اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

 
 

میڈ رڈ : تاریخی سیا حتی مرکز

سولہویں اور سترویں صدی کے دوران سپین یورپ سب سے طاقت ورسٹیٹ اور اہم ترین عالمی طاقت کے طور پر ا بھرا۔ یہی وہ دور تھا جب ہسپانوی اد ب، فنون لطیفہ اور فلسفے نے پوری دنیا پر اپنا گہرا اثر قائم کیا۔ تاہم بعد ازاں تاریخی اعتبار سے آنے والے نشیب و فراز نے اس کی تہذ یب و ثقافت پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ کسی زمانے میں جہاں با د شا ہت کا د ور دورہ تھا، وہاں خانہ جنگی، جنگ عظیم اول و د وم کی تباہ کاریوں اور دور آمریت کے بعد بالآخر جمہوریت کا علم بلند ہوا اور سپین جد ید دنیا میں اپنی منفرد شناخت کے ساتھ ابھر کر سامنے آیا۔ تاریخی حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ سپین کے دارالحکومت میڈ رڈ کی بنیاد نویں صدی عیسوی میں پڑی کیونکہ یہاں 823 تا 886 ء عیسوی میں محمد بن عبدالرحمن الاوسط کے دور میں تعمیر کیے جانے والے ایک چھوٹے سے تاریخی محل کے بچے کھچے آثاراب بھی محفوظ ہیں۔ میڈ رڈ کو یورپ کے انتہائی اہم مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ د ریائے منزینرز پر واقع ہے جو سپین کے مرکز سے گزرتا ہے اور تاریخی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔


میڈ رڈ کے نام کے حوالے سے تاریخ میں کئی داستانیں رقم ہیں تاہم مصد قہ حوالے کے مطابق دوسری صدی قبل مسیح میں رومیوں نے درمیان منزینرز کے کنارے

 Mat rice

 نامی ایک گاﺅں آباد کیا جس کا نام ساتویں صدی میں مسلمانوں کا تسلط قائم ہونے کے بعد

Mayrit

میں تبدیل ہو گیا اور یہی لفظ بعدازاں بگڑ کر میڈ رڈ بنا۔ جغرافیائی اعتبار سے میڈ رڈ کا موسم سردیوں میں خاصا خشک ہوتا ہے اور برفباری کے باعث کبھی کبھار درجہ حرارت زیر و ڈ گری تک پہنچ جاتا ہے۔ سطح سمندر سے خاصی بلندی پر ہونے کے باعث یہاں گرمیوں میں راتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ موسم گرما اور سرما خشک جبکہ موسم بہار اور خزاں میں خوب بارشیں ہوتی ہیں اور موسم ابر آلود رہتا ہے۔ میڈ رڈ کی خاص بات یہاں ہر جانب دکھائی دینے والی ہریالی اور سبزہ ہے۔ شہر کے مرکز میں واقع سب سے بڑا پارک

Parque del Retiro

 ہے جہاں نصب سنگ تراشی کے بہترین نمونے وہاں آنے والوں کا استقبال کرتے محسوس ہوتے ہیں دیگر اہم یاد گاروں کے علاوہ یہاں ایک پر سکون اور خوبصورت جھیل بھی ہے جس کے کنارے بیٹھ کر آپ اپنے ارد گرد پھیلے سکوت کو محسوس کر سکتے ہیں۔ ریٹیرو پارک میں مارچ 2004ءمیں لگا تار بم دھماکوں کےنتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 191 افراد کیلئے ایک یاد گار بھی قائم کی گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق میڈ رڈ کے پارکس اور سڑکوں پر پانچ لاکھ سے زائد د رخت لگا ئے گئے ہیں جو شہر کی د لکشی میں اضافے کا باعث ہیں ۔ یہاں سے قریب یہی اٹوچا ریلوے سٹیشن ہے جہاں ہر وقت برق رفتار اور جد ید ترین ٹرینوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے۔ یہاں بھی آپ کو جان بجا خوبصورت پود وں کی قطا ریں دکھا ئی د یں گی ۔ یہاں پانچ سو مختلف اقسام کے نباتات موجود ہیں جو باغبانی سے د لچسپی رکھنے والوں کیلئے انتہائی کشش کا سامان رکھتے ہیں۔ اردگرد موجود خوبصورت تالا بوں میں کچھوے اور گولڈ فش یہاں آنے والوں کا بد ل لبھاتے ہیں۔ اگر کسی ریفر یشمنٹ کا موڈ ہو تو شاپنگ کیلئے معیاری د کانیں اور کیفے بھی چند قد م کے فاصلے پر آپ کی سہولت کیلئے موجود ہیں۔ شہر کے جنوبی سمت واقع کا ساڈی کو مپو “ بھی میڈ رڈ کا ایک مشہور پارک لینڈ شمار ہوتا ہے۔

میڈ رڈ کا چڑیا گھر د یکھے بغیر آپ کی سیر مکمل نہیں ہو گی ۔ میڈ رڈ کے چڑیا گھر کی خاص بات یہاں تعمیر کیا گیا خوبصورت ایکوئرئیم ہے یعنی ایک ٹکٹ میں دو مزے۔ چڑیا گھر میں پانچ سو مختلف اقسام کے چھے ہزار سے زائد جانوروں کو ان کے قد رتی ماحول میں دیکھنے کے ساتھ آپ ڈولفنز اور دیگر آبی حیات کا د لکش نظارہ کر کے بھی تفریح طبع کا سامنا پیدا کر سکتے ہیں۔ تین برس قبل یہاں لائی گئی پانڈوں کی جوڑی بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے اور انہیں دیکھنے کیلئے اکثر یہاں لوگوں کا ایک ہجوم سا د کھائی دیتا ہے۔ اگر آپ نباتات و حیوانات سے متعلق مزید دلچسپ سیر سے لطف اندوز ہونا چاہیں تو یہاں اس مقصد کیلئے تعمیر کئے گئے

Faunia

 تھیم پارک کا رخ ضرور کریں جو ایک نیچرل ہسٹری میوزیم بھی ہے اور چڑیا گھر بھی۔ تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے میڈ رڈ بہت اہمیت رکھتا ہے کہ یہاں ایک د رجن سے زائد عجائب گھر موجود ہیں۔

Thyssen

 اور

Prado

 یہاں کے سب سے مشہور آرٹ میوزیمز میں شمار ہوتے ہیں جہاں سپین کی تاریخ اور آثار قدیمہ سے حاصل ہونے والے نوادرات کی شکل میں محفوظ خزانے وہاں آنے والوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔ یہاں بارہویں صدی سے انیسویں صدی کے دوران تخلیق پانے والے یورپیئن آرٹ کے نمونے موجود ہیں۔ قدیم نوادرات میں سکوں اور میڈ لز کے علاوہ فن مصوری و مجسمہ سازی کے اعلیٰ نمونے یہاں نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ میڈ رڈ کا ”رائل پیلس“ بھی یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے اپنے اندر خصوصی کشش رکھتا ہے۔ کنگ آف سپین کی یہ سرکاری رہائش گاہ فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہے تاہم یہاں کے کنگ جوئین کار لوس نے یہاں رہائش پذیر نہ ہونے کو ترجیح دی ہے۔ اس محل تک رسائی کے دو اہم ذرائع ہیں۔ یہاں دریائے منزینرز کے راستے سے بھی پہنچا جا سکتا ہے جبکہ اوپر امیٹرو سٹیشن سے براستہ ریل گاڑی سے بھی اس کا نظارہ ممکن ہے۔ محل کا خاصا بڑا حصہ عوام کے لئے کھلا رکھا جاتا ہے تاہم اہم سرکاری تقریبات کے موقع پر عوام کے لئے اس کے دروازے مکمل طور پر بند کر دئیے جاتے ہیں ۔ محل کی اند رونی سمت شاندار راہد اریاں، زینے اور ستون دیکھنے والے کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ یہاں نمائش کیلئے رکھی گئی اشیاء میں شاہی زرہ بکتر اور دیگر آرٹلری کا سامان شامل ہے۔ میڈ رڈ اپنی عظیم درسگا ہوں اور تعلیمی اداروں کی بدولت پوری دنیا میں اپنی خاص پہچان رکھتا ہے۔ ”آٹو نومس یونیورسٹی آف میڈ رڈ“ یہاں کی سب سے اہم ترین پبلک یونیورسٹی ہے۔ کومپلوٹنس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ جہاں دس ہزارا ساتذہ تدریس کا کام سر انجام دیتے ہیں۔ جہاں تک کھیلوں کا تعلق ہے تو میڈ رڈ پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن فٹبال کلب ”رئیل میڈ رڈ“ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اسے سپینش فٹبال کی تاریخ میں سب سے کامیاب ترین لیگ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سپین میں فٹبال کا جنون رکھنے والوں کے ساتھ بل فائٹنگ کے کھیل سے شغف رکھنے والوں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں۔ میڈرڈ میں سب سے قدیم

bull ring

 یعنی لاس وینٹاس واقع ہے جسے 1929ءمیں قائم کیا گیا تھا۔ اسے پوری دنیا میں بل فائٹنگ کا عظیم مرکز قرار دیا جاتا ہے۔ جہاں بیک وقت پچیس ہزار سے زائد تماشائی بیٹھ کر بل اور میٹا ڈ ور کے د رمیان موت اور زندگی کا کھیل دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ بل فائٹنگ کے ایونٹس دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو مارچ سے اکتوبر کے دوران سپین کی سیاحت کا پروگرام بنانا چاہیے۔ ان سات ماہ کے دوران بل فائٹنگ کے ایونٹس تواتر کے ساتھ یہاں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ لاس وینٹا س بل فائٹنگ کا سیزن ختم ہونے کے بعد بالکل ویران نہیں ہوتا بلکہ یہاں دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز ہو جاتا ہے ۔ جبکہ لائیومیوزیکل کنسرٹس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جس سے سارا سال یہاں کی رونقیں ماند نہیں پڑتیں۔ موسیقی سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہاں کئی ایک اوپر ا ہاﺅس موجود ہیں جبکہ کلا سیکی موسیقی کے شائقین کیلئے کئی آ ڈیٹوریمز بھی یہاں تعمیر کئے گئے ہیں۔ اگر آپ لائیوبل فائٹ ایونٹ نہ دیکھ سکیں تو بھی پریشانی کی بات نہیں کیونکہ

Madrid,s Museo taurino

 جو ہے یہاں آپ کو نہ صرف بل فائٹنگ سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی بلکہ بھینسوں کے سر اور ان میٹاڈ ورز کے خون آلود لباس بھی دیکھنے کو ملیں گے جو ان بے قابو بلاﺅں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہارے۔ رائل پیلس اور پیرٹاڈی سول کے درمیان میڈرڈ کی مشہور ترین سٹریٹ

Calle Huertas

 موجود ہے۔ جہاں شہر کے بہترین ریستوران اور کیفیز واقع ہیں۔ یہاں سپین کے روایتی کھانے پائیلا، اروز آلا کیو بینا، اروس نیگرے، ایسکا بیچ اور پیسٹو بھی دستیاب ہیں اور انگریزی کھانے بھی۔ میڈرڈ اپنی نائٹ لائف کے باعث سازی دنیا کے نوجوانوں کیلئے خاص کشش رکھتا ہے۔ زند گی کی مشکلات اور مسائل سے گھبرا کر جب یہاں کے باسیوں کا دل موج مستی کرنے کو چاہتا ہے تو وہ نائٹ کلبز کا رخ کرتے ہیں۔ جہاں ان کے دل لبھانے کا تمام تر سامان موجود ہوتا ہے۔ تیز موسیقی اور مے نوشی سے لطف اندوز ہو کر شاید اپنے دل کو سکون پہنچانے کیلئے ہی نوجوان طبقہ یہاں کا رخ کرتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے سپین کی حکومت نے گلیوں میں مے نوشی کر کے چہل قدمی کرنے کو جرم قرار دے رکھا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں نوجوانوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team