WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

تاریخ اشاعت:2010-01-09

 

•انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان کی پاپوانیوگنی کیخلاف جیت
•ڈاکار ریلی،سپین کے کارلوس سائنزکی جیت
•آسٹریلیا کا پاکستان کو مسلسل چوتھی سیریز میں کلین سویپ
•آسٹریلین اوپن ٹینس آج سے شروع ہو گا
•ورلڈکپ فٹبال کیلئے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں، پیلے
•انڈ رنائنٹین ورلڈکپ: پاکستان،پاپوانیوگنی آج مدمقابل
•جوہانسبرگ ٹیسٹ،امپائرریفرل سسٹم تنازعہ کی تحقیقات کی جائیگی،ہارون لورگٹ
•سینئرکھلاڑیوں کواپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے،انتخاب عالم
•جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو اننگز اور74رنز سے شکست دیدی
•انگلش پریمئرلیگ:چیلسی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار
•ہوبارٹ ٹیسٹ:پاکستان شکست کے دھانے پر
•بنگلہ دیش کیخلاف سیریزبآسانی جیت جائیں گے، سہواگ
•ہاکی ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 جنوری سے
•ڈ یرل ہار پر کو امپائرنگ سے الگ کیا جائے ، ناصر حسین
انڈ ر19 ورلڈ کپ ، پاکستان کا اگلا میچ کل بنگلہ دیش سے ہوگا
آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو چار میچ کھیلے جائیں گے۔اس سلسلے میں گروپ اے کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ،گروپ بی کا دوسرا میچ آئرلینڈ اورامریکہ کی ٹیموں کے درمیان کوئینز ٹاون،گروپ سی کا تیسرا میچ نیوزی لینڈ اور ذمبابوے کی ٹیموں کے درمیان لنک کولن جبکہ گروپ ڈی کا چوتھا اور دن کاآخری میچ ویسٹ انڈیز اور نیوپاپواگنی کی ٹیموں کے درمیان پالمسٹرن نارتھ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ(کل) بدھ کو پالمسٹرنگ نارتھ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 23 ،سیمی فائنل مرحلہ 25 جبکہ فائنل 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
 
چٹاگانگ ٹیسٹ:بنگلہ دیش کے 3 وکٹوں پر 59 رنز
چٹاگانگ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونیوالے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم سچن ٹنڈولکر کی سنچری کی بدولت 243 رن بنا نے میں کامیاب ہو گئی ۔ تندولکر نے اپنے کرئیر کی چوالیسویں سنچری پوری کر لی ہے۔ کھیل اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال نے 31 ،امرول کیس 23 اور شہریار نفیس چار رن بنا کر آؤٹ ہو ئے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر محمد اشرفل اور رقیب الحسن کریز پر موجود تھے۔
آسٹریلین اوپن ، ماریا شیراپوا پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست
دیناراسافنا،کم کلیسٹر،سوتیلاناکزنٹسوا اور ماریا کیری لنکو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں روس کی سابق عالمی چیمپئن دیناراسافنا نے سلواکیہ کی مگدالیناریبریکوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بیلجیم کی کم کلسٹر نے کینیڈا کی ولیری ٹئریلٹ کو اور روس کی تھرڈ سیڈ سوتیلاناکزنٹسوا نے میزبان انیستیاروڈہنوا کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں روس کی ماریا کیریلنکو نے ہم وطن سابق عالمی چیمپئن ماریاشیراپوا کو 7-6،7-4،3-6 اور6-4 سے اپ سیت شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا نے روس کی ایناچیکوٹیاڈز کو 6-3،3-6 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی نہ لگانے کی ترد ید
انڈین پریمئر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر رمن نے انتظامیہ کی جانب سے فرنچائزز کو لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی نیلامی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی نہ لگانے کی خبروں کی تردید کردی۔آئی پی ایل انتظامیہ نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی نیلامی کے لئے 66 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کی ہے۔ جن میں 11 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ لیگ انتظامیہ نے 19 جنوری کو ہونے والے آکشن میں فرنچائزز کو پاکستانی کھلاڑیوں پر بولی نہ لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر رمن نے ان خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ کو ایسا کرنا ہوتا تو وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نیلامی کے لئے شارٹ لسٹ ہی کیوں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائزز جس کھلاڑی پر چاہیں بولی لگائیں انتظامیہ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میںآئی پی ایل کے تیسرے ایڈیشن کی نیلامی میں پاکستان کے محمد عامر، شاہد آفریدی، عمر اکمل، رانا نوید الحسن، عمران نذیر، عبدالرازاق، مصباح الحق ، عمر گل ، کامران اکمل، سعید اجمل اور سہیل تنویر حصہ لیں گے۔
پاکستانی ٹیم چارسال سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہ جیت سکی
پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ چار سالوں کے دوران ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکام رہی ہے۔پاکستان نے آخری مرتبہ 2006ءمیں ویسٹ انڈیز کوٹیسٹ سیریز میں ہوم گراونڈ پر2-0 سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا نے ہوبارٹ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے خلاف مسلسل بارہیوی کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان نے جنوری 2007ءجنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا جہاں قومی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اسے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسی سال جنوبی افریقہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔2008ءمیں پاکستانی ٹیم کوئی ٹیسٹ میچ نہ کھیل سکی۔2009ءمیں سری لنکا نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلہ کے بغیر ہی ختم ہو گیا۔دوسرے ٹیسٹ دوسرے دن کے آغاز سے قبل سری لنکن ٹیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ گئی۔اس کے بعد قومی ٹیم نے یونس خان کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کیا اور اسے 2-0 سے شکست ہوئی۔گزشتہ سال قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔
 پاکستان اور ہالینڈ کے د رمیان پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
پاکستان اور ہالینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ ہاکی میچوں کی سیریز کیلئے قطر پہنچ گئی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل مزید ممالک سے بھی سیریز کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ عالمی کپ میں ایک مضبوط ٹیم بھیجی جائے اور فیڈریشن کی کوشش ہے کہ رواں سال ہونے والے عالمی کپ میں پاکستان کی ٹیم یہ اعزاز حاصل کرنے ہو اور ملک میں ہاکی کا کھویا ہوا مقام بحال ہو سکے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ 21 جنوری کو کھیلے گی۔

تاریخ اشاعت:2010-01-09

محمد یوسف کا کامران اکمل کو ڈراپ کرنے سے انکار ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کوموقع دینا چاہیے،رمیزراجہ
پی سی بی نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے نوجوان وکٹ کیپرسرفراز احمد کو آسٹریلیا بھیجا ہے لیکن کپتان محمدیوسف نے کامران اکمل کو ڈراپ کرنے سے انکارکردیا ہے۔ کامران کا کہنا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں ایک برے دن سے وہ خود بھی مایوس ہیں،لیکن انہیں کپتان اورکوچ سمیت ٹیم انتظامیہ کی حمایت حاصل ہے اور وہ ہوبارٹ ٹیسٹ ضرور کھیلیں گے اور عمدہ پرفارمنس سے سڈنی کی ناقص کارکردگی کا ازالہ کریں گے ۔ کامران اکمل نے کہا کہ وہ آٹھ سال سے وکٹ کیپربیٹسمین کی حیثیت سے پاکستان کی خدمت کررہے ہیں،برا وقت ہرکسی پر آتا ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان پونٹنگ،بیٹسمین مارکس نارتھ اور مائیکل کلارک بھی اس وقت اچھی فارم میں نہیں لیکن انہیں مزید مواقع دیے جارہے ہیں۔
 
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو پروفیشنل کوچز کی ضرورت ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیزراجہ نے کہنا ہے کہ ہار کے ذمہ دار کھلاڑی ہوتے ہیں کوچ کو ذمہ دار نہیں ٹھرانا چاہئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں سابق کپتانوں نے یہ باتیں کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل توقیر ضیاء کے صاحبزادے کی ولیمہ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انضمام کا کہنا تھا کہ سڈنی ٹیسٹ میں تین دن کھیل بہتر ہوا اگر176کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوسکا تو اس میں محمد یوسف کا کوئی قصور نہیں ہے۔ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹ رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتح کے اتنا نزدیک آکر ہارنے سے دکھ ہوا انہوں نے کہا کہ میچ کھلاڑی کھیلتا ہے اس لیے ذمہ دار بھی وہی ہوتا اور ہار کا ذمہ دار کوچ نہیں ٹھرانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کوموقع دینا چاہیے
ڈیویڈنکو نے نڈال کو ہرا کر قطر اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا کرکٹ :سری لنکا کوشکست، بھارت فائنل میں
آٹھ ماہ سے ٹائٹل کی تلاش میں مصروف نڈال کوقطر اوپن کے فائنل میں روس کے نکولائی ڈیوی ڈینکو نے ہرادیا۔دوحہ میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں رافیل نڈال نے ڈیوی ڈینکو کے خلاف پہلا سیٹ چھ صفر سے جیتا تو یوں لگا جیسے اس بار نڈآل ٹرافی کے ہمراہ ہی وطن لوٹیں گے ،لیکن دوسرے سیٹ میں حالات مختلف تھے۔ ڈیوی ڈینکونے نڈال کاڈٹ کرمقابلہ کیااورٹائی بریک پرسیٹ جیت کراسکور برابرکردیا۔فیصلہ کن سیٹ میں ڈیوی ڈینکو کا پلہ بھاری رہااورانہوں نے سیٹ جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ان کی جیت کااسکورصفر چھ،سات چھ اورچھ چاررہا۔یہ ڈیوی ڈینکوکی نڈال کے خلاف مسلسل تیسری فتح ہے۔
 
بھارت نے سری لنکاآٹھ وکٹوں سے شکست دیکرتین ملکی ون ڈے سیریزکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میرپورمیں کھیلے جانیوالے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیاتوپہلے ہی اوورمیں اوپنراپل تھارنگا بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ دلشن تینتیس، جیاوردھنے پانچ، کنڈمبے ایک اورسماراویرابغیرکوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔ چوراسی رنزپرچھ وکٹیں گرنے کے بعدکپتان کمارسنگاکارا نے سورج رندھیوکیساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں انسٹھ رنزجوڑکرٹیم کومشکلات سے نکالا۔ سنگاکاراارسٹھ رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔ رندھیونے چھپن رنزکی اننگز کھیلی۔ سری لنکن ٹیم سینتالیسویں اوورمیں دو سو تیرہ رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ ظہیرخان اورامیت مشرانے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف تینتیسویں اوورمیں دووکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ گوتم گمبھیرنے اکہتراوردنیش کارتک نے اڑتالیس رنزکی اننگزکھیلی۔ ویرات کوہلی اکہتررنزبناکرناقابل شکست رہے۔
 
جنوبی افریقہ کی ٹیم فروری میں بھارت کا دورہ کریگی ڈھاکا : کرکٹ ورلڈ کپ2011 ٹرافی کی رونمائی
جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ فروری میں بھارت کا دورہ کرے گی۔ جنوبی افریقن ٹیم دورے کے دوران بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم دورے کاآغازٹیسٹ میچ سے کرے گی اوردونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 فروری تک ناگ پور میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 فروری تک کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔ بھارت اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 فروری کو جے پور، دوسرا میچ 24 کوکانپور جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 کو احمدآباد میں کھیلاجائے گا۔
 
ڈھاکا میں کرکٹ ورلڈکپ دوہزارگیارہ کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی ، اسی کے ساتھ کرکٹ کے میگاایونٹ کاکاؤنٹ شروع ہوگیا۔ڈھاکا میں ہونے والی تقریب میں سری لنکا ،بنگلادیش اوربھارت کے کھلاڑیوں اورآفیشلز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ بھی موجود تھے۔فنکاروں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کرتے ہوئے تقریب کوچار چاند لگا دیے۔ ورلڈکپ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شرد پوار نے میزبان ممالک کے سربراہوں کو ورلڈکپ ٹرافی پیش کی ۔کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز آئندہ سال سترہ فروری سے ہوگا،ورلڈکپ کے میچزبنگلادیش،بھارت اورسری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
 
   
ناقص فیلڈنگ شکست کی وجہ بنی،سابق کرکٹر
سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے آسٹریلیا کے ہاتھوں سڈنی ٹیسٹ میں شکست کی وجہ قومی ٹیم کی خراب فیلڈنگ اورغیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کو قرار دیا ہے۔سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں دو سو سے زائد رنز کی لیڈ حاصل کرنے کے بعد بدترین شکست کے ذمہ دار کیچز چھوڑنے پر صرف وکٹ کیپر کامران اکمل ہی نہیں بلکہ تمام کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڈنی ٹیسٹ میں تین روز تک قومی ٹیم چھائی رہی اور پھر پندرہ سال بعد فتح حاصل کرنے کا سنہری موقع گنوادیا۔ چیئرمین پی سی بی کو اس بدترین شکست پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے ناکامی کا ذمہ دار ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ کو قرار دیا اور کہا کہ کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو پاکستان یہ ٹیسٹ ایک اننگز سے جیت سکتا تھا۔ بلے بازوں نے ایک سو چھہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں جس طرح جلد بازی میں شارٹس کھیل کر وکٹیں ضائع کیں اس سے ان میں اعتماد کا فقدان دکھائی دیا۔ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ تینوں باؤلنگ کوچز ہیں۔ ٹیم کی کارگردگی کو دیکھتے ہوئے فیلڈنگ اور بیٹنگ کے شعبویں میں بہتری لانے کے لئے سپیشلسٹ کوچز کی تقرری کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔
 
ثانیہ مرزا کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں
بھارت کی ثانیہ مرزا اے بی ایس کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ میں باہر ہو گئیں انکو دوسرے راﺅنڈ میں فرانسیسکا شیونان ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اٹلی کی فورتھ سیڈ فرانسیسکا شیونان عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی ثانیہ مرزا کو سٹریٹ سٹیس میں 6-0اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ اٹلی کی ٹاپ سیڈ فلاویہ پینی یٹا نے ہسپانوی کارلا سوراز ناوارو کو 6-2اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
یو ایس اوپن:کم کلسٹر دوسرے مرحلے میں ٹونٹی 20 بگ بیش کپ میں آفریدی کی شاندارپرفارمس
 یو ایس اوپن چیمپئن کم کلسٹر نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راونڈ میں اٹلی کے تاتھیانا گاربن کو ہرا کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر 18 بیلجیم کی کم کلسٹر نے اٹالین حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پہلی گیم میں ہارنے کے بعد کلسٹر نے تاتھیانہ کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا اور پاور فل گراونڈ سٹروکس کھیلتے ہوئے پہلے سیٹ میں 6 - 2 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے راونڈ میں بھی اٹالین کھلاڑی کم کلسٹر کے سامنے بالکل بے بس نظر آئیں ۔ کم کلسٹر نے دوسرے سیٹ میں 6 - 1 سے کامیابی حاصل کرکے میچ جیت لیا۔ واضح رہے کہ کم کلسٹر دوسرے مرحلے میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ آسٹریلوی ٹینس اسٹار علیکا مولک کے ساتھ نبردآزما ہوں گی شاہد آفریدی کی شاندارآل راونڈ کارکردگی کی بدولت ساﺅتھ آسٹریلیا نے ٹونٹی 20 بگ بیش میں کوئینزلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئینز لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے جیمز ہوپس نے شاندار 63 رنز کی اننگز کھیلی انھیں شاہد آفریدی نے کلین بولڈ کیا۔ ساﺅتھ آسٹریلیا کی طرف سے شاہد آفریدی سب سے کامیاب باولر رہے انہوں نے 25 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں ساﺅتھ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مارک کوسگروو43 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ شاہد آفریدی نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنائے انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔
سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیا 127 پر ڈھیر آصف کا پانچ سالہ ہنگامہ خیز و متنازع کیریئر
محمد آصف اور محمد سمیع کی تباہ کن بائولنگ نے آسٹریلوی ٹیم 127 پر ڈھیر کر دیا تفصیل کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے کا فیصلہ کیا اور واٹسن اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فلپس ہوز نے اننگز کا آغاز کیا اور فلپس ہیوز اپنے پہلے ٹیسٹ میں ہی بغیر کو رنز بنائے سیع کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ اگلی ہی گیند پر کپتان رِکی پونٹنگ محمد سمیع کے ایک باؤنسر کو ہُک کرنے کی کوشش میں عمر گُل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی یکے بعد دیگر آئوٹ ہوتے رہے۔پاکستان کی طرف سے محمد آصف نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 41 رن دے کر 6 ووکٹیں حاصل کیں۔ محمد سمیع نے جنہیں اس میچ میں محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا 12 اوورز میں27 رن دے کر3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عمر گل نے 48 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ 48 سکور مائیکل جانسن نے بنائے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز عمران فرحت اور سلمان بٹ نے کیا۔پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے۔سڈنی میں ہونے والے میچ میں بارش کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر ان فٹ قرار دیئےگئے ہیں اور وہ اس ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ اس طرح پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور محمد عامر، سپنر سعید اجمل اور میڈیم فاسٹ بولر عبد الراؤف کی جگہ محمد سمیع، دانش کنریا اور عمر گل کو کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہوپ مین کپ،آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست

ہوپ مین کپ کے افتتاحی راﺅنڈ میں آسٹریلیا کو رومانیہ نے اپ سیٹ شکست دیکر میزبان ٹینس ٹیم کو حیران کردیا۔پرتھ میں جاری ایونٹ کے آغازہی میں رومانیہ کی ٹین ایجرسٹارسروناکرسٹیا نے آسٹریلوی سمنتھا سٹوسرکو3-6 6-4 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیدی۔مردوں کے سنگل مقابلے میں لیٹن ہیوٹ نے اپنے حریف کو 6 6-3 7-6 (7-2) سے شکست دی تاہم میکسڈ ڈبل ایونٹ میں ہیوٹ کو سٹوسرکے ہمراہ رومانیہ کی جوڑی سے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچز پیرسے شروع ہونگے جہاں انگلش سٹار اینڈی مرے اپنی مہم جوئی کا آغاز کرینگے۔
 

پاکستانی بائولر محمد آصف نے اپنے پانچ سال کے کیریئر میں پندرہ ٹیسٹ میچز میں تہتر وکٹیں لیں۔ بتیس ایک روزہ میچز میں اڑتیس اور نوئنٹی ٹوئنٹی میچز میں بارہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاکستانی فاسٹ بائولر محمد آصف نے بین الاقوامی کیریر میں پانچ سال مکمل کر لیے۔ اگرچہ محمد آصف کی بالنگ کے سبب پاکستان کی ٹیم نے کئی کامیابیاں بھی حاصل کیں تاہم ان کا یہ پانچ سالہ کیریئر چند متنازعہ واقعات کے سبب خاصا ہنگامہ خیز رہا۔ محمد آصف نے ٹھیک پانچ سال پہلے دو جنوری 2005 کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنا کیریر شروع کیا۔ محمد آصف اگرچہ اپنے پہلے میچ میں تو کوئی وکٹ نہ لے سکے اور اپنی بالنگ سے کوئی خاص تاثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن اگلے سال یعنی 2006 میں کراچی میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں محمد آصف نے سات وکٹیں لے کر کرکٹ کے شائقین اور مبصرین کی توجہ حاصل کر لی۔ محمد آصف پانچ بار ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں پانچ یا پانچ سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ 2008میں بھارت میں انڈین پریمیر لیگ کھیل کر واپس آتے ہوئے راستے میں دبئی ائیر پورٹ پر کسی ممنوعہ دوا کی برآمدگی پر انیس دن کے لیے حراست میں رہے۔ کچھ دنوں بعد یہ خبر آ گئی کہ محمد آصف آئی پی ایل کے دوران لیے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے جس کے نتیجے میں ان پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ محمد آصف پاکستان کے بالنگ اٹیک کا ایک اہم ستون ہیں۔ ان میں گیند کو سوئنگ کرنے کی قدرتی صلاحیت موجود ہے۔ اس وقت پاکستان کی موجودہ ٹیم میں نئی گیند کو وکٹوں کے دونوں جانب سوئنگ کرنے کا جو فن محمد آصف میں ہے وہ کسی اور میں نہیں یہی وجہ ہے کہ ایک سال کی پابندی کے بعد جب محمد آصف نے دوبارہ پاکستانی ٹیم میں جگہ حاصل کی تو اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر اپنا لوہا منوایا اور ٹیم کے اہم بالر بن گئے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے انیس وکٹیں حاصل کر کے سیریز کے بہترین بالر کا اعزاز حاصل کیا اور اسی زبردست کارکردگی کے سبب آئی سی سی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آگئے۔
 
   
ٹینس، اینڈی راڈک ورلڈ ٹور فائنلز سے دستبردار
ٹینس کے کھلاڑی اینڈی راڈک زخمی ہونے کے باعث لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹور فائنلز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر راڈک ٹخنے کی انجری کے باعث پانچ ہفتوں تک کھیل نہیں سکیں گے۔ سویڈن سے تعلق رکھنے والے رابن سوڈرلنگ، سیزن کے اختتامی مقابلے میں ان کی جگہ لیں گے ۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ستائیس سالہ راڈک کواس سال جولائی میں ومبلڈن کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں شکست ہوئی تھی۔ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر راڈک نے کہا کہ ’وہ بہت مایوس ہیں، انھیں لندن میں کھیلنا بہت پسند ہے اور انہوں نے وہاں کے بارے میں بہت اچھی باتیں سن رکھی ہیں۔‘ ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈرر، رافیل ندال، نوواک ڈجوکوویک اور اینڈی مرے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ راڈک گزشتہ برس چین میں منقعدہ ایونٹ کے دوران زخمی ہونے کے باعث مرے کے ہاتھوں اپنا پہلا میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔.راڈک کو گزشتہ ماہ شنگھائی ماسٹرز میں زخمی ہونے کے باعث دوسرے راوٴنڈ کے میچ میں سٹینلاس واورنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ راڈک نے کہا کہ ’وہ ابھی تک اپنی ٹخنے کی چوٹ کے باعث مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ کھیل نہیں سکیں گے۔ان کا مقصد آئندہ سال منقعد ہونے والے اس ایونٹ کے لیے دوبارہ کوالیفائی کرنا ہو گا۔
دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان
سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد سمیع کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی جبکہ محمدعامرفٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے ڈراپ کردیئے گئے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کل سے سڈنی میں کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے لیگ اسپنر دنیش کنیریا، فاسٹ باؤلرعمرگل اور محمد سمیع کو شامل کر لیا گیاہے۔
پہلا ٹینس ٹورنامنٹ برسبین انٹرنیشنل اتوار کوشروع ہو گا

آسٹریلیا میں سال کا پہلا ٹینس ٹورنامنٹ برسبین انٹرنیشنل اتوار سے برسبین میں شروع ہو گا۔ برسبین ایونٹ میں دنیائے ٹینس کی 10بہترین ٹینس سٹارز شرکت کریں گی۔ جسٹن بینسن ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی مرتبہ برسبین انٹرنیشنل میں نظر آئیں گی اور ان کے علاوہ دینارا سافنا، سرینا ولیمز کم کلسٹر، آینا آئیوونک اور روس کی نادیہ ہیڈوا شامل ہیں۔ برسبین اوپن میں کانٹے دار اور سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے اور دنیائے ٹینس کی ٹاپ ٹینس سٹارز مدمقابل ہوں گی۔ بلیجیئم کی سابق ٹاپ سٹار جسٹن بینسن نے اس موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ برسبین انٹرنیشنل میں بھر پور انداز میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھر پور تیاری کر رکھی ہے اور وہ اپنے کھیل سے ناظرین کو مخطوظ کریں گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کیلئے سخت حریف ثابت ہوں گی۔

کوچ کی عدم دستیابی سےکارکردگی پراثرہورہا ہے، دھونی
بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے بی سی سی آئی سے جلد از جلد باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچز فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل کپتان دھونی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ باؤ لنگ اور فیلڈنگ کوچ کی عدم دستیابی ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہی ہے ۔ انہوں نے بورڈ سے مطالبہ کیا کہ فیلڈنگ اور باؤلنگ کوچ جلد از جلد فراہم کیے جائیں کیونکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کر سٹن پر اضافی بوجھ آ گیا ہے ۔ دھونی کا کہنا تھا کہ کوچز کی فراہمی سے ٹیم کی کا رکردگی میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد باؤ لنگ اور فیلڈنگ کو چز کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا تھا

صفحہ;-01-02-03-04-05-06-07-08-09-10-11-12-13-14-15-16

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team