ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا

واشنگٹن(آن لائن نیوز اردو پاور)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں صدر اوباما کا ساتھ دینے والے میڈیا سے اس قدر نالاں ہیں کہ ان میڈیا گروپس کے خلاف تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اس بار سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز، سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس جیسے معروف میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے۔
Follow
Donald J. Trump ✔ @realDonaldTrump
The FAKE NEWS media (failing @nytimes, @NBCNews, @ABC, @CBS, @CNN) is not my enemy, it is the enemy of the American People!
1:48 PM – 17 Feb 2017
31,259 31,259 Retweets 96,310 96,310 likes
اس کے علاوہ انہوں نے اپنی غیرمعمولی پریس کانفرنس سے متعلق امریکی تجزیہ نگا رش لمباگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بقول میں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ متاثرکن پریس کانفرنس نہیں دیکھی، لیکن جھوٹا میڈیا اس کانفرنس کو مختلف انداز میں پیش کرتے ہوئے اپنی بددیانتی ظاہر کر رہا ہے۔
Follow
Donald J. Trump ✔ @realDonaldTrump
Looking forward to the Florida rally tomorrow. Big crowd expected!
4:02 PM – 17 Feb 2017
9,678 9,678 Retweets 56,557 56,557 likes
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پریس کانفرنس کے دوران تنقید کرنے والے میڈیا گروپس کے صحافیوں کو جھاڑ پلا چکے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو