news-1469089704-3739_large

مظفر آباد میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش ناکام ، نواز لیگ کے کارکن سمیت 5افراد فوج کے حوالے

مظفرا ٓباد (ویب ڈیسک) مظفرآباد میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پرمسلم لیگ نواز کے کارکن سمیت 5 افراد کوگرفتار کر کے فوج کے حوالے کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مظفر آباد کے علاقے برنالہ میں جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کرنے والے5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔گرفتار افراد میں مسلم لیگ نواز کا کارکن بھی شامل ہے جسے جعلی شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی کوشش پر گرفتار کیاگیا ہے۔

برنالہ میں پولیس کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی سجاد احمد نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچوں افراد جعلی شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں گرفتار کرکے فوج کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کر سکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں