اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

 

انار تازہ خون کی فیکٹری
انار ایک بہت ہی مفید پھل ہے اللہ تعالیٰ نے انار کو تاجدار پھل بنایا ہے۔ کچھ لوگ انار کو محض اس لئے پسند نہیں کرتے کہ یہ ترش ہوتا ہے لیکن اس کی تمام اقسام ترش نہیں ہوتیں بلکہ انار کی بعض اقسام تو اپنے اندر شہد کی سی مٹھاس لئے ہوتی ہیں۔انار کا عمومی سائز ایک کینو کے برابر ہوتا ہے تاہم اس کے برعکس قندھاری انار سائز میں قدرے بڑا ہوتا ہے کہا جاتا ہے کہ انار کا اصل وطن ایران ہے اور اس کی باقاعدہ کاشت بھی سب سے پہلے وہی شروع ہوئی ۔آرمینیا،آزربائیجان،ترکی،افغانستان،پاکستان اور نارتھ ہندوستان،ایران میں اس کی سب سے زیادہ کاشت کی جاتی ہے اور اسے لوگوں کو پسندیدگی کی سند بھی حاصل ہے۔اللہ تعالیٰ نے انار کو جنت کا ایک پھل قرار دیا ہے۔ انار کا مزاج سروتر ہے۔ یہ پھل پوری دنیا میں پایا جاتا ہے اور اطباءانسانی جسم کیلئے اس کے متعدد خواص بیان کرتے ہیں انار میں فولاد اور ہائیڈروکلورک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ اس کے کھانے سے بھوک کھیل کر لگتی ہے انار کا جوس فرحت بخش اور سکون آور ہوتا ہے۔ایک پاﺅ جوس میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے۔اس میں نشاستہ دار اجزاءکم ہوتے ہیں تاہم اس میں وٹامن اے اور بی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اگرچہ اس کے زیادہ کھانے سے قبض کی شکایت بھی ہوسکتی ہے تاہم یہ دل کو تقویت بخشتا ہے معدے کو مضبوط بناتا ہے اور غذا کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے ۔ جگر اور آنتوں کو بھی قوت بخشتا ہے خون صاف کرتا ہے ۔ورم،جگر،یرقان،سینے کے درد،گرم کھانسی،تلی کے امراض میں مبتال مریضوں کےلئے انار کا استعمال بہت مفید ہے۔ میٹھا انار نزلے کا خاتمہ کرتا ہے۔ گلے کی خراش کو روکتا ہے اور آواز کو صاف کرتا ہے خون کی کمی کا شکار اگر اسے مسلسل استعمال میں رکھیں تو جسم میں خون کی مقدار بڑھنے لگتی ہے اور زردی کی جگہ سرخی لینے لگتی ہے معدے کو طاقت دیتا ہے اور غذا کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ انار کا استعمال صرف بطور پھل ہی نہیں بلکہ اسے مختلف کھانوں اور سویٹ ڈ شز کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے انار دانے کی چٹنی تو بہت مشہور ہے۔ سب ہی اس کوبہت شوق سے کھاتے ہیں۔دنیا کے مختلف ماالک میں انار کے جوس کا استعمال ڈنر کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ایرانی باشندے انار کا رس گوشت سے تیار کی جانے والی ایران کی ایک خاص ڈش میں اخروٹ کی گری اور انار کو جوس لازمی استعمال ہوتا ہے۔اس کے بغیر ڈش کی تیاری نامکمل ہی رہتی ہے اس کے علاوہ انار کے تازہ نکالے گئے دانوں کو مختلف کھانوں سلاد،سوئٹ ڈش کی سجاوٹ کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔غذایت سے بھرپور پھل کا استعمال آج ہی سے معمول کا حصہ بنا لیجئے۔انار زیادہ تر موسم سرما میں ملتا ہے لیکن بعض خواتین سرما میں ہی اس کے رس کو ڈبیوں میں فریز کرلیتی ہیں۔ اس کے خشک چھلکوں کو بھی مختلف فوائد کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team