WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200 Fax:1-240-736-4309
Telephone:- 1-514-970-3200
Email:-jawwab@gmail.com
تاریخ اشاعت:۔09-12-2010
اک چراگاہ ہری بھری تھی کہیں تھی سراپا بہار جس کی زمیں کیا سماں اس بہار کا ہو بیاں ہر طرف صاف ندیاں تھیں رواں تھے اناروں کے بے شمار درخت اور پیپل کے سایہ دار درخت ٹھنڈی ٹھندی ہوائیں آتی تھیں طائروں کی صدائیں آتی تھیں کسی ندی کے پاس اک بکری چرتے چرتے کہیں سے آ نکلی جب ٹھہر کر ادھر ادھر دیکھا پاس اک گائے کو کھڑے پایا پہلے جھک کر اسے سلام کیا پھر سلیقے سے یوں کلام کیا کیوں بڑی بی! مزاج کیسے ہیں! گائے بولی کہ خیر اچھے ہیں کٹ رہی ہے بری بھلی اپنی ہے مصیبت میں زندگی اپنی جان پر آ بنی ہے، کیا کہیے! اپنی قسمت بری ہے، کیا کہیے! دیکھتی ہوں خدا کی شان کو میں رو رہی ہوں بروں کی جان کو میں زور چلتا نہیں غریبوں کا پیش آیا لکھا نصیبوں کا آدمی سے کوئی بھلا نہ رے اس سے پالا پڑے، خدا نہ کرے! دودھ کم دوں تو بڑبڑاتا ہے ہوں جو دبلی، تو بیچ کھاتا ہے۔
اگلا صفحہ پچھلا صفحہ
Email to:-
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved