WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

                                                                                                             PRESS RELEASE

دسمبر نومبر اکتوبر ستمبر اگست جولائ جون مئ اپريل مارچ فروری جنوری
 
تاریخ اشاعت:-20-06-2011
کھاریاں(تحصیل رپورٹر)یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن شعبہ خواتین گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام گجرات میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایچ آر اوخواتین ونگ گوجرانوالہ ڈویژن کی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر نبیلہ بٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی صدرسید حفیظ سبز واری تھے سیمینار میں ڈاکٹر فیاض حسین ،شکیب نور ، محمد جاوید ،اسجد اقبال، محمد اشفاق ایاز ،محمد حنیف،عرفان عباس ،محمدوجیہہ السماء ،عامر بٹ، کوثر پرویز ، صغیر حسین ،نواز ملک ،رانا نعمان احمد ،ناظر حسین مغل ، چوہدری محسن خان چیمہ ،نازیہ شگفتہ تبسم ، بلقیس بیگم،تسنیم کوثر ، ساجدہ پروین ، سب انسپکٹر پولیس انچارج شاہین چوکی گجرات سجاد انور ساہی ، چوہدری طارق رشید ، عمران خان ،فضل عباس ،چوہدری وقاص سمیت کثیر تعدادمیں سماجی کارکنوں ،وکلاء ،تاجر برادری اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی صدرایچ آر اوسید حفیظ سبز واری نے کہا کہ میرٹ اورانصاف یہ ہے کہ صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اورتمام سیاستدان عام لوگوں کے ساتھ لائنوں میں لگ کر بجلی اور گیس کے بل جمع کر وائیں انہوں نے کہا کہ ایچ آر اوکا قیام 2007میں عمل میں آیا اوراسے پاکستان کے پانچوں صوبوں سمیت دنیا کے 19ممالک میں منظم ، متحرک اورفعال کر دیا گیا ہے ۔ بے لوث خدمت انسانیت اورلوگوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں ۔ ایچ آر اونے یتیم اور لاوارث بچیوں کی شادیوں کا پروگرام سن 2007؁ء سے شروع کیا جو کہ ہر سال منعقد کر وایا جاتا ہے اورامسال ستمبر 2011؁ء میں اجتماعی شادیاں اپنی مددآپ کے تحت منعقد کر وائی جائیں گی اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر فیاض حسین نے اپنے خطاب میںکہا کہ خواتین نے قیام پاکستان کے وقت مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا اوریونیورسل ہیومن رائٹس کے پلیٹ فارم سے بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دے کر انسانی حقوق کی علمبر داری کیلئے عملی طور پر میدان میں ہیں۔رانا نعمان احمد نے کہا کہ آج کہ نفسا نفسی کے دور میں وہ لوگ عظیم ہیں جو کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کر کے اپنی آخرت سنوار رہے ہیں ۔ چوہدری محسن خان چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نکتہ عروج پر ہیں ۔ محکمہ پولیس سمیت کسی بھی سرکاری ادا رہ میں رشوت کے بغیر کام نہیں ہو تاہمارا ملک اس وقت مکمل طور پر امریکہ اورآئی ایم ایف کی غلامی میں جکڑا جا چکا ہے جبکہ حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ایسے حالات میں ایچ آر اولوگوںکو اُن کے بنیادی حقوق اورفرائض سے روشناس کرانے کیلئے عملی طورپرمیدان میںآئی ہے ۔ڈاکٹر نبیلہ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے گجرات میں غزل کلینک کے نام سے خواتین کیلئے ایک سنٹر قائم کر دیا ہے جس میں غریب اوربے سہارا خواتین کا مفت علاج کیا جائے گا ۔ سمینیار کے اختتام پر مرکزی صدرایچ آر اوسید حفیظ سبز واری نے غزل کلینک کا افتتاح کیا ۔۔۔۔۔
تاریخ اشاعت:-13-06-2011
کھاریاں(پریس ریلیز)سا بق امید وار قومی اسمبلی سیدہ فرحت حفیظ کی بہن اور یو نیورسل ہیومن را ئٹس آ رگنا ئز یشن کے مر کزی صد ر سید حفیظ سبزواری کی سا لی شفقت بی بی قضا ئے الہیٰ سے انتقا ل کر گئی ہیں مرحومہ کو ان کے آ با ئی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ اس مو قع پر اظہار تعزیت کر نے والوں میں یو نیو رسل ہیو من را ئٹس آ رگنا ئزیشن کے چیئر مین غلام مصطفی قادری ،وائس صد ر پنجاب مزمل حفیظ، سنٹیرل میڈیا ایڈوائز ر مظہر اقبال تارڈ ،مرکزی نائب صدر مرید کاظم جعفری ۔صوبہ سندھ کے صدر حا جی شبیر احمد مغل، خیبر پختون خوا ں کے صدر حا جی سلطان نبی۔رابطہ سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن کو ثر پرویز ، ضلعی میڈیا ایڈوائزر گجرات محمد وجیہہ السماء، محمد حنیف انصاری نا ئب صدر گوجرانوالہ ڈویژن ، راجہ عرفان عبا س انفار میشن سیکرٹری صو بہ پنجاب و دیگر شامل تھے
تاریخ اشاعت:-07-06-2011
اسلام آباد ( اردو پاور ڈاٹ کوم)یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے وفاقی بجٹ011-2012کومسترد کر دیا ۔وفاقی بجٹ امپورٹڈ ہے اور آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے بجٹ میںعوام کے حقوق کا بُری طرح مذاق اڑایا گیا ہے Uایچ آر اوکے عہدیداروں کا بیان ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت مرکزی صدرسید حفیظ سبز واری منعقد ہوا اجلاس میں محمد اشفاق ایاز ، کوثرپرویز ، ڈاکٹر فیاض حسین ، شکیب نور ، عرفان عباس ،محمد وجیہہ السماء،احمد رضا ، گوہر عمران انصاری ، محمد عمران بٹ ، آغا جعفرعباس ، ناظر حسین مغل ، اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی بجٹ 2011-2012کو عوام دشمن بجٹ قراردیا گیا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سید حفیظ سبز واری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اوربے روز گاری کی دلدل میں پھنسا دیا ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں جن ممبران اسمبلی کو عوام نے اپنے قیمتی ووٹوں سے منتخب کیا وہی عوام پر امپورٹڈبجٹ مسلط کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کے کروڑوں عوام کیلئے ایک چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میںکمی کی گئی جبکہ دوسری جانب بجلی اورسوئی گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے اجلاس میں ایک قراردادکے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر فی الفورکنٹرول کیا جائے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء آٹا ، چینی ، دالیں ، گھی اور سبزیوں کے نرخ کم کیئے جائیں بجلی اورسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کی جائے اور بے روز گار نوجوانوں کو روزگارکے فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں اگر ایسا نہ کیا گیا توعوام کا سیلاب حکومت کو بہا کر لے جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی صدر سید حفیظ سبز واری
 
دسمبر نومبر اکتوبر ستمبر اگست جولائ جون مئ اپريل مارچ فروری جنوری
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team