اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 

Email:-azamazimazam@gmail.com

Telephone:- 03222777698            

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

محمداعظم عظیم اعظم

 
 

 

 
 
 
   
 

 

 
 
 
   
 

 

 
 
 
 
   
 

 

 
 
 
   
 

 

 

تاریخ اشاعت16-06-2010

من گھڑت اورمنفی پروپیگنڈا کیوں

کالم۔۔۔ محمداعظم عظیم اعظم

مغربی میڈیا کا پاکستان سے متعلق من گھڑت اورمنفی پروپیگنڈا کیوں.....؟
غیر ملکی جرائد پاکستان سے متعلق ہرجھوٹ کو بھی سّچ بناکر پیش کردیتے ہیں........؟؟؟؟
محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com
اِس سے قطعاََ انکار نہیں کہ مغربی میڈیامسلم ممالک بالخصوص پاکستان سے متعلق اپنے تمام تر ذرائع منفی اور من گھڑت پروپیگنڈے کے لئے استعمال کررہاہے اور اِس کے ساتھ ہی اِس حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے کہ دنیایہ جانتی ہوئے بھی کہ مغربی میڈیا پاکستان کے بارے میں جو بکواس کررہاہے وہ سب کا سب جھوٹ پر مبنی ہے اِس کا حقائق سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے مگر پھر بھی وہ اِس کے سارے جھوٹ کو حقیقت اور سچ جان کر اِس کی بات کا پورایقین کرلیتی ہے کہ جو یہ(مغربی میڈیا)پاکستان سے متعلق کہہ رہاہے وہ سچ ہے ۔یہاں مجھے اِس اَندھی ،بہری اور گونگی دنیا سے یہ ضرور کہناہے کہ وہ پاکستان سے متعلق مغربی میڈیاکی کسی بات پر یقین کرنے اور کوئی غلط رائے قائم کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لے کہ مغربی میڈیاجو بکواس کررہاہے کیاواقعی وہ سب کاسب حقائق پر مبنی ہے ....؟یا من گھڑت ہے....؟جبکہ دنیاکومغربی میڈیا کی ایسی کسی ملک کی منفی پروپیگنڈہ مہم کی روشنی میں ماضی سے موازنہ کرتے وقت اِس بات کو بھی سامنے رکھناہوگاکہ اگرمغربی میڈیا کی کسی پروپیگنڈہ مہم کی صاف اور شفاف تحقیقات کی جائے تو حقائق یکدم اِس کے برعکس ہوتے ہیں کیونکہ دنیا کو آج بھی یہ بات جان کر خود بڑی شرمندگی محسوس ہورہی ہے کہ اِسی مغربی میڈیااور ہاورڈ یونیورسٹی نے کچھ سال قبل عراق میں جوہری ہتھیاروں کے ذخائرسے متعلق ایسے ہی کچھ من گھڑت اور بے بینادپروپیگنڈوںکا سہارالے کرعراق سے متعلق جوغلط عالمی رائے عامہ ہموار کی تھی اور جس کے بعد مغرب کے ہی کچھ ممالک جو اپنے آپ کو دنیا میں امن کا بڑاٹھیکیدار سمجھتے ہیں اُنہوں نے ہی عراق کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کراپناایک ایسا اَن ٹوٹ(اَن بریک ایبل)اتحادقائم کیااور پھر اِس اپنے ایلائنس کی صُورت میں عراق پر چڑھائی کرکے اِس کا ستیاناس کردیااور اِس کے بعد اِن کے لاکھ جتن کے باوجود بھی اِن کے ہاتھ کوئی ایسی چیز آج تک نہیں لگ سکی ہے جس کی عراق میں وافر مقدار میںموجودگی کا پروپیگنڈہ مغربی میڈیا کیاکرتاتھا۔اوریہاں میں یہ سمجھتاہوں کہ آج ایک بار پھر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہی مغربی میڈیاحکومتِ پاکستان اور پاکستان کے حساس اداروں سے متعلق ایسے ایسے من گھڑت اور بے بیناد منفی پروپیگنڈوں میں مصروف ہے کہ جس کا حقیقت سے بھی دور کا کوئی واسطہ تو درکنااِس کے بارے میں سوچابھی نہیں جاسکتا کہ ایسا بھی کبھی ہوسکتا ہے....؟جس کا کُھلم کُھلا اظہار مغربی میڈیا اپنی من گھڑت رپورٹوں میں کچھ یوں کررہاہے کہ جیسے پاکستان کے حساس اداروں کاطالبان سے رابطہ ہے اِس قسم کی رپورٹوں سے سوائے پاکستان کے حساس اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال حاصل ہونے والی کامیابیوں اور اِن اداروں سے وابستہ شہدا ¿ کی پیش کی جانے والی قربانیوں پر سوالیہ نشان لگانے کے سِوااور کچھ نہیں ہے ۔جبکہ یہاںدنیاکوبھی یہ بات اچھی طرح سے جان اور سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستان کے حساس ادارے کسی بھی صُورت میں ملک دشمن عناصر سے رابطہ نہیں رکھ سکتے کیونکہ ہمارے حساس اداروں کی تاریخ گواہ ہے کہ اُنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میںاپنی جانوں سے بھی زیادہ اپنے وطن عزیز پاکستان کی سا لمیت ، استحکام اور بقا ¿ کو ہر چیز سے کہیں زیادہ مقدم رکھاہے اور آج بھی ہمارے یہ حساس ادارے اپنے وطن کی زمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے ملک دشمن عناصر جو کسی بھی (خواہ طالبان کی) شکل میں ہوں اِن سے نبردآزما ہیں اور اِنشا ¿اللہ وہ دن کوئی زیادہ دور نہیں کہ جب ہمارے حساس اداروں کے بہادر سپوتوں پر مشتمل ہمارے یہ حساس ادارے ملک کو ہر قسم کے دشمن سے پاک کرنے میں جلد کامیاب ہوجائیں گے۔جبکہ یہ بات اَب ساری دنیا کواچھی طرح سے مانی پڑے گی کہ مغربی میڈیا پاکستان سے متعلق ایسے من گھڑت پروپیگنڈے کرکے پاکستان پر نفسیاتی دباو ¿ ڈال کراپنی فورسز کے حصے کا کام بھی پاکستان کے حساس اداروں سے لیناچاہتاہے۔ اور اِس کا کوئی مقصد اَب تک نظر نہیں آتاکہ وہ اپنے ایسے من گھڑت پروپیگنڈوں سے حکومت ِپاکستان اور پاکستان کے حساس اداروں کو بلیک میل کرکے اور کوئی مقصد حاصل کرناچاہتاہے۔جس طرح برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے کابل سے مائلز ایمورے کی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس پر کسی بھی پاکستانی کو یقین نہیں آرہاہے کہ کیا یہ رپورٹ حقیقت پر مبنی سکتی ہے...؟ جس میں مائلز ایمورے نے کُھلم کُھلا پاکستان پر یہ الزام عائد کیاہے کہ پاکستان باغی طالبان کو اسلحہ فراہم کرتاہے اور نہ صرف ایمورے نے اپنی رپورٹ میںیہ لکھاہے بلکہ وہ پاکستان سے اپنی دشمنی کا ثبوت اِسی رپورٹ میں یہ تحریر کرکے یوں دے رہاہے کہُُ پاکستان انہیں ٹارگٹ بھی بتاتاہے اور اِس کے ساتھ ساتھ مائلز ایمورے کی پاکستان سے بغض اور کینہ پروری کا یہ عالم ہے کہ اِس خبیث نے اپنی اِسی من گھڑت اور بے بیناد رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کردیاہے کہ صدرزرداری نے طالبان کے سیکنڈ اِن کمان ملاعبدالغنی برادر اور دیگر دوطالبان رہنماو ¿ں سے بھی ملاقات کی جنہیں48گھنٹے کی حراست کے بعد رہاکرایاگیا۔اَب یہاں سوال یہ پیداہوتاہے کہ مغربی میڈیاپاکستان پر اِس قسم کے الزامات لگاکردنیاکو کیابتاناچاہتاہے ....؟اور دوسراسوال یہ کہ کیا مغربی میڈیاپاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں ساری کامیابی کاسہرااپنے ممالک کی افواج کے سر ڈالناچاہتاہے....؟اورکیا اِس طرح مغربی میڈیا اپنے من گھڑت رپورٹوں اور مفروضات سے پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی کو سوائے داغدار کرنے کے اور کچھ نہیں حاصل کرناچاہتا....؟ یہاں میرا اپنے حساس اداروں کے بہادر جوانوں سے یہ کہناہے کہ آپ اپنے حوصلے آسمانوں کی بلندیوں سے بھی زیادہ بلند رکھیں کیوںکہ آپ حق و سچ پر قائم ہیں یہ مغربی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈہ آپ کے حوصلوں کو قطعاَپست نہیں کرسکتا۔کیونکہ یہ آپ کی کامیابیوں سے خائف ہے اِسی لئے یہ حربہ استعمال کررہاہے۔(ختم شد)
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team