WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
       
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 
تاریخ اشاعت:2010-01-28
آسٹریلین اوپن،وینس کو اپ سیٹ شکست،لی نا سیمی فائنل میں
انڈر19ورلڈکپ، پاکستان اور آسٹریلیا فائنل میں
پاکستانی ٹیم کی قیادت جاری رکھنا چاہتا ہوں، محمد یوسف
بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزجیت لی
میچ فکسنگ الزام،کرس کینزکا للیت مودی کیخلاف مقدمہ دائر
یونس خان،ایک روزہ کرکٹ میچوں کی ڈبل سنچری مکمل
بنگلہ دیش،دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز
ساؤتھ ایشین گیمز:تیراک انعم بانڈے کو شرکت سے روک دیا گیا
ہینن اور ینگ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں داخل
پاکستان ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی ہار گیا
باصلاحیت کھلاڑیوں کوموقع دیاجائے، جاوید میانداد
راجرفیڈررآسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں
میرپورٹیسٹ،بھارت کے 5 وکٹوں پر 459 رنز
ثانیہ مرزا اور سہراب کی منگنی ٹوٹ گئی
سال 2010 کا آغاز بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ رواں سال کے آغاز میں جہاں انہیں پیشہ ورانہ طور پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا وہیں ان کی ذاتی زندگی کو بھی اس وقت کڑے وقت سے گذرنا پڑا جب ان کے بہترین دوست سے ان کی منگنی ٹوٹ گئی۔ ثانیہ مرزا کی منگنی کیوں ٹوٹی، یہ تو ابھی ایک سوال ہے لیکن ٹینس سٹار کا کہنا ہے کہ منگنی کے بعد انہوں نے جو وقت اپنے دوست اور منگیتر محمد سہراب مرزا کے ساتھ گذارا اس دوران انہیں محسوس ہوا کہ وہ ایک دوسرے سے خوش نہیں ہیں۔ اس دوران انہوں نے سہراب مرزا کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی جبکہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھی اپنی بیٹی کی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی ہے۔
ٹی 20:یاسرعرفات کا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر یاسرعرفات نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور وہ کرکٹ میں ٹائرن ہینڈرسن کا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ کرٹوئنٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ یاسرعرفات نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں اوٹاگو ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے عبور کیا۔ انہوں نے گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے ٹائرن ہینڈرسن کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 86 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،اینڈی مرے فائنل میں
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے کروئیشیا کے مارن کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس سیمی فائنل کے مقابلے میں جو کہ 3 گھنٹے جاری رہا اینڈی مرے نے مارن سلچ کو تین چھ، چھ چار، چھ چار اور چھ دو کے سکور سے شکست دی۔ میچ کے شروع میں مارن سلچ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلا سیت جیت لیا اس کے اینڈی مرے نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے باقی کے تین سیٹ جیت لیے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ بائیس سالہ مرے کے کیرئیر میں یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ کسی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2008 میں یو ایس اوپن کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اگر مرے یہ فائنل جیت جاتے ہیں تو وہ گزشتہ چوہتّر برس میں گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔
 
جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی ٹیم کا اعلان
