WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200 Fax:1-240-736-4309
Telephone:- 1-514-970-3200
Email:-jawwab@gmail.com
تاریخ اشاعت:۔09-12-2010
گڈو نے ہے چلنا سیکھا گِر کے آپ سنبھلنا سیکھا امی نے دیں خوب دُعائیں دادی اماں نے لیں بَلائیں گِر کے آپ سنبھلنا سیکھا گڈو نے ہے چلنا سیکھا خالہ جان نے کر دی خالی گڈو کے ڈر سے الماری سارے گھر نے ڈرنا سیکھا گڈو نے ہے چلنا سیکھا اِک دن بستہ ہاتھ جو آیا سارے گھر بھر میں پھیلایا کام نیا یہ کرنا سیکھا گڈو نے ہے چلنا سیکھا گھر کے سب اخبار رسالے گڈو نے ہیں ڈھونڈ نکالے اپنے آپ یہ کرنا سیکھا گڈو نے ہے چلنا سیکھا ضد ہے میز پر چڑھ جائیں گے دادا کا چشمہ لائیں گے کرسی میز پہ چڑھنا سیکھا گڈو نے ہے چلنا سیکھا
اگلا صفحہ پچھلا صفحہ
Email to:-
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved