WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

                                                                                                             PRESS RELEASE

دسمبر نومبر اکتوبر ستمبر اگست جولائ جون مئ اپريل مارچ فروری جنوری
تاریخ اشاعت:-19-05-2011
پشاور(نصیر ظفراردو پاور ڈاٹ کوم )پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائوکے فیڈرل کو نسل ممبر محمد فیصل میر نے کہا ہے کہ 18گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ بجلی فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور اس ضمن میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور صوبے کی صنعتی یونٹ مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش کی بدولت عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور وہ احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اس وقت صوبہ بھر میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس نے نہ صرف عوام کی نیندیں حرام کررکھی ہیں بلکہ صوبے کے اقتصادی ڈھانچے کو شدید متاثر کیا ہے اور صوبے میں صنعتیں بند اورکاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہی۔انھوں نے اس ضمن میں صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور عوام کی شدید بے چینی کو نظر انداز کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں اوربحران کی ذمہ داری وفاقی حکومت کے سر ڈال کراپنے آپ کو اس مسئلہ سے مبرا قرار دے رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن ، ق، اے این پی ، ایم کیو ایم حکومت میں شریک اقتدارہونے کے باوجودصوبے کے اس اہم مسئلے کو وفاقی حکومت کے ساتھ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ محمد فیصل میرنے کہا کہ حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی کوششیں کرے تاکہ عوام کے اشتعال،تشویش اور بے چینی کاخاتمہ ہو سکی۔
تاریخ اشاعت:-12-05-2011
پشاور (نصیر ظفراردو پاور ڈاٹ کوم ) پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائو کے فیڈرل کونسل ممبر محمد فصیل میر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائو اور پاکستانی قوم کسی صورت بھی اپنے ملک میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کر ے گی چاہے وہ فاٹا ،سرحد ہو یا بلوچستان حکمران اتحاد میں شامل جماعت کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے پا کستان میں کوئی بیرونی مداخلت نہیں ہے اور اصل میدان جنگ پاکستان بنا ہواہے محمد فصیل میر نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ انتہائی افسوسناک ہے اگر بیرونی مداخلت پاکستا ن میں نہیں تو پھر امریکہ مزید افواج کیوں بھیج رہا ہے ۔انھوں نے اس بات کو قطعی طور پر غلط قرار دیا کہ جنگ پاکستان کی سرحدات پر موجود ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس قسم کا منطق اور استدلال امریکہ اور افغانستان پیش کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس اس سلسلے میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکمران اتحاد میں شامل سیاسی جماعت کو بیرونی اشاروں پر چلنے کی بجائے محتاط رویہ اپنا کر پاکستان کے مفاد میں کام کرنا چاہیی۔ محمد فصیل میرنے کہا کہ مذکورہ جماعت کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کیلئے ٹائم فریم کا مطالبہ کرنے کی بجائے دیکھنا چاہیے کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پہلے سے موجود ہے اور اس پر عمل کرنے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے ۔انھوں نے کہا کہ اب یہ حکمران اتحاد پر منحصر ہے کہ اس قرارداد کو عملی جامعہ پہنائی۔انھوں نے اس نقطہ نظر کو مسترد کردیا کہ اگر فاٹا میں آپریشن مقررہ معیاد میں ختم نہ کیا گیا تو خطے کے ممالک خود حالات سے نمٹ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان مسائل کا حل پاکستان میں موجود ہے اور جو لوگ اس قسم کی بیان بازی کرتے ہیں وہ دراصل ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں محمد فصیل میرنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائو اور پاکستانی قوم کسی صورت بھی اپنے ملک میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کر ے گی چاہے وہ فاٹا ،سرحد ہو یا بلوچستان ۔انھوں نے کہا کہ حکمران اتحاد میں موجود جماعتوں میں تضادات پائے جا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کسی بھی ایشو پر ان میں ہم آہنگی کا فقدان ہی۔
تاریخ اشاعت:-12-05-2011
عوام کراچی میں تحریک انصاف کے 21-22 مئی کے دھرنے میں تحریک استقلال کے ورکرز اورعوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں تا کہ ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج کامیاب ہو٭ رحمت خان وردگ
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ارب ڈالرز نقصان کیا‘اس رقم سے 5 بڑے ڈیم بن سکتے تھے جس سے عوام کے تمام بنیادی مسائل حل ہوجاتے اورپاکستان میں صنعتی وزرعی انقلاب آجاتا‘اب پاکستان کو امریکی جنگ سے علیحدگی اختیار کرنی چاہئی٭ مرکزی صدر‘تحریک استقلال‘رحمت خان وردگ
12 مئی 2011ء کراچی ( ) تحریک استقلال کے مرکزی صدررحمت خان وردگ نے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات اسماعیل قمر سے ملاقات میں کہاکہ پاکستان میں اندرونی اور بیرونی دہشت گردی اورمداخلت اس وقت ختم ہوسکتی ہے جب امریکہ کی دہشت گردی کیخلاف جنگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا جائی۔دہشت گردی کیخلاف جنگ سے علیحدگی اختیار کرنے سے معاشی صورتحال بھی بہتر ہوگی اور ملک بھر میں دہشت گردی کی لہرمیں کمی آئیگی۔
U انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو5 ارب ڈالر نقصان ہوچکا ہے اور ہزاروں فوجی افسران وجوان شہید ہوئے اور لاکھوںسویلین شہید ہوچکے ہیں اور پاکستان کی معیشت کی کمرٹوٹ چکی ہی۔ پاکستان کو ہونیوالے 75 ارب ڈالرز کے نقصان سے ہم 5 بڑے ڈیم بناسکتے تھے جس سے لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوسکتی تھی اور پاکستان میںصنعت وزراعت میں انقلاب آجاتا ۔ بڑے ڈیموں کی تعمیر کے علاوہ کوئی راستہ نہیں کہ غربت‘بے روزگاری‘مہنگائی اورافلاس میںکمی کی جاسکے اور جب عوام کوروزگار میسرآتا ہے تو امن وامان کے مسائل میں خود بخود کمی آجاتی ہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو سپلائی کیخلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کراچی میں 21-22مئی کو دھرنے کی کال کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان اورتمام صوبائی عہدیداران دھرنے میں بھرپورشرکت کریں گی۔ انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ عمران خان کے دھرنے میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں۔
جاری کردہ‘عبدالقیوم مجاہد‘ انچارج‘ میڈیا سیل‘ تحریک استقلال 0333-2176882:
تاریخ اشاعت:-10-01-2011

