میانمار کے فوجی حکام پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام: اقوام متحدہ

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والی کارروائی پر کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اعلی ترین فوجی افسران سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے تفتیش کی جانی چاہیے۔
اقوام متحدہ کے کمیشن نے سلامتی کونسل سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے میانمار فوج کی کمانڈر انچیف سمیت پانچ جنرلوں پر عالمی عدالتمیں جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کی سفارش کی ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ 100 سے زائد تفصیلی انٹرویوز پر مبنی ہے جس کے مطابق سیکڑوں خواتین کی عصمت دری کی گئی اور 1 ہزار سے زائد مردوں کو قتل کیا گیا، درجنوں کو زندہ جلایا گیا اور کئی افراد کے سر تن سے جدا کردیے گئے۔
اس رپورٹ میں امن کا نوبل انعام جیتنے والی میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی پر بھی سخت تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے میں ناکام رہیں۔
واضح رہے کہ عالمی ادارے کی جانب سے میانمار کے حکام کے خلاف اب تک روہنگیا مسلمانوں کے معاملے میں کی گئی سب سے کڑی تنقید ہے۔

پنھنجي راءِ لکو