اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

                    

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309
دل سے
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 

Email:-affafazhar@hotmail.com

تاریخ اشاعت:۔27-06-2010

انصاف کی آواز کہیں سے نہیں آتی

کالم۔۔۔------------- عفاف اظہر



پاکستان میں دو سال قبل آزادی کی تاریخی جدوجہد کے بعد سستے اور فوری انصاف کے حصول کے بلند و بالا دعووں کے ساتھ معرض وجود میں انے والی " آزاد عدلیہ " سے فوری انصاف کی توقع آج بھی فقط ایک خواب ہی ہے . عدلیہ کی بحالی کے باوجود پاکستانی عدالتوں میں زیر التوا مقد مون کی تعداد تیرہ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کی تمام عدالتوں میں روزانہ دو سے تین ہزار نیے مقدمات آتے ہیں اور جبکہ زیر سماعت مقدمات پر فیصلوں کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے . ملک کی ا علی عدالتوں سپریم کورٹ ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ میں زیر التوا مقدموں کی تعداد ایک لاکھ پچاسی ہزار سے بھی زیادہ ہے جن میں سے اکثر مقدمات تو ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ہیں . سب سے زیادہ زیر التوا مقدمات صوبہ پنجاب میں ہیں صرف لاہور ہائی کورٹ میں ہی ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد جبکہ ماتحت عدالتوں میں نو لاکھ پچاس ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں. اور سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد مقدمات اور بلوچستان میں بارہ ہزار کے لگ بھگ موقدمات زیر التوا ہیں اور پشاور میں ایک جج کو توھین عدالت کا نوٹس ملنے کی وجہ سے تمام تر مقدمات کی سماعت روک دی گی ہے . قانوناً ایک سول جج کے پاس زیر سماعت مقدمات دو ہزار سے زائد نہیں ہو سکتے جبکہ عملا ہر سول جج کے پاس اس وقت آٹھ ہزار سے ہی زائد مقدمات زیر سماعت ہیں . ملک بھر میں ہزاروں اسے افراد جیلوں میں پڑے ہیں جن کے مقدمات کا فیصلہ زیر التوا ہے جن میں سے اکثر و بیشتر تو دس دس سالوں سے مقید ہیں . ا علی عدالتیں سیاسی نوعیت کے مقدمات میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں جبکہ ایک عام آدمی مقدمات میں الجھ کر سال ہا سال سے جیلوں میں پڑے موت کی دعائیں مانگ رہے ہیں .
" خدا کے لئے میری جیل سے جان چھڑا دو یا پھر دعا کرو کہ مجھے موت آ جائے " یہ الفاظ پچیس سالہ محمد عظیم کے ہیں جو ایک زیر التوا مقدمے کی وجہ سے گزشتہ ساتھ سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے . اور سنٹرل جیل کراچی میں پچھلے نو سال سے فیصلے کے منتظر پچپن سالہ عبد الغفار جن کا مقدمہ ابھی ایک تاریخ سے آگے نہیں بڑھ سکا کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے وو اپنا وکیل نہیں کر سکے ا ور حکومت کے مقرر کردہ وکیل کبھی شنوائی میں موجود نہیں ہوتے ان کا کہنا ہے کہ " غریبوں کو مقدمات میں الجھ کر جیل میں شنوائی کے طویل انتظارسے تو بہتر ہے کایہ وہ اس سے پہلے ہی خود کشی کر لیں " چارلس فرنیڈو کا کہنا ہے کہ انکے بہنوئی کو شبے میں گرفتار کیا گیا تھا اور پچھلے پانچ سالوں سے وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں جبکہ اصل ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں لیکن وو ہر پیشی پر حاضر ہوتے اور ایک نیی تاریخ لے کر آ جاتے ہیں .کراچی کی واحد سنٹرل جیل میں اٹھارہ سو افراد کی گنجایش ہے مگر وہاں اس وقت چار ہزار سے بھی زائد افراد قید ہیں جن میں زیادہ تر اسے ہیں جن کے مقدمات زیر التوا ہیں ملک بھر کی باقی تمام جیلوں کی حالت سنٹرل جیل کراچی سے مختلف ہرگز نہیں ہے . انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق پاکستان کے جیل آج کے دور میں بھی غلامی کے اڈے ہیں جہاں مسائل اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ وہ ایک ٹائم بم کی شکل اختیار کر چکے ہیں . مقدمات کے التوا کی وجہ سے شک و شبے اور چھوٹے چھوٹے ذاتی عناد کے خاطر ڈالے گئے مقدمات میں گرفتار انڈر ٹرائل اور کم عمر بچوں کو جیل میں پیشہ وارانہ مجرموں کے ساتھ رکھا جاتا ہے جہاں سے وہ جرم کی دنیا میں داخل ہوتے ہیں . اور ہماری جیلوں کو جرم کی یو نیو رسٹیاں قرار دینے میں مہر ثبت کر رہے ہیں .
