اب ٹوئٹر سے گھر بیٹھے پیسے کمائیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو ویڈیوز پوسٹ کرکے پیسے کمانے کی پیشکش کردی۔

جی ہاں 30 اگست سے ٹوئٹر نے صارفین کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی بنائی ہوئی ویڈیوز شیئر کرکے پیسے کماسکتے ہیں۔

اس کے لیے صارفین کو ٹوئٹر کی انگیج ایپ پر جاکر پروگرام میں اپلائی کرنا ہوگا جس کے بعد ویڈیو شیئر کرنے پر ان کے سامنے ایک باکس آئے گا جس پر مارک کرنے سے وہ عندیہ دیں گے کہ وہ اس کی پری رول پروموشن یا اپنی ویڈیوز میں اشتہارات کے اضافے کے لیے تیار ہیں۔

ٹوئٹر اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد صارف اور 30 فیصد خود رکھے گی۔

اس پروگرام میں ہر کوئی اپلائی کرسکتا ہے مگر ٹوئٹر چاہتا ہے کہ اس پروگرام کو خاص طور پر ایسے صارفین استعمال کریں، جن کی ویڈیوز اور دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہو۔

ٹوئٹر کے بلاگ پوسٹ پر سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ میں آنے والی سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔

زیادہ فالورز والے مقبول ٹوئٹر صارفین اس پروگرام سے آمدنی کا بڑا حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

ٹوئٹر کو توقع ہے کہ ہائی پروفائل شخصیات اور میڈیا برانڈز عام لوگوں کو اپنی جانب کھینچنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اس طرح کے پروگرامز دیگر سوشل نیٹ ورکس پر بھی ہیں جیسے فیس بک لائیو ویڈیوز پر معاوضے کی پیشکش کررہی ہے تاہم وہ فی الحال بڑے میڈیا اداروں کو ہی ادائیگی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں