بھارت میار ڈیم پر کام روکنے اور ڈیزائن تبدیل کرنے پر راضی

اسلام آباد(آن لائن نیوزاردو پاور) بھارت نے میارپن بجلی منصوبے پر پاکستان کا اعتراض تسلیم کرتے ہوئے ڈیزائن کی تبدیلی تک منصوبے پرکام روکنےکی یقین دہانی کرادی ہے۔
پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کے دوسرے دورمیں فریقین نے آبی وسائل سے متعلق مسائل اور اختلافات کے حل کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ جب کہ بھارتی وفد کی قیادت واٹر کمشنر پی کے سکسینا نے کی جس کے دوران بھارت نے120 میگاواٹ کے مییارپن بجلی منصوبے پر پاکستان کا اعتراض تسلیم کرتے ہوئے ڈیزائن کی تبدیلی تک منصوبے پرکام روکنےکی یقین دہانی کرائی جب کہ پاکستان نے بگلیہار اور سالار ڈیم کی تفصیلات بھی بھارت سے طلب کی ہیں۔
انڈس واٹرکمشنرمرزا آصف بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پکال ڈل کے ڈیزائن پربھی اپنا اعتراض بھارت کوبتادیا جس کا جواب ہندوستان بعد میں دے گا جب کہ توقع ہے مذاکرات کا اگلا دورآئندہ 3 ماہ کے اندر نئی دلی میں ہوگا۔

پنھنجي راءِ لکو