ایک اور مضر صحت کو لیسٹرول کی دریافت
سائنسدانوں نے دل کی بیماری کا سبب والے ایک اورمضرصحت کو لیسٹرول کو دیافت کیاہے۔ اس سے قبل صرف ایل ڈی ایل کو لیسٹرول کو خراب کولیسٹرول کے نام سے جانا جاتا تھا۔ لیکن اب معلوم ہواہے کہ لیپو پروٹین اے یا ایل پی اے بھی خراب کولیسٹرول کی قسم ہے۔ جسے ایل ڈی ایل کے برعکس مرغن غذا کم کرکے یا سٹیشن دوائیں استعمال کر کے کنٹرول کیا جا سکتا ۔ تاہم رعبر چرز نے کہا ہے کہ لیپو پروٹین اے کی زیادہ مقدار ایل ڈی ایل کی طرح خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔ ایل ڈی ایل کو کولیسٹرول کی دنیا کا شہر کہاجاتاہے۔جو شریانوں کی اندر ونی دیواروں کے ساتھ چپک کرخون کے بہاﺅ کو محد ود کردیتا ہے۔ اوراس کے باعث دل مناسب طریقے سے کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ جبکہ لیپو پروٹین اے ایک طرح کی موررتی بلی ہے۔ جو دل کے لئے بہت خطرناک نہیں ہوتا۔ لیکن خون کے بہا ئوکی کیفیت میں تبدیلی لا سکتاہے۔
آکسیجن تھراپی سے سردرد کا علاج

طبی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آکسیجن تھراپی (طریقہ علاج) کے ذریعے سردرد کی مختلف اقسام کا شافی علاج ممکن ہے اور مریض کو مختلف قسم کی درد ختم کرنے والی ادویات سے نجات مل جائے گی۔ جرنل آف دی امریکہ میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس طبی تحقیق میں سردرد کی درجنوں اقسام، ان کے دورانیے، اوقات کار اور وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے اور ان دردوں کیلئے استعمال کی جانے والی ”پین کلر“ ادویات کے مضر اثرات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ آکسیجن گیس کے طریقہ علاج سے صرف 15 منٹ میں سردرد کی مختلف اقسام کو 78 فیصد تک دور کیا جا سکتا ہے اور اس طریقہ علاج کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔ ماہرین نے ابتدائی تجربات کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں سردرد کے مریضوں کیلئے یہ طریقہ کار بہت خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔

چائے،کافی کا استعمال،ذیابیطس کے خطرات کم

 آسٹریلیا کے ماہرین نے کہا ہے کہ چائے اور کافی کا استعمال ذیابیطس کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ کافی اور چائے پر ہونے والی فار انٹرنیشنل ہیلتھ یونیورسٹی آف سڈنی کے زیر اہتمام اس تحقیق میں 18 دیگر مطالعاتی رپورٹس بھی شامل ہیں۔ تحقیق کے دوران 4 لاکھ 60 ہزار افراد کا تجزیہ کیا گیا، ان میں سے 6 تحقیقات کافی پر جبکہ 7 چائے پر مشتمل تھیں جبکہ باقی کی چائے اور کافی پر مشترکہ تھیں۔ ماہرین کے مطابق دن میں تین سے چار دفعہ کافی یا چائے پینا ذیابیطس کم کرنے کے سلسلہ میں مفید ہے۔
 

موٹے افراد کے گردوں کو سخت خطرہ

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گردوں کے امراض سے بچاوٴ کیلئے وزن پڑھنے پر کڑی نظر رکھنی چاہئے جبکہ کھانے پینے میں کمی ، ورزش یا سرجری کے ذریعے فالتو چربی نکلوانے سے گردوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ کلینکل جرنل آف امریکن سوسائٹی آف نیفرالوجی کے زیر اہتمام کروائی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے طریقوں پر عمل درآمد سے پہلے ڈاکٹرز سے مشورہ نہایت ضروری ہے، جس کی وجہ وزن میں اضافہ سے پیدا ہونے والی عارضہ قلب اور ذیابیطس کی پیچیدگیاں ہوتی ہیں ۔ ماہرین نے تازہ ترین تحقیق میں بتایا کہ وزن کم کرنے کے عمل سے ذیابیطس، بلڈپریشر، کولیسٹرول اور عارضہ قلب سے متعلق خرابیاں دور کرنے سمیت گردوں کی بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

کاربن ڈا ئی آ کسا ئیڈ انجیکشن سے وزن کم کیا جا سکتا ہے
ایک حالیہ تحقیق میں ثا بت ہو ا ہے کہ کاربن ڈ ا ئی آکسا ئیڈ گیس کو وزن کم کر نے کے لیے بھی استعما ل کیا جا سکتا ہے ۔ اٹلی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کاربن ڈا ئی آ کسا ئیڈ جسم کے خلیو ں میں جذ ب ہو کر چکنا ئی کو گھلا دیتی ہے جبکہ خو ن کی رگیں پھیل جا تی ہیں اور زیادہ آ کسیجن جذ ب کر تی کر نے لگتی ہیں۔ ماہرین کے مطا بق نئے طریقہ علا ج Carboxytherapy میں ایک باریک انجکشن کے ذریعے کا ربن ڈا ئی آ کسا ئیڈ کو انسا نی جلد میں دا خل کر دیا جاتا ہے اور اس عمل میں صر ف چند سیکنڈز لگتے ہیں ۔ ماہر ین کا کہناہے کہ اس در یافت کے انتہا ئی مثبت نتا ئج سا منے آئے ہیں۔
 

 

Advertise

Privacy Policy Feedback

Guest book

Contact us Disclaimer Terms of Usage Our Team