|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
 |
|
|
|
|
|
Telephone:- 1-514-970-3200 |
Email:-ceditor@inbox.com |
|
|
|
|
|
تاریخ اشاعت:۔27-06-2010 |
|
چنیوٹ میں
پیش آنے والا افسوسناک واقعہ |
|
|
|
|
چنیوٹ میں سنگدل باپ نے پانچ سالہ بچہ آری سے
ذبح کر دیا۔ بدبخت لیاقت نے گھر خالی دیکھ کر
افضال کا گلا کاٹ دیا۔ چیخیں سن کر محلے دار
اکٹھے ہوگئے۔ زخمی کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر
وہ جانبر نہ ہوسکا۔ قاتل باپ کا کہنا تھا کہ
اسے خواب میں حکم ملا تھا کہ بیٹا کتوںکے آگے
ڈال دو۔
درحقیقت اسلام کا سب سے بڑا دشمن جہالت ہے۔
جہالت کیا کیا رنگ دکھاتی ہے اس کا ایک نمونہ
آپ نے اس خبر کی صورت ملاحظہ کیا۔ یہی جہالت
لوگوں کو ٹونے ٹوٹکوں ' جعلی پیروں فقیروں اور
کالا جادو کرنے والے عاملوں تک لے جاتی ہے۔
یہی جہالت لوگوں کو عاملوں کے حکم پر
قبرستانوں میں سفل عمل کرنے پر مجبور کر دیتی
ہے۔ اسی جہالت کے ہاتھوں لوگ بچوں کو زہر دیتے
ہیں اور اسی جہالت کی وجہ سے بیمار افراد
ہسپتالوں کے بجائے جعلی پیروں کے آستانوں پر
دم توڑ جاتے ہیں۔
غربت اور جہالت اکٹھے ہو جائیں تو انسان
شیطانی حرکتیں کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اسی لئے
غربت اور جہالت دونوں سے پناہ مانگی گئی ہے۔
ان جعلی پیروں اور سفلی علم کرنے والے عاملوں
کے ہاتھ بھی اتنے لمبے ہیں کہ ان کے خلاف جب
بھی کوئی مہم شروع ہوئی وہ درمیان میں ہی رک
گئی۔ یہ گندے جادوگر جگہ جگہ بیٹھے ہیں۔ بڑے
بڑے بورڈز لگا کر بیٹھے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو
خوب پتہ ہے کہ یہ لوگ کہاں کہاں بیٹھے ہیں اور
کیا گل کھلا رہے ہیں لیکن ان پر آہنی ہاتھ اس
لئے نہیں ڈالا جاتا کیونکہ یہ لوگ بھی متعلقہ
اداروں کو باقاعدگی سے بھتہ پہنچاتے ہیں۔
درحقیقت یہاں بھی کرپشن ہی ساری برائی کی جڑ
ہے اور اگر یہ ختم نہ ہوئی تو معصوم بچوں کے
گلوں پر چھریاں اور آریاں چلتی رہیں گی۔
|
| |
|
|
|
|
|
|
 |
 |
|
|
 |
|
|
 |
|
|
|
|
|
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved |
|
Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved
|