کل سے مون سون کانیا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کاامکان:محکمہ موسمیات

کراچی(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون میں کراچی اور حیدرآباد میں خوب بارش ہوگی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا تھا کہ حالیہ مون سون میں کراچی اور حیدرآباد میںخوب بادل برسیں گے۔انہوں نے کہا جولائی اوراگست میں زیادہ بارش کاامکان ہے،کراچی میں12 اور13 جولائی کو50 ملی میٹربارش کاامکان ہے ۔ڈاکٹر غلام رسول کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا سلسلہ ایک دو روز میں شروع ہوجائیگا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کل سے مون سون کانیا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کاامکان ہے،جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 سے27 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتارسے چل رہی ہیں۔ہوا کا کم دباو¿ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں موجود ہے،جبکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔کراچی کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت32 سے34 ڈگری تک بڑھنے کاامکان ہے۔
دریں اثنا بدین میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بدین میں بارشوں اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے انتظامات مکمل کرلئے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بدین کے اسسٹنٹ کمشنر عمران الحسن کا کہنا تھا کہ بدین کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے پیش نظربدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کردیئے گئے ہیں۔عمران الحسن نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو