونا سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکارہ کرینہ فلم ”گول مال 3“میں لڑکا نما اندازمیں نظرآئیں گی
معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا ہالی ووڈ کی گزشتہ دس سالوں میں سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکارہ بن گئی۔ مقامی سروے کے مطابق سال 2000ءسے 2009ءتک سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکاراﺅں کا جائزہ لیا گیا اور میڈونا کے گانوں کو گزشتہ دس سال سے بہت زیادہ سنا گیا ہے۔ ان کے مشہور گانوں میں میٹریل گرل‘ ان ٹو گروو اینڈ رے آف لائٹ شامل ہیں جن کو بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل ہوئی اور یہ فی میل ٹاپ 5 چارٹ پر بھی سرفہرست رہے۔ اس حوالے سے مقابلہ گزشتہ دس سالوں کی سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکاراﺅں کے درمیان کرایا گیا اور اس مقابلے میں میڈونا بازی لے گئیں۔
 
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم ”گول مال 3“ میں لڑکوں کا انداز زندگی رکھنے والی لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔ اس فلم کے ہدایتکار روہیت شیٹھی نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں کرینہ کپور پانچ اداکاراﺅں کے مد مقابل بطور ہیروئن کردار ادا کریں گی۔ یہ فلم کامیڈی پر مبنی ہو گی اور اس فلم میں کرینہ کپور لڑکا نما انداز میں نظر آئیں گی۔ روہیت شیٹھی نے مزید بتایا کہ ان کی یہ فلم ان کی بقیہ فلموں سے بالکل ہٹ کر ہے۔ واضح رہے کہ روہیت کی آخری سپر ہٹ فلم آل دی بیسٹ ہے جو کہ سال 2009ء میں ریلیز کی گئی تھی اور اس فلم کو شائقین میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
انجلیناجولی اوربریڈ پٹ بوسنیا کے دورہ پر ہم تم اورگھوسٹ“ شائقین کی توجہ حاصل کرنےمیں ناکام
 اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈپٹ بوسنیا کے درہ پر ہیں۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی اور اداکاربریڈ پٹ نے بوسنیا میں اپنے دورے کے دوران جنگ میں بے گھر ہوجانے والے افراد کے کیمپوں کا دورہ کیا ۔ جس کا مقصد مہاجرین کی حالت زارکودنیا کے سامنے لانا ہے۔ انجلینا جولی2001 سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے پناہ گزین کے لیے بطور خیرسگالی سفیر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ بوسنیا میں جنگ ختم ہوئے 15 سال ہوگئے ہیں تاہم 1 لاکھ 17 ہزار افراد آج تک اپنے گھروں کوواپس نہیں جاسکے۔ان میں سے 7 ہزارافراد کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ایک لاکھ 10ہزار افراد عارضی طور پر رشتہ داروں کے پاس یا کرایہ کے مکانات میں رہ رہے ہیں بالی ووڈ فلم ” ہم تم اور گھوسٹ“ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس فلم میں دیا مرزا کو بطور ہیروئن جبکہ اداکار ارشد وارثی کو بطور ہیرو کاسٹ کیا یا تھا۔ یہ فلم شائقین کی عدم دلچسپی کے باعث باکس آفس پر ہٹ ہونے میں ناکام رہی۔ اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ انہوں نے اس فلم میں اپنے کردار پر بہت محنت کی تھی اور اس فلم کا موضوع بھی بہت اچھا تھا‘ یہ فلم کیوں فلاپ ہوئی یہ بات ان کو سمجھ نہیں آئی۔ اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ زندگی میں ہر انسان پر نشیب و فراز آتے رہتے ہیں‘ ان کے لئے بھی یہ مشکل گھڑی ہے۔ دیا نے مزید کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں جدوجہد جاری رکھیں گی اور اپنے کام میں مزید بہتری لائیں گی۔
لیڈی گاگا تین راتیں آرام کرنے سے قا صر

ہالی ووڈ گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے پرستاروں کو انٹرٹین کرنے کیلئے اپنی تین راتوں کی نیند قربان کر دی۔ ذرائع کے مطابق لیڈی گاگا سخت مصروفیت اور کام کے شیڈول کے باعث تین راتیں آرام کرنے سے قاصر رہیں جس سے ان کی کام کے ساتھ لگن ظاہر ہوتی ہے کہ ان کو کام سے کتنا لگاﺅ ہے اور وہ کام کیلئے اپنا آرام تک قربان کر سکتی ہیں۔ گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ میرا کام میرا جنون ہے اور میں بہت بے خوف لڑکی ہوں اور میں گلوکاری کے شعبہ میں مزید نام کمانا چاہتی ہوں۔ گلوکارہ لیڈی گاگا نے بتایا کہ انہوں نے ان تین دنوں میں کسی قسم کی سکون کی بھی دوا نہیں لی۔

شاہ رخ اور عامرخان جیمز کیمرون کی ’ڈیسیپشن‘میں ایک ساتھ جلوہ گر
کلیش آف دی ٹائٹنز نے باکس آفس پراول پوزیشن حاصل کرلی
جینیفر لوپز نے دوبارہ فلمی کیریئر کا آغاز کردیا
سوسن بوئل کوسالگرہ پر 4 ملین پاﺅنڈ کے چیک کا تحفہ
ملی سائرس نے مرغیاں چرانے کا اعتراف کرلیا
بالی ووڈ فلم ”تم ملو تو سہی“کا پریمیئر
رنبیر کپور کا پانی سے خوف ختم
کترینہ نے پریانکا کے ساتھ کام سے انکار کردیا
جینٹ جیکسن بھائی کی موت کے صد مے سے بدستورنڈھال
کرینہ فلم میں مدھوبالا کے کردار سے محروم ہوگئیں
اکشےفلموں کے پوسٹر جمع کرنے کےشوقین
 
 

 
تاریخ اشاعت:2010-04-06
ووڈی ایلن کی فلم میں برونی کی جگہ کوٹیلارڈ کاسٹ
ہالی وڈ ہد ایت کا روڈی ایلن نے اپنی نئی فلم کیلئے میرین کوٹیلارڈ کو شامل کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق اس فلم میں فرانسیسی خاتون اول کارلا برونی کو پہلے کاسٹ کیا گیا تھا تاہم روڈی ایلن کا کہنا ہے کہ کارلا برونی کی فرانسیسی صدر سرکوزی کے ساتھ شادی کے بعد مصروفیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور ان کے لیے میری فلم میں کام کیلئے وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ گزشتہ سا ل اپنی اس فلم میں کارلا بر ونی کو بہترین چوائس قرار دینے والے ووڈی ایلن شاید اب اپنی انتخاب سے مطمئن نہیں۔
لارادتہ فٹنس اوراپنی غذا سے متعلق ویڈیو جاری کریگی سونم کپورتھینک یومیں ثانیہ مرزا کا کردارادا کرینگی
بالی ووڈ اداکارہ لارادتہ بھی دوسری اداراﺅں کی طرح اپنی فٹنس اور اپنی غذا سے متعلق ویڈیو جاری کریگی۔ اداکارہ لارادتہ نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی ان کی فلمی زندگی سے زیادہ دلچسپ ہے اور وہ اپنی زندگی بھرپور طریقے سے انجوائے کرتی ہیں۔ اداکارہ لارادتہ نے کہا کہ ان کی اگلی ریلیز ہونیوالی فلم ”ہاﺅس فل“ ہے، اس فلم میں وہ دو بار شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں، اس فلم میں ان کے مد مقابل اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ نظر آئیں گے۔ اداکارہ لارا دتہ نے کہ کہ انہیں اس فلم میں کام کر کے بہت اچھا لگا اور انہیں امید ہے کہ یہ فلم شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ اداکارہ لارا دتہ نے اپنی فٹنس کی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ وہ جلد ہی اپنی فٹنس کی ویڈیو لانچ کریں گی جس میں ان کے پورے دن کا پلان ریکارڈ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ رہن کیلئے ڈائٹنگ نہیں کرتی البتہ متناسب غذا کھاتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر میں ویڈیو بنانے کیلئے تمام تر سامان سے لیس ہوتی تو میں اس ویڈیو کی ہدایات و پیشکش خود دوں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنی اگلی فلم ”تھینک یو“ میں مشہور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کردار ادا کریں گی۔ اس فلم کی ہدایات انہیں بزمی دیں گے، یہ فلم مشہور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی کے حالاتہ و واقعات پر مبنی ہوگی اس فلم میں سونم کے مدمقابل اداکار اکشے کمار کو کاسٹ کیا گیا ہے جو کہ ایک دھوکے باز انسان ہوتا ہے۔ اداکارہ سونم کپور نے اپنے کردار کو بخوبی سر انجام دینے کیلئے کینیڈا کے ٹینس چیمپئن سے خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ہدایتکار انیس بزمی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ سونم کیلئے یہ کردار کرنا انتہائی مشکل ہے اور وہ سونم سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ ایک ہفتے میں ٹینس چیمپئن بن جائیں لیکن فلم کے دوران ان کو پیشہ ور ٹینس سٹار لگنا چاہیے۔ انیس بزمی نے مزید کہا کہ سونم کو اس کردار کیلئے اس لئے چنا گیا کیونکہ اس کی کئی حد تک ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے مشابہتہوتی ہے اور انہیں امید ہے کہ ثانیہ اس کردار کو بخوبی سرانجام دیں گی اور ان کا پورا میک اپ کا عملہ سونم کو ثانیہ جیسا دکھانے کیلئے میک اپ پر خاص توجہ دے گا۔
 
