امریکی پابندیاں: ایران نے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ کردیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ پیش کردیا ہے جس میں امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کو انصاف کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایران نے عالمی عدالت انصاف سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکہ کے 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد لگائی جانے والی پابندیاں ختم کرے۔
وکیل محسن محبی نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا نے ایران جوہری معاہدے سے انخلاء کے بعد سے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔جو کہ 1955 کے معاہدے کے خلاف ہے۔
ایرانی مندوب نے عدالت کو بتایا کہ ایران نےتنازع کاسفارتی حل تلاش کرنےکی کوشش کی جسےردکردیاگیا۔
دوسری جانب امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے دعووں کا دی ہیگ کی عدالت میں دفاع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے کیس دائر کیا جانا امریکا کے خودمختاری کے حقوق، جن میں پابندیوں کو دوبارہ لگانا اور اپنی قومی سلامتی کی حفاظت کرنا شامل ہے، میں مداخلت کے برابر ہے۔

پنھنجي راءِ لکو