Press Release

Islamabad, 24 January 2011 - Salman Ahmed, founder member of one of South Asia’s well known rock bands, Junoon, was appointed as UNAIDS Global Special Representative/Goodwill Ambassador in 2005. He assisted the wider UNAIDS family of the Secretariat and Co-sponsors in their efforts to prevent and reverse the spread of HIV and AIDS by raising awareness through his music and celebrity status.

Since then, he has been involved in UNAIDS work at the global level and has participated in many advocacy events, mobilizing young people to take an active role in HIV  prevention, treatment, care and support efforts.

As part of his assistance to UNAIDS in the global campaign on HIV, Salman Ahmad, is completing his five years of unwavering contribution to raising awareness, and is presently, touring colleges and Universities in Pakistan from 24th - 26th January 2011. In this tour, he will be screening his music video of the song ‘Al-Vida’ produced and launched by him in 2005, made possible with the assistance of the Swiss Development Cooperation (SDC) and Family Health International (FHI). He will be taking the message of HIV prevention and minimizing stigma and discrimination faced by People Living with HIV especially to young men and women of Pakistan

UNAIDS thanks and appreciates Salman Ahmad for his continued contribution to the world’s response to AIDS globally and, specifically, to Pakistan.

 
 
 
دسمبر نومبر اکتوبر ستمبر اگست جولائ جون مئ اپريل مارچ فروری جنوری
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team