اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

 
 
 
   
 

 

 
 
 
   
 

 

 

پلکیں اور بھنویں خوبصورت بنائیں

 

مغربی ممالک میں پلکیں اور آئی برو رنگنے کا رواج بہت عرصہ سے عام ہے لیکن اب ہمارے ہاں خواتین میں بھی یہ فیشن عام ہو رہا ہے ہمارے ہاں خواتین میں کچھ اس طرح کا امتزاج پایا جاتا ہے کہ ان کے سر کے بال سیاہ یا سرخ ہوں گے لیکن ان کی بھنویں براﺅن رنگت کی ہوں گی۔ بھنویں اور پلکیں رنگنے کا عمل خاصا مشکل اور اختیاط طلب بھی ہے اور پھر ان کو رنگنے کا جو آمیز استعمال میں آتا ہے وہ بھی خاص قسم کا ہوتا ہے۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ سر کے بالوں رنگنے والے کیمیکل قطعی مختلف ہوتے ہیں۔ لہٰذا ان سے بھنویں یا پلکیں رنگنے کی غلطی نہ کر بیٹھئے۔ اس سے آپ کی آنکھوں کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بال رنگنے کے کیمیکلز کی طرح پلکیں اور بھنویں رنگنے کے کیمیکلز میں بھی آکسائیڈ شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کی مقدار بال رنگنے کے کیمیکل کی مقدار سے بہت کم ہوتی ہے اس آمیزے کو دس پندرہ منٹ تک بھنوﺅں اور پلکوں پر لگایا جا سکتا ہے اس کے بعد ہلکے گرم پانی سے آنکھیں صاف کی جاتی ہیں۔ بھنوﺅں اور پلکوں کی یہ رنگت چار سے چھ ہفتے تک برقرار رہتی ہے رنگ مد ھم پڑنے سے اس کیمیکل یا آمیزے سے انہیں دوبارہ رنگ سکتی ہیں لیکن اس کے بجائے کوئی دوسرا آمیزہ استعمال نہ کریں۔ بھنوﺅں کو شکل دینے کیلئے رنگنا آنکھوں کا کمال حسن پتلی اور لمبی اور کمان نما بھنوﺅں میں ہے اس لیے ان بھنوﺅں کو رنگتے وقت، ان کو شکل دیتے وقت بہت زیادہ مہارت کی ضرورت ہے۔ اگر آپ پہلی مرتبہ بھنویں رنگ رہی ہیں تو بہتر ہے کہ کسی پیشہ ور ماہر سے انہیں رنگوائیں اس کے بعد انہیں رنگ سکتی ہیں۔ )

بھنوﺅں کو رنگتے سنوارتے ہوئے ان کے قد رتی گھماﺅ اور آنکھوں کے کوٹروں کی ہڈ ی کو نظر انداز نہ کریں۔ )

 چہرے کی بناوٹ کے مطابق بھنوﺅں کی خوبصورت شکل میں رنگیں)

 آنکھوں کے اوپر ناک کے اوپر سرے سے شروع کر کے رنگنے کے آمیز رے کو آنکھوں کے بیرونی سرے کی طرف لے جائیں۔ بعد ازاں درمیان میں نیچے کی طرف رنگیں تاکہ ان میں اچھا گھماﺅ آئے۔ )

 رنگتے ہوئے خیال رکھنا چاہیے کہ مکمل بھنویں رنگنا ایک الگ بات ہے جبکہ ان کو شکل دینے کے لئے رنگنا ایک الگ طریقے سے ہے شکل دینے کیلئے رنگتے ہوئے صرف چارں اطراف سے رنگنا ہوتا ہے اور چہرے کی ضرورت کے مطابق شکل دینا ہوتا ہے اس لیے شکل دینے کیلئے رنگتے ہوئے خیال رکھیں کہ بہت زیادہ گھنی بھنویں نہ رکھیں اس سے بد صورتی کا تاثر ملتا ہے۔ )

 بھنویں شروع اور درمیان میں تھوڑی گھنی اور کناروں پر ہلکی اور کچھ جھکی ہوئی ہونی چاہیے۔

 پہلے بھنوﺅں کو برش کی مدد سے ایک جیسا کریں تاکہ بڑے نظر آنے والے بال بھی رنگے جا سکیں اس کے بعد آئی بروپینسل استعمال کریں۔

 بھنوﺅں کو زیادہ نیچی سنوارنے سے چہرے کا رعب داب بڑھتا ہے۔

 کانوں کی طرف زیادہ اونچی بھنویں رکھنے سے چہرے پر حیرت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

 چوڑی اور آپس میں ملی ہوئی بھنویں خوبصورت نہیں لگتیں ایسی بھنوﺅں کے زیادہ بال رنگیں۔

 چہرے کے سیب جیسی شکل میں بھنوﺅں کو باہری طرف نکلا ہوا رہنا چاہیے اور ایسی بھنوﺅں کے غیر ضروری بالوں کو آرنگیں ۔

 زیادہ محراب دار بھنویں آپ کے میک اپ کے تاثر کو خراب کر دیں گی اس لیے بہت زیادہ محراب دار شکل نہ دیں۔

 بھنوﺅں کو مبالغہ آمیز حد تک تر چھا مت بنائیں آپ کو بھنویں آپ کی آنکھوں سے قدرے لمبی ہونی چاہیے۔

۔ بھنوﺅں کو سنوارتے ہوئے سب سے پہلے سیاہ رنگ کے پینسل کے ذریعے ان کی شکل بنائیں اس کے بعد اس کے اوپر قدرے بھورے رنگ کی آئی بروپینسل پھیریں لیکن یہ کام بھنویں رنگنے کے بعد کریں۔

۔ ہلکی بھنویں کی صورت میں خالی جگہوں پر آئی بروپینسل لگائیں پھر آئی برو برش کی مدد سے بھنوﺅں کے اوپر مسکارا لگائیں۔ مسکارا لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ برش پر زیادہ نہ لگا ہوا ہو اور نہ ہی ادھر ادھر پھیلے۔

 بھنوﺅں کو زیادہ سیاہ، گھنا اور چمکیلا بنانے کے لئے ان کو آئی شیڈ اور کریم جیسے پانی کے اثر سے محفوظ رکھیں کہ وہ برش پر زیادہ نہ لگا ہوا ہو اور نہ ہی ادھر ادھرپھیلے۔

 گھنی بھنوﺅں پر روزانہ تھوڑی سی ویزلین یا تھوڑا سا تیل لگائیں یہ چمکدار نظر آئیں گی۔

کم گھنی بھنوﺅں پر آئی لش کریم لگانے سے وہ گھنی ہو جاتی ہے۔

 بھنوﺅں پر بہت کم بالوں کی صورت میں چہرے پر فاﺅنڈیشن لگانے کے بعد بھنوﺅں کے اوپر بھورے رنگ کی آئی بروپینسل ہلکے ہاتھ سے پھیریں اور اس کے بعد چہرے پر فیس پاﺅڈر لگانے کے بعد بھنوﺅں کے اوپر ہلکے ہاتھ سے آئی برش پھیریں اور براﺅن رنگ کی آئی بر پنسپل سے ایسی چھوٹی چھوٹی لکریں بنائیں جیسے آپ ایک بال کی الگ الگ تصویر بنا رہی ہوں تاکہ ان میں مصنوعی پن دکھائی نہ دے۔

 بھنوﺅں کو سنوارتے ہوئے اس بات کا یقین کرنے کیلئے کہ بھنویں کہاں سے شروع ہوں ایک پینسل ناک کے کنارے سے آنکھ کے اندرونی کنارے تک پکڑیں، باہر کی طرف پینسل کو حرکت دیں تاکہ وہ آنکھ کے باہر کے کنارے کو پار کر جائے نوٹ کریں کہ یہی وہ مقام ہے جہاں آپ کی بھنوﺅں کو ختم کرنا چاہیے۔

 بھنوﺅں کو صاف کرنے کیلئے اور ان کی نشوونما کیلئے ان پر انڈے کی سفیدی ملیں اور دس منٹ کے بعد صاف کریں جب بھنویں خشک ہو جائیں تو انہیں برش کریں۔

یہ یاد رکھیں کہ ہر فیشن پر کوئی کسی پر اچھا نہیں لگتا ہے لہٰذا اپنی شخصیت کے مطابق کسی بھی فیش کو اپنائیں اور ویسے بھی فیشن ایسا ہونا چاہیے جو آپ کی شخصیت کی دلکشی کو بڑھا دے۔ جس طرح سے میک اپ میں لپ اسٹک، فاﺅنڈیشن جیسی دیگر چیزوں کو اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ٹھیک اسی طرح آنکھوں کو خوبصورت بنانے کیلئے پلکوں کے انداز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنی پلکوں رنگنا نہیں بھی چاہتیں تو ایسے میں آپ کو ان کو گھنا کرنے کیلئے جتن کرنے پڑیں تو ضرور کریں کیونکہ گھنی پلکیں آنکھوں کی خوبصورت کو یکسر بڑھا دیتی ہیں۔ یہ بات بھی ساتھ ہے کہ جو خواتین یا لڑکیاں اپنی پلکوں کو رنگنے کی خواہش رکھتی ہے اگر وہ اس ہنر سے خود واقف نہیں ہیں تو ان کو چاہیے کہ اس کام میں ماہر خاتون کے پاس جائیں تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ ویسے بھی آنکھ بہت حساس چیز ہوتی ہے زرا سی لا پرواہی آپ کو عمر بھر کا روگ دے سکتی ہے اس لیے ایسے کاموں کیلئے بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت بہت قسم کی چیزیں دستیاب ہیں جن کے بارے میں ان کو بنانے والی کمپنیاں دعوی کرتی ہیں کہ ہماری فلاں پراڈکٹ استعمال کرنے سے آپ کی پلکیں گھنی اور لمبی ہو جائیں گی لیکن آپ جب تک اس دعوے کے درست ہونے کا اطمینان نہ کر لیں اس پراڈکٹ کو ہرگز استعمال میں مت لائیں۔
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team