|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
 |
|
|
|
|
|
Telephone:- 1-514-970-3200 |
Email:-ceditor@inbox.com |
|
|
   |
|
تاریخ اشاعت:۔25-11-2010 |
|
مشرف انقلابی ورژن ''سب سے پہلے پاکستان ''کی بدولت اب
بھی عوام میں مقبول ہیں |
|
پرویز مشرف اپنے انقلابی نظریات اور ورژن ''سب سے پہلے پاکستان ''کی
بدولت اب بھی عوام میں مقبول ہیں۔ان کے خلاف جاری پروپیگنڈہ دم توڑ
تا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ ساؤتھ
زون برکشائر کے کوآرڈینٹر چوہدری سجاد احمد نے پارٹی کے بزرگ سماجی
راہنماء حاجی عبدالمجید کیانی کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کے دوران
کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قائد اعظم کے پاکستان کو اگر کوئی لیڈر
سیاسی طور پر باشعور،دفاعی طورپر مضبوط ،زرعی طور پر خوشحال اور
عالمی طور پر باوقار بنا سکتا ہے تو وہ قائد جماعت پرویز مشرف کی
شخصیت ہے۔اور اب پاکستانی عوام ان کے دور کو یاد کرتے ہیں۔جبکہ
کشمیری عوام بھی ان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں کہ جن کے دور
حکومت میں کنٹرول لائن پر توپیں خاموش ہوئیں۔ اور آپس میں منقسم
کشمیری کنٹرول لائن کے آر پار سے ایک دوسرے کو آزادانہ اور پرامن طور
پر ملے۔ چوہدری سجاد نے کہا کہ مشرف جب چاہیں اپنے وطن عزیز پاکستان
جا سکتے ہیں۔انہیں کسی سے ویزہ یا راہداری لینے کی ضرورت نہیں۔اور نہ
ہی کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت ہے۔ مشرف کے خلاف
سیاسی مورچہ قائم کرنے والے خود اس میں محفوظ نہیں کیونکہ انہوں نے
عوام سے جھوٹے وعدے کئے اور منافقت سے کام لیا جبکہ ووٹوں کے لئے
عوام کو سبز باغ دکھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے دور
حکومت میں نہ تو عوام پر نئے ٹیکس لگے اور نہ ہی کرپشن اور مہنگائی
بڑھی بلکہ ان کے دور میں آئی ٹی کو فروغ حاصل ہوا۔غریب بچوں کے لئے
تعلیم عام ہوئی اور انہیں کتابیں مفت مہیا کی گئیں۔ امن و امان کی
صورتحال بہتر تھی اور پاکستان کے عوام موجودہ دور سے بہت حد تک
خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے جبکہ میڈیا کو بھی مکمل آزادی حاصل تھی۔
سجاد احمد نے مزید کہا کہ برطانیہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کی ممبر
شپ کے لئے پاکستانی کمیونٹی میں بہت دلچسپی بڑھی ہے اور نوجوان طبقہ
بہت متاثر ہے ۔عبدالمجید کیانی نے کہا کہ سابق صدر پاکستان ریٹائرڈ
جنرل پرویز مشرف نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور اب وہ ایک سیاسی
جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ بھی ہیں۔ اور ہماری تمام تر
ہمدردیاں،تعاون اور حمایت ان کے لئے ہے۔ |
|
|
|
|
|
|
 |
 |
|
|
 |
|
|
 |
|
|
|
|
|
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved |
|
Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved
|