اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 

Email:-azamazimazam@gmail.com

Telephone:- 03222777698            

 

 

 
 
 
 
   
 

 

 
 
 
   
 

 

 
 

 

تاریخ اشاعت02-06-2010

لوکرلوگَل

کالم۔۔۔ محمداعظم عظیم اعظم

 
امریکی فوج پاکستانی طالبان پر حملہ کرسکتی ہے؟

جب سے ہمارے ملک میں سیاستدانوں اوراپوزیشن سمیت سرکاری اور نجی ٹی وی چینلزکے اینکرپرسن کے کانوں میںملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کی بھنک پڑی تو کسی نے اِس کی حمایت میں تووہیں اکثریت ایسے لوگوں کی بھی شامل ہے کہ جنہوں نے اِس کی کھلم کھلا مخالفت میں اپنے اپنے انداز دسے تانیں لگانے شروع کردیںاوریوں دونوںجانب سے ہی با ت یہاں تک جاپہنچی کہ ملک واضح طور پردوسوچوں کے حامل گروپوںمیں تقسیم اوربٹاہوانظرآنے لگا اورایک گروپ جوحکومت میں شامل وزرا ¿ کا ہے وہ آئی ایم ایف کی خصوصی ہدایات پرملک میں یکم جولائی سے ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کی حمایت میں اپنے سر دھڑ کی بازی لگانے کو بھی تیار بیٹھاہے اور دوسراگروپ جو میڈیاپرسن اور اپوزیشن والوں کا ہے وہ اِس ٹیکس کی ملک میں نفاذ کوررکنے کے لئے ایسامخالف اور سیہ پلائی ہوئی دیوار کی شکل اختیار کرگیاہے کہ اِس کا انداز انتہائی جنگجوانا جیساہوچکاہے غرض کے دونوں ہی جانب سے اِس ٹیکس کی ملک میں نفاذ اودعدم نفاذکے لئے قوت کے بیدریغ استعمال کا عندیہ بھی حکومت اور قوم کو دیاجاچکاہے۔
تودوسری جانب اِس منظر اور پس منظر میں وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اُن تمام شیخی خوروں اور ڈینگیں مارنے والوں کے ارادوں پر ایک پری بجٹ سمینار میں یہ کہہ کر پانی پھیر دیاکہ چھوٹے اور غریب تاجروں اور کھانے پینے کی اشیا پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لگے گا اور اِس کے ساتھ ہی اُنہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ چھوٹے اور غریب لوگوں کا نام استعمال کرکے بڑے لوگوں کو عیاشی نہیں کرنے دی جائے گی .....کیاواقعی آپ یہ جو فرمارہے ہیں ایسا ہی ہوگا....؟اور اُنہوں نے انتہائی پُرتباک انداز سے کہاکہ آنے والے بجٹ میں سبسڈیز ضرور دی جائیں گی لیکن یہ سبسڈیذ صرف ملک کے چھوٹے اور غریب لوگوں کے لئے ہوں گی....اِس بات کو تو قطعاََ یقین نہیں آتا....! ہاں البتہ! حفیظ شیخ نے اِس موقع پر اتنا ضرور کہا کہ یکم جولائی 2010سے ملک میں ویلیوڈیڈٹیکس (ویٹ) نافذ کیاجائے گا اِن کا کہناتھا کہ جو لوگ ملک میں ویلیوڈیڈ ٹیکس کی مخالفت کررہے ہیں اور یہ ضرور ذہن میں رکھیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا یا پی ایس ڈی پی زیروکرکے اخراجات پورے کرناہماری اپنی چوائس(پسند)ہے اِس کے لئے آئی ایم ایف قرضے کے لئے ہمیں کوئی مجبور نہیں کرتا....مگرمیں یہ اِن سے اور حکومتی اراکین سے یہ پوچھناچاہوں گا کہ اِس خبر کا کیاکیجئے !کہ جس میں آئی ایم ایف نے آپ لوگوں کو تڑی لگائی تھی کہ ”ملک میںبجلی کی قیمت بڑھاو ¿ ورنہ آئی ایم ایف قرضہ نہیں دے گا....“ورنہ تمہار ا.....بھی نہیں لے سکے گا!!!!اور اُن کا یہ بھی کہناتھا کہ ویٹ کی ملک میں کھلم کھلا مخالفت کرنے والے دراصل ویٹ کے نہیں بلکہ ڈاکومینٹیشن کے خلاف ہیں ۔لوکرلوگَل.....!!!!
اور ابھی حکومت ِ پاکستان اور پاکستانی قوم ویلیوڈیڈ ٹیکس کے جادوئی اثر سے خود کو نکال بھی نہ پائی تھی کہ امریکا بہادر کے اُن رازوں کو جو امریکا میں پاکستان سے متعلق تیار کئے گئے تھے امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی ارادوں کا کچھ اِس طرح پردہ چاک کیاہے کہ ” امریکی فوج پاکستانی طالبان (یانہتے اور معصوم پاکستانیوں)پر یکطرفہ حملے کا منصوبہ بنارہی ہے اور اِس اخبار نے اپنی اِس ہی رپورٹ میں اِس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ یہ حملے انتہائی ناگزیر صورتحال میں کئے جائیں گے یعنی کہ جب امریکا کے پہلے سیاہ فام مسلمان صدر مسٹر بارک اوباما کو یہ یقین ہوجائے گا کہ پاکستان میں کئے گئے اَب تک ڈرون حملوں سے بہتر نتائج برآمد نہیں ہوسکے ہیں تو پھر امریکا اپنا یہ منصوبہ استعمال کرے گا۔اور نہ صرف اِس اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ لکھاہے بلکہ اِس نے اُس امریکی منصوبہ بندی کا بھی ساراپروگرام کھول کررکھ دیاہے کہ امریکی فوج اپنے اِن حملوں میں فضائی اور میزائل حملوں پر مکمل انحصار کرے گی اور ضرورت پڑنے پر امریکی فوج اسپیشل آپریشنز دستے بھی استعمال کرے گی۔
یہاں میراخیال یہ ہے اِس امریکی جرا ¿ت پر ہمارے حکمرانوں ، سیاستدانوں اور عوام کو کسی قسم کی کوئی حیرانگی یا پریشانی ہرگز نہیں ہونی چاہئے کہ امریکانے پاکستان سے متعلق ایسا ہولناک اور خطرناک منصوبہ کیو ں بنالیاہے تو اِس پر عرض یہ ہے کہ جس کا کھائیں گے اُسی کی مائیں گے.....؟اَب اُس کی مرضی ہے کہ وہ ہمیں مرغا بنائے ....ڈرون حملے کرے .....یا ہمارے معصوم شہریوں کو دہشت گرد بناکے گوانتے نامہ میں ٹھوس کر ہمارے کھالیں کھینجتارہے اور ہمارے حکمران ماضی کے ڈکٹیٹرطرح یہ کہتے رہیں کہ واہ.....واہ سرکار کیا اسٹائل ہے آپ کا...... !!یہ انتہائی افسوسناک امرہے کہ ہمارے حکمرانوںنے امریکی آشیر واد کے عوض کبھی بھی امریکا کے آگے اپنے زبان کھولنے کی جرا ¿ت ہی نہیں کی اگر یہ ایک بار بھی اپنے اندرہمت پیداکرکے امریکا کے سامنے اپنی زبان کھول دیتے تو کیا مجال تھی کہ امریکا کبھی بھی ہمارے متعلق ایسی سوچ رکھتا اور اپنی فوج سے پاکستان پر حملے کرنے کا کوئی منصوبہ بناتامگر یہ ایک انتہائی حوصلہ شکن امر ہے کہ اِس امریکی منصوبے کے باوجود ہمارے ویز اعظم نے امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کے بجائے صرف اتنا کہاکہ پاکستان کو بیرونی دھمکیوں سے مرعوب نہیں کیاجاسکتا کسی بھی آپریشن میں دباو ¿ کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا(ہم توسب کچھ خود ہی کرنے کو تیار ہیں)جب کہ ضرورت تو اِس امر کی تھی کہ امریکا کی اِس دھمکی کے جواب میں کوئی معقول جواب دیاجاتاکہ جس سے امریکاپر لرزہ طاری ہوجاتامگر ہمارے حکمران ایسانہیںکرسکے اور شائد اَب یہ اِس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ امریکا ایسا کچھ کرے تو ہم پھر اِس سے حقیقی معنوںمیں سوائے احتجاج کرنے کے کچھ نہیں کرسکیں گے۔جبکہ اَب دیکھنا یہ ہے کہ اِس ساری صورت حال کو ہماری اپوزیشن کی لیڈر شب کس انداز سے دیکھتی ہے....؟کیا یہ بھی خاموشی اختیار کرکے امریکا سے اپنی وفاداری کا ثبوت دے گی ....؟یا واقعی اِس امریکی دھمکی پراپنے کسی بھرپور درِ عمل کا اظہار کرے گی....؟ یا ریت میںشتر مرغ کی طرح منہ چھپاکراپنے آپ کو گورے شکاری سے خود کومحفوظ سمجھے

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team