|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
 |
Telephone:-0300-4466701 |
Email:-shahzadiqbal7@yahoo.com |
کالم نگارشہزاد اقبال کے مرکزی صفحہ پر
جانے کے لیے کلک
کریں |
تاریخ اشاعت:۔2011-04-26 |
بھٹو کی قبر پر دو آوازیں |
کالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہزاد اقبال |
گزشتہ دنوں سندھ کی سیاست میں لاڑکانہ اور
کرچی مرکز نگاہ رہا۔اپریل کو ذوالفقار علی
بھٹو کی2ویں برسی کے حوالے سے خصوصی تقریبات
کا اہتمام کیا گیا سب سے بڑی تقریب ان کے مزار
پر ہوئی جہاں صدر، وزیراعظم سمیت پیپلز پارٹی
کے رہنمائوں،کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے
شرکت کی ملک بھر سے لوگ ٹولیوں کی شکل میں
نوڈیروپہنچے سندھ حکومت نے حسب روایت خصوصی
اہتمام کیا ہوا تھا جبکہ برسی کے موقع پر بھٹو
لنگر بھی شرکا،میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر
جہاں ایک طرف پیپلز پارٹی نے اپنی قوت کا
اظہار کیا تو دوسری جانب پی پی پی غنویٰ گروپ
کی طرف سے بھی’ نمبر گیم‘ کا اہتمام کیا گیا
تھا۔نوڈیروکے جلسہ سے خطاب کے دوران صدر آصف
علی زرداری نے اس خدشہ کا پہلی بار اظہار کیا
کہ اسلام آباد میں ٹیکنو کر یٹس کی حکومت قائم
کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔بھٹو کیس کا ریفرنس
نہ بھیجتا تو خیانت ہوتی میں نے بدلے کی بات
نہیں کی کسی ادارے کے چہرے پر دھبہ ہے تو خود
مٹائی۔صدر مملکت جو پیپلز پارٹی کے شریک
چیئرمین بھی ہیں بخوبی جانتے ہیں کہ جیالوں کے
دل ایسے موقوں پر کیسے جیتے جا سکتے ہیں ایسی
صورتحال میںجب ملک بھر میں ان کی حکومت کے
خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں وہ پیپلز پارٹی کے
کارکنوں کو کسی قیمت پر کھونا نہیں چاہتے
تقریب میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو
زرداری بھی شریک تھے اور انہوں نے اپنے والد
کے ساتھ ملکر نانا اور والدہ کی قبر پر گل
پاشی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ایک جانب جہاں یہ
تقریب ہورہی تھی تو دوسری جانب گڑھی خدا بخش
میں غنوی بھٹو جوش خطابت میں کہہ رہی تھیں کہ
ہمیں کرپشن اور بدعنوانی والا زرداری کا
پاکستان نہیں چاہیی۔طاقت اور اقتدار عوام کا
حق ہے جو عوام کو ملنا چاہیے امریکی سامراج نے
بھٹو کو راستے سے ہٹایا گویا بھٹو کی قبر پر
ایک آواز اگر دوبارہ عدالتی کارروائی کے حق
میں اٹھ رہی تھی تو دوسری آواز یہ کہہ رہی تھی
کہ یہ سب کچھ امریکی ایما پر ہوا۔عوام بخوبی
جانتے ہیں کہ دونوں پارٹیوں کے مابین مفاہمت
ہوتی نظر نہیں آرہی اور دونوں بھٹو کے نام پر
سیاست کر رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ بھٹو کے
نام پر سیاست کرنے والے عوام کو کیا دے رہے
ہیں 4اپریل کی سندھ بھر میں چھٹی سے عوام کے
پیٹ نہیں بھرتے اورنہ ہی صدرزرداری کی جانب
سی0کاشت کاروں کو دیئے جانے والے بے نظیر زرعی
کارڈ دینے سے کوئی زرعی انقلاب برپا ہوگا۔یہ
محض ڈھکو سلے والے اقدامات ہیں جس سے عوام
کوحقیقی معنوںمیں کوئی ریلیف نہیں ملتا
