چین کی ایک بار پھر بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مخالفت

بیجنگ(آن لائن نیوزاردو پاور) چین نے ایک بار پھر نیوکلئیر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کی بھر پور مخالفت کی ہے۔
بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا ایک سوال کے جواب پر کہنا تھا کہ نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، بھارت کی نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کےحوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور چین بھارت کی ممبر شپ کی مخالفت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے ممبران کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت نے شمولیت کے لیے درخواست دی تھی تاہم چین نے بھارت کی شمولیت کی مخالفت کی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو