اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

                    

   اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں    

Email:-ceditor@inbox.com

Email:-Jawwab@gmail.com

 

 

 

 

بل گیٹس
 
ولیم بل گیٹس نام
1955 تاریخ پیداءش
 

کمپیوٹر کے میدان اس نام اور انکے کام کی دھوم مچی ہے۔ کمپیوٹر سافٹ ویرمیں جو بھی جدت ہے اسکے پیچھے یہی فرد کار فرما نظر آتا ہے۔

آج کی دنیا میں شہرت پانے والے افراد میںسے ایک نام� بل گیٹس� کا ہے۔ جدید ترین کمپیوٹر سافٹ ویئر اور سافٹ کے متعلقہ پیچیدہ ترین معاملات حل کرنے کا بے تاج بادشاہ۔ اور یہ بات بلا مبالغہ کہی جا سکتی ہے کہ پرسنل کمپیوٹر کو یوںعام کرنے کا سہرا اسی کے سر ہے۔

مائیکروسافٹ آج کے کاروباری دور میںکمپیوٹر کے استعمال اور کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے نت نئے سافٹ ویر متعارف کرواتی رہتی ہے تا کہ جدید کاروباری میدان میں کمپیوٹر بہتر سے بہتر نتائج دے سکے۔ اس مقصد میں یہ کس قدر کامیاب ہے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ مالی سال جون 2005 میں اسکی آمدن 39.79 بلین ڈالر رہی۔ دنیا کے102 ممالک میں اس کے کارکنوں کی تعداد اکسٹھ ہزار ہے۔جو اس فرم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

28اکتوبر 1955ءکو پیدا ہونے والے بل گیٹس نے سیٹل میںاپنی دو بہنوں کے ساتھ پروش پائی۔ ان کی والدہ میری گیٹس شعبہ تدریس سے منسلک تھیں۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن اور اس کے علاوہ وہ ایک یونائیٹڈ وے انٹرنیشنل کی چیئرپرسن تھیں۔ جبکہ والد سیٹل میں اٹارنی کے عہدہ پر فائز ہیں۔

گیٹس نے ابتدائی تعلیم پبلک ایلیمنٹری سکول اور لیک سائیڈ سکول سے حاصل کی۔ دوران تعلیم ہی اسے سافٹ وئیر سے خصوصی رغبت تھی اس کا عملی اظہار اس نے تیرہ برس کی عمر میں اس نے پہلا پروگرام تیار کرکے کیا۔

1973میںگیٹس نے ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ ہارورڈ میںدوران تعلیم ہی اس نے بیسک پروگرامنگ لینگوئج کا ابتدائی ورژن تیار کیا جو مائیکروسافٹ کے پہلے کمپیوٹر میں استعما ل ہوا۔
بالآخر گیٹس نے ہارورڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو آزمائے اور اپنی فرم مائیکروسافٹ کو ترقی دے۔ یہ فرم اس نے اپنے سکول دور کے ایک دوست پال ایلن کے ساتھ مل کر 1977شروع کی تھی۔

کمپیوٹر اب جلد ہی ہر گھر، آفس اور فیکٹری کی ضرورت ہوگا۔ اس سوچ کو مدنظر رکھ کر مائیکروسافٹ نے پرسنل کمپیوٹرزکے لیے ضروری سافٹ وئیر تیار کیا۔ تاکہ مستقبل میں کوئی شعبہ ایسا نہ ہو جو تشنہ رہ سکے۔
بل گیٹس کا کمپیوٹر کے بارے میں یہ تخیل حقیقت کا روپ دھار گیا اور پرسنل کمپیوٹر زندگی کے ہر شعبے کے لیے لازم ٹھہرا اور مائیکروسافٹ نے ہر شعبہ میں اپنی دھاک جمائی۔ مائیکرو سافٹ نے سافٹ وئیر سازی میں اپنا نام اور منفرد مقام بنایا۔

بل گیٹس کی قائدانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے کہ آج سافٹ ویئرکی جدید ترین ضروریات انتہائی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔ اورنہایت ہی سادہ اور سہل ہونے کی وجہ سے بآسانی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اسی وجہ سے کمپیوٹر بہت تیزی سے پھیلاہے۔

اس سب کے باوجود بل گیٹس ابھی بھی تحقیق و ترقی کا خواہاں ہے اس نے جون2005کے مالی سال کے دورا ن ساٹھ بلین ڈالر کی خطیر رقم تحقیق اس کے لیے مختص کی۔
گیٹس نے پہلی کتاب 1995اوردوسری کتاب 1999میں تحریر کی۔ دوسری کتاب
@The Speed Of Thoughts \\\\\\\"Business تحریر کی ۔ یہ کتاب دنیا کی پچیس زبانوں میں شائع ہوئی۔ اس کتاب کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ بکنے والی کتابوں میں ہوتا ہے۔ عالمی جرائد میں کیے گیے جائزے کو مطابق یہ کتاب سات ہفتوں میںسب سے زیادہ فروخت ہونے کا عالمی ریکارڈ رکھتی ہے۔ گیٹس نے ان کتب سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک ایسی تنظیم جو غیر تجارتی بنیادوں پرکام کرتی ہے کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ اس کا کا م تعلیم میں ٹیکنالوجی کے کردار کو متعارف کروانا ہے۔

کمپیوٹر اور سافٹ ویئر سے اس کے لگائو کی خصوصی مثال � کاربز� کا منصوبہ ہے ۔ جس کے تحت بصری معلومات کا ایک عظیم ترین ذخیرہ تیار کرنا ہے جس کے لیے تمام دنیا سے آرٹ کے نمونے اور تصاویر حاصل کی گئی ہیں۔

بل گیٹس نے اپنی اہلیہ کے ساتھ انسانی بھلائی کے امور کے لیے 28.8بلین ڈالر کے خطیر سرمائے سے ایک تنظیم قائم کی ہے جو بین الاقوامی طور پر تعلیم و صحت کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس تنظیم کا مقصد اکیسویں صدی میں انسانوں کو تعلیم اور صحت کا حصول ممکن بنا نا ہے۔

بل اور میلنڈا نے 3.6ملین ڈالرکے سرمائے سے ایک تنظیم قائم کر رکھی ہے جس کا دائرہ کاربین القوامی صحت اور دو ملین تعلیم کی ترویج کے لیے مختص کر رکھے ہیں۔

گیٹس نے امریکہ اور کینیڈا میں کم آمدنی والے طبقات کی لائبریری تک رسائی ممکن بنانے کے لیے ایک منصوبہ پر کام ہورہا ہے جس سے تمام لائبریریز کو انٹر نیٹ کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا۔

ان تمام منصوبوں کے علاوہ477 بلین کے منصوبےنارتھ پیسیفک اور488بلین کے خصوصی پراجیکٹس شامل ہیں۔

گیٹس نے یکم جنوری 1994کومیلنڈا فرنچ سے شادی کی اوران کے تین بچے ہیں۔
گیٹس کو برج اور گولف سے خصوصی شغف ہے۔

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team