اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

                    

  خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں    

Email:-ceditor@inbox.com  Email:-Jawwab@gmail.com

       
 

 
  پکوان مہندی  

صفحہ ںمبر

                                  5 4 3 2

1

 

 

 

 

 

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

حسین بننے کے  طریقے

آپ کے باورچی خانے کی الماری میں موجود تیل، نمک دودھ، دہی، سرکہ، خمیر اور مختلف مسالے یہاں تک کہ دالیں بھی آپ کی صحت اور حسن کی بحالی اور برقراری میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایک جہاں گشت خاتون نے مختلف ملکوں کی سیاحت اور قیام کے دوان ان اشیاء سے تیار ہونیوالے کئی نسخے جمع کئے ہیں۔ یہ اشیاء چونکہ خود آپ خرید تی ہیں اور اپنے ہاتھوں سے تیار کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

پلکیں اور بھنویں خوبصورت بنائیں

مغربی ممالک میں پلکیں اور آئی برو رنگنے کا رواج بہت عرصہ سے عام ہے لیکن اب ہمارے ہاں خواتین میں بھی یہ فیشن عام ہو رہا ہے ہمارے ہاں خواتین میں کچھ اس طرح کا امتزاج پایا جاتا ہے کہ ان کے سر کے بال سیاہ یا سرخ ہوں گے لیکن ان کی بھنویں براﺅن رنگت کی ہوں گی۔ بھنویں اور پلکیں رنگنے کا عمل خاصا مشکل اور اختیاط طلب بھی ہے اور پھر ان کو رنگنے کا جو آمیز استعمال میں آتا ہے وہ بھی خاص قسم کا ہوتا ہے۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ سر کے بالوں رنگنے والے کیمیکل قطعی مختلف ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

خوبصورت تراش والے ناخن

ضروری نہیں کہ ہاتھوں کی جاذب نظر بنانے کیلئے لمبے ناخن رکھے جائیں نفاست سے فائل کئے ہوئے صاف ستھرے ناخن آپ کے ہاتھوں کو بہت سنوارا ہوا انداز عطا کرتے ہیں۔ ناخن آپ کی شخصیت کا اظہار ہوتے ہیں ٹوٹے ہوئے یادانتوں سے کترے ہوئے ناخن یا اکھڑی ہوئی نیل پالش آپ کی غفلت اور بے پرواہی کی آئینہ دار ہوتی ہے تو کیوں نہ آپ ہفتے میں ایک بار کچھ وقت نکال کر اپنے ہاتھوں کو شرمندگی کی بجائے اپنے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

رنگ گورا کرنے والی کریمیں، جلد کے کینسر کا سبب

سارک ممالک میں رنگ گورا کرنے والی کریموں کی فروخت نے مشروبات کی خرید و فروخت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ بھارت کی نوجوان نسل میں اس رحجان کو سنو وائٹ سینڈ روم کا نام دیا گیا ہے۔ بھارت ہی میں دنیا کی سب سے بڑی شادی بیاہ کی صنعت بھی فروغ پا رہی ہے۔ پڑوسی ملک چین اس حوالے سے سر فہرست ہے۔ جہاں شادی میں استعمال ہونیوالی اشیاءاور جیمز کی خریداری پر سالانہ 40 ارب ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں ۔ اس صورتحال میں گوری چٹی د لہنوں اور خوبرو د لہوں کی مانگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

موٹی عورتیں چکوترہ آزمائش
چکوترہ آج کل کثرت سے د ستیاب ہے اسے گریب فروٹ بھی کہتے چکوترہ سرد اور اور ترمزاج کا حامل ترش یا بعض حالقوں میں کٹھا میٹھا پھل ہے۔ یہ پھل سنگترے او رمالٹے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے جوس کے طور پر بالعموم استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پھل میں کیلشیم، فاسفورس ، آئرن اور وٹامن بی کمپلیکس اور وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے لہذا اسے موٹاپا دور کرنے کے حوالے سے بھی انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
حاملہ خواتین کی ورزشیں
حمل کے دوران سب سے بہتر ورزش پید ل چلنا ہے آرام اور سہولت کے ساتھ مقررہ وقت پر گھر کے صحن، برآمدے، گیلری میں20 منٹ کی واک آسانی سے کی جا سکتی ہے ضروری نہیں کہ یہ ورزش ایک ہی وقت میں کی جائے اسے دو حصوں میں

بھی کیا جا سکتا ہے مثلا دس منٹ صبح اور دس منٹ شام میں ٹہلا جا ئے ایک ہی وقت میں تھوڑے وقفے سے بھی واک کی جا سکتی ہے ٹہلنے کے دوران شریک حیات شامل ہو یا کوئی قریبی عزیز اور سہلی تو دلچسپ گفتگو اور خوش دلی سے واک کا لطف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
بالوں کی افزائش سے متعلق جین دریافت ......دلکش اور اسٹائلش بال.......بالوں کے ماسک گھر پر تیار کریں
جب بال خشک ہوتے ہیں تو ان میں نمی کا تناسب کم ہو جاتا ہے اس نمی کو بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ دن میں ایک بار جوس، تازہ پھلوں کا رس ضرور لیں اور ناشتے میں مکھن گھی یا نپیر کا استعمال کریں تاکہ بالوں اور جلد کی نمی بحالی ہو اور آپ خوبصورت نظر آئیں۔ روغن بادام سے بالوں کا مساج کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
مینی کیور   
ہاتھوں کی صفائی کے طریقے کو مینی کیور (Manicure) کہا جاتا ہے، مینی کیور ایک ہفتے میں اہک بار کی جا سکتی ہے، مینی کیور کرنے سے ہاتھوں کی جلد نرم ملائم تندرست، خوبصورت اور سڈول بنتی ہے۔
سامان
دو مگوں میں نیم گرم پانی، آدھا لیموں، کیوٹیکل، پشر، نیل فائل، نیل کڑ، اورنج سٹک، ہینڈ لوشن، نیل ریمور، روئی اور تولیہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ
ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں، خوبصورت ہاتھوں کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے، زیادہ تر عورتیں اپنے ہاتھوں کے بارے میں بہت زیادہ لاپرواہ ہوتی ہیں،شادی کے بعد تو وہ اور بھی لاپرواہ ہو جاتی ہیں، عورتیں اگر ہاتھوں کی خوبصورتی کے بارے میں محتاط ہیں، تو ان کو بد صورت ہونے سے بچا سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
موسم گرما میں میک اپ ۔۔۔۔۔
یوں تو میک اپ کی بہت سی قسمیں ہیں مثلا روٹین میک اپ ، پارٹی میک اپ، ایوننگ میک اپ اور برائیڈل میک وغیرہ وغیرہ اور اب موسم کی مناسبت سمر میک اپ پر بھی خواتین توجہ دینے لگی ہیں تاکہ ملک میں 8 سے10ماہ تک جاری رہنے والے اس موسم سے نمٹنا آسان ہو تبھی وہ کسی بھی قسم کا میک اپ کرتے ہوئے موسم کا خیال رکھنا ضروری خیال کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید 
حسن و صحت کی حفاظت
اپنی ترجیحات کا تعین کریں اور یہ طے کریں کہ تاحال آپ کیلئے سب سے اہم بات کیا ہے۔جو کام آپ کیلئے اہم ہیں نہیں کرنے پر توجہ مرکوز کریں اور جو کام ایک سال تک آپ کیلئے اہم نہیں ہیں ان کےبارے میں سوچ سوچ کر ہلکان نہ ہوں۔اگر آپ ایسا کام کررہی ہیں جس میں آپ کے ہاتھ زیادہ دیر تک گرم پانی میں رہیںتو بہتر ہے کہ ناخنوں اور ہاتھوں کی حفاظت کے لئے ربڑ کے دستانے پہن لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید 
آنکھوں کا میک اپ
کہتے ہیں کہ آنکھیں دل کا دروازہ ہیں۔ جو کچھ دل میں ہوتا ہے آنکھوں سے عیاں ہو جاتا ہے۔ بہت کم ایسے لوگ ہیں جن کی دلی کیفیات آنکھوں سے عیاں نہیں ہو پاتیں ورنہ تو ہمیشہ ہی آنکھیں چغلی کھا جاتی ہیں۔ آنکھیں زندگی کو روشن ہی نہیں رکھتیں شخصیت کا آئینہ بھی ہیں اور چہرے کی خوبصورتی کا ایک اہم سمبل بھی ہیں۔ بعض لوگوں کو قدرت کی طرف سے بے حد حسین آنکھیں عطا ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
عورت کی خوب صورتی 
عورت کی خوب صورتی کا اندازہ اس کے جما لیاتی حسن سے لگایا جاتا ہے، جو اس کے سر سے لے کر پاﺅں تک پھیلا ہوا ہے، اس جمالیاتی حسن میں کمر کی خوبصورتی کا بہت زیادہ حصہ ہوتا ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کمر اوپری اور نچلے حصے کے درمیان واقع ہوتی ہے اور ان دونوں حصوں کی خوب صورتی میں اس وقت بھر پور انداز میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
موسم گرما میں بالوں کی حفاظت
چہرے پر میک اپ چاہے کتنی ہی محنت سے کیا گیا ہو اگر بال چہرے کی مناسبت سے نہ سنوارے جائیں تو ساری محنت بے کا ہے لیکن بالوں کو سنوارنے کا لطف تب ہی آتا ہے جب وہ ملائم ، چمکدار اور صحت مند ہوں۔بالوں کا الگ الگ نظر آنا:۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ بال دھونے کے بعد الگ الگ نظر آئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
ناخنوں کیلئے مفید مشورے
آج کل مصنوعی ناخنوں کی بجائے قدرتی ناخنوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور چھوٹے ناخن رکھنے کا فیشن زور پکڑ رہا ہے۔ اگر آپ کے ناخن خراب ہیں اور آپ انہیں نمایاں کرتے ہوئے احساس کمتری میں مبتلا ہیں تو تھوڑی سی توجہ کے بعد آپ مجوزہ خامیوں پر قابو پا سکتی ہے۔ فرانسیسی انداز میں اگر ناخنوں کی تراش خراش۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
آنکھوں کی خوصبورتی۔بھوئوں کی خوبصوتی، سیاہ حلقے وغیرہ 
کہتے ہیں کہ آنکھیں دل کا دروازہ ہیں۔ جو کچھ دل میں ہوتا ہے آنکھوں سے عیاں ہو جاتا ہے۔ بہت کم ایسے لوگ ہیں جن کی دلی کیفیات آنکھوں سے عیاں نہیں ہو پاتیں ورنہ تو ہمیشہ ہی آنکھیں چغلی کھا جاتی ہیں۔ آنکھیں زندگی کو روشن ہی نہیں رکھتیں شخصیت کا آئینہ بھی ہیں اور چہرے کی خوبصورتی کا ایک اہم سمبل بھی ہیں۔ بعض لوگوں کو قدرت کی طرف سے بے حد حسین آنکھیں عطا ہوتی ہیں  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید 
آنکھوں کے میک اپ میں آئی شیڈو آئیشیڈو    
آنکھوں کی خوبیوں کو اجاگر کرتا ہے اور ورت کی خوبصورت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے ترقی کے اس دور میں نت نئے رنگوں کے امتزاج نے تجرباتی میک اپ کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ہماری آنکھیں روح کے اندر جھانکنے کے روزن ہیں۔ روشن اور چمک دار آنکھیں کسی بھی خاتون کیلئے سرمایہ حیات سے کم نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید 
تھریڈنگ کا عمل 
اس عمل سے قبل تمام میک اپ اتار لیں۔ فاﺅنڈیشن اورپاﺅڈر کی تہ غیر ضروری بالوں کو تھریڈ کرنے کی راہ میں مزاحم ہوتی ہیں۔ جس جگہ تھریڈنگ کرنا ہے وہاں لوز پاﺅڈر لگا لیں۔ اس سے بال واضح نظر آتے ہیں اور تھریڈنگ کرنے میں کافی سہولت حاصل ہو جاتی ہے۔ اسکے علاوہ پاﺅڈر کی وجہ سے جلد بھی نرم ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
آنکھوں کی خوصبورتی۔بھوئوں کی خوبصوتی، سیاہ حلقے وغیرہ 
سیاہ حلقے
آنکھوں کے ارد گرد سیاہ حلقے ڈارک سرکل اور جھریاں پڑجانے سے حسین و جمیل چہرے اور جھیل جیسی گہری آنکھوں کی دلکشی ماند پڑ جاتی ہے، آنکھوں کے اوپر اور نیچے کی جلد چہرے کے دوسرے حصوں کے برعکس کافی پتلی اور نازک ہوتی ہے، آنکھوں کے نیچے موئسچرائزار گلینڈز نہیں ہوتے ، اس لئے اس حصے پر عمر، تناؤ اور لاپروائی کا اثر فوری پڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید 
حسین بننے کا ایک راز یہ بھی ہے 
ذہن منتشر، سانسیں الجھی ہوئی، چہرے پر تفکر کے اثرات نمایاں ہوں تو آپ کبھی پر کشش نظر نہیں آسکتیں۔ اس کے برعکس آپ پر سکون ، پر اعتماد، متوازن، رحمدل، پر جوش اور پر امید ہونے کے ساتھ ساتھ کام میں آگے آگے رہتی ہیں تو یہ شخصیت کے نمایاں پہلو آپ کو سب کو نظروں میں ایک بلند مقام عطا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
چہرے کی خوبصورتی کیلئے فیس پاﺅڈر کا استعمال
خوبصورت اور چہرے کو نکھارنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال معمول بنتا جارہا ہے ۔ خواتین تو چہرے کی خوبصورتی کیلئے کریم کے ساتھ ساتھ فیس کا پاﺅڈر کا بھی بے پناہ استعمال کرتی ہیں ۔ خواتین کو جلد کی رنگت کے مطابق پاﺅڈر استعمال کرنا چاہیے ۔اس بارے میں ماہرین بیوٹیشن کے مطابق گندمی رنگت والی خواتین ابھرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید 
زیورات اورآپ کا حسن
زیورات کا تصور انسانی زندگی کے ہر دور میں رہا ہے آج جبکہ زیورات نے جدید ترین شکل اختیار کرلی ہے تو یہ لکڑی پتھر، رنگوں اورہر قسم کی دھاتوں میں دستیاب ہیں۔ زمانہ قدیم میں اگر ہم موہن جوڈارو اور گندھارا کی تہذیب پر نظرڈالو تو وہاں سے بھی جو آثار قدیمہ ملے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ وہاں کی تہذیب میں بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
میک اپ کرنے کی تکنیک
سب سے کامیاب اور اچھا میک اپ وہ ہوتا ہے جو دن بھر ترو تازہ رہے اور اسے بار بار ٹھیک کرنا نہ پڑے۔ اس طرح کا میک اپ تبھی کیا جا سکتا ہے جب آپ مختلف قسم کی کاسمیٹکس کو مختلف انداز سے آزمائیں۔ کبھی آپ غلطی کریں گی جس سے آپ کا چہرہ زیادہ بد نما لگنے لگے گا لیکن اس سے آپ گھبرائیں نہیں کیونکہ کسی چیز کو سیکھنے کیلئے انسان کو غلطیوں کے عمل سے گزرنا ہی پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
روشن ،اجلی آنکھیں  
آنکھیں قدرت کی پیش بہا نعمت ہیں لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہو جاتی ہیں ۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھرپور توجہ چاہتی ہیں ۔ انکی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید 
بالوں کی خشکی د ور کریں
بال خواتین کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ لمبے اور گھنے بال خواتین کا ایک خواب ہوتاہے ۔ لمبے بالوں کیلئے اس کی حفاظت ضروری ہے ۔ اگر ان کی حفاظت بہتر طریقے سے نہ کی جائے تو بال خراب ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
چہرے کی خوبصورتی نکھاریے
طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کیلئے بہترین ہے۔ چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ ترو تازہ اور شاداب رہتا ہے۔ یہ طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا۔ شاہی گھرانے کی خواتین اسے معمول میں شامل رکھتی ھیں۔ اب اسے’’میجک آف ایسٹ‘‘ کے نام سے مغربی ممالک میں خاصی پذیرائی حاصل ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

صاف پانی خوب پیجئے۔ روزانہ آٹھ سے دس گلاس، گرم موسم میں یا ورزش والے دن آپکو اس سے زیادہ کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔ جلد کی شادابی کے لئے کافی مقدار میں پانی پینا لازمی ہے۔ گردوں اور قولون کے ذریعے سمی مادوں کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید 
شفاف جلد کیلئے چند نسخے
نارمل، خشک، چکنی اور کمبینشین جلد نارمل جلد نہ ہی زیادہ چکنی ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ خشک خشک جلد کھردری اور بے رونق ہوتی ہے اس کی لیئر موٹی، چہرہ کے مسامات کھلے ہوئے اور چہرے پر لکیریں ہوتی ہے ایسی جلد پر جھریاں جلدی آجاتی ہیں۔ چکنی جلد زیادہ تر لوگ پسند نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید،
 
چہرے کی دلکشی کا سامان کچن میں ہے
خوب صورت نظر آنا ہر عورت کا بنیادی حق ہے اور ایک عورت کے خوب صورت نظر آنے ہی سے اس کی سلیقہ مندی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ آج کل کے جدید دور میں یوں تو کئی ذرائع ایسے د ستیاب ہیں۔ جو خواتین کے حسین نظر آنے شوق کی تکمیل کر سکتے ہیں، لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین ایسے کون سے طریقے استعمال کریں جن سے کم وقت اور کم خرچ میں وہ جاذب نظر دکھائی د یں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

شفاف جلد مگر کیسے؟ 

خوبصورت اور پر کشش نظر آنے کیلئے صرف میک اپ اور بہترین لباس ہی ضروری نہیں بلکہ اس کے لئے آپ کی جلد کا تروتازہ ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔ آنکھوں میں چمک اور صحت مند بالوں کا وجود بھی خوب صورتی کا لازمی جزو ہے لیکن یہ اسیوقت ممکن ہے جب آپ کی عمومی صحت اچھی ہو۔ خوب صورتی برقرار رکھنے کیلئے جلد کی حفاظت اور صفائی بنیادی اہمیت کی حامل ہیں لیکن ہم میں سے اکثر افراد اپنے اس خوب صورت اور قیمتی لباس کی طرف اس وقت تک توجہ نہیں دیتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

نرم و ملائم جلد.... مگر کیسے؟
آپ جب لوگوں سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے نگاہ آپ کے چہرے پر پڑتی ہے، دیکھنے والوں کے اندرونی احساسات اور تاثرات کیا ہوں گے؟ یہ تو اللہ ہی جانتا ہے لیکن جب آپ کی جلد کھردری ہو، آپ کے چہرے پر داغ دھبے ہوں تو احساس کمتری کا شکارہونا ایک فطری عمل ہے جب تک آپ کی جلد نرم و ملائم اور داغ دھبوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
گھریلو ٹوٹکے
آدھا پاﺅں بیسن آدھ پاﺅ، ہلدی، ایک تولہ سنگترے کے خشک چھلکے ایک چھٹانک صندل سفید ایک تولہ۔ سب اشیاءکو باریک پیس کر آٹے میں ملا لیں اور کھلے منہ کی شیشی میں رکھ دیں ہر روز تھوڑا سا ابٹن لے کر پانی یا دودھ میں شامل کر کے لئی سی بنا لیں اور چکنائی کیلئے بالائی شامل کر لیں اور پندرہ منٹ تک خوب ملیں دوران خون کی تیزی سے آپ کا چہرہ تمتما اٹھے گا۔ دو ہفتہ بعد آپ اپنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

لوشن کا استعمال اور فائدے

مارکیٹ میں مختلف قسم کے لوشن د ستیاب ہیں۔ جسم کے مختلف حصوں کے لئے مختلف قسم کے لوشن استعمال کئے جاتے ہیں۔ مثلاً چہرہ کے لئے کلینزنگ لوشن، فریشنز ، ایسٹرنجنٹ لوشن ، مونچھوں کے لئے آفٹرشیولوشن، ہاتھوں کے لئے ہینڈلوشن ، جسم کے لئے سن ٹین لوشن ، مہاسوں کے لئے اینٹی ایکنی لوشن وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

ہونٹ ہمارے چہرے کا سب سے بڑا حساس، خوبصورت اور پر کشش حصہ ہیں اور چہرے کی خوبصورتی اور بشاشت اور تازگی میں جو کردار ہونٹ ادا کرتے ہیں وہ چہرے کا کوئی اور عضو نہیں کر سکتا۔ بعض خواتین قدرتی گلابی ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں اور ان پر بال نکال آتے ہیں جن سے ہونٹوں کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

ہونٹوں کي خوبصورتی کے لئے نسخے۔

ہونٹوں کي بناوٹ از حد نازک اور اہم ہوتي ہے،ہونٹ جسم کا اوپري غلاف نہيں ھيں، بلکہ يہ اندروني غلاف ھيں، ہونوٹوں کاگلابي حصہ گلوکوسا (بلغمي) ہوتا ہے، جس کي وجہ سے ہونٹ گلابي دکھاديتے ھيں، ہونٹوں ميں جسم کوجلد کي طرح بھاپي غدو نہيں ہوتے۔
عورت کي دلکشي ميں ہونٹوں کي خاص اہميت ہے، قدرتي خوبصوتي والے ہونٹ جتنے نازک ملائم، خوبصورت اور سرخ ہوتے ھيں ان کا چہرہ اتنا ہي شگفتہ اور نکھرا معلوم ہوتا ہے، شاعروں نے ہونٹوں کا موازنہ گلاب کي پنکھڑيوں سے کيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

پرفیومز کا استعمال احتیاط کا متقاضی

خوشبو باذوق مرد و خواتین کی کمزوری ہوتی ہے۔ اچھے لباس کے ساتھ اگر اچھی خوشبو بھی استعمال کی جائے تو یہ سونے پہ سہاگہ والی بات ہوتی ہے۔ اس وقت کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے جب کسی محفل یا کسی جگہ ہمارے کانوں سے یہ الفاظ ٹکراتے ہیں کہ واہ آپ نے کتنی اچھی خوشبو لگا رکھی ہے اور اس وقت تو ہماری خوشی کی انتہا نہیں رہتی اور جب ہم سے یہ پوچھا جائے کہ جناب کونسا پرفیوم لگا رکھا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر ذرا ادا کے ساتھ بڑے انداز مےںبتایا جاتا ہے کہ فلاں خوشبو لگا رکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگےگا؟

 قدرت  نےہر عورت کو مختلف بنایا ہے اس لئے ہئیر سٹائل بھی مختلف اپنانا چاہیے۔ بعض خواتین کے چہرے گول ہوتے ہیں بعض کے بیضوی اور بعض کے لمبے۔ یہاں ہم آپ کو مختلف ساخت کے چہروں والی خواتین کے ہیئر سٹائل کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مثال کے طور پر گول چہرے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ جوہیئر سٹائل اپنائیں اس میں ان کا چہرہ کم گول نظر آئے اس کیلئے انہیں چاہئے کہ وہ کھو پڑی اور سرپر بال پھولے پھولے رکھیں اس کے علاوہ چہرہ کے اطراف میں اس انداز سے بال ڈالیں جس سے چہرے کی گولائی کم نظر آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team