ضروری
بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو، اسے واپس بلانا ہو
مدد کرنی ہو اس کی، یار کی دھاریں بندھانا ہو
ہمیشہ د یر کر د یتا ہو ں میں
بہت د یرینہ راستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو
بد لتے مو سموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ د یر کر د یتا ہوں میں
کسی روٹھے ہوئے محبوب کو پھر سے منانا ہو
کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور ہی کچھ تھی، اسے جا کر بتانا ہو
ہمیشہ د یر کر د یتا ہوں میں
|