WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 
 

 
 
تاریخ اشاعت:-21-04-2011
کھاریاں(پریس ریلیز)بجلی کی لو دشیڈنگ نے ملکی ترقی کا پہیہ جام کر دیا ہے کہیں سے بھی کو ئی امید کی کزن نظر نہیں آ رہی ان خیالا ت کا اظہار چوہدری وقا ص مجید اورچوہدری شاہ زیب
نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ ان حالات میں جب ملک میں مہنگا ئی اپنے زورں پر ہے اور کو ئی بھی چیز غریب آ دمی کی پہنچ سے دور ہے ایسے میں بجلی کا بحران اور طویل لوڈشیڈنگ صنعتی اور گھر یلو صا رفین کو اور زیاد ہ پر یشا ن کیئے جا رہی ہے ان حالا ت میں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور اسی طرح مل مالکان اور دوسروں صنعتی اداروں والے بھی پریشان حال بیٹھے ہیں جگہ جگہ مظا ہرے ہو رہے ہیں اس لئے حکومت کو باقی غیر ضروری کامو ں کو چھوڑ کر سب سے پہلے اس کام پر دھیان دینا چا ہیئے اور جو جو ملک بجلی دیتا ہے اس سے خریدنی چا ہیئے اور اپنے پاور سکیڑ پر بھی خصوصی دھیان دینا چا ہیئے جہا ں جہاں پاور سکیٹر کو چیزیں درکار ہیں ان کو فراہم کر نی چا ہیئں اور ان کی کارکردگی بھی بہتر بنا ئی جا نی چا ہیئے تا کہ قوم کو اس اذیت سے جلد از جلد نجات مل سکی
۔۔۔۔
کھاریاں(پریس ریلیز) یو نیو رسل ہیومن را ئٹس آ رگنا ئزیشن کے مر کزی صدر سید حفیظ واری اور گوجرانوالہ ڈویژن کے رابطہ سیکرٹری کو ثر پر ویز ،اور میر پور خاص ڈویژن سندھ میر محمد نوہری نے ایک مشترکہ پر یس کانفرنس میں بتایا ہے کہ UHROمیر پور خاص (سندھ) کے زیر اہتمام 29اپریل کو ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ بنیادی صحت گبرہور شریف ضلع میرپور خاص میں لگا یا جا ئے گا فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح EDOہیلتھ ڈسٹرکٹ میرپور خاص ڈاکٹر عبدالقدیر دھری اور سا بقہ ناظم شیریف جنجوعہ کریں گے یو نیو رسل ہیو من را ئٹس اپنی مدد آپ کے تحت0 لا کھ روپے سے زیادہ کی ادویات مریضوں میں مفت تقسیم کر ے گی ہپا ٹاٹس بی اور سی کی500 سے زائد مفت ٹیسٹ کئے جا ئیں گے فری میڈیکل کیمپ صو بہ سندہ میں اپنی مثال ا ٓ پ ہو گا۔یہ بات یو نیو رسل ہیو من را ئٹس آر گنا ئزیشن مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری اور میر پور خاص ڈویژن سندھ میر محمد نوہری نے میڈ یا سے بات چیت کے دوران بتائی
تاریخ اشاعت:-21-04-2011
کھاریاں(پریس ریلیز)یونیو رسل ہیو من رائٹس آ رگنا ئزیشن کے مر کزی صدر سید حفیظ سبزواری نے کھاریاں کا دورہ کیا اس مو قع پر انہوں نے تنظیم کے کا رکنوں سے ملا قات کی اور کھاریاں میں تنظٰم سا زی کو تیز کر نے کی ہدایت کی کارنر میٹینگ سے خطاب کر تے ہو ئے سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ یو نیو رسل ہیو من رائٹس آرگنا ئزیشن کو پاکستان کے پا نچویں صوبوں سمیت آ زاد کشمیر اور دنیا کے 19مما لک میں منظم کیا جا چکا ہے اور جس علا قہ میں انسا نی حقو ق کی خلاف ورزی ہو تی ہے ہمارے کا رکن فوری ایکشن لے کرمتلقہ اتھارٹی کو آگاہ کر تے ہیں اور لوگوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کیئے جا تے ہیں عرفان عباس نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کھاریاں میں ہیو من را ئٹس کو جدیدخطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور پورے علا قہ میں اس کا جدید نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے کو ثر پرویز نے کہا کہ وفاقی حکومتملک میں انسا نی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں فوری لا ئحہ عمل کا اعلان کر ے تا کہ لوگوں کی دا درسی ہو سکے محمد وجیہہ السماء نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو معا شر ے میں با عزت مقام دلا نے کے لئے یو نیورسل ہیو من رائٹس آ رگنا ئزیشن کے پلیٹ فارم سے اقدامات کئے جا رہے ہیں
مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری۔300-649111
تاریخ اشاعت:-19-04-2011
امریکی جارحیت کے خلاف پوری قوم کو متحد ہوجانا چاہئے‘ رحمت خان وردگ
حکمرانوں نے ملک کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا ہے‘ اوباڑو‘ صادق آباد کے صحافیوں سے گفتگو
اپریل 2011-19-ء اوباڑو‘ سندھ( ) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ اگر قوم متحد نہ ہوئی تو پاکستان کی سالمیت خطرہ میں پڑ جائیگی۔ لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کو ملک کو بچانے کے لئے امریکی جارحیت کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے۔ وہ اوباڑو اورصادق آباد کے مقامی سینئر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کی طرف سے اقتدار کو بچانے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اقتدار کے حصول کے لئے امریکہ کی تابعداری کی جارہی ہے جبکہ حکمرانوں کی طرف سے ملک کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ امریکی جاسوس اور بلیک واٹر کے کارندے دندناتے پھرتے ہیں جبکہ حکمرانوں نے اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور آئی ایس آئی کے چیف کے دورہ امریکہ کے دوران ڈرون حملوں کی بندش اور پاکستان میں سی آئی اے کے اہلکاروں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں جرات مندانہ موقف کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے دورے کے دوران اعلٰی فوجی حکام نے جرات مندانہ موقف اختیار کرکے پوری قوم کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان میں گرفتاری کے بعد سی آئی اے اور بلیک واٹر کی سرگرمیاں بے نقاب ہوچکی ہیں تاہم حکمرانوں کی پراسرار خاموشی کے بعد پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کے جرات مندانہ موقف کی وجہ سے پاکستان میں ڈرون حملوں کا سلسلہ بندہوچکا ہے۔

نارووال(اردوپاور ڈاٹ کوم)قائد تحریک اویسیہ پاکستان و سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ایم اے سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال ایک روزہ دورے پر آج 20اپریل بدھ اسلام آبادروانہ ہونگے ۔ پروگرام کے مطابق وہ اسلام آباد پریس کلب میں 3:30بجے تا 6بجے تک قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی وزارتِ داخلہ حکومت پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ قومی امن کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔کانفرنس کی صدارت سفیر امن علامہ پیر محمد یوسف اعوان مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی وزارت داخلہ حکومت پاکستان کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ ،کوارڈینیٹر صدر پاکستان نوید چوہدری اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی ہونگے ۔کانفرنس سے تمام مذاہب و مکاتب فکر کے سرکردہ نمائندگان بھی خطاب کریں گے۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کو اُن کی بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلہ میں خدمات کے پیشِ نظر نارووال جیسے دور افتادہ علاقہ سے بلایا گیا ہے ۔ کانفرنس کے بعد علامہ پیر اویسی پریس سے گفتگو کریں گے جبکہ بعد مغرب تحریک اویسیہ پاکستان راولپنڈی /اسلام آباد کے ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اس دورے میں اُن کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان محمد یعقوب اویسی ،مرکزی ناظم اشاعت تحریک اویسیہ پاکستان محمد عاصم بشیر اویسی اور قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ ضلع نارووال ہونگے۔
 

تاریخ اشاعت:-05-04-2011
ممبر قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پنجاب کے علاوہ وفاق میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو گی۔پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن سے ناکام ثابت ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن میں پنجاب کی تما م سیٹوں سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔راولپنڈی اور پنجاب ہی نہیں تمام پاکستان مسلم لیگ کا گڑھ ہے۔کرپٹ وفاقی وزراءآزاد کشمیر کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ملک شکیل اعوان نے ان خیالات کا اظہار یو سی44اور45میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی تنظیم سازی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شکیل اعوان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے نام پر باپ بیٹے کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے اور تما م نظریاتی لوگ مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں۔شکیل اعوان نے کہا کہ مرحوم ثناءاللہ قادر ی مسلم لیگی تھے لیکن ان کا بیٹا احمد قادری مفاد پرست ٹولے کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے والد کا نام بدنام کر رہا ہے۔شکیل اعوان نے کہا کہ میں احمد قادر ی کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ مسلم لیگ میں شامل ہو جائے ورنہ اس کے لئے کوئی جگہ باقی نہیں رہے گی۔آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق سپیکر شاہ غلام قادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی وزراءکی طرف سے آزاد کشمیر کے امور میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ
آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ کی بنے گی ۔عوام کی طرف سے مسلم لیگ پر اعتماد کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ شاہ غلام قادی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور اسی لئے وہ پنجاب میں مداخلت کی سازشیں کر رہی ہے۔تقریب میں سینئر مسلم لیگی رہنما اطہر مسعود وانی،چودھری شبیر اور منیر وانی نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں ملک شکیل اعوان نے ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاﺅن میں شیخ ارشد کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب میں شیخ ارسلان، جاوید خان،شاہد خان،راجہ عابداور اطہر مسعود وانی سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شکیل اعوان نے ایف بلاک کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔شکیل اعوان نے کہا کہ ایف بلاک میں قائم سرکاری چنار پارک پر ناجائز قابض لینڈ مافیا کو جلد نکال باہر کیا جائے گا اور چنار پارک کو بحال کیا جائے گا۔

 

 

 

صفحہ نمبر:10-09-08-07-06-05-04-03-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team