پروٹیز سے کامیابی، سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا

لندن: چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کامقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
کوہلی الیون نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکرگروپ بی میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے، اس لیے اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہوگا، یہ ایک طرح سے ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل کا ری پلے ہوگا، تب بھی ان ہی دو ٹیموں کا باہمی مقابلہ ہوا تھا جس میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں ٹکراؤ گروپ بی کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں