اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

سیاہ حلقے

حسین بننے کا ایک راز یہ بھی ہے 

زیورات اورآپ کا حسن

میک اپ کرنے کی تکنیک

چہرے کی خوبصورتی نکھاریے

بالوں کی خشکی د ور کریں

روشن ،اجلی آنکھیں

جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

شفاف جلد کیلئے چند نسخے

چہرے کی دلکشی کا سامان کچن میں ہے

نرم و ملائم جلد.... مگر کیسے؟

گھریلو ٹوٹکے

لوشن کا استعمال اور فائدے

ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

فیشل اور چہرے کی خوبصورتی

پرکشش اور جواں نظر آنے کیلئے

ہونٹوں کی خوبصورتی کے لئے نسخے۔

آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگےگا؟

پرفیومز کا استعمال احتیاط کا متقاضی

 

تھریڈنگ کا عمل 

اس عمل سے قبل تمام میک اپ اتار لیں۔ فاﺅنڈیشن اورپاﺅڈر کی تہ غیر ضروری بالوں کو تھریڈ کرنے کی راہ میں مزاحم ہوتی ہیں۔ جس جگہ تھریڈنگ کرنا ہے وہاں لوز پاﺅڈر لگا لیں۔ اس سے بال واضح نظر آتے ہیں اور تھریڈنگ کرنے میں کافی سہولت حاصل ہو جاتی ہے۔ اسکے علاوہ پاﺅڈر کی وجہ سے جلد بھی نرم ہو جاتی ہے۔ بیوٹیشن ایسا کرتی ہیں کہ دھاگے کا رول سیدھے ہاتھ میں پکڑتی ہیں اور دھاگے کا سرا دانتوں میں دبا لیتی ہیں۔ اب دونوں ہاتھوں کی مدد سے دھاگوں کو بل دے کر چھ سات گرہیں تشکیل دیتی ہیں۔ اس دوران منہ والا دھاگا دانتوں میں مستقل دبا رہتاہے، بلکہ تھریڈنگ کے پورے عمل کے دوران دھاگا دانتوں میں ہی دبا رہتا ہے۔ گرہیں بنانے کے بعد منہ اور دونوں ہاتھوں کے دھاگوں کے درمیان ایک مثلث سابن جاتا ہے۔ اب وہ ان گرہوں کو ان بالوںپر لگاتی ہے، جو کہ صاف کرنے ہوتے ہیں۔ گرہیں بالوں کو گرفت میں لے لیتی ہیں۔ اب وہ اپنے سر کو حرکت دیتی ہے تو گرہیں تیزی سے گھومتی ہیں اور بالوں کو اکھاڑتی چلی جاتی ہیں۔ ایک دھاگا ایک بار ہی استعمال ہوتا ہے۔ دھاگے کا ایک رول 20 مرتبہ عمل کے لئے کافی ہوتا ہے، اگر پورے چہرے کی تھریڈنگ ہو تو دس سے پندرہ منٹ لگتے ہیں اور اگر مخصوص حصوں، مثلاً ہونٹ کا اوپری حصہ یا تھوڑی وغیرہ پر کرنا ہو تو پانچ سات منٹ کا وقت صرف ہوتا ہے۔ جو خواتین بھنوﺅں کی تھریڈنگ کرانا چاہتی ہیں، انکیلئے ضروری ہے کہ وہ بیوٹیشن کے ساتھ تعاون کریں۔ وہ اس طرح کہ بھنوﺅں کو ہاتھ کی مدد سے کھینچ کر رکھیں، تاکہ مطلوبہ بالوں کی تھریڈنگ آسانی سے ہو سکے اور وہی بال گرفت میں آئیں، جو مطلوب ہوں۔ جب بالوں کو تھریڈ کر لیا جاتا ہے تو متاثر جگہ سرخ ہو جاتی ہے اور بعض اوقات پھول بھی جاتی ہے۔ اس کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ جلد کس قدر حساس ہے۔ کریم کی مدد سے سرخی کو زائل کیا جاسکتا ہے۔ برف کا استعمال یا پھر کیلا مین لوشن کا استعمال بھی مفید رہتا ہے۔ تھریڈنگ کے بعد دو گھنٹے تک میک اپ کا استعمال نہ کیا جائے ۔ تھریڈنگ کی وجہ سے مسام کھلے ہوتے ہیں، میک اپ کا استعمال جلد کو نقصان پہنچائے گا۔ تھریڈنگ کے دوران یا بعد میں جلن محسوس ہو سکتی ہے اور یہ جلن کم از کم 24 گھنٹے پر محیط ہو سکتی ہے، ایسی صورت میں برف کا استعمال زیادہ کریں اور متاثرہ جگہ پر برف رگڑیں۔ دانے بھی نکل آتے ہیں اور تھریڈنگ والا حصہ سوج بھی جاتا ہے۔ یہ تمام باتیں جلد کی ساخت پر انحصار کرتی ہیں۔ حساس جلد ہونے کی صورت میں متاثرہ حصہ پھول سکتا ہے، مگر پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ کیونکہ یہ چار روز میں خود بخود ٹھیک ہو جاتاہے۔ جن کے چہرے پر دانے اور کیل مہاسے وغیرہ ہیں، ان کو مشورہ ہے کہ وہ تھریڈنگ سے دور رہیں۔ کیونکہ اس عمل کے دوران دانہ پھوٹ بھی سکتا ہے۔ اس سے جلد کی حالت اور خراب ہو جائیگی۔ زیادہ عمر کی خواتین خاص کر ایسی خواتین جن کے چہرے پر جھریاں نمودار ہو چکی ہوں، تھریڈنگ کے عمل سے بچیں۔ جلد کے ناہموار ہونے کی صورت میں تھریڈنگ جلد کو کاٹ دیتا ہے۔ ایسے لوگ اگر بیوٹیشن سے تعاون کریں اور اپنی جلد کو تھریڈنگ کے دوران کھینچ کر رکھیں تو بات بن سکتی ہے۔ شوگر زدہ خواتین بھی تھریڈنگ سے دور ہیں۔ جلد کٹ پھٹ جانے کی صورت میں معاملہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ بقول ماہرین کے تھریڈنگ بہت مو ¿ثر علاج ہے۔ اس کے ذریعہ ایسے بالوں کو بھی ناچا جاسکتا ہے جو ویکسنگ سے ممکن نہیں۔ بھنوﺅں کو شیپ میں لانے کیلئے ٹویزنگ کرنے یا انہیں براہ راست نوچنے سے کہیں بہتر ہے کہ تھریڈنگ کروالی جائے۔ ایک ماہر بیوٹیشن اپنی گاہک کی مرضی کی آئی برو لائن ترتیب دے سکتی ہے۔ تھریڈنگ بہت محفوظ بھی ہے۔ ویکسنگ اور کریم میںکیمیائی اجزاءہوتے ہیں۔ یہ ٹھیک ہے کہ تھریڈنگ کے دوران ایک دو جگہ سے جلد کٹ جاتی ہے، مگر یہ اتنے معمولی زخم ہوتے ہیں کہ ایک دور دن میں خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور کس طرح کا دھبا بھی نہیں چھوڑتے ہیں۔
بالوں کا دوبارہ اگنا

بال ایک خاص وقفے کے بعد دوبارہ نکل آسکتے ہیں۔ مگر یہ ایسے نہیں ہوں گے جیسے کہ شیونگ کے بعد مردوں کے نکل آتے ہیں، یعنی نوک دار اور سخت۔ یہ بالکل باریک اور انتہائی نرم ہوں گے۔ بالوں کے بڑھنے کی رفتار ہر عورت میں مختلف ہوتی ہے، اگر کسی کے بال کھردرے ہیں اور تیزی سے بڑھتے ہیں تو یہ دوبارہ نکلنے میں بھی جلدی دکھائیں گے اور نرم بالوں کی نسبت جلد بڑھ جائیں گے۔ اسی حساب سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کے دوبارہ اگ آنے کی مدت دو ہفتے سے لے کر ایک ماہ تک ہو سکتی ہے۔
 
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team