اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

                    

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309
 

 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 1-514-970-3200

Email:-jawwab@gmail.com

 
تاریخ اشاعت:۔07-09-2010

خطرناک لاشیں

باب دوم  

تحریر۔۔۔------------- ابن صفی

جولیا نے ایکسٹو کے نمبر ڈائل کئے! دوسری طرف سے فوراً ہی جواب ملا!

کیا خبر ہے! ایکسٹو کی آواز آئی!

کیپٹن فیاض کو ایک ایسا آدمی مل گیا ہے جس نے مرنے والے کو پچھلی شام کو ایک لڑکی کے ساتھ دیکھا تھا۔

کہاں دیکھا تھا؟

کوئینس روڈ کے تیسرے چوراہے پر! وہ بہت زیادہ نشے میں تھا اور لڑکی سے کہہ رہا تھا کہ وہ پہاڑی ٹٹو ہے اس لئے کار میں نہیں بیٹھے گا! دونوں پیدل ہی چل رہے تھے لیکن وہ نشے کی زیادتی کی وجہ سے لڑکھڑارہا تھا! لڑکی نے ٹیکسی پر چلنے کی تجویز پیش کی تھی! اس پر اس نے کہا تھا کہ وہ اسی کی پیٹھ پر سوار ہوجائے پھر جہاں کہے گی سرپٹ دوڑتا ہوا لے جائے گا۔ وہ خود ہی پہاڑی ٹٹو ہے کار میں نہیں بیٹھے گا!

پھر!

گواہ ان کا تماشہ دیکھنے کے لئے کچھ دیر وہاں رکا تھا! پھر لڑکی نے ایک ٹیکسی رکوائی لی اور وہ وہاں سے چلے گئے تھے! اتفاق سے گواہ نے آج لاش بھی دیکھی تھی اور اس پر نظر پڑتے ہی اسے پچھلی رات کا واقعہ یاد آگیا تھا۔

مرنے والے کے متعلق اس نے کیا بتایا ہے؟ کیا وہ کوئی مقامی تھا!

جی نہیں اس کا بیان ہے کہ وہ اسے نیپالی معلوم ہوا تھا! لڑکی اور وہ دونوں انگریزی میں گفتگو کررہے تھے! لڑکی سفید فام تھی! لیکن گواہ یہ نہیں بتاسکا کہ اس کا تعلق مغرب کے کس ملک سے ہوسکتا ہے۔!

گواہ کے متعلق تفصیل!

وہ جوزف اینڈ جوزف کی فرم میں چیف اکاؤنٹنٹ ہے! نام جعفر سعید تیرہ جاوید اسٹریٹ میں رہتا ہے! کیا تم نے براہِ راست گفت اسی آدمی جعفر سعید سے معلومات حاصل کی ہیں۔

جی نہیں! یہ اطلاعات صفدر نے سوپر فیاض کے آفس سے فراہم کی ہیں۔

اس آدمی سے براہِ راست گفت و شنید کرو! اس کے لئے تم بذات خود ہی موزوں ہو!

بہت بہتر جناب!

دوسری طرف سے سلسلہ منقطع ہوگیا! جولیا نے جیسے ہی ریسیور رکھا پھر گھنٹی بجی!

ہیلو! اس نے دوبارہ ریسیور اٹھا ماؤتھ پیس میں کہا!

صفدر اسپیکنگ!

یس صفدر پلیز!

کیپٹن فیاض کے آدمیوں نے جعفر سعید کی نگرانی شروع کردی ہے! تین آدمی مستقل طور پر اس کے پیچھے لگے ہوئے ہیں! یہ تعاقب تقریباً ساڑھے تین گھنٹے سے جاری ہے! اس وقت جعفر سعید اپنے آفس میں ہے لیکن وہ تینوں باہر اس کے منتظر ہیں!

اس تعاقب یا نگرانی کا مقصد کیا ہے!

مقصد نہیں معلوم ہوسکا!

تم نے بروقت اطلاع دی! شکریہ! اور کچھ کہنا ہے!

نہیں دوسری طرف سے آواز آئی اور سلسلہ منقطع ہوگیا۔

جولیا نے ڈس کنکٹ کرکے پھر ایکسٹو کے نمبر ڈائل کیے اور صفدر سے ملی ہوئی اطلاع اس تک پہنچائی۔ اگر فیاض کے آدمی اس کا تعاقب کررہے ہیں تو تم اس سے ہرگز نہ ملنا! دوسری طرف سے آواز آئی۔ دوسرے احکامات کا انتظار کرو۔

ایکسٹو نے سلسلہ منقطع کردیا۔
 

جاری ہے

 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team