اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 

Email:-najeemshah@yahoo.com

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔22-09-2010

آل پاکستان مسلم لیگ اورآل انڈیا مسلم لیگ
 
تحریر: نجیم شاہ

ماﺅزے تنگ جدید چین کا بانی اورعوام دوست انقلابی لیڈر تھا۔ انہوں نے ہیروئن اور افیون زدہ چینی قوم کو نئی پٹڑی پر ڈال کر جدید چین کی بنیاد رکھی۔ماﺅزے تنگ نے چین میں وہ انقلاب برپا کیا جو آج تک دنیا کے کئی ممالک کے ان لاچار، غریب، مفلوک الحال اور کمزور لوگوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہو رہا ہے۔ آج امریکہ جیسی سپر پاور بھی چین کی ترقی سے خوفزدہ ہے ۔ پاکستان کے بارے میں ماﺅزے تنگ کا کہنا تھا کہ یہ عظیم قوم ہے اور ایک دن پوری دنیا پر حکومت کرے گی کیونکہ غیبی قوت پر ان کا ایمان انتہائی پختہ ہے۔ اگر اس قوم کو اچھی لیڈرشپ مل گئی تو بہت تیزی سے ترقی کرے گی۔
لیڈر یا رہنماءکسی قوم کی رہبری یا رہنمائی کرنے والا عظیم انسان ہوتا ہے۔ جس قوم کو اچھی لیڈرشپ مل جائے وہ قوم نہ صرف اپنا مستقبل محفوظ بنا سکتی ہے بلکہ دنیا کی دوسری اقوام کے لئے ایک مثال بن جاتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قوم کی تقدیر لیڈر ہی بناتے ہیں اور وہی بگاڑتے بھی ہیں۔پاکستان کو بنے آج 63سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ہمیں قائداعظم کی طرح کوئی بھی ایسا رہنما نظر نہیں آیا جو قوم کی صحیح معنوں میں رہنمائی کر سکے۔
آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام 1906ءمیں ڈھاکہ کے مقام پر عمل میں آیا۔یہ ایک سیاسی جماعت تھی جو برصغیر میں مسلم ریاست کی تشکیل میں سب سے زیادہ کارفرما قوت تھی۔ تقسیم کے بعد بھی آل انڈیا مسلم لیگ ایک اہم جماعت کے طور پر قائم رہی کیونکہ قائداعظم محمد علی جناح کی صورت میں اس جماعت کو ایک عظیم لیڈر اور رہنما میسر آ چکا تھا۔ جن کی ولولہ انگیز قیادت میں 14اگست 1947ءکو پاکستان وجود میں آیا تھا۔مسلم لیگ جسے پاکستان کی خالق جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے قائداعظم کے بعد اس کو اچھا لیڈر میسر نہ آ سکا۔ یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ کے نام سے کئی جماعتیں قائم ہیں اور ہر جماعت خود کو مسلم لیگ کی حقیقی وارث کہلاتی ہے۔
قیام پاکستان کے 64سال بعد آج سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف”آل پاکستان مسلم لیگ“ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر چکے ہیں ۔ سابق صدر جو پہلے فوج کے سپہ سالار تھے نواز شریف حکومت کا تختہ اُلٹنے کے بعد 9سال تک برسراقتدار رہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پرویز مشرف کے دور میں ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام آیا اور عالمی سطح پر پاکستان کو باعزت مقام ملا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی۔ سابق صدر کے دورِ حکومت میں پاکستان کو انتہائی اہم چیلنجوں کا سامنا رہا جن میں 2001ءمیں بھارت کے ساتھ کشیدگی تھی جس میں 10ماہ تک جنگ کے بادل چھائے رہے۔ اس کے بعد نائن الیون کا واقعہ جس نے نہ صرف ہمارے ملک بلکہ دنیا پر بہت گہرے اثرات ڈالے۔ 2005ءکا زلزلہ بھی اسی دورِ حکومت میں آیا جس نے ملک کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔اس کے علاوہ لال مسجد کا واقعہ، اکبر بگٹی کا قتل اور عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی پرویز مشرف کی ایسی غلطیاں تھیں جو اُن کے اقتدار کے خاتمے کا موجب بنیں۔
موجودہ دور پروپیگنڈے کا ہے اور ہر سیاسی جماعت اپنے راستے میں حائل رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے پروپیگنڈے کا سہارا لئے ہوئے ہے۔ ہر پارٹی خود کو محبت وطن اور دوسری کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دیتی ہے۔ پرویز مشرف سے اگر غلطیاں سرزد ہوئیں تو یہی غلطیاں ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی ہوتی رہیں۔پاکستان کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو ہر حکمران پارٹی سے غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ میاں نواز شریف اپنے زمانہ اقتدار کے دوران دو سویلین صدور غلام اسحٰق خان اور فاروق احمد خان لغاری کے ساتھ نبردآزما اور برسرپیکار رہے۔ ان صدور کے علاوہ وہ پانچ آرمی چیف صاحبان سے بھی نبرد آزما رہے جن میں جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ، جنرل آصف نواز، جنرل عبدالوحید کاکڑ، جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل پرویز مشرف شامل ہیں۔سپریم کورٹ پر حملہ بھی نواز شریف کے دور ِ حکومت میں سب سے بڑی غلطی تھی۔ وہ اپنے دور اقتدار میں دو چیف جسٹس صاحبان سجاد علی شاہ اور عبدالحمید ڈوگر کے ساتھ بھی برسرپیکار رہ چکے ہیں۔ایمل کانسی کی امریکہ حوالگی بھی اسی دور حکومت میں ہوئی۔ سابق صدر فاروق لغاری آج بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایمل کانسی کی گرفتاری اور امریکہ حوالگی میں میاں محمد نواز شریف کا ہاتھ تھا۔
روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی نے بھی اپنے دور اقتدار اور باہر رہ کر پہاڑ جیسی غلطیاں کی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی بصیرت اور قابلیت کا نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم بھی معترف ہے لیکن اِدھر ہم اُدھر تم کے نعرے کی صورت میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی، محترمہ بے نظیر بھٹو کے دورِ اقتدار میں خالصتان تحریک کے سکھوں کی فہرست بھارت کے حوالے کیا جانا ایسی غلطیاں تھیں جن کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا گراف دن بدن گرتا گیا۔آج روٹی، کپڑا اور مکان تو دور کی بات عوام صرف روٹی کے نوالے کو ترس رہے ہیں۔پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس پر کرپشن کے سب سے زیادہ الزامات لگے۔مشرف دور ِ حکومت میں اسمبلیوںسے استعفے نہ دینے کے عوض اس جماعت نے حکومت سے مفاہمتی آرڈیننس حاصل کیا۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے بھی محترمہ شہید کا کہنا تھا کہ وہ حکومت میں آئیں تو انہیں امریکہ کے حوالے کر دینگی۔ یہاں تک فرمایا کہ وہ انٹرنیشنل اداروں کو پاکستان کے جوہری پروگرام تک پہنچنے کا موقع فراہم کرینگی۔
پاکستان میں اکثریتی پارٹیاں ایسی ہیں جو آج تک موروثی سیاست کا شکار ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی جماعتیں پہلے اپنی پارٹیوں میں جمہوریت کو فروغ دیں اور موروثی سیاست کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں۔پرویز مشرف ہوں یا نواز شریف سب کو قوم کیلئے سوچنا ہوگا۔ قوم اس وقت مختلف حالات کا مقابلہ کر رہی ہے۔ قائداعظم کی ”آل انڈیا مسلم لیگ “کے بعد پرویز مشرف کی ”آل پاکستان مسلم لیگ “کیا کردار ادا کرتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔موجودہ حالات میں ”آل پاکستان مسلم لیگ “کا قیام جنرل پرویز مشرف کا ایک اچھا اقدام ہے لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم لیگیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں جس طرح آل انڈیا مسلم لیگ کی صورت میں ایک فعال کردار ادا کیا۔
 
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved