چہرے
پر میک اپ چاہے کتنی ہی محنت سے کیا گیا ہو
اگر بال چہرے کی مناسبت سے نہ سنوارے جائیں تو
ساری محنت بے کا ہے لیکن بالوں کو سنوارنے کا
لطف تب ہی آتا ہے جب وہ ملائم ، چمکدار اور
صحت مند ہوں۔
بالوں کا الگ الگ نظر آنا:۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ بال دھونے کے بعد الگ
الگ نظر آئیں تو بالوں کی جڑوں میں دودھ کا
ہلکا سا مساج کرنا چاہیے ا سکے بعد نیم گرم
پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر بالوں میں ڈال
دیا جائے تو بال جھڑنے بند ہو جائیں گے اور
الگ الگ نظر آئیں گے۔
بالوں کی خشکی دور کرنا :۔
ناریل کے روغن میں لیموں کا رس ذرا سا ملا
لیجیئے اور اسے سر پر مالش کیجئے چند روز ایسے
ہی کریں ۔ سر کی خشکی ختم ہو جائے گی۔
بالوں کو نرم و ملائم بنایا :۔
اگر آپ بالوں کو ملائم کرنے کے ممتمی ہوں تو
غسل کرنے سے پہلے بالوں میں تیل لگائیں اور
اسکے بعد غسل کریں ۔ اس سے آپ کے بال نہ صرف
ملائم ہوں گے بلکہ ان کی جڑیں بھی مضبوط ہوں
گی.
|