ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے 30 اگست تک وصول کیے جائیں گے جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبرتک کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی جن پرفیصلے 13 ستمبرتک ہوں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی اور 15 ستمبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست 16 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی کے 13، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اوربلوچستان اسمبلی کے 2، 2 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے میں انتخاب ہوگا یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25 جولائی کو یا توووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔

پنھنجي راءِ لکو