اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

موسم گرما میں میک اپ ۔۔۔۔۔

آنکھوں کا میک اپ

سیاہ حلقے

حسین بننے کا ایک راز یہ بھی ہے 

زیورات اورآپ کا حسن

میک اپ کرنے کی تکنیک

چہرے کی خوبصورتی نکھاریے

بالوں کی خشکی د ور کریں

روشن ،اجلی آنکھیں

جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

شفاف جلد کیلئے چند نسخے

چہرے کی دلکشی کا سامان کچن میں ہے

نرم و ملائم جلد.... مگر کیسے؟

گھریلو ٹوٹکے

لوشن کا استعمال اور فائدے

ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

فیشل اور چہرے کی خوبصورتی

پرکشش اور جواں نظر آنے کیلئے

ہونٹوں کی خوبصورتی کے لئے نسخے۔

آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگےگا؟

پرفیومز کا استعمال احتیاط کا متقاضی

ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ  
ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں، خوبصورت ہاتھوں کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے، زیادہ تر عورتیں اپنے ہاتھوں کے بارے میں بہت زیادہ لاپرواہ ہوتی ہیں،شادی کے بعد تو وہ اور بھی لاپرواہ ہو جاتی ہیں، عورتیں اگر ہاتھوں کی خوبصورتی کے بارے میں محتاط ہیں، تو ان کو بد صورت ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

ہاتھوں کی خوبصورتی کی دیکھ بھال کے لئے ہاتھ کو ہتھیلی، کہنی، ناخن،اور بازوں میں تقسیم کرلیں،تاکہ آپ ہاتھوں کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے کرسکیں، ہاتھ کے اوپر والے حصے کی جلد کافی نرم اور پتلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد پر جھریاں جلد پڑجاتی ہیں اور ان سے بڑھتی عمر کا علم ہو جاتا ہے، ہتھیلی کے نچلے حصے کی جلد سخت اور موٹی ہوتی ہے، اس حصے میں کسی قسم کے چکنے غدود نہیں ہوتے جس سے صابن، ڈٹرجنٹ سوڈا بھاری پانی وغیرہ کے استعمال سے ہی ہاتھ کا یہ حصہ فورا پھٹکنے لگتا ہے۔

ان باتوں پر توجہ دیں

ہفتہ میں ایک بار مینی کیور (Manicure) ضرور کریں۔

کپڑے دھوتے، برتن صاف کرتے، باغبانی، پینٹ وغیرہ کرتے وقت ہاتھوں پر گلوز ربڑ کے دستانے پہن لیں، اس سے آپ کے ہاتھ محفوظ رھیں گے۔

سبزی کاٹنے سے پہلے ہاتھوں پر مونگ پھلی، سرسوں، زیتون میں سے کسی ایک کا تیل لگا لیں اس سے ہاتھوں پر نشان نہیں پڑیں گے۔

ہاتھوں کو زیادہ دیر تک گیلا نہ رکھیں، اس سے ہاتھوں کی جلد خشک ہو جاتی ہے، جس سے ناخنوں کے ارد گرد کی جلد ڈھیلی اور بے جان سی ہوتی ہے۔

ہاتھوں کی جلد کو خوبصورت اور پر کشش بنائے رکھنے کے لئے آپ اپنی خوراک میں وٹامن اے، بی، سی، ڈی، کیلشئیم آئرن اور پروٹین سے بھر پور خوردنی چیزوں کو شامل کریں۔

ہاتھوں کی خوبصورتی کے لئے ورزش کریں، اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو جلدی جلدی کھولیں اور بند کریں، ایسا پندرہ بیس مرتبہ کریں، انگلیوں کو پھیلائیں اور پھر آپس میں ملائیں، یہ عمل بھی پندرہ بیس بار کریں، اس سے ہاتھوں کی انگلیاں زیادہ خوبصورت اور پر کشش ہوں گی۔

مٹھی باندھ کر ہاتھ کی کلائی کو گھڑی کی سمت میں دس پندرہ مرتبہ گھمائیں پھر گھڑی کی الٹی سمت میں گھمائیں اس سے کلائی میں لچکیلا پن آئے گا، تیرنا، رسی کودنا وغیرہ ورزشوں سے بازوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
 
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team