جنوبی افریقہ اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ جو کہ 6 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ اس ٹیسٹ میں راہول ڈریوڈ اور یوراج سنگھ ٹیم میں شمولیت نہیں کریں گے ۔ کیونکہ دونوں بیسٹمین چٹا گانگ میں ہونیوالے بنگلہ دیش کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی ٹیم میں راہول ڈریوڈ کی جگہ سبرامنیم بدریناتھ کو شامل کیا گیا ہے۔ انڈیا نے اپنی ٹیم میں مہندرا سنگھ دھونی کپتان ، وریندرسہواگ، گوتھم گھمبیر، مرلی وجے، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، سبرامنیم بدریناتھ، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، ایشانت شرما، امیت مشرا، سندیب تیاگی، پریگیان اوجہا، ابھیمینو میتھون، ردرھمن شاہ۔
تاریخ اشاعت:2010-01-26
میرپورٹیسٹ،بھارت کے 5 وکٹوں پر 459 رنز
پاکستان،آسٹریلیا،تیسرا ون ڈے آج ہوگا
ولیمز سسٹرز آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں
نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اورون ڈے کی ٹیموں کا اعلان
پاکستان انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
انڈر19 ورلڈکپ، آسٹریلیا اورسری لنکا سیمی فائنل میں
آسٹریلیا سے مسلسل شکست کا ذمہ دار ’پی سی بی‘
پاکستانی ٹینس سٹاراعصام الحق چیمپئین فورپیس منتخب
آئی پی ایل ہٹ دھرمی، منصوبہ بندی پرفرنچائززمالکان تلملا اٹھے
بھارتی کرکٹ ٹیم شدید اختلافات کا شکار
انڈر19ورلڈ کپ،پہلا سیمی فائنل،پیرکوپاکستان اور ویسٹ انڈیزمدمقابل
دوسرا ٹیسٹ،پہلے دن بنگلہ دیش کے 233 رنز
رافیل نڈال اوراینڈی مرے آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں
آسٹریلیا کی دوسرے ون ڈے میں بھی کامیابی
آسٹریلوی کرکٹرز کو شیوسینا کی دھمکی
تیسرا ون ڈے: 2 ڈبلیوز واٹسن اور وائٹ سے نمٹنا پاکستان کیلئے چیلنج، پونٹنگ سیریز جیتنے کے لئے پراعتماد پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں
ایڈیلیڈ  شکست کے سائے میں گھری پاکستانی ٹیم منگل کو تیسرے ون ڈے میں ہی آسٹریلیا کے مقابل ہوگی۔ میچ میں اسے درپیش اہم ترین مسئلہ دو ڈبلیو ز شین واٹسن اور کیمرون وائیٹ کی شاندار کارکردگی کا تسلسل توڑنا ہے تاہم آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کا دعویٰ ہے کہ ہم ریلیکس نہیں ہونگے اور منگل کو ہی سیریز اپنے نام کرلیں گے۔ ہماری کوشش وائیٹ واش کی ہے۔ پاکستان کی ٹیم ابتدائی دونوں ون ڈے ہار چکی ہے۔ تیسرے ون ڈے سے قبل فاسٹ بولر محمد کا ان فٹ ہونا قومی ٹیم کیلئے مزید دھچکا ہے فاسٹ بولر محمد آصف مکمل فٹ نہیں ہیں مگر ان کے بارے میں ٹیم انتظامیہ کا کہناہے کہ انہیں تیسرے ون ڈے میں موقع دیا جاسکتا ہے پاکستان کے تجربے کار بیٹسمین یونس خان اپنے ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کریں گے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 12ویں پاکستانی کرکٹر ہوں گے موجودہ ٹیم میں شاہد آفریدی اور یونس خان 200ون ڈے کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے 39میں سے 28میں کامیابی حاصل کی ہے پاکستان 14میچوں میں صرف 3جیت سکا ہے آخری سات ون ڈے میں ایڈیلیڈ کی وکٹ پر 255رنز سے زیادہ اسکور نہیں ہوسکا ہے آخری 5ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایڈیلیڈ میں موسم گرم ہے اور 33ڈگری سینٹی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت کیلئے پسینہ بہانا ہوگا۔ اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر ان فٹ ہو گئے ہیں۔ پاکستا ن کر کٹ ٹیم کے منیجر عبد الر قیب کے مطابق محمد عامر فٹنس مسا ئل کا شکا ر ہو کرمنگل کو ہو نے والے ون ڈ ے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ڈا کٹروں نے نوجوان فا سٹ بولر کو ایک ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے باقی سیریز میں بھی ان کی شر کت مشکوک ہو گئی ہے ۔کو چ انتخاب عالم کے مطا بق محمد عامر ایک مر تبہ پھر گروئن انجری کا شکار ہوئے ہیں ۔انہو ں نے اب تک 13ون ڈ ے انٹرنیشنل میچز کھیل کر 21.17کی ایوریج سے23 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ادھرآسٹریلیا نے انجری کا شکار ہونے والے پیٹر سڈل کی میچ میں عدم شرکت کی صورت میں ریان ہیرس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ سڈل کو دوسرے میچ میں کمر تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔آسٹریلوی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ الیکس کنٹورس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے منگل کے میچ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا،عدم دستیابی کی پاکستان کی ناقابل تسخیرانڈر19کر کٹ ٹیم نے و رلڈکپ کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیزکو4 وکٹو ں سے شکست دیدی۔ ناکام سائیڈ نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ گنواکر 212 رنز بنائے، پاکستان نے ہدف 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ایسے مرحلے پر جب قومی سینئر ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں ناکامیوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے، نوجوان شاہینوں نے عظیم گھمن کی قیادت میں یہ مثال پیش کردی کہ مشکل حالات میں حواس کیسے بحال رکھے جاتے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ سرمد بھٹی نے صرف7 رنز پر 2 وکٹ لے کر اپنے عزائم کا اظہارکردیا۔ بولرزکے ادھورے چھوڑے مشن کوحماد اعظم نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔انہیں 92 رنزکی اننگزکھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان ٹیم تیسری بار جونیئرعالمی چیمپئن بننے کے لیے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح آسٹریلیا یا سری لنکا کا مقابلہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں 49 رنز پر چار ابتدائی وکٹ گنوانے کے باوجود ٹیم نے ہمت نہ ہاری، پانچویں وکٹ پر حماد اعظم اور رمیز عزیز نے ٹیم کو نہ صرف بحران سے نکالا بلکہ دراز قد حماد نے 10 چوکوں سے مرصع 93 گیندوں پر 92 رنز بناکر کامیابی بھی یقینی بنادی۔ رمیز نے 39 اور وکٹ کیپر محمد وقاص نے 29 رنزاسکور کیے۔ قبل ازیں 7 رنز پر دو وکٹ گنوانے کے بعد ویسٹ انڈیزکے کپتان اینڈرے کریری اور اوپنر بریتھ ویٹ نے اننگز کا استحکام دینے کی کوشش اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 101 رنز کا اضا فہ کیا ۔کریری کو41 رنز پر عثمان قادر نے پویلین لوٹا دیا ۔ بریتھ ویٹ نے 85 اور ایس ڈاؤرچ نے 55 رنز اسکور کیے۔سرمد بھٹی اور رضا حسن نے 2,2 جبکہ بابراعظم اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلا ڑی کوپویلین کی راہ دکھا ئی ۔ پاکستان کی اننگزکاآغازبھی تباہ کن ہوا9 رنز پر دونوں ابتدائی بیٹسمین احمدشہزادصفراوربابراعظم 4رنزپرپو یلین لوٹ گئے۔احسان علی اور کپتان عظیم گھمن نے تیسری و کٹ کی شرا کت میں 26 اسکورکیے۔ عظیم 9 اور احسان علی28 رنز بنا کرآؤ ٹ ہوئے ۔ اس کے بعد رمیزاورحماداعظم نے پانچو یں وکٹ کی شر اکت میں 90 رنز بنا کر پاکستا ن ٹیم کو فتح کے قریب لا نے میں اہم کرداراداکیا۔ویسٹ انڈیزکی جانب سے ہولڈر 2 کھلاڑیوں کوآؤ ٹ کرکے نمایاں بولررہے۔
انڈر 19ٹیم کی پرفارمنس پر سابق کرکٹرز عش عش کراٹھے سیف گیمز فٹ بال، گولڈ میڈل کی امید لئے پاکستانی ٹیم آج بنگلہ دیش روانہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے انڈر19ورلڈکپ فائنل تک رسائی پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز عش عش کر اٹھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز نے اپنی عمدہ پرفارمنس کے ذریعے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس اچھی ہے، تاہم آخری لمحات میں جس انداز سے کھلاڑی جلد آؤٹ ہو رہے ہیں اس صورت حال پر قابو پانا ہوگا۔ ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی ہے۔ سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا کہ اوپنرزکا مسئلہ اس ٹیم کے ساتھ بھی نظر آ رہا ہے مگر ان کے بیٹسمینوں میں فائٹنگ اسپرٹ قابل تعریف ہے۔ امید ہے کہ ٹیم ایک مرتبہ پھر عالمی اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے کہا کہ سینئر ٹیم کے مقابلے میں جونیئرز میں حکمت عملی کے ساتھ ساتھ جیت کا جذبہ بھی نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف پانچ کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈرز نے نہ صرف ٹیم کو سنبھالا دیا بلکہ حماد نے ذمے دارانہ اننگزکھیل کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں موجود ٹیم اسپرٹ دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ ٹیم عالمی ٹائٹل جیت لے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19ٹیم کی کارکردگی سے پاکستان کرکٹ کو مستقبل میں دو سے تین اچھے بیٹسمین مل سکتے ہی قومی فٹ بال ٹیم کی سیف گیمز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں،پاکستان ٹیم گولڈ میڈل جیتنے کا عزم لیے منگل کو ڈھاکا روانہ ہورہی ہے۔ ٹیم منگل کی صبح 9 بجے کی فلائٹ سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ روانہ ہوگی جہاں وہ فٹ بال ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ پیر کو کراچی کے اسٹیل ٹاؤن میں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے دوران قومی ٹیم نے پی آئی اے کے خلاف تیسرا اور آخری پریکٹس میچ کھیلا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور سارک فٹ بال ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر خادم علی شاہ مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ مکمل تیاریوں کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کرنے جارہے ہیں امید ہے کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور کامیابی حاصل کرکے اپنے ملک نام روشن کریں گے۔ خادم علی شاہ نے مزید کہا کہ فیڈریشن کو امید ہے کہ ٹیم چیمپئن شپ جیت کر مسلسل تین ٹورنامنٹ جیت کر اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرے گی۔ منگل کو پی آئی اے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے میچ کا پہلا گول مڈ فیلڈر عباس علی نے 37 ویں منٹ کیا۔ 63 ویں منٹ میں پی آئی اے کے اسٹرائیکر شاکر لاشاری نے خوبصورت گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ قومی ٹیم کی اس میچ میں فنشنگ بہتر نظر نہیں آئی اور کھلاڑیوں نے اٹیکنگ کے بجائے دفاعی کھیل پیش کیا۔ قومی ٹیم کے کوچ اور منیجر جارج کوٹن ہیں جبکہ سیکنڈ کوچ شہزاد انور ہیں۔ عارف محمود کی قیادت میں 19 رکنی ٹیم منگل کی صبح نو بجے ڈھاکہ روانہ ہوگی جبکہ انگلینڈ کے کھلاڑی عاطف بشیر بنگلہ دیش میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ سیف گیمز کے مقابلے ڈھاکہ اور چٹاکانگ میں 28جنوری سے 8 فروری تک منعقد ہوں گے۔ گروپ اے میں میزبان کو مالدیپ، بھوٹان اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن پاکستان، بھارت، افغانستان اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔
ساؤتھ ایشین گیمز:تیراک انعم بانڈے کو شرکت سے روک دیا گیا یونس خان،ایک روزہ کرکٹ میچوں کی ڈبل سنچری مکمل
برطانوی نژاد پاکستانی تیراک انعم بانڈے کو 11 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت سے روک دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق انگلینڈ میں مقیم تیراک انعم بانڈے نے100 میٹر بریسٹ اسٹروک اور ریلے میڈلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی لیکن پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایونٹ میں شرکت کرنے سے روکدیا ہے، انعم بانڈے کوروکنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سیکرٹری پاکستان سوئمنگ فیڈریشن میجر ماجد وسیم کے مطابق تیراکی میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کو ابھی تک پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے سوئمنگ کٹ مہیا نہیں کی گئی۔
 
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ایک روزہ کرکٹ میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی وہ 200 ون ڈے میچ کھیلنے والے 12 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یونس خان نے یہ اعزاز گذشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں حاصل کیا وہ کیرئیر کے 200 ویں میچ کو یاد گار بنانے میں ناکام ر ہے اور صرف 12 رنز بنانے کے بعد غیر ضروری سٹروک کھیلتے ہوئے آﺅٹ ہوئے۔ یونس خان نے ون ڈے کیرئیر کا آغاز فروری 2000ء میں سری لنکا کے خلاف کیا۔ انہوں نے 200 ون ڈے میچوں میں 5756 رنز اسکور کئے ہیں جس میں 6 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
 

 

صفحہ;-01-02-03-04-05-06-07-08-09-10-11-12-13-14-15-16

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team