ہی۔بھٹو کی برسی کی تقریب کے حوالے سے ایک اور
اہم پہلو بی بی شہید بھٹو کے کارکنوں کی جانب
سے زرداری اور آغاسراج درانی کے پوسٹرپھارنے
کا عمل تھا۔جبکہ صوبائی وزیر تعلیم مظہرالحق
کی بھٹو کے مزار پر آمد پر مخالفین نے نعرے
بازی شروع کردی اور انہیں مجبوراً فاتحہ پڑھے
بغیر ہی واپس جانا پڑا۔ادھر زرداری کا جو
یارہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے بھی لگے اور
زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے شور میں کان پڑی آواز
سنائی نہیں دے رہی تھی ۔ادھر ذوالفقار علی
بھٹو کیس کے ری اوپن کروانے کے حوالے سے
صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیج دیا گیا جس
کی باقاعدہ سماعت4اپریل سے شروع ہوگی تاہم
کراچی کے ایک وکیل سہیل حمید نے کیس دوبارہ
کھولنے کے خلاف ایک آئینی درخواست سندھ ہائی
کورٹ میں دائر کردی ہی۔جس میں انہوں نے موقف
اپنا یا ہے کہ کیس ری اوپن کرنے سے کوئی فرق
نہیں پڑے گا بے نظیر دور حکومت میں یہ کام
نہیں کیا گیا تو اب اس کی ضرورت آخر کیوں پیش
آگئی۔لیکن ہمارے ہاں ہرپرانے سانحہ کے دن کے
قریب آنے پرمتعلقہ افراد جس طرح میڈیا گیم
شروع کرتے ہیں وہ ہم سب کے سامنے ہیں بے نظیر
کی شہادت7دسمبر کے قریب سعود عزیز ااور خرم
شہزاد کی گرفتاری وغیرہ کے حوالے سے اہم خبریں
آئیں تو گرشتہ دنوں ان دونوں کو ضمانت پر رہا
کر دیا گیا اب اگر 4اپریل کا دن آیا تو بھٹو
مقدے کے کھولنے کی باتیں ہورہی ہیں۔کراچی کا
سیاسی منظر نامہ گزشتہ ہفتے بھی ڈاکٹر
ذوالفقار مرزا کے گرد گھومتا رہا۔اوربلاخر
سپریم کورٹ میں حاضری کے بعد اسلام آباد میں
صدر مملکت کے ساتھ طویل ملاقات کے نتیجے میں
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے صوبائی وزیر داخلہ
وزیر جیل خانہ جات اوروزیر جنگلات کے عہدوں سے
علیحدگی اختیار کرلی اور وہ جلد ہی علاج کے
بہانے ملک سے باہر چلے جائیں گے اور جاتے جاتے
وہ کہہ گئے ہیں کہ وہ بھاگنے والے ہیں نہ ڈرنے
والی۔لیاری کے بچوں کی خاطر سر کٹوا سکتا ہوں
جھکا نہیں سکتا اب سفید جھنڈے والے بتائیں کہ
کھالوں کے پیسے کہاں جاتے ہیں؟ دریںاثناء
کراچی میںبھتہ خوری اور پرچہ پھینکنے کے خلاف
شہر میںاپریل کو مکمل ہڑتال ہوئی تمام
کاروباری مراکز حتی کہ گلی محلوں میں شیر
فروش،دوائیوں اور سبزیوں تک والوں نے اپنی
دکانیں بند کر رکھی تھیں جبکہ ایم کیو ایم نے
وفاقی حکومت کودن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ
بھتہ خوروں کو جلد گرفتار کرو ورنہ ایم کیو
ایم اپنی نئی حکمت عملی پر گامزن ہو جائے
گی۔ادھر تو ہین عدالت کے مرتکب سندھ کے رکن
صوبائی اسمبلی شر جیل میمن کو سندھ حکومت نے
ترقی دیکر وزیر اطلاعات کا اضافی چارج دیدیا
جبکہ وزارت داخلہ کی ذمہ داریاںوزیر اعلیٰ
سندھ نبھائیں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے
اندر مرزا کی روح آتی ہے یا وہ اپنی روح کے
مطابق کام چلائیں گی۔ |
|
|
|
|
|
|
 |
 |
|
 |
|
 |
|
|
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved |
Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved
|