|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
 |
Telephone:- 0334-5877586 |
Email:-m.wajiussama@gmail.com |
کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر
جانے کے لیے کلک
کریں |
تاریخ اشاعت:۔03-09-2009 |
ثناء اللہ بھٹہ صاحب کے نام۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارا
المیہ |
کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نصیر احمد ظفر |
ثناء اللہ بھٹہ صاحب
السلام علیکم
امید ہے کہ محترمی خیریت سے ہوں گے
۔اللہ آپ کا بھلا کرے۔
............... مجھے اب سمجھ آئی ہے
کہ ہماری قوم کیوں مسلسل انحطاط کا شکار ہو رہی ہے
آپ جیسے مہربان دانشوروں نے قوم کو کبھی صحیح
راستہ بتایا ہی نہیں تو قوم بے چاری کیا کرے لیکن
یہاں ایک مشکل اور بھی پیش آ گئی ہے کہ کہ آپ کو
خود بھی تو صحیح اور غلط میں فرق معلوم نہیں ہے تو
آپ کسی اور کی کیا راہنمائی فرمائیں گے۔پرویز مشرف
اور چوہدری صاحب کے حلف کی تصویر پر آپ نے جو
تبصرہ فرمایا اگر آپ کی بیان کردہ مثال جس میں آپ
نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ کی مثال پیش کی ہے۔
تو نہایت خطرناک شکل بنتی ہے۔ میں آپ کے اس بیان
کو من و عن درج کرتا ہوں
"Now he is Muslim like Hazrat Umer ( He changed
like Hazrat Umer ) During test he passed. It
will be not good to say that Hazar Umer want to
shahedd Hazart Mohammad PBUH.Think like this."
اول تو میری درخواست ہے کہ آج کے نام نہاد سیاست
دانوں ، ایسٹیبلشمنٹ کے افراد، ایجینسیوں کے افراد
کو حضرت عمر جیسے عظیم صحابیٔ رسول صلی اللہ علیہ
وسلم اور خلیفۂ راشد کے ساتھ مت ملائیں کہ خاک را
بہ آسمان چہ تعلق است، ویسے اگر کسی خاص مسلک سے
تعلق ہو تو میں اس موضوع کو یہاں نہیں چھیڑتا۔اگر
آپ کی مثال کو میں حالات حاضرہ پر لگاؤں تو شکل یہ
بنتی ہے کہ
مصطفیٰ کھر نے ماضی میں کرپشن کی اب اولیاء میں
شامل ہیں ......اس لئے ووٹ دے دیں تھنک لائک دس
. آ....ی نے ماضی میں کرپش کی اب اقطاب میں شامل
ہے ......اس لئے ووٹ دے دیں تھنک لائک دس3. نواز
نے
ماضی میں کرپشن کی اب خدا رسیدہ ہے ......اس لئے
ووٹ دے دیں تھنک لائک دس
. شہبازنے ماضی میں کرپشن کی اب خدا بزرگ بن گیا
ہے ......اس لئے ووٹ دے دیں تھنک لائک دس
. مشرف نے ماضی میں کرپشن کی اب خانہ کعبہ میں
رہتا ہے......اس لئے ووٹ دے دیں تھنک لائک دس
ویسے تو یہ ایک لمبی لسٹ بن سکتی ہے اور اللہ کے
فضل سے گذشتہ ساٹھ باسٹھ سال سے ہم اسی طرح کچھ
سال ایک کی خدمت کرتے ہیں خوب کھلاتے ہیں خوب
کھلاتے ہیں اور پھر کوئی ان پر کرپشن کا الزام لگا
کر کچھ سال حکومت کرتا ہے اور پھر ہمارے ووٹوں سے
انہی کو حکومت سونپ کر چلا جاتا ہے اور ہم پھر وہی
کام شروع کردیتے ہیں پھر روتے ہیں اور پھر............
......
اس لئے ووٹ دے دیں تھنک لائک دس
کی گردان شروع کر دیتے ہیں۔
آخر کب تک ہم انہیں سیاسی سلوگنز سے لٹتے رہیں گے۔
جس کو آپ حضرت عمر قرار دے رہے ہیں نعوذ باللہ۔ ان
کے بھی کچھ سیاسی مفادات تھے جب ٹکرائے تو انکاری
ہو گئے اور جب تک مفادات حاصل ہوتے رہے ہر قسم کے
حلف اٹھاتے اور اٹھواتے رہے۔
|
|
|
|
|
|
|
 |
 |
|
 |
|
 |
|
|
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved |
Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved
|