انصاف کی آواز کہیں سے نہیں آتی
یوں حشر تو اس دھر میں مدت سے بپا ہے
آج دنیا کی تاریخ میں ثابت شدہ ریکارڈ کے ساتھ ایک عجیب اتفاق ہے کہ آج ہمارے صدر اور وزیر اعظم دونوں ہی اسے اشخاص ہیں جو زیر التوا مقدمات کی بھول بھلیوں میں سے گزارتے ہوے آٹھ اور پانچ سال تل مسلسل جیلوں میں رہ چکے ہیں اور وہاں کے حالت و واقعات سے ان سے زیادہ واقف اور کون ہو سکتا ہے . دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں ایسا آج تک نہ ہوا ہے نہ ہی ہونے کی توقع ہی ہے کہ ایک ہی وقت میں ریاست کے دو سب سے بڑے عوامی عہدے ایسے افراد کے پاس ہوں جو کہ خود ایک طویل جیل کاٹ چکے ہیں . اب ایسے دور اقتدار میں بھی جیلوں کی حالت اور عدالتی نظام میں بہتری نہ آ سکے تو پھر کسی دوسرے سے بھلا کیا توقع رکھی جا سکتی ہے . ؟؟
آج ہم جس معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں وہ بلا شبہ ایک ناکارہ اور مفلوج معاشرہ ہے جس میں رہنے والے بہرے ہیں گونگے ہیں اور اندھے ہیں ایسے میں سچ کا جھوٹ کے بےلگام گھوڑوں کے پاؤں تلے کچلا جانا کی انہونی بات نہیں عوامی مفاد کے تیرہ لاکھ مقدمات مقدمات کا زیر التوا ہونا ہی اس معاشرے کی مجموئی جھلک پیش کر دیتا ہے . اس نام و نہاد آزاد عدلیہ کے باوجود بھی یہ نظام مظلوم کی بجاے ظالم کا مددگار ہے اور عوام کی بجاے کرپٹ سیاستدانوں کا محافظ ہے .عوام الناس نے سڑکوں پر آ کر چیف جسٹس صاحب کو تو بحال کروا دیا عدلیہ کو نام و نہاد آزادی سے ہمکنار کروانے والی عوام غلام کی غلام ہی رہی عوام کو اس عدلیہ کی آزادی کا صلہ کیا ملا ؟ یہی کہ طالبان اور مبینہ دہشت گرد بم دھماکے اور اجتمائی قتل و غارت میں ملوث ہو کر بھی دھڑا دھڑعدالتوں سے دنوں کے اندر بری ہو رہے ہیں اور جن کے مقدمات ہی ذاتی یا مذہبی منافرت کے لئے بلا وجہ پیدا کئے گئے ہیں وہ دس دس سالوں جیلوں میں قید ہیں . اور پھر تاریخوں پر تاریخیں ڈالنا بھی غربت ختم کرنے کا ایک طریقہ ہے . کہ مقدمہ اتنا لٹکاؤ کہ ہمت نہ رہے یا پھر خود غریب ہی نہ رہے . اگر کوئی دل جلا شکایت کرنے کی کوشش کرے تو توہین عدالت کے تحت نپٹا لو.آج لاکھوں موقدمات زیر التوا ہیں تو کہاں ہیں وو ہستیاں جنہوں نے گھر گھر جا کر سستا انصاف دینے کے نعرے لگا کر ووٹ حاصل کئے تھے ؟ اگر عوام کی محافظ پولیس رشوتیں اور انصاف کے علمبردار جج صاحبان تحائف قبول کریں گے اور سفارشی جج حلف اٹھائیں گے تو ہر تیرہ لاکھ کیا زیر التوا مقدمات کی تعداد چھبیس لاکھ کو بھی تجاوز کنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی کیوں یہ جب جج صاحبان سیاستدانوں ے رحم و کرم پر اور سیاست دان ججوں کے سہارے بنے ہوں تو ہر انصاف بھی تو فقط بلاول ہاؤس اور رائونڈ تک ہی محدود ہو گا نہ . واہ یہ ہے اسلام کا قلعہ کہلانے والا اسلامی جہموریہ پاکستان ...جہاں ملکی سطح پر قائم کردہ عدالتوں کے علاوہ شرعی عدالتوں فوجی عدالتوں دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں علاقائی سطح پر جرگہ اور پینچائٹ کے وسیح نیٹ ورک کے علاوہ انفرادی طور پر بھی گلی محلوں میں انصاف کے ٹھیکے دار موجود رہتے ہیں پھر بھی انصاف کی فراہمی کا یہ عالم ہے کہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ یہ جہالت گمراہی ظلم و بربریت اور بے انصافیوں کی آماجگاہ اس معاشرے کو اسلام جیسے ضو فشاں عدل و انصاف کے درخشاں مینار کا قلعہ کہنے سے بڑھ کر اور اسلام کی توھین بھلا کیا ہو گی ؟

 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team