اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 

Email:-  shahid.shaami@gmail.com
 

Telephone:-0312-6697071
       

 

کالم نگار۔۔۔  شاہد اقبال شامی

Ph:-03126697071

shahid.shaami@gmail.com

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

تاریخ اشاعت28-12-2010

گستاخان نبی کوبتلادو

کالم۔۔۔  شاہد اقبال شامی


دنیا میں 4قیمتی چیزیں جومحبت کے قابل ہیں، مال، جان،آبرو اور ایمان۔لیکن جب جان پرکوئی مصیبت آجائے تو مال کو قربان کردینا چائیے اورآبرو پر آفت آٹپکے توجان اور مال دونوں لگا دینا چائیے اور اگر ایمان پر زد پڑنے کا خوف ہو تومال،جان آبرو سب کو قربان کر دینا چائیے اور اگر ان سب کوقربان کر دینے کے بعدبھی ایمان سلامت رہتا ہے تو یہ سودا مہنگا نہیںبلکہ سستا ہے۔
آج ہمارا ایمان خطرے میںپڑا ہوا ہے ،آج پھرننگ انسانیت،ننگ ملت،اورننگ مذہب لوگوں نے ہمارے ایمان پر حملہ کیا ہے، آج پھر ہمارے خلاف قلم کی سازش جاری ہے، آج پھر ہمارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرکے ہماری دینی غیرت کو للکارا جارہاہے،آج
ہمیںان مسیلمہ کذاب کی اولادوں کے مقابلے میںروح صدیق ؓپیدا کرنے کی ضروت ہے، آج پھر محمد عربی ﷺکی مقدس آبرو پر دنیا کے ذلیل ترین قسم کے انسان نما بھیڑیوں نے حملہ کیاہے،آج ان کو بتانا پڑے گا، کہ آج بھی اپنے پیارے نبیﷺ کی حرمت وناموس پر کٹ مرنے کے لیے ہزاروں پروانے موجود ہیں۔آج میں تمام علمائ،صلحائ،فقہائ،سجادہ نشین ،پیر ،مولوی،تبلیغی اور مجاہدین کوےاد دہانی کرادینا چاہتا ہوں،کہ ےاد رکھو! محمدﷺہیں تو خدا کی پہچان ہے،محمد ہیں تو قرآن ہے،محمد ہےں تو دین ہے، محمد نہیں تو کچھ بھی نہیں،
سورہ توبہ میں اللہ کا ارشاد ہے ”اے پیغمبر! آپ ان لوگوں سے صاف صاف کہہ دیجیے اگر تمہارے ماںباپ،تمہاری اولاد،تمہارے بھائی،تمہاری بیویاں،تمہارا کنبہ قبیلہ،اور وہ تمہارا مال ودولت جس کو تم نے محنت سے کمایا ہے اور تمہاری وہ چلتی ہوئی تجارت جس کی کساد بازاری سے تم ڈرتے ہواور تمھارے رہنے کے وہ اچھے مقانات جو تم کو پسند ہیں ۔اللہ ،اللہ کے رسول،اور اللہ کے دین کی راہ میں جدوجہد سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم اور فیصلہ نافذ کرے اور ےاد رکھو اللہ نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتا ،،
اگر ہم نے اب بھی آنکھ نہ کھولی اور اپنی غیرت ایمانی کامظاہرہ نہ کیاتو ہم دنیا کے ذلیل ترین قوموں میںشمار کیے جائیں گے ۔عزت رسول پر کٹ مرنا اور ناموس رسالت پر جان لٹادینا ابدی کامرانی کی دلیل ہے۔
ہمارے نبی کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والو!نبی کی عزت وناموس پر حملہ کرنے والو! رات کے اندھیرے میں ڈرنے والو!بلی کی آواز پر چونک پڑنے والو!کتے کو دیکھ کر راستہ بدل جانے والو!سانپ اور بچھو کا صرف نام سن کر کانپنے والو!سلگتی ہوئی آگ کو دور سے دیکھ کر گھبرانے والو!تم ہمارا کیا مقابلہ کروگے ۔اگر تم اس غرور میں ہو کہ تمہارے پاس میڈیا ہے اسلحہ و ایٹم بم ہے اور جدید ٹیکنالوجی ہے تو ہمارے پاس بھی آقا نامدار کی عزت وحرمت پرقربان کرنے کے لیے اپنی جان ،اپنی عزت اور اپنا مال ہے۔اگر یہ سب کچھ پیارے نبی کی عزت و حرمت پر قربان ہوجائے تو بخدا یہ ہمارے لیے کائنات کا سب سے بڑا اعزاز ہو گا۔
اگر تمھارے پاس راج پال ،نتھورام،چرن داس رام گھوپال،نینوں مہاراج،تسلیما نسرین سلمان رشدی،آسیہ مسیح اورسلمان تاثیر جیسے ملعون ہیں، تو ہمارے پاس بھی شمع رسالت کے پروانے غازی علم الدین ؒ، عبدالرشیدؒ،مرید حسین ؒ،حق نوازؒ،عبدالعزیزؒ، میاں محمدؒ،محمدصدیقؒ اور غازی عامر چیمہ ؒجیسے عاشقان نبی بھی موجود ہیں جو گستاخان رسول کے سر کچل کے رکھ دیں گے اور خود اپنے لیے بیڑی ،ہتھکڑی،کال کوٹھڑی،پھانسی تک جانا اپنے لیے باعث فخر سمجھیں گے ۔
اے امن کے ٹھیکدارو اگر دنیا میں امن چاہتے ہو تو ہمارے مذہبی جذبات سے مت کھیلواور یہ جان رکھو کہ ہر راج پال کی گستاخیاںغازی علم الدینؒ،ہر نتھو رام کی گالیاںغازی عبدالقیوم ؒ اور ہر اخبار کی نبی اکرم کے خلاف خاکے غازی عامر چیمہؒ پیدا کرتے رہیں گے اور آسیہ مسیح وسلمان تاثیر کے اقدامات سے بھی ایسے لوگ اٹھے گے جو اپنے اسلاف کی تاریخ کو دوراں دے گے۔
میری تمام مسلم برادری سے ایک اہم اپیل ہے کہ ہمیں آج ہر سطح،ہر فورم،ہر جگہ پر ان اسلام اور ملک دشمنوں کے خلاف احتجاج کرنا ہو گا۔مگراحتجاج وہ جو مﺅثر ہو ۔اب کی بار جلسے جلوس اور توڑ پھوڑ کے بجائے احتجاج ایسا ہو کہ تما م گستاخ قوموں اور تمام گستاخ لوگوں کو پتا چل جائے کہ اب بھی محمد عربیﷺ کے غلام زندہ ہے اور اپنے نبیﷺ کی حرمت پر اپنا تن من اور دھن سب لٹوانے کے لئے تیار ہیں اور اپنا سب کچھ لٹوا کے بھی اگر ان اسلام وملک دشمنوں کو زیر کر دیا تو سودا پھر بھی سستا ہے۔اب کے بار ان ملک وملت دشمنوں کامکمل طور پر معاشی بائیکاٹ کیا جائے اور ان کی ناک میں ایسا دم کیا جائے کہ پھر دنیا کی کسی بھی قوم کسی بھی شخص کو ہمارے کسی بھی مذہبی راہنما کی شان میںگستاخی کرنے کی ہمت نہ ہو۔

شاہد اقبال شامی
03126697071
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team