شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ(آن لائن نیوزاردو پاور) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
آن لائن نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ میں کارروائی کی جس کے دوران گھر میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دوطرفہ فائرنگ کے تبالے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 4 فرار ہوگئے جب کہ گولیاں لگنے سے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان جماعت الحرار گروپ سے ہے جنہوں نے لاہور میں تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا جب کہ مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو