سال 2017 بھی گرم ترین سال ہوسکتا ہے، عالمی موسمیاتی ماہرین

جنیوا(آن لائن نیوز اردو پاور) موسمیات کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کے ماہرین نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ 2017 بھی انسانی تاریخ کا ایک اور گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے۔
دنیا بھر سے جنوری اور فروری کے مہینوں میں درجہ حرارت سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ڈبلیو ایم او کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قطبین (پولز) کا درجہ حرارت ان دو مہینوں کے طویل مدتی اوسط سے بہت زیادہ رہا تو امریکا میں بھی مجموعی طور پر جنوری اور فروری میں معمول سے بہت کم ٹھنڈک رہی۔

پنھنجي راءِ لکو