اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

سیاہ حلقے

حسین بننے کا ایک راز یہ بھی ہے 

زیورات اورآپ کا حسن

میک اپ کرنے کی تکنیک

چہرے کی خوبصورتی نکھاریے

بالوں کی خشکی د ور کریں

روشن ،اجلی آنکھیں

جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

شفاف جلد کیلئے چند نسخے

چہرے کی دلکشی کا سامان کچن میں ہے

نرم و ملائم جلد.... مگر کیسے؟

گھریلو ٹوٹکے

لوشن کا استعمال اور فائدے

ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

فیشل اور چہرے کی خوبصورتی

پرکشش اور جواں نظر آنے کیلئے

ہونٹوں کی خوبصورتی کے لئے نسخے۔

آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگےگا؟

پرفیومز کا استعمال احتیاط کا متقاضی

 

آنکھوں کے میک اپ میں آئی شیڈو آئیشیڈو  

آنکھوں کی خوبیوں کو اجاگر کرتا ہے اور ورت کی خوبصورت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے ترقی کے اس دور میں نت نئے رنگوں کے امتزاج نے تجرباتی میک اپ کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ہماری آنکھیں روح کے اندر جھانکنے کے روزن ہیں۔ روشن اور چمک دار آنکھیں کسی بھی خاتون کیلئے سرمایہ حیات سے کم نہیں۔ الفاظ کے استعمال کے بغیر وہ بہت کچھ کہہ دیتی ہیں۔ ان کی فصاحت و بلاغت اور سچائی ہر تقریر پر بازی لے جاتی ہے۔

کسی خاتون کی آنکھیں کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں، انہیں میک اپ کی مدد سے مزید خوبصورت بنا کر ان سے ساحرانہ حسن پیدا کیا جا سکتا ہے۔ میک اپ کی دنیا میں آئی شیڈو اہم رول ادا کرتا ہے۔ عموماً آئی شیڈو پاﺅڈر کی شکل میں دستیاب ہوتا ہے۔ اس مضمون میں ہم آئی شیڈو کے استعمال کے بارے میں چند مشورے دے رہے ہیں۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ آئی شیڈو لطیف انداز میں استعمال کیا جائے۔ اس۔ آنکھوں کی خصوصیات کو اجاگر کرنا ہے نہ کہ ان پر بالکل چھاجانا۔ شوخ رنگ کا آئی شیڈو بہت کم اچھالگتا ہے۔ شیڈو کو اچھی طرح حل کر لینا چاہئے تاکہ اس کو لگانے کے بعد کسی قسم کے خطوط نمایاں نہ ہوں۔

آنکھوں کے میک اپ میں آئی شیڈو کا استعمال سب سے آخر میں کیا جاتا ہے۔ اسے مسکارا اور آئی لائنر کے بعد لگانا چاہئے۔ دن کے وقت آئی شیڈو کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے۔ کیونکہ اس طرح میک اپ بہت گہرا لگنے لگتا ہے اور دیکھنے والوں کو تصنع کا احساس ہوتا ہے۔ چنانچہ اسے صرف رات کے وقت یا خصوصی مواقع پر استعمال کرنے کیلئے محدود کر دینا چاہئے۔

دن کے وقت یا آفس جاتے ہوئے پپوٹوں پر تھوڑی سی ویسلین مل لینے سے آنکھوں میں تروتازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے اگر آپ کو کسی تقریب کیلئے آئی شیڈو دن میں استعمال کرنا پڑ جائے تو محض میٹ شیڈوتک اسے محدود رکھیں۔ شوخ اور فراسٹیڈ رنگ رات کیلئے مخصوصی کر دیں۔

بیوی ماہرین کے کہنے کے مطابق آئی شیڈو کے استعمال کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اسے لگانے کا سلسلہ پپوٹوں کے وسط اور پلکوں کے کچھ اوپر سے شروع کرنا چاہیے اور اسے دونوں طرف پپوٹوں کے کناروں تک اس طرح پھیلا دیں کہ شیڈ آہستہ آہستہ ہلکا ہوتا چلا جائے۔ اسے ناک کے زیادہ قریب تک لے جائیں۔ کیونکہ اس طرح آپ کی دونوں آنکھیں نسبتاً قریب نظر آنے لگتی ہیں۔

آئی شیڈو یا تو ایپلی کیٹربرش سے لگائیں اور یا پھر اپنی انگلیوں کے پوروں سے۔ شیڈو بہت ہلکے ہاتھوں اور اختیاط سے لگائیں۔ قوت کے استعمال سے گریز کریں۔ اضافی شیڈ کو برش سے صاف کر دیں۔

کوشش کریں کہ وہ زیادہ سے زیادہ قدرتی محسوس ہو۔ شیڈو کا مطلب یہی ہے کہ اس کا محص ہلکا سا تاثر ملنا چاہئے۔

شیڈو کو سیٹ کرنے اور اسے زیادہ دیر تک موثر رکھنے کیلئے میک اپ لگانے سے قبل اور لگانے کے بعد پپوٹوں پر پاﺅڈر کی ہلکی سی تہہ جما لیا کریں۔ یہ تہ جلد کی چکنائی کو جذب کرنے کے کام بھی آتی ہے۔

ان دونوں آئی شیڈو بے شمار رنگوں میں دستیاب ہیں جن میںبلیو، گرین، وائٹ اور گرے سے لے کر گولڈن اور سلور رنگ بھی شامل ہیں۔ عموماً شیڈو کا رنگ اپنے لباس سے میچ کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں ایسے بہت تیز اور شوخ رنگ کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے۔ جو ہمارے کمپلیکشن پر نہ جچیں۔ مغربی خواتین عموماً شیڈو کے رنگ کو اپنی آنکھوں سے میچ کرتی ہیں۔

شیڈو کے مختلف رنگوں سے تجربات کرنا کافی دلچسپ مشغلہ ہے۔ مطلوبہ نتائج حاصل کر کے آپ بھی حیران رہ جائیں گی۔ آپ کی کامیابی کا انحصار صحیح رنگ کے انتخابات اور صحیح مکسنگ پر ہے۔ گولڈن اور سلور آئی شیڈو کو صرف اسپیشل پارٹیوں تک محدود رکھیں۔

اگر آپ رنگ کے انتخابات کے سلسلے میں شک و شبہ میں مبتلا ہوں تو شیڈو سیٹ کی مدد لیں۔ ایک سنہرا اصول یہ ہے کہ اپنی سہیلی کے شیڈو رنگ کی نقل ہرگز نہ کریں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اس پر اچھا لگے، لیکن آپ پر نہ لگے۔ گہری آنکھوں کیلئے براﺅن ”بیج“ گرین اور مودرنگ بہترین رہیں گے۔

آئی شیڈو آنکھوں کی خوبصورتی میں بہت اضافہ کرتا ہے۔ وہ انہیں گہرا، روشن اور نسبتاً بڑا ہونے کا تاثر دیتا ہے۔ اسے آنکھوں کی معمولی خامیوں کو چھپانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے آنکھیں گہری ہوں تو پپوٹوں کی سلوٹوں میں گہرا شیڈو لگائیں۔ خوبصورت دیگر پہلے پپوٹوں پر فاﺅنڈیشن لگا کر ان پر ہلکی سے ہلکی شیڈو کی تہ جما دیں۔

دونوں آنکھیں قریب ہونے کی صورت میں ناک کے قریب فاﺅنڈیشن لگانے سے احتراز کریں۔ بلکہ پپوٹوں کے باہری کونوں پر اسے لگائیں۔ آنکھیں بہت نمایاں اور بڑی ہونے کی صورت میں پپوٹوں کے وسطی حصے پر شیڈو کو زیادہ گہرا کر دیں۔

نارمل آنکھوں کیلئے جو نہ تو بہت نمایاں ہیں نہ بہت چھوٹی نہ ہی بہت قریب، شیڈو لگانے کا آغاز پپوٹوں کے وسط سے کریں اور اسے اوپر کی سمت پھیلاتی جائیں لیکن اسے پلکوں سے چوتھائی انچ سے زیادہ اوپر تک نہ لے جائیں۔

شیڈو پپوٹوں کی سلوٹ کے اوپر کبھی نہ لگائیں۔ خصوصی تاثر دینے کیلئے پپوٹوں کے نچلے حصہ اور اوپری چیک بون کے درمیانی حصے میں ہلکا سا نیلے رنگ کا شیڈو لگا دیں۔ سفید لپ اسٹک سے اسے پوشیدہ کر کے فاﺅنڈیشن کے ساتھ مسک کر دیں۔ خوبصورتی سے ایسا میک اپ کرنے سے آپ کوئی آسمانی مخلوق معلوم ہونے لگیں کی۔

معمر خواتین کیلئے آئی شیڈو ان کی جھکتی ہوئی آنکھوں کو اوپر اٹھانے کا کام دیتا ہے۔ شیڈو لگانے کا آغاز نچلے کونے سے کریں اور اس اوپر اور دونوں اطرف پھیلاتی جائیں۔

کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ نگاہوں کا تاثر قدرت کا سب سے حسین اور حیرت انگیز تحفہ ہے۔ قوت گویائی پر بازی لے جاتی ہے اور انسانی تشخص پوری طرح نمایاں کرتا ہے۔ ہماری آنکھیں ان کہی داستانیں سناتی ہیں اور ہمارے چہرے کی خوبصورتی کا انتہائی اہم جزو ہیں۔

شیکسپیئر کہتا ہے ”عورتوں کی آنکھیں پر امیتھی آگ ہیں“ (واضح رہے کہ یونانی دیو مالا میں پرامیتھوس ایک دیوتا تھا جس نے عورت کو حسن عطا کیا تھا) آنکھوں کے میک اپ میں شیڈو جو کردار ادا کرتا ہے، اسے کبھی بھی غیر اہم نہ سمجھیں۔ وہ ہماری روحوں کے اندر کھلنے والے جھروکوں کی خوبصورتی بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
 
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team