اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

سیاہ حلقے

حسین بننے کا ایک راز یہ بھی ہے 

زیورات اورآپ کا حسن

میک اپ کرنے کی تکنیک

چہرے کی خوبصورتی نکھاریے

بالوں کی خشکی د ور کریں

روشن ،اجلی آنکھیں

جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

شفاف جلد کیلئے چند نسخے

چہرے کی دلکشی کا سامان کچن میں ہے

نرم و ملائم جلد.... مگر کیسے؟

گھریلو ٹوٹکے

لوشن کا استعمال اور فائدے

ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

فیشل اور چہرے کی خوبصورتی

پرکشش اور جواں نظر آنے کیلئے

ہونٹوں کی خوبصورتی کے لئے نسخے۔

آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگےگا؟

پرفیومز کا استعمال احتیاط کا متقاضی

 

ناخنوں کیلئے مفید مشورے    

آج کل مصنوعی ناخنوں کی بجائے قدرتی ناخنوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور چھوٹے ناخن رکھنے کا فیشن زور پکڑ رہا ہے۔ اگر آپ کے ناخن خراب ہیں اور آپ انہیں نمایاں کرتے ہوئے احساس کمتری میں مبتلا ہیں تو تھوڑی سی توجہ کے بعد آپ مجوزہ خامیوں پر قابو پا سکتی ہے۔ فرانسیسی انداز میں اگر ناخنوں کی تراش خراش کی جائے تو بے حد بھلی لگتی ہے۔ اس طریقہ کار میں سب سے شفاف بیس کوٹ ناخنوں پر لگائیں۔ جب یہ خشک ہو جائے تو پورے ناخن کو یا تو شفاف یاپھر قدرتی گلابی رنگ کی نیل پالش لیں اور ناخنوں کے صرف سامنے والے سرے پر لگائیں۔ جب یہ خشک ہو جائیں تو قدرتی گلابی رنگ کی نیل پالش استعمال کریں کسی بھی اچھی کاسمیٹک کا دکن سے آپ”فرنیچ مینی کیورسیٹ“ خرید سکتی ہے۔ اس سیٹ میں بیس کوٹ، سفید پالش اور ٹاپ کوٹ شامل ہوتا ہے۔ کسی سیٹ میں سفید پنسل بھی ہوتی ہے، جسے گیلی کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر یہ سب کچھ نہ کرسکیں تو اپنے ناخنوں کو کپڑے کے پیڈ سے رگڑا کریں تاکہ ان کی قدرتی چمک مک اور رنگ اجاگر ہو سکے۔ اس عمل کو پف کرنا کہتے ہیں۔ پف کرنے سے ناخن کے نیچے موجود خون کی گردش میں تیزی آجاتی ہے۔ اس سے ناخن صحتمند اور شفاف نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ پف ہلکے انداز میں کریں، اگر پف کرتے وقت جلن کا احساس ہو تو اس کا صاف مطلب ہے کہ آپ گہرے انداز میں پف کر رہی ہیں۔ ایسا کرنے کی صورت میں آپ کے ناخن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سونے سے قبل اپنے ہاتھوں پر معیاری ہینڈ کریم لگائیں۔ ذیل میں ایک ترکیب دی جا رہی ہے، اسے کم از کم مہینہ میں ایک بار ضرور کریں۔ اپنے ہاتھوں اور ناخنوں پر زیتون کا تیل یا ہینڈ کریم اچھی طرح ملیں۔ ہاتھوں پر دستانے چڑھائیں اور سو جائیں۔ اگرچہ یہ بڑا عجیب سا عمل ہے کہ رات بھر ہاتھ دستانے میں رہیں، لیکن بہت جلد آپ کو اس کی افدایت کا احساس ہو جائیگا۔


ناخن کترنا

یہ قوت ارادی کی بات ہے، آپ اپنے ذہن میں یہ سوچیں کہ آپ نے ناخن کترنا چھوڑ دیا ہے۔ آپ یہ بات اپنے ذہن میں بار بار دہرائیں۔ اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو ہمیں یقین ہے کہ پھر ناخن کترنے کی بری عادت آپ کو کبھی نہیں ہو گی۔ اپنے ناخنوں کو لال نیل پالش سے رنگیں، تاکہ جب یہ بڑھیں تو آپ کو احساس نہ ہو،ہو سکے تو فالس نیل استعمال کریں، ان کے استعمال سے بھی آپ ناخن کترنے کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔

ناخن پالش کا جدید طریقہ

یہ بالکل جدید انداز ہے۔ سب سے پہلے ناخنوں پر غیر شفاف سفید پالش کرتے ہیں۔ اس کے بعد ناخنوں کے کناروں کو زردی مائل گلابی یا آڑو کے رنگ سے ملتے جلتے پالش سے پالش کرتے ہیں۔ ناخنوں کے بڑھنے کی رفتار؟

ہاتھ کے ناخن پاﺅں کے ناخنوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتے ہیں اوریہ ایک ہفتہ میں ایک ملی میٹر بڑھتے ہیں۔ ایک نئے ناخن کی تشکیل میں عموماً پانچ ماہ لگ جاتے ہیں۔ گرم موسموں میں ناخن ٹھنڈے موسم کے مقابلے میںزیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔

دس مفید باتیں

اس سلسلے میں آپ کو کاٹن رول پیڈ، نیل پالش، ریموور، ایمپری بورڈ، کیوٹیکل کریم، ایک پیالہ گرم صابن پانی، ایک عدد تولیہ اور ینج اسٹک، ہینڈ کریم، بیس کوٹ، نیل پالش اور ٹاپ کوٹ کی ضرورت ہو گی۔

1۔ پرانی ناخن پالش کو ریموور کے ذریعے صاف کرلیں۔ ریموور آپ کے ناخن میں موجود قدرتی چکنائی کو کم کرتا ہے۔ اس لیے ایسا ریموور استعمال کریں جو آئل بیس پر تیار کیا گیا ہو، ہر ناخن کو جڑ سے نوک کی طرف صاف کریں۔

2۔ ایمپری بورڈ کے ذریعے اپنے ناخنوں کو گولائی کی شکل میں ہلکے ہلکے رگڑیں۔ جڑ کی جانب سے فائنل کرتے ہوئے کناروں تک آئیں اور ایک ہی رخ پر کریں۔ تبدیلی کی صورت میں ناخن کٹ پھٹ جائیں گے۔ دھان کی فائل سے گریز کریں۔
3۔ کیوٹیکل وہ حصہ کہلاتا ہے جہاں آپ کا ناخن آپ کی جلد سے ملتا ہے۔ اس جگہ اکثر کھال ادھڑ جاتی ہے۔ اس سے بچنے کیلئے اچھی سی کریم کے ذریعے مساج کریں۔

4۔ اپنی انگلیاں نیم گرم پانی میں پانچ منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ کریم پانی کے ساتھ ملیں، جو آپ کے ناخنوں اور کیوٹیکل کو نرم کر دیگی۔ جب آپ ہاتھ دھوئیں تو تولیہ سے انہیں صاف کرتے وقت کیوٹیکل کو تولیہ کی مدد سے اندر کی طرف دبائیں۔

5۔ اب اور ینج اسٹک استعمال کریں۔ اسٹک کے استعمال سے قبل اس کے اوپری سرے پر کوئی نرم کپڑا لپیٹ لیں۔ انتہائی کلپر کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

6۔ پانی میں ہاتھ اور ناخن کے بھیگنے سے ان کی چکنائی متاثر ہوتی ہے، اس لئے ہینڈ کریم کا استعمال کریں تاکہ وہ کمی پوری ہو جائے۔

7۔ اب کاٹن وول کا پیڈ لیں۔ اسے نیل پالش ریموور میں ڈبوئیں اور ناخن پر موجود کریم کی چکنائی کو اس کی مدد سے صاف کریں، اگر آپ نے یہ عمل نہیں کیا تو یاد رکھیے نیل پالش زیادہ دیر نہیں ٹھہر پائے گی۔

8۔ نیل پالش سے قبل ہمیشہ بیس کوٹ لگائیں۔ اس کے ذریعے نیل پالش دیر تک قائم رہتی ہے اور اس پر دھبہ نہیں لگتا، اگر آپ کے ناخن کمزور ہیں تو ہارڈ بیس کوٹ استعمال کریں۔

9۔اب پالش کے دو کوٹ لگائیں۔ یہ عمل تین بار میں مکمل کریں۔ پہلے درمیان میں لگائیں پھر دائیں بائیں۔ اور ینج اسٹک نیل پالش ریموور میں بھگو کر دیکھیں تاکہ زائد پالش کو اس سے صاف کیا جاسکے۔

10۔ اب ٹاپ کوٹ لگا کر ناخن سنوارنے کا عمل مکمل کرلیں۔ ٹاپ کوٹ آپ کی پالش کو چٹخنے سے بچائے رکھتا ہے۔

ناخنوں کی حفاظت

اپنے ناخنوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں پروفیشنل بننے، سطحی سوچ سے جان چھڑائیے۔ ذرا سی توجہ دے کر آپ اپنے ناخنوں کی کسی ماہر کی طرح دیکھ بھال کر سکیں گی۔ ان کی نشوونما پر نظر رکھ سکیں گی۔ ہفتے میں صرف ایک بارتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دن بھر میں صرف دس بارہ منٹ دیجئے اور اپنے ناخنوں میں تبدیلی کا خود ہی اندازہ کر لیجئے۔ روزانہ ٹاپ کوٹ کی ایک تہہ لگایا کریں۔ سونے سے قبل کسی پیٹرولیم جیلی سے انگلیوں اور خصوصاً ناخنوں کے ساتھ ملی ہوئی کھال کا اچھی طرح مساج کریں۔ اس سے ناخنوں کے بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

کمزور ناخنوں پر خصوصی توجہ دیں۔ ایمری بورڈ سے آرام آرام سے انہیں رگڑیں اور پھر بف کر لیں۔ فونکے نمبر دائل کرنے کیلئے ناخن کی بجائے پنسل کی نوک یا اس کا پچھلا حصہ استعمال کریں۔ کسی ڈاک کو کھولنے کیلئے بھی ناخن نہ استعمال کریں۔ گھر کے کام کاج کے دوران دستانے پہنیں۔ ربڑ کے دستانے بہتر ہیں۔ گرم پانی سے برتن دھوتے وقت دستانے پہننے سے قبل ہاتھوں پر کوئی کریم مل لیں۔ اس سے گرم پانی آپ کی کھال کو نقصان نہیں پہنچائیگا۔ تو پھر آئیے ناخنوں سے متعلق کچھ ضروری باتیں کرتے ہیں۔ سب سے پہلے ناخنوں پر موجود نیل پالش کو اتاریں۔ روئی کو ایک باریک تنکے پر لپیٹیں اور ریموور میں ڈبوکر خوب اچھی طرح ناخنوں پر نیل پالش کو صاف کریں۔

اگر ناخن بڑھے ہوئے ہوں تو نیل کٹرے سے کاٹ کر شیپ میںلے آئیں۔ پہلے دونوں طرف سے پھر درمیان سے کاٹیں۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ فائنل کریں۔ درمیان سے دونوںکناروں کی طرف آئیں۔ فائل کرنے کے بعد بف کر لیں۔ اس کے بعد کریم سے اچھی طرح دونوں ہاتھوں، انگلیوں اور انگلیوں کے درمیان خلا کی مالش کریں، اگر کریم ناخنوں اور گوشت کے سنگم کے درمیان خلا میں پھنس جائے تو تنکے میں روئی لپیٹ کر صاف کرلیں۔ اس سے فارغ ہونے کے بعد نیل پالش، بیس کوٹ وغیرہ سیٹ کر لیں۔ سب سے پہلے ناخن پر بیس کوٹ لگائیں۔ کوٹ کو مضبوط کرنے کیلئے پہلے دائیں سے بائیں لگائیں۔ خشک ہونے دیں، پھر اوپر سے ناخن کی جڑ تک لگائیں اور پھر خشک ہونے دیں۔ اب ناخن پالش کی اچھی طرح ہلا کر برش شیشی سے باہر نکالیں اور برش کو شیشی کے کناروں پر دبا لیں تاکہ زائد پالش شیشی میں ہی رہ جائے۔ چھوٹی انگلی سے شروع کریں اور تین اسٹروک میں مکمل کریں۔ پہلے درمیان میں لگائیں۔ پھر دونوں کناروں سے لگائیں۔ جس ہاتھ سے پالیس لگا رہی ہوں اسی ہاتھ کو انگوٹھے سے انگلی کے گوشت کو کھینچ کر رکھیں۔ تاکہ پالش گوشت پر نہ لگے۔ دوسری کوٹنگ سے قبل پہلی والی کو خشک ہونے دیں۔ دوسری کو ٹنگ کے خشک ہونے کے بعد ٹاپ کوٹ لگائیں۔ جلدی سکھانا ہو تو برف کے پانی میں انگلیاں ڈبو لیں۔


 
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team