WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
       
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 
 

تاریخ اشاعت:2010-05-08

کرینہ کپور اور ودیا بالن کو مشترکہ ایوارڈ
بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر ہٹلر کا رول ادا کریں گے
لندن کے فری کنسرٹ میں ہزاروں افراد کی شرکت
اسرائیلی جارحیت:امریکی بینڈ نے کنسرٹ منسوخ کردیا
جان ابراہم نے آسن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا
ٹرینیڈیڈ اور ٹوبیگو فیشن ویک
ایم ٹی وی ایوارڈز فلم نیومون نے پہلا انعام حاصل کرلیا
آئیفا ایوارڈز،تھری ایڈیٹس نے میلہ لوٹ لیا
''تھری ایڈیٹس '' نے بہترین فلم سمیت 16ایوارڈ جیت لئے
سلمان خان نے امیتابھ کو آڑے ہاتھ لیا
ایشوریہ اور ابھیشک عرصہ دراز کے بعد ''روان'' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے
اداکار چارلی شین جیل جانے کو تیار
پرکاش جھا کی نئی فلم میں بھی کترینہ کیف ہیروئن ہونگی
والد کو اپنے بچوں کو زیادہ وقت دینا چاہیے، شاہ رخ خان
کنگنا رناوت نئی فلم میں 1970کی دہائی کی ادکارہ کا روپ دھاریں گی

آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی، پریانکا چوپڑہ کے ساتھ ’آئی ہیٹ لو اسٹوریز‘ بہترین فلم ثابت ہو گی،پر یا نکا چوپڑا
بالی ووڈ اداکارہپریانکا چوپڑہ کے نئے ٹی وی شو خطروں کے کھلاڑی تھری میں آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی شرکت کریں گے۔ خطروں کے کھلاڑی تھری کے لئے کئی بھارتی کرکٹرز جن میں وریندر سہواگ، گوتھم گمبھیر،یووراج سنگھ، اور ہربجن سنگھ کے نام بھی شامل تھے انھیں بی سی سی آئی کی جانب سے پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ملی۔البتہ اب تک اس پروگرام کے لئے صرف بریٹ لی نے معاہدہ کیا ہے جبکہ ایڈم گلکرسٹ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑہ اس پروگرام کے ذریعے اپنے ٹی وی ڈیبیو کے لئے تیار ہیں۔ با لی ووڈ اسٹا ر پر یا نکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ سونم کپور کی آنے والی فلم  ایک بہترین فلم ثابت ہو گئی۔پریا نکا نے اپنے بلا گ میں لکھاہے کہ فلم کاٹریلر بے حد عمدہ ہے جبکہ فلم کے مر کزی کر دار سونم کپور اور عمران خا ن کی پرفارمنس بھی منفرد اور قابلِ تعریف ہے۔واضح رہے کہ فلم I Hate Luv Storys اگلے ما ہ 2 جولا ئی کے مہینے میں عا م نما ئش کے لئے پیش کر دی جا ئے گی۔
فلم دوستانہ کے سیکول کی شوٹنگ اب لندن میں ہو گی ہالی ووڈ اداکارہ لنڈ سے لوہان کے وارنٹ گرفتاری جاری
کرن جوہر کی فلم دوستانہ کا سیکول میامی کے بعد اب لندن میں شوٹ کیا جائے گا ۔ جس میں ابھیشیک بچن،جان ابراہم کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی کترینہ کیف ۔ بالی ووڈ کی مشہور فلم دوستانہ ٹو بنانے کے لیے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے ۔ اور اس بار فلم میامی کے حسین مناظروں سے باہر نکل کر لندن میں شوٹ کی جائے گی ۔ فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر اور تارن منسوکھانی نے لندن میں فلم کی کاسٹ کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے۔اس بار بھی فلم دوستانہ کے سیکول میں نظر آئیں گے ابھیشیک بچن اور جان ابراہم اپنی من چلی اداکاری ساتھ ،تو دوسری جانب بالی ووڈ کی حسینہ کترینہ کیف کو دیا جا رہا ہے اس بار پرینکا چوپڑا کے بجائے چانس ۔ جسکے لیے کترینہ مکمل طور پر تیار ہیں ۔
 
ہالی ووڈ کی خوبصورت اور ہمیشہ تنازعات میں گھری اداکارہ لنڈ سے لوہن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ ان پر نشہ آور اشیا کے استعمال کا الزام ہے۔فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی لنڈسے لوہن کو وارنٹ ان کے وکیل صفائی اور استغاثہ کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ۔ لنڈسے لوہن کونشہ آور اشیاء کے استعمال سے روکنے کیلئے پچھلی بار ان کے بازو کے ساتھ کنگن نما آلہ منسلک کیا گیا تھا تاہم آلے کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ لنڈسے اپنی حرکات سے با زنہیں آئیں۔ تاہم لنڈسے نے دوبارہ نشے کے استعمال کی سختی سے تردید کی ہے۔
 
وینا ملک آج منگنی کریں گی
اداکارہ وینا ملک نے آخر کار منگنی کا فیصلہ کر ہی لیا،وینا ملک آج منگنی کریں گی،منگنی کے لیے ستائیس لاکھ مالیت کے دو ملبوسات تیار کروا گئے ہیں۔اداکارہ و ینا ملک ببرک شاہ اور کرکٹر محمد آصف کے بعد اب آخر کار فیصل اکبر نامی پاکستانی نژاد امریکی شہری سے شادی پر رضا مند ہوگئی ہیں۔ ان کی آج منگنی ہورہی ہے۔ وینا ملک کے لیے منگنی پر دو ملبوسات ڈیزائن کیے گئے ہیں جن کی مالیت وینا ملک کے مطابق ستائیس لاکھ ہے،وہ منگنی کے موقع پر پچاس لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی جیولری بھی پہنیں گی،منگنی کی تقریب میں صرف قریبی عزیر اقارب ہی شرکت کریں گے، وینا ملک کے منگنی کے ملبوسات مشتاق نامی ڈیزائنر نے بنائے ہیں۔
 
تاریخ اشاعت:2010-05-08
لبنانی گلوکارہ رولا سعد کیلئے اعزاز
لبنان کی معروف گلوکارہ رولا سعد کو فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے لئیے تیار کئیے جانے والے آفیشل سونگ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ لبنانی گلوکارہ رولا سعد واحد عرب گلوکارہ ہیں جو فٹبال ورلڈ کپ کے لئیے تیار کئیے جانے والے گیت میں شریک ہیں۔اس خصوصی گیت میں دنیابھر کے ممتاز سنگرز نے شرکت کی ہے۔ جنوبی افریقہ میں گیت کی تیاری میں شرکت کے بعد اب رولا سعد اپنی نئی البم کی تیاری میں مصروف ہوگئی ہیں۔
 
عامر خان کرینہ کپور کیلئے کھانا بنانا سیکھیں گے شلپا شیٹھی 35برس کی ہوگئی
بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار عامر خان تھری ایڈیٹس کی کامیابی کی خوشی میں ہیروئین کرینہ کپور کے لئے کھانا بنائیں گے۔کرینہ کپور ویسے ہی عامر خان کی گڈ بک میں شامل ہیں اور وہ ان کے کے ساتھ کام کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ تو اب مستقل کی فلموں جوڑی بنائے رکھنے کے لیے عامر اپنی کامیاب فلم کی ہیروئن کے لیے پہلے کھانا پکانا سیکھیں پھر ان کی دعوت کریں گے ،جس کی خاص بات ان کے ہاتھ سے پکے ہوئے کھانے ہوں گے ۔ ویسے بھی ان کا اگلا پروجیکٹ کرینہ کے ساتھ فلم لجو کا ہے تو وہ اس دوران اپنے رابطے دعوت کے ذریعے بحال رکھیں گے۔
 
بالی ووڈ میں سب سے لمبے قد والی اداکارہ شلپا شیٹھی آج اپنی پینتیس ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ فلم بازیگر میں سیما کے نام سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ شلپا شیٹھی آٹھ جون انیس سو پچہتر میں بھارتی شہر مینگلور میں پیدا ہوئیں۔ شلپا شیٹی نے اپنے کیریئر میں ماڈلنگ کا آغاز اس وقت کیا،جب وہ سولہ سال کی تھیں۔ ماڈلنگ میں دو سال گذارنے کے بعد ان کی پہلی فلم بازیگر تھی،پہلی فلم کی کامیابی پر انہیں بہترین معاون اداکارہ کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلمیں کیں، اسی دوران انہوں نے بہترین اداکارہ، بہترین معاون اداکارہ اور دیگر کئی ایوارڈز بھی حاصل کئے۔ان کی مشہور فلموں میں بازیگر، میں کھلاڑی تو اناڑی، ہتھکڑی اور گرو شامل ہیں۔
کرینہ کپور اور ودیا بالن کو مشترکہ ایوارڈ کترینہ کیف نے اپنی محبت کا اعتراف کرکے پرستاروں کو مایوس کردیا
اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ ودیا بالن دونوں کو الگ الگ فلموں میں بہترین اداکاری پر مشترکہ ایوارڈ دیا گیا۔ کرینہ کپور کو فلم ''تھری ایڈیٹس'' اور ودیابالن کو فلم ''پا'' میں بہترین ادکاری کیلئے مشترکہ طور پر ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ دوسرے اداکار جن میں سنجے دت' شرمن جوشی' بومن ایرانی' انیل کپور' زینت امان' سلمان خان ' پریتک روشن' جیکلائن فرنینڈس' جیکی بھگنانی اور دیگر کو بھی مختلف کیٹاگریز میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بالآخر اپنی محبت کا اعتراف کر ہی لیا تاہم ان کے مداحوں کو اس پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہوں کسی فرد کے حوالے سے اپنے رومانوی جذبات کا اظہار نہیں کیا بلکہ کترینہ کیف کا یہ کہنا ہے کہ انہیں آن لائن شاپنگ سے محبت ہے۔ کترینہ کیف میں ان دنوںآ ن لائن شاپنگ کا جنون کی حد تک شوق پایا جاتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں آن لائن شاپنگ سے محبت ہے کیونکہ اسی سے انہیں خوشی حاصل ہوتی ہے۔کترینہ کیف کے مطابق ان کے لیے بازار اور مالز میں شاپنگ کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ بازار میں ان کے بہت سے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں اور کبھی کبھی ان کے لیے ہجوم سے نکلنا اور صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے اس لیے ان کے خیال میں آن لائن شاپنگ نہ صرف آرام دہ عمل ہے بلکہ اس کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی من پسند کی شاپنگ کی جاسکتی ہے۔کترینہ کیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک تو وہ شاپنگ خود کرتی ہیں لیکن ممبئی میں آن لائن شاپنگ ان کے لیے سہولت سے کم نہیں اور اس سے انہیں خوشی حاصل ہوتی ہے۔کترینہ کے مداحوں کے لیے یہ بات یقینا حیرانگی کا باعث ہوگی کہ صرف آن لائن شاپنگ کے ذریعے وہ کتنی خوشیاں خرید لیتی ہیں، انہیں اپنے اس عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔کترینہ کیف جو ان دنوں اپنے نئے گھر منتقل ہونے کے بعد اس کی زیبائش و آرائش میں مصروف ہیں، بہت جلد اپنے اس نئے گھر میں ایک پارٹی منعقد کرنے والی ہیں جہاں وہ اپنے تمام دوستوں کو مدعو کریں گی حالانکہ اس سے قبل انہوں نے اپنے گھر پر کبھی کوئی پارٹی منعقد نہیں کی۔
 
2010-05-03

تاریخ اشاعت

فلم ''راج نیتی'' کیریئر کی کامیاب فلم ہوگی، رنبیر کپور سلمیٰ آغا نے پانچویں شادی کرلی
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ فلم ''راج نیتی'' ان کے کیریئر کی کامیاب فلم ہوگی۔ اداکار رنبیر کپور نے کہا کہ اس فلم میں وہ ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گے اور ان کے مد مقابل کترینہ کیف جلوہ گر ہوں گی کترینہ کیف اس فلم میں سیاسی رہنما ء سونیا گاندہی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکار رنبیر کپور نے کہا کہ وہ ہر طرح کے کردار کرنا چاہتے ہیں اور صحیح معنوں میں ایک مکمل اداکار بنا چاہتے ہیں اداکار رنبیر نے کہا کہ اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا یہ فلم ان کے کیریئر کی کامیاب ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس فلم کو آئندہ دنوں میں مزید کامیابی حاصل ہوں گی۔ ماضی کی خوبصورت اداکارہ 'گلوکارہ سلمیٰ آغا نے بھارت میں ایک موسیقار سے پانچوین شادی کر لی ہے برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ کے طور پر سلمیٰ آغا نے بھارتی فلم نکاح میں اداکاری اور گلوکاری کر کے شہرت حاصل کی اس کے کریڈٹ پر یہ واحد کامیاب فلم ہے ۔ بھارت میں ناکامی کے بعد سلمیٰ آغا نے پاکستان کا رک کیا ۔یہاں آکر انہوں نے پہلی شادی ایک بزنس مین سے کی طلاق کے بعد فلمساز محمود سپرا اس کے دوسرے شکار تھے ۔ناکامی پر اداکار جاوید شیخ کے ساتھ تیسری شادی کی یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چلی اور سلمیٰ آگا نے سکوائش کے چیمپئن رحمت خان سے شادی رچا لی ۔ ان کی یہ شادی بھی ماضی کی طرح ناکام رہی ۔ فلمی دنیا اور ازدواجی زندگی میں ناکامی کے بعد سلمیٰ آغا واپس برطانیہ چلی گئی۔ حال ہی میں وہ اپنی بیٹی کو گلوکارہ بنانے کیلئے بھارت لے کر گئیں ۔ بیٹی تو گلوکارہ نہ بن سکی جس کے بعد سلمیٰ آغا نے اپنے البم کی تیاری شروع کر دی اس البم کی تیاری کے دوران سلمیٰ نے موسیقار سے شادی رچا لی۔
ہالی ووڈ: سائنس فکشن ہارر فلم کا بلیک کارپٹ پریمیئر تصویریں بنوانا پسند نہیں ، کرسٹن سٹیورٹ
لاس اینجلس میں ہالی ووڈ سائنس فکشن ہارر فلم اسلپائز کا بلیک کارپٹ پریمیر ہوا۔ فلم کے پریمیئر میں ایڈرن بریڈی نے شرکت کی۔ فلم کا پریمیئر چائینیز تھیٹر میں ہوا۔ فلم کی کہانی خوفناک واقعات کے گرد گھومتی ہے جن میں جانوروں کے ڈی این لے کر ایک نئی مخلوق بنانیکی کوشش کی جاتی ہے۔لیکن عین وقت پر ایک فارما سیوٹیکل کمپنی کو اس تجربے کے بارے میں علم ہوجاتا ہے اور وہ تجربے کو رکوا دیتے ہیں جس کے بعد سائنسدان اور جینیٹک انجینئر خود پر یہ تجربہ کرتے ہیں پھر خوفناک واقعات کا لا متناہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔فلم چار جون کو ریلیز کی جائے گی۔ لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے کہا ہے کہ انہیں تصویریں بنوانا اور کمیرے کا سامنا کرنا ناپسند ہے۔ 20سالہ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ اور اداکار ٹیلر لاٹز ان دنوں سڈنی میں فلم ایکلپس کے سلسلے میں بننے والی تیسری فلم کی پروموشن کے سلسلے میں آئے ہوئے ہیں۔ دونوں نے یہاں پہنچنے کے بعد بحری جہاز بروز میں سڈنی کی بندرگاہ کا چکر لگایا، اس دوران مداحوں کی بڑی تعداد نے کرسٹن اور لاٹز کو گھیر لیا اور تصویریں بنانے پر اصرار کیا لیکن کرسٹن نے انکار کر دیا پھر بھی مداحوں نے ان کی تصویریں بنا لیں۔
ابھیشک سونے کا انڈہ دینے والی بیوی کا غلام شلپا شیٹھی کی فٹبال میں دلچسپی
امیتابھ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ابھیشک منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے پھر اسے اپنے دور کی سپر سٹار ایشوریہ رائے بیوی کی صورت میں ملی جو آج بھی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے۔ اس پر فلسمازوں کا تین سو کروڑ سرمایہ لگا ہوا ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ ابھیشک پتنی بھگت یعنی رن مرید ہے ۔وہ جس وقت گھر سے باہر ہوتا ہے اپنی مصروفیات کے بارے پل پل کی رپورٹ ایشوریہ کو فون پر دیتا ہے۔ دن کیسا گزرا کس صحافی کو انٹرویو دیا ،کیا کھایا ،کیا پایا ،کھانے میں کیا اچھا تھا ،کیا برا ،نمک کس میں زیادہ تھا مرچ کس میں زیادہ تھی۔
 
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کی کرکٹ کے بعد اب فٹبال میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ اداکارہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی دلچسپی فٹ بال میں اس وقت بڑھ گئی جب انہیں علم ہواکہ 3 ہزار سےزائد افراد اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ بھارت میں فٹبال کے کھیل کو زیادہ پروموٹ نہیں کیا جاتا ان کی خواہش ہے کہ جس طرح کرکٹ کو اہمیت دی جاتی ہے اسی طرح فٹبال کو بھی اہمیت دی جائے تا کہ فٹبال کا کھیل بھی اپنا مقام حاصل کر سکے۔
زرین خان کیلئے ہیرو ٹو اینی مل کا ایوارڈ دپیکا اور سلمان خان ایک ساتھ
بالی ووڈ اداکارا زرین خان کو ہیرو ٹو اینی مل کا ایوارڈ دیا گیا ۔ یہ ایوارڈ انھیں ممبئی کی گلیوں میں بھوک سے مرتی بلی کو جانوروں کے ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچانے پر دیا گیا ۔ زرین خان نے بلی کا علاج کروانے کے بعد انھیں اپنے گھر رکھ لیا ہے ۔ ایوارڈ جا نوروں کے حقوق کی تنظیم پیٹا نے د یا بھارتی ادکارہ سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کے بارے میں اطلاعات آرہی تھیں کہ دونوں ایک ساتھ کام کریں گے۔لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ایسانہ ہوسکا۔لیکن اب سمان خان اور دپیکا پڈوکون اٹل اگنی ہوتری کی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔واضح رہےکہ اٹل اگنی ہوتری سلمان خان کے بہنوئی بھی ہیں دوسری جانب اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔اب اس بارےمیں دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان اس خبر کے بارے میں کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔
 
اکشے کماربائولر بنیں گے منیشیا کوئرالہ 19جون کو پیا گھر سدھار جائیں گی
بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمارنے بائولنگ کی پریکٹس شروع کردی ہے وہ نکھل ایڈوانی کی فلم پٹیالہ ہائوس میں بائولر کا کردار ادا کررہے ہیں۔اکشے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بائولنگ پر گرفت حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔اور روزانہ 2 گھنٹے صرف بائولنگ کی پریکٹس کو دے رہے ہیں۔ اکشے کمار نے کہا کہ ابھی تک وہ تقریباً 52 ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن ابھی بھی ان کو کسی ایسے ہدایت کار کی تلاش ہے جو کہ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔اکشے کا کہنا تھا کہ وہ اپنے موجودہ کام سے کافی حد تک مطمئن ہیں۔ وہ کٹھا میٹھا اور دیگرچند فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا سال انہیں کام کرتے ہوئے گزر گیا ہے اب وہ کچھ بریک لینا چاہتے ہیں۔
 
 نیپالی شاہی خاندان کی بھارتی اداکارہ منیشا کوئرلا ان گنت افیرز چلانے اور سکینڈ لز میں مبتلا ہونے کے بعد آخر کار شادی کررہی ہیں۔ ان کی شادی ارینج ہے۔ دلہا اور ان کے خاندان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ شادی کا فیصلہ دونوں خاندانوں نے کیا ۔منیشا کوئرالا کی شادی 19جون کو نیپال کے ایک بڑے بزنس مین سمراٹ دھل سے ہو گی ۔ شادی نیپالی رسم و رواج کے مطابق ہو گی۔ شادی کا جشن تین روز تک منایا جائے گا جس میں دونوں خاندانوں کے چند قریبی دوست شرکت کریں گے۔
تاریخ اشاعت:2010-05-07
سوچ سمجھ کر دوستی کرتی ہوں،گلوکارہ ٹیلر
ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ وہ کسی سے اتنی جلدی دوستی نہیں کرتیں۔ ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ سکول کے زمانے سے ہی ان کا دوستوں کے بارے میں بہت محتاط رویہ ہے وہ بہت سوچ سمجھ کر دوستی کرتیں ہیں جس کی وجہ سے ان کی بہت کم لوگوں سے دوستی ہے کیونکہ میں اتنی جلدی کسی پر اعتماد نہیں کرتی۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ ان کی بہترین سہیلی کا نام ابیجیل ہے اور وہ جب 15 سال کی تھیں تب سے ان میں گہری دوستی ہے۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مزید بتایا کہ مجھے گلوکاری میں اتنی کامیابی اور شہرت حاصل ہوئی جس کی میں توقع رکھتی تھی۔
 
شعیب ملک سے افیئر کی خبر نےمیری زندگی میں ہلچل مچا دی، سیالی بھگت کرینہ کپور کا تشہیری مہم کا حصہ بننے سے انکار
ثانیہ سے قبل شعیب ملک کی زند گی میں ہلچل مچانے والی بھارتی اداکارہ سیالی بھگت نے کہا کہ شعیب سے میرے افیئر کی خبریں اس فلم کی پبلسٹی کےلئے اڑائی گئی تھیں جو دونوں نے سائن کی تھی۔ شعیب فلمسا زوں کی آنکھ میں جچ نہیں رہا تھا۔ اسی دوران ممبئی حملوں کا واقعہ پیش آگیا۔ جس کے باعث فلم کا منصوبہ دھرا رہ گیا ۔ سیالی نے کہا کہ دو چار ملاقاتوں میں کوئی کسی کی طرف راغب نہیں ہوسکتا۔ شعیب کے ساتھ میرے تعلق کی افواہ میرے لیے تکلیف دہ تھی ، کیونکہ میرا ایک بوائے فرینڈ تھا ، جب اس کے کانوں تک یہ خبر گئی تو کچھ د نوں کے بعد ہی ہم میں علیحدگی ہو گئی ، میرے والدین بھی ان خبروں کی وجہ سے ذہنی طور پر بہت اپ سیٹ ہو گئے تھے۔
 
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلمی مصروفیات کی بناء پر کسی بھی تشہیری مہم کا حصہ بننے سے صاف منع کر دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اپنی فلموں پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں اور وہ فلمی دنیا میں اپنا مقام بنانا چاہتی ہیں، جس کیلئے وہ بہت محنت کر رہی ہیں۔ اداکارہ کرینہ نے اپنی اسی فلمی مصروفیات کے باعث کسی بھی تشہیری مہم کا حصہ بننے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے۔
 
رنبیر اور دپیکا کے درمیان تعلقات بحال سیلنا جیٹلی نے لیا برہنہ ہونے کا ریکا رڈ معاوضہ
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے درمیان تعلقات پھر سے بہتر ہو گئے۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے درمیان اکتوبر 2009ءمیں ذاتی اختلافات کی بناء پر تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے لیکن اب دونوں میں پھر سے دوستی ہو گئی ہے۔ اداکار رنبیر کپور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ”ہاﺅس فل“ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھی موجود تھے اور دونوں میں بات چیت کا سلسلہ بھی جاری رہا، وہاں پر موجود شائقین دونوں کو ایک ساتھ اکٹھے دیکھ کر حیران ہو گئے۔
 
بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی کو بھاری سرمائے کی ہالی ووڈ فلم ” ان یور آرمز‘‘میں کام کرنے کا بھاری معاوضہ دیا جا رہا ہے جس کے بعد وہ ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی۔ مگر اس فلم میں سلینا کو مکمل طور پر بے لباس ہونا پڑیگا۔ مطلب یہ ہے کہ سلینا کو اتنی بھاری رقم اس کی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ بے لباس ہونے پر دی جائیگی۔
تاریخ اشاعت:2010-05-06
  ساشا بیرن کوہن ہالی وڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار
  ساشا بیرن کوہن ہالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 38 سالہ اداکار ساشا بیرن کوہن کو ہالی وڈ کی نئی فلم ”دی گوٹ ہارڈر“ کیلئے تین کروڑ پاﺅنڈ معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔ ساشا بیرن فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معاون فلم ساز اور فلم مصنف بھی ہیں۔ اس کے علاوہ باکس آفس پر فلم کی نمائش سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی ان کا حصہ ہو گا۔
جیا خان ایک بارپھرفلموں میں کام کیلئے پرعزم انجیلینا جولی نے اوباما کی ڈنر پارٹی میں شرکت کی دعوت ٹھکرا دی
اداکارہ جیا خان ایک بار پھر فلموں میں کام کے لئے پر عزم ہوگئی ہیں ۔ اس سے قبل جیا کو بالی ووڈ فلموں میں کوئی خاص کرادر کرنے کو نہیں مل رہا تھا۔ اس سے وہ بالی ووڈ سے مایوس ہوگئیں تھیں ۔ اب مایوسی ختم ہوگئی اور ہالی ووڈ میں کام کاموقع مل گیا ۔ جیا کے مطابق انھیں ہالی ووڈ کی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ تاہم وہ فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کر رہی ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ اپریل سے ہوگی ۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی نے صدر اوباما کی ڈنر پارٹی میں شرکت کی دعوت ٹھکرا دی۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں ہر سال ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراﺅں کو ڈنر پر مدعو کیا جاتا ہے تاہم رواں سال صدر اوباما کی جانب سے ڈنر پارٹی میں اداکارہ جیسکا سیچسن، ایلک بالتھین اور انجیلینا جولی سمیت دیگر اداکاراﺅں کو دعوت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجیلینا جولی نے دعوت پر جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فرصت کے اوقات کو ڈنر پارٹی پر ضائع کرنے کی بجائے مستحق افراد کیلئے صرف کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔
پریانکا کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے ، اکشے پارٹیوں میں جانا پسند نہیں کرتی ، آسن
بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کما ر نے کہا کہ انہیں پریانکا کے ساتھ فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔ اکشے ماضی میں بھی پر یا نکا چوپڑا کے ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں ۔ ایک بار پھر پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلموں میں کا م کرنے کے خواہش مند ہیں۔ لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کیا پریانکا بھی ان کے ساتھ کسی اور فلم میں کام کرنا پسند کریں گی نہیں۔ اکشے زیادہ تر آج کل کامیڈی فلموں میں کام کررہے ہیں ۔ بالی ووڈ اداکارہ آسن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ پارٹیوں میں جانا پسند نہیں کرتیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف گھر کی حد تک دوستی کی قائل ہیں ۔ فلم گھجنی سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ آسن نے کہا کہ وہ جلد ہی جان ابراہم کےساتھ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والی ہیں جس کے ہدایت کار نشی کانت کاماتھ ہوں گے ، اور بعد میں سلمان خان کے ساتھ فلم ریڈی میں کام کروں گی ۔ لندن ڈریمز اداکارہ آسن کی دوسری فلم ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں آسن کا کہنا تھا کہ وہ شراب نوشی نہیں کرتیں ۔
 

ہیری پوٹر سلسلے کی فلموں نے اداکاروں کو امیر بنا دیا
کترینہ بچوں کیلئے البم ریکارڈ کروائیں گی
بچوں کی پرورش پہلی ترجیح ہے،ڈیمی مور
سونم کپور اور ابے دیول فلم ”ایشا“ میں
لنڈسے لوہن پر کلب میں داخلہ پر پابندی
”کائٹس“ 21 مئی کو ریلیز ہو گی
اداکارہ ادیتہ گوسوانی کی سلور سکرین پر واپسی
شاہ رخ”راون“ میں سپر ہیرو
شلپا شیٹھی کی مسلسل 22 گھنٹے شو ٹنگ
کردار د یکھ کرفلم منتخب کرتا ہوں ،اجے دیوگن
ہالی وڈ اداکار ملبروکس کیلئے ہالی وڈ واک آف فیم ایوارڈ
بھارتی فلموں میں پاکستانی گانوں کا رحجان کم ہو گیا
پریانکا بہترین دوست ہے، رنبیرکپور
اے آر رحمن کا 11جون سے ”جے ہو کنسرٹ“ کا اعلان
امیتابھ بچن جگر کے عارضے میں مبتلا

صفحہ نمبر:10-09-08-07-06-05-04-03-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team