رنبیرکپور، ارجن رام پال کے ساتھ کام کرنےپرخوش پریانکا کی بیماری کے باوجود شوٹنگ
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اداکار ارجن رام پال کی اداکاری کے فین ہو گئے۔ اداکاررنبیر کپور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں فلم ”راج نیتی“ میں ارجن رام پال کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ارجن رام پال ایک اچھے اور محنتی اداکار ہیں اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ارجن نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں فلم ”راج نیتی“ میں کام کر کے بہت مزہ آیا ہے پورے عملے نے شوٹنگ کے دوران ان سے بھرپور تعاون کیا۔ اداکار ارجن رام پال نے رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی بھی اداکاری کو سراہا۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کام کیلئے اپنی صحت کو نظر انداز کر کے ایک بار پھر خود کو پروفیشنل اداکارہ ثابت کر دیا۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کہ اپنے اچھے کام پر پہلے بھی متعدد بار داد وصول کر چکی ہیں نے ایک بار پھر خود کو پیشہ ور اداکارہ ثابت کر دیا۔ اداکارہ پریانکا جن کو ”گرد سے الرجی“ ہے نے سخت تکلیف کے باوجود وشال بردواج کی فلم ”سات خون معاف“ کی شوٹنگ کشمیر کے گرد آلود علاقے میں مکمل کروائی۔ اداکارہ پریانکا نے عکسبندی کے دوران کسی قسم کی شکایت اور شدید ردعمل کا اظہار بھی نہیں بلکہ انتہائی تحمل مزاجی کے ساتھ فلم کے سین عکسبند کروائے، جس سے ان کی کام سے لگن ظاہر ہوتی ہے کہ انہیں اپنے کام اور اپنے فن سے کتنا پیار ہے۔ اداکارہ پریانکا نے کہا کہ وہ اس فلم پر بہت محنت کر رہی ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ اپنے پرستاروں کو بہتر سے بہترین اداکاری کر کے دکھائیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی یہ فلم ”سات خون معاف“ ضرور شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی۔
لیڈی گاگا نے ریچل بیرت کواپنا پسندیدہ ڈیزائنرقراردبدیا کترینہ کیف نے فلم ”راج نیتی“ میں ساڑھی پہن کر کرکٹ کھیلی
ہالی ووڈ گلوکارہ لیڈی گاگا نے سکاٹ لینڈ کے ڈیزائنر ریچل بیرت کو اپنا پسندیدہ ڈیزائنر قرار دیا۔ سکاٹ لینڈ کے 25 سالہ ڈیزائنر ریچل بیرت نے کہا کہ لیڈی گاگا کے ساتھ کام کر کے ان کی زندگی بدل گئی اور ان کو دولت اور شہرت دونوں حاصل ہوئی، اس سے پہلے وہ ایک معمولی ڈیزائنر تھے۔ لیڈی گاگا نے انہیں فیشن کی دنیا میں متعارف کروایا، جس پر وہ لیڈی گاگا کے شکرگزار ہے۔ لیڈی گاگا نے بیرت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بیرت ملبوسات کے منفرد انداز کی وجہ سے پسند آتے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار بیرت کے تیار کردہ کپڑے اپنے گانے ”بیڈ رومانس“ میں پہنے تھے جو کہ سپرہٹ ثابت ہوا اور اس میں ان کے کپڑوں کو بھی بہت پسند کیا گیا جو کہ بیرت کے ڈیزائن کردہ تھے اور سالہ 2009ءمیں ان کو بریک تھرو ڈیزائنر آف دی ایئر کیلئے بھی نامزد کیا گیا۔
 
بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے فلم ”راج نیتی“ کی شوٹنگ کے دوران ساڑھی پہن کر کرکٹ کھیلی۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ سکرٹ یا شارٹ شرٹس میں فوٹو سیشن اور فلم کی شوٹنگ کرتے وقت کافی خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن فلم راج نیتی کی شوٹنگ میں جب انہوں نے ساڑھی پہنی تو انہیں احساس ہوا کہ ساڑھی ایک بہت آرام دہ لباس ہے جس میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی، وہ ساڑھی پہن کر اتنا لطف اندوز ہوئی کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران بریک میں ساڑھی پہنے ہی کرکٹ کھیلی۔

کترینہ نے پریانکا کے ساتھ کام سے انکار کردیا
جینٹ جیکسن بھائی کی موت کے صد مے سے بدستورنڈھال
کرینہ فلم میں مدھوبالا کے کردار سے محروم ہوگئیں
اکشےفلموں کے پوسٹر جمع کرنے کےشوقین
فلم"صدیاں" آج ریلیز ہو گی
ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
لو سین،باپ کے سامنے نہیں،سونم کا انکار
سپر سٹار صرف دلیپ کمار ہے اور کوئی نہیں،جیا بچن
عامرخان کوبھارت کا دوسرا بڑاسویلین اعزازپد ما بھوشن دیا گیا
جیرارڈ کو ریزلے اڑی، جنیفر پھر اکیلی رہ گئی
انجلینا اور بریڈ میں علیحدگی کا معاہدہ
ملی سائرس گلوکاری سے اکتا گئی،فلموں میں اداکاری کو ترجیح دینگی
پاپ سٹار رکی مارٹن نے ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کرلیا
تھری ڈی فلم کلیش آف ٹائی ٹینز کا لندن میں پریمیئر
انجلینا جولی ظالم جادوگرنی کے روپ میں

تاریخ اشاعت:2010-04-01
ملی سائرس گلوکاری سے اکتا گئی،فلموں میں اداکاری کو ترجیح دینگی عامرخان کوبھارت کا دوسرا بڑاسویلین اعزازپد ما بھوشن دیا گیا
مشہور امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ ملی سائرس نے کہا ہے کہ وہ صرف فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں اور یہی اب اداکاری انکی اولین ترجیح ہوگی۔یاد رہے کہ ملی سائرس اداکاری کی بجائے گلوکاری میں زیادہ جانی پہچانی جاتی ہیں۔انہوں نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اب گلوکاری کم کرینگی جبکہ اداکاری کیلئے فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دینگی۔
 
بالی ووڈ اداکار عامر خان‘ موسیقار اے آر رحمان اور کلاسیکی موسیقی کے استاد چنو لال مشرا کو بھارت کا دوسرا بڑا سویلین اعزاز پدما بھوشن دیدیا گیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صدر پرتیبھا پاٹل نے راشٹرہ پتی بھون کے اشوکا ہال میں پدمابھوشن ایوارڈز تقسیم کئے۔ بھارتی صدر نے اداکار عامر خان‘ موسیقار اے آر رحمان اور پنڈت چنولال مشرا کو پدما بھوشن اعزاز دیئے۔ پدما بھوشن حاصل کرنے والوں میں اداکارہ اروندھاتی ناگ اور ہاکی کے کلھاڑی اگنس ترکی بھی شامل ہیں۔
انجلینا اور بریڈ میں علیحدگی کا معاہدہ جیرارڈ کو ریزلے اڑی، جنیفر پھر اکیلی رہ گئی
ابھی کچھ عرصہ قبل انجلینا اور بریڈ پٹ کی جوڑی کو مثالی تصور کیا جاتا تھا۔ لیکن اب کچھ ماہ سے اس جوڑی کے ٹوٹنے کی افواہ سرگرم ہے۔ اگرچہ دونوں بڑے تو اثر اور وثوق سے ان خبروں کی تردید کرتے رہے ہیں تاہم اب کچھ روز سے دونوں منظر عام سے غائب ہیں یہاں تک کہ پاپا رازی فوٹو گرافر بھی دونوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہے۔ البتہ چند روز قبل دونوں اپنے 8 سالہ بیٹے میڈ وکس کو ایک کھیل مقابلہ میں شریک کرانے کیلئے بغیر کسی اطلاع کے سامنے آئے تو فوٹو گرافروں نے دونوں کو گھیر لیا۔ ایسے مواقع پر لی گئی تصاویر کا ایک مقصد اخبارات و جرائد میں ان کی اشاعت ہے اور دوسرا مقصد تصاویر میں موجود افراد کی جسمانی زبان کو دیکھ کر اڑنے والی افواہوں کی تصدیق یا تردید کرنا ہوتا ہے چنانچہ ان تصاویر کے حوالے سے بھی فلمی پنڈتوں نے بہت سے اندازے اور قیاس قائم کئے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق انجلینا اور بریڈ پٹ کے درمیان کٹ پٹ ضرور ہے مگر اختلافات کی خبر بے بنیاد ہے۔ تاہم فلمی جاسوسوں کا کہنا ہے کہ دونوں علیحدگی کا معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔
 
 ہائے بیچاری جنیفر آنسٹن ایک سال سے جس جیرارڈ ٹبلر کو اپنی زلفوں کا اسیر بنانے کی کوششوں میں مبتلا تھی اسے ریز ودر اسیون لے اڑی۔ اس خبر سے جنیفر پر کیا گزری، یہ تو وہی بہتر طور پر بتا سکتی ہے۔ مگر لوگوں کو یاد ہے کہ جب کسی تقریب میں جنیفر اپنے بوائے فرینڈ ریزو کا والہانہ استقبال کرتی تھی اس سے مردوں کے دل جل کر کباب ہو جاتے تھے۔ جنیفر کسی کی پروا نہیں کرتی ۔ جنیفر اور جیرارڈ کے درمیان سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔ دونوں کی دوستی بہت گہری تھی۔ فلوتوں اور قربتوں سے استفادہ کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ لیکن جیرارڈ شادی کے موضوع کی طرف آتا دکھائی نہیں دیتا تھا۔ اور شادی کے بغیر دونوں کے ایک ساتھ رہنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی تھی۔ اسی انتظار میں کہ جب کب جیرارڈ شادی کی بات کرنے میں پہل کرتا ہے مگر یہ جان کر گویا جنیفر پر بھی آ گری کہ جیرارڈ کی تنہائیوں کو آج کل ریزو در سیون آباد کر رہی ہے۔ ایک ماہ قبل تک ریزور اکیلی تھی۔ جیرارڈ نے اس کی پہلی ملاقات ایک فلم کا سکرپٹ پڑھنے کی تقریب میں ہوئی۔ جو ڈائریکٹر دونوں کو اپنی فلم میں سائن کرنا چاہتا تھا۔ اس نے دونوں پر سکرپٹ اکٹھے پڑھنے کی شرط عائد کی۔ یہ تو معلوم نہیں کہ دونوں نے سکرپٹ پڑھا یا نہیں یا پڑھا تو اس کا کہا ہوا البتہ فلم کی کہانی ان کے پیار کا بہانہ بن گئی کچھ عرصہ قبل ہی ریز کی جیک کیلن سے دوستی ٹوٹی تھی۔ اسے کسی بانیوں کی تلاش تھی اور جیرارڈ اس کیلئے ہمیشہ تیار رہتا تھا۔ اور جنیفر بیچاری پھر اکیلی رہ گئی۔
 
امیشا پٹیل کار کے حادثہ میں زخمی انجلینا جولی ظالم جادوگرنی کے روپ میں
بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل حادثہ کا شکار ہوکر زخمی ہوگئیں۔ امیشا پٹیل تقریب میں شرکت کرنے ممبئی سے پونا جارہی تھیںکہ ایک بریکر آنے پر ان کے ڈرائیور سے کارقابو سے باہر ہوگئی اور حادثہ پیش آگیا جس کے بعد امیشا زخمی ہوگئیں اور ان کے سر پر چوٹ لگی۔ حادثے میں ان کی گاڑی کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔امیشا پٹیل کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
 
ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنی نئی فلم ظالم جادوگرنی روپ دھارے گی۔ انجلینا جولی کا انتخاب فلم سلیپنگ بیوٹی کے لئےکئے جارہا ہے، جس میں انہیں ظالم جادوگرنی کے کردار کے لئے موزوں قرار دیا گیاہے۔ خود انجلینا جولی بھی جادوگرنی بننے کے لئے خاصی پر جوش ہیں۔ فلم کے ہدایتکارٹم برٹن ہیں، فلم سیلپنگ بیوٹی میں جادوگرنی اپنے سحر سے خوبصورت شہزادی کو کئی سال کے لئے گہری نیند سلا دیتی ہے جس کے بعد ایک شہزادہ اسے جگاتاہے۔
 
کاجول نے ایلوس پریسلے کی دھن پرڈانس فلم بند کروایا پریانکا کی سیکیورٹی میں اضافہ
بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کرن جوہر کی فلم اسٹیپ موم کے لئے ایلوس پریسلے کی مقبول دھن پر ڈانس فلم بند کروایا ہے۔ ایلوس پریسلے کے ہٹ نمبر ”جیل ہاﺅس راک“ کی دھن کو فلم اسٹیپ موم میں شامل کیا گیا ہے جس پر اداکارہکاجول نے خوبصورتی سے ڈانس فلم بند کروایا، اگرچہ کاجول ان دنوں امید سے ہیں لیکن اسکے باوجود انھوں نے رسک لیتے ہوئے اس ڈانس کو کیا، جبکہ سیٹ پر موجود ہر شخص کاجول کی طرف سے پریشان تھا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آجائے۔
 
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ اپنی زندگی کو اپنے کیریئر پر داﺅ پر نہیں لگانا چاہتیں، اسی لیے ان دنوں ان کی سیکوریٹی پر چار جوان مامور کر دئیے گئے ہیں۔ پریانکا جو ان دنوں کشمیر کے قریب وشال بھردواج کی فلم سات خون معاف کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہاں پرستاروں کی ایک بڑی تعداد کی وجہ سے چار جوان ان کی دن رات سیکوریٹی میں مصروف ہیں۔ وہ کشمیر میں اداکار عرفان خان کے ساتھ کچھ مناظر کی فلم بندی کروارہی ہیں ۔ فلم سات خون معاف میں پریانکا کے سات شوہر ہوتے ہیں جنھیں وہ آخر میں قتل کر دیتی ہے۔
 
  دپیکا نےبالوں کا سٹائل تبدیل کروا لیا

مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ
ٹوئیٹر کی وجہ سے کرن جوہر کی نجی زندگی متاثر ہونے لگی
پریانکا خطروں سے کھیلیں گی
پینی لوپ کروز ’پائرٹس آف کیریبئن‘ کی اگلی ہیروئن
دیپیکا پاڈوکون کا نیا دوست ابھیشک بچن
ایشوریا رائے کی 4 فلموں کا بجٹ 3 سو کروڑ روپے
کترینہ اوردیپیکا سےاچھی دوستی ہے، رنبیر کپور
موسیقاراستاد حامد علی امریکا میں پرفارم کرینگے
پریا نکا چوپڑا ٹی وی پروگرام میں میزبانی کرینگی
ٹم برٹن کا دی ایڈ مزفیملی کوتھری ڈی میں بنانے کا منصوبہ
ہیری پوٹر فلم کی شوٹنگ کے دوران آتشزد گی
پولینڈ میں فلمی میلہ شاہ رخ کی کسی فلم کےبغیرشروع ہوگیا
جسٹن بیبر کے ساتھ ڈیٹنگ سین
پریانکا چوپڑا کترینہ اور رنبیر کی محبت کی گواہ بن گئیں
کوئی فلم ایوارڈ کی نیت سے سائن نہیں کرتی ، پریا نکا چوپڑا

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ایک اداکار میں وقت اور فیشن کے لحاظ سے خود کو بدلنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون جوکہ فلم ” کارتک کالنگ کارتک“ میں ایک منفرد انداز میں نظر آئیں گی اور اس فلم کے لئے انہوں نے اپنے بالوں کا سٹائل تبدیل کروا لیا ہے جس سے دپیکا اور دلکش اور جاذب نظر آرہی ہیں۔ دپیکا نے کہا کہ مجھے اپنا نیا انداز پسند ہے اور ایک اداکار میں یہ خاصیت ہونی چاہیے کہ وہ وقت کے مطابق اپنے اندر تبدیلیاں لائے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے کردار پر بھی محنت کرے۔ دپیکا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ فلم شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی اور انہیں پسند آئے گی۔
 

صفحہ نمبر:10-09-08-07-06-05-04-03-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team