اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-0300-6491308//0333-6491308

Email:-peerowaisi@yahoo.com

کالم نگارعلامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی  کےمرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔01-09-2010

شب قدر ایک عظیم رات
 
علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ایم اے سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال




بسم اللہ الرحمن الرحیم
امت خیر الانام کو اللہ تعالیٰ نے بہت سے انعامات سے نوازا ہے، انہیں میں سے ایک شب قدر ہے، اس شب میں اللہ تعالیٰ نے اپنا کلام اتارا، اس کو ہزار مہینے کی راتوں سے افضل و اعلیٰ قرار دیا، غروب آفتاب سے طلوع فجرتک اس میں رحمتیں برستی ہیں، قدسی زمین پہ اتر کر امت محمدیہ کے عبادت گذاروں کو سلام کہتے ہیں، اور اس رات کو جاگ کر عبادت کرنے والا گناہوں سے ایسے پاک ہوجاتا ہے جیسے وہ ابھی پیدا ہوا ہے۔
اس رات کو شب قدر کہنے کی وجہ ذکر کرتے ہوئے مفسر قرآن امام قرطبی رحمة اللہ علےہ تفسےر قرطبی پارہ نمبر 30 سورہ قدر آےت نمبر 2 کے تحت لکھتے ہےں: ”اس رات کو شب قدر اسلئے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس رات میں ایک بڑی قدر ومنزلت والی کتاب، بڑی قدر و منزلت والے نبیﷺ پر، بڑی قدر ومنزلت والی امت کےلئے نازل فرمائی ہے۔“ دےگر مفسرین لکھتے ہیں کہ ”قدر کا معنیٰ تنگی بھی ہے، تو چونکہ اس رات میں فرشتے اتنی کثرت سے زمین پر اترتے ہیں کہ زمین ان کےلئے تنگ پڑ جاتی ہے لہذا اسلئے بھی اس رات کو شب قدر کہتے ہیں۔“ بعض مفسرین نے لکھا کہ قدر کا لفظ ”قضاو قدر“ کے معنیٰ میں بھی استعمال ہوتاہے تو چونکہ فرشتوں کو اس رات سال بھر کے معمولات، وظائف وخدمات پر مامور کیا جاتا ہے ےا پھر اس رات اعمال صالحہ منقول ہوتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں ان کی قدر ہوتی ہے اور انکے متعلق فےصلے ہوتے ہیں ان وجوہات کی بنا پر بھی اس رات کو شب قدر کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
اس رات کی فضیلت کیا ہے؟ کتاب لاریب میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”بےشک ہم نے قرآن شب قدر میں اتارا، اور آپ کیا سمجھتے ہیں شب قدر کیا ہے، شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اس میں فرشتے اور جبریل اپنے رب کے حکم سے ہر کام کےلئے اترتے ہیں، ےہ رات سلامتی ہے صبح چمکنے تک۔“ جبکہ صحیح بخاری وصحیح مسلم کی کتاب الصوم میں رسول معظم نبی مکرم حضرت محمد مصطفیﷺ کا فرمان ہے: ”جس نے اس رات میں ایمان و اخلاص کےساتھ شب بیداری کرکے عبادت کی اللہ تعالیٰ اسکے سال بھر کے گناہ بخش دیتا ہے۔“
اب ےہ بات تو قرآن مجید سے واضح ہوگئی کہ ےہ رات رمضان المبارک میں ہے لیکن ےہ رات کونسی ہے اس متعلق صحےح بخاری کتاب التراویح، باب لےلة القدر میں حدیث مقدسہ ہے: ”شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں مےں تلاش کرو۔“ لہذا واضح ہوا کہ بعض اسرار وروموز اور وجوہات کی بنا پر شب قدر کا تعین قرآن وسنت میں واضح طور پر نہیں کیا گےا بلکہ صرف ےہ بتاےا گےا ہے کہ یہ آخری پانچ طاق راتوں میں سے کوئی ایک ہے۔
لیکن صاحبان علم وحکمت نے قرآن وسنت سے اشارة ےہ ثابت کیا ہے کہ ےہ رات ستائیسویں رمضان ہے۔ چنانچہ تفسیر کبیر میں ہے: ”لیلہ القدر کے حرف نو ہیں اور یہ لفظ اس سورہ میں تین مرتبہ ذکر کیا گیا ہے، نو کو تین سے ضرب دیں تو ستائیس حاصل ہوتا ہے، پس یہ رات ستائیسویں ہے۔“ دےگر کتب تفاسیر میں ہے ”اس سورہ کے کلمات کی تعداد تیس ہے، اور جس کلمے سے اس رات کی طرف اشارہ کیا گیا یعنی ”ھی“ وہ ستائیسواں کلمہ ہے، اس لئے ےہ رات ستائےسویں ہے۔“ جبکہ مفسر صحابی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کا پسند یدہ عدد طاق ہے اور طاق میں سے سات کا عدد پسندیدہ ہے، ےہی وجہ ہے کہ آسمانوں کی تعداد بھی سات ہے، زمےنےں بھی سات ہیں، اعضاءسجدہ بھی سات ہیں، ہفتہ کے دن بھی سات ہیں، اور خانہ کعبہ کے طواف کے چکر بھی سات ہیں۔ سات کا عدد پسندیدہ ہے تو پھر یہ رات رمضان کے آخر ی عشرہ کی ستائیسویں رات ہے۔
اس رات کو اتنا مقام کےوں دےا گےا؟ کتب اسلام میں ہے ”نبی اکرمﷺ نے اپنی امت کی عمروں کو مختصر پایا تو دل میں یہ پریشانی پیدا ہوئی کہ وہ ہ مختصر عمر مےں اتنی عبادت نہ کر سکیں گے جتنی پہلی امتوں نے اپنی لمبی عمروں میں کی ہے۔ چنانچہ اللہ رب العزت نے فورا وحی نازل فرمائی اور پیغام بھیجا: ”اے حبیب پاک! آپ پریشان نہ ہوں آپ کی امت کی عمر بڑی نہیں تو کیا ہوا، ہم ان کا اجر بڑھا دیتے ہیں، ہزار ماہ کی لمبی عمر نہ سہی ہم انہیں ایک ایسی رات عطا کردےتے ہیں جو اس میں جاگ کر عبادت کرے اسکا اجر ہزار مہینے کی راتوں سے بھی زیادہ ہوگا۔ “
دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو رحمتیں سمیٹنے کی توفیق نصیب فرمائے اور اللہ رب العالمین ہم سب کو اپنی اور اپنے پیاروں کی دنیا، قبر حشر کی منزلیں اور ابدی گھر ےہ سب دین اسلام کی تعلیمات کےمطابق بہتر سے بہتر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین! والحمد للہ والصلوٰة والسلام علیٰ رسول اللہ۔
 
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved