یونیورسٹی
آف ایلینوس شکاگو کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا
ہے کہ انہوں نے دوران حمل چھاتی کے سرطان کی
شدت میں اضافے کی وجوہات جان لی ہیں۔ وضح حمل
کے بعد جب ماں کے جسم میں تبدیلیاں ہوتی ہیں
تو اس دوران چھاتی کے سرطان سے متعلق خون کے
خلیے متحرک ہونے لگتے ہیں جو خون میں سوزش سے
متعلق جینز کی وجہ سے متحرک ہوتے ہیں۔ جوانی
میں وضع حمل کے دوران چھاتی کے سرطان کے امکان
کم ہوتے ہیں۔ مگر اپیڈامالوجیکل تحقیق کے
مطابق دوران حمل چھاتی کے سرطان کے خطرات
نسبتاً زیادہ ہوتے ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں
مکمل کی جانے والی اس تحقیق کو پروفیسر
ڈیبراٹونیٹی نے مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ
دوران حمل چھاتی کے سرطان کا عارضہ زیادہ
خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس سے ماں کے ساتھ ساتھ
بچے کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ انہوں
نے اس تحقیق کے دوران 64 مختلف جینز کی شناخت
کی جو کسی نہ کسی حوالے سے سرطان کے خلیوں کو
متحرک کردیتے ہیں۔ تحقیق کے دوران 18 سے 45
سال کی خواتین کو 3 گروپوں میں تقسیم کرکے
دیکھا گیا